Tag: پی ٹی آئی

  • ایون فیلڈ ریفرنس پر فیصلے سے ملک میں احتساب آگے بڑھے گا: شاہ محمود قریشی

    ایون فیلڈ ریفرنس پر فیصلے سے ملک میں احتساب آگے بڑھے گا: شاہ محمود قریشی

    لاہور: پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے راجا ظفر الحق رپورٹ سے متعلق بہت اہم فیصلہ کیا ہے.

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ختم نبوتﷺ پر ظفر الحق کی رپورٹ پبلک نہیں کی جارہی تھی، پی ٹی آئی نےرپورٹ کوشائع کرنےکامطالبہ کیا تھا، عدالت نے آج فیصلہ سنا دیا اور رپورٹ شائع کرنے کا حکم دے دیا ہے، یقین ہے، عاشقان رسولﷺکی دل آزاری کی نشان دہی ہو جائے گی.

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ایون فیلڈ ریفرنس 9 ماہ سنا گیا، اب جمعے کو فیصلہ سنایا جائے گا، امید ہے فیصلہ انصاف وقانون کے مطابق ہوگا، ایون فیلڈریفرنس پر فیصلےسےملک میں احتساب آگے بڑھے گا.

    انھوں نے کہا کہ ہم نظریاتی لوگ ہیں، سوداگر نہیں، نظریے کا سودا نہیں کریں گے، 20 تاریخ کوعمران خان ملتان تشریف لائیں گے.

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایسا طبقہ حکمرانی کرتا ہے، جن کا ذریعہ معاش ہی سیاست ہے، پٹرول بم کے بعد بجلی کا ٹیرف بھی بڑھ ادیا گیا ہے، بجلی کاٹیرف بڑھانےسے ن لیگ کے دعوؤں کی قلعی کھل گی.


    ٹکٹوں کی واپسی سے ن لیگ کا زوال شروع ہوگیا ہے: شاہ محمود قریشی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہباز شریف کی ترقی آج لاہور میں بے نقاب ہوگئی، عمران خان

    شہباز شریف کی ترقی آج لاہور میں بے نقاب ہوگئی، عمران خان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے لیے بڑے بڑے منصوبے شروع کیے گئے تھے، شہباز شریف کی ترقی آج لاہور میں بے نقاب ہوگئی، شہباز شریف کو بلا کر پوچھا جائے نقصان کا ذمہ دار کون ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ اورنج ٹرین کے نیچے سیلاب آیا ہوا ہے، مال روڈ بیٹھ گیا ٹھیک کرنے میں اربوں روپے لگیں گے، شہباز شریف کی ترقی کا آج لاہور میں پول کھل گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیسے ایمانداری سے خرچ ہوتے تو لاہور کا یہ حال نہ ہوتا۔ 40 ارب روپے صرف اشتہاروں پر خرچ کیے، لوگوں کو پاگل بنایا۔

    عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کے رہنما بھی جانتے ہیں مے فیئر فلیٹ شریف فیملی کے ہیں، عدالت میں ثابت ہوگیا لندن میں جائیدادیں شریف فیملی کی ہیں، لوگوں کو بتانا ہوگا میرا یہ نظریہ ہے اسی لیے ہمیں ووٹ دیں۔

    مزید پڑھیں: پیسہ ایمانداری سے خرچ ہوتا تو بارش کے بعد لاہور کا یہ حال نہ ہوتا: عمران خان

    انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے، ماضی میں ڈیمز بنانے پر توجہ نہیں دی گئی، جنگلات کی کٹائی کی گئی، درخت نہیں لگائے گئے مسئلہ مزید سنگین ہوگا، درخت لگائے جائیں گے تو موسم بھی ٹھیک ہوگا اور پانی کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کے لیے انتظامیہ اور پولیس کو غیرجانبدار ہونا چاہئے، ایڈیشنل آئی جی کراچی سے مسئلہ ہے انہیں تبدیل کرنا چاہئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • پانچ سال میں جتنی تباہی پاکستان میں ہوئی اتنی کہیں نہیں ہوئی، عمران خان

    پانچ سال میں جتنی تباہی پاکستان میں ہوئی اتنی کہیں نہیں ہوئی، عمران خان

    سرگودھا: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جتنی تباہی پانچ سال میں پاکستان میں ہوئی اتنی کہیں نہین ہوئی، اسٹیٹس کو کی وجہ سے ملک میں تبدیلی نہیں آسکتی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو اللہ نے دوسری بار تباہی سے بچانے کا موقع دیا ہے، یہ الیکشن ملک کو تبدیل کردے گا، سخت مقابلہ ہونے جارہا ہے، یہ الیکشن پاکستان کا فیصلہ کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ آج پیرسیالوی سے ملاقات کا موقع ملا، ان سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی، جبکہ جو بھی سیاسی جماعت انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی اس کو مسائل درپیش ہوں گے، جو اداروں کو مضبوط کرسکتا ہے وہی پاکستان کو ٹھیک کرسکتا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ پاکستان 27 ہزار ارب ڈالر کا مقروض ہے، پاکستان پر 90 ارب ڈالر بیرون ملک قرضے ہیں، ڈالر مہنگا ہوگیا، روپے کی قدر کم ہورہی ہے، قرضے بڑھتے جارہے ہیں، مہنگائی غریب کو غریب اور امیر طبقے کو مزید امیر کردیتی ہے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ امیدوار سڑکوں پر نکلیں، گلیوں میں جائیں لوگوں کو پیغام دیں، سندھ کی طرح سرگودھا میں کسان بے حال ہے، محنت کش طبقے کی تباہی پانچ سال میں سب سے زیادہ ہوئی ہے، کسانوں کو اس دلدل سے نکالنے کے لیے پروگرام لے کر آرہے ہیں، کسان خوشحال ہوگا تو ملک سے مسائل کا خاتمہ ہوگا۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا منشور 5 سے 6 دن میں آرہا ہے، بدقسمتی سے ہم سب امیدواروں کو ٹکٹ نہیں دے سکتے تھے، ٹکٹ دیانت داری اور منصفانہ طریقے سے دیے ہیں، نظریاتی کارکنوں کے لیے پی ٹی آئی میں بڑی جگہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • عمران خان آج بنوں میں جلسہ عام  سے خطاب کریں گے

    عمران خان آج بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف آج بنوں کا دورہ کریں گے اور انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

    جلسہ گاہ میں تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیں جبکہ پنڈال کو پارٹی پرچموں اور بینرز سے سجا دیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں 80 فٹ لمبا اور20 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان این اے 35 بنوں سے قومی اسمبلی کی نشست پرامیدوار ہیں اور ان کا مقابلہ جے یوآئی ف کے اکرم درانی سے ہے۔

    دوسری جانب انتخابی مہم کے سلسلے میں عمران خان کل دو روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے جہاں وہ مختلف مقامات پرخطاب کریں گے۔

    خیال رہے کہ یکم جولائی کو عمران خان نے جنوبی وزیرستان کے علاقے رزمک میں جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا تاہم علاقے میں کرفیو کے باعث رزمک کا جلسہ ملتوی کردیا گیا۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 بنوں، این اے 243 کراچی، این اے 53 اسلام آباد، این 131 لاہور اور این اے 95 میانوالی سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جیپ کس کا انتخابی نشان ہے عوام جانتے ہیں، ماضی سے سبق نہیں سیکھا گیا، نوازشریف

    جیپ کس کا انتخابی نشان ہے عوام جانتے ہیں، ماضی سے سبق نہیں سیکھا گیا، نوازشریف

    لندن : سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ جیپ کس کا انتخابی نشان ہے عوام سب جانتے ہیں، ن لیگی امیدواروں  پر پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں ہارلے کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، نواز شریف نے کہا کہ ن لیگی امیدواروں سے وفاداریاں تبدیل کرانے کی صورتحال افسوسناک ہے۔

    امیدواروں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے، یہ تمام صورتحال پری پول دھاندلی کے زمرے میں آتی ہے، لگتا ہے ماضی سے سبق نہیں سیکھا گیا۔

    نواز شریف نے کہا کہ تمام توپوں کا رخ مسلم لیگ ن کی طرف ہے، ہمارے نمائندوں کی تذلیل کی جارہی ہے، اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو وہ طوفان اٹھے گا کہ جس کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔

    سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ عدالتوں سے صرف ن لیگ کے امیدواروں کو ہی نااہل کیا جارہا ہے، ن لیگ کے امیدواروں کو جیپ کے نشان پر لڑنے کیلئے کہا جارہا ہے، یہ جیپ کس کا انتخابی نشان ہے یہ عوام بہتر جانتی ہے۔

    مزید پڑھیں: چوہدری نثار کو ’جیپ‘ کا انتخابی نشان الاٹ

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن ملتان کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لے، ن لیگی امیدوار قمرالاسلام کو پارٹی بن کر گرفتارکیا گیا جو قابل مذمت ہے۔

    مزید پڑھیں: “شیر نہیں جیپ چاہئے” ن لیگ کا ٹکٹ واپس کرنے والے امیدواروں کی لائن لگ گئی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • این اے37: پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی پی ٹی آئی امیدوارکےحق میں دستبردار

    این اے37: پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی پی ٹی آئی امیدوارکےحق میں دستبردار

    ڈی آئی خان : سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کندی نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کے مدمقابل پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے حلقہ این اے 37 پرپیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حبیب اللہ کنڈی کے حق میں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

    سابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 37 سے مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے الیکشن لڑرہے ہیں، جے یوآئی ف کے امیدوار کو شکست دینے کے لیے فیصلہ کیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارحبیب اللہ کنڈی کوسپورٹ کریں گے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام ف نے گزشتہ روز خیبرپختونخواہ کے قومی اسمبلی کے 28 اورصوبائی اسمبلی کے 60 حلقوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 37 میں مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسد محمود اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حبیب اللہ کنڈی کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جہانگیر ترین اورمیں مل کر پی ٹی آئی کی مہم چلائیں گے: شاہ محمد قریشی

    جہانگیر ترین اورمیں مل کر پی ٹی آئی کی مہم چلائیں گے: شاہ محمد قریشی

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام سے درخواست ہے کہ عمران خان کا ساتھ دیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملتان میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ اللہ عمران خان کو وزیر اعظم بنائے.

    [bs-quote quote=”جہانگیر ترین کا پی ٹی آئی میں اہم رول تھا اور رہے گا، سیاسی جماعتوں میں سب لوگ ساتھ چلتے ہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”شاہ محمود قریشی”][/bs-quote]

    سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم پرانے نظریاتی ساتھیوں کوبھی عزت دیتے ہیں، نئے ساتھیوں کے آنے سے پارٹی مضبوط ہوگی.

    پارٹی کے نائب صدر نے کہا کہ جہانگیر ترین کا پی ٹی آئی میں اہم رول تھا اور رہے گا، سیاسی جماعتوں میں سب لوگ ساتھ چلتے ہیں، جہانگیرترین اور میں مل کرمہم چلائیں گے.

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام کو زبان دی ہے، خان صاحب سے ملوں گا، اعجاز جنجوعہ کے لئے بات کروں گا.

    یاد رہے کہ ایک طویل عرصے سے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان اختلافات کی خبریں‌ گردش کر رہی ہیں.

    کچھ روز قبل پارٹی اجلاس میں دونوں میں‌ تلخ کلامی کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، بعد ازاں ایک پریس کانفرنس میں بھی شاہ محمود کے الفاظ بھی وجہ تنازع بنے، البتہ اب انھوں نے واضح کیا ہے کہ وہ اور جہانگیر ترین مل کر مہم چلائیں گے.


    شاہ محمود قریشی کروڑوں روپے کے مالک، اثاثوں کی تفصیل سامنے آگئی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کا پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ مسترد

    الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کا پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ مسترد

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کا پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ مسترد کردیا اور کہا پولنگ کے اوقات صبح 8 تا 5سے زیادہ نہیں بڑھا سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کا پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا پولنگ کا وقت قانون کے مطابق 8 گھنٹے مقرر ہے۔

    الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ وقت بڑھانے کا اختیار کمیشن کا ہے فی الحال ضرورت نہیں، وقت میں انتہائی مجبوری اورضرورت کےتحت اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

    حکام نے کہا کہ پولنگ کے اوقات صبح 8 تا5 سے زیادہ نہیں بڑھا سکتے، پولنگ اسٹیشن میں موجود لوگ 5بجے کے بعد بھی ووٹ ڈال سکتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کاالیکشن کمیشن کو خط، پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ


    یاد رہے کہ گذشتہ روز پی ٹی آئی نے پولنگ کاوقت 5سےبڑھاکر8بجےتک کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کی خط ارسال کیا گیا تھا۔

    خط میں‌ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ موسم گرما کی وجہ سے پولنگ کاوقت صبح 7 سے رات 8 بجے تک کیا جائے، گرمی کی وجہ سے پولنگ متاثر ہوگی، دوپہر کے وقت ٹرن آوٹ کم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے الیکشن کی سرگرمی اثر انداز ہوگی۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی کا خط موصول ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔.

    اس سے قبل شیخ رشید کی جانب سے بھی پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے، جب کہ فواد چوہدری نے بھی اپنی گذشتہ پریس کانفرنس میں پولنگ کے دورانیے میں‌ اضافہ کی مطالبہ کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • الیکشن جیتنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے: عمران خان

    الیکشن جیتنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے: عمران خان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن جیتنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے، میچ تو ہرحال میں جیتیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو شکست دینے کے لیے جہاں ضرورت پڑے گی سیٹ ایڈجسمنٹ کریں گے، انتخابات کے لیے بھرپور تیار ہیں، جیت کر نیا پاکستان بنائیں گے۔

    انہوں نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان شوکت خانم پر حملے کرتے ہیں اگر کچھ نہ ملے تو میری ذاتی زندگی پر وار کرتے ہیں، ریحام خان کی کتاب کے پیچھے شریف برادران اور افتخار چوہدری کا ہاتھ ہے۔


    پارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ آڈٹ کے لیے بھیجنا خوش آئند ہے: عمران خان


    سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آئی تو ہم پی آئی اے کی نجکاری نہیں کریں گے، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈ بھی جاری نہیں کریں گے کیوں کہ اس سے کرپش کا موقع ملتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں، تحریک انصاف نے الیکشن میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کردیے ہیں، اپنا منشور بھی جلد جاری کریں گے۔


    میری جنگ ہمیشہ کرپشن کے خلاف رہی ہے: عمران خان


    خیال رہے کہ دو روز قبل نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ گذشتہ انتخابات میں ناتجربہ کاری کی وجہ سے زیادہ سیٹیں نہیں لے سکے تھے، تحریک انصاف اس بار بھرپورتیاری کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی، میری جنگ ہمیشہ کرپشن کے خلاف رہی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی کاالیکشن کمیشن کو خط، پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ

    پی ٹی آئی کاالیکشن کمیشن کو خط، پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے، جس میں‌ انتخابات کے دوران پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے.

    [bs-quote quote=”وسم گرما کی وجہ سے پولنگ کاوقت صبح 7 سے رات 8 بجے تک کیا جائے.” style=”style-2″ align=”left” author_name=”پی ٹی آئی”][/bs-quote]

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے اانتخابات والے روز پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

    عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کی خط روانہ کیا گیا ہے.

    خط میں‌موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موسم گرما کی وجہ سے پولنگ کاوقت صبح 7 سے رات 8 بجے تک کیا جائے.

    پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ گرمی کی وجہ سے پولنگ متاثر ہوگی، دوپہر کے وقت ٹرن آوٹ کم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے الیکشن کی سرگرمی اثرانداز ہوگی.

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پی ٹی آئی کا خط موصول ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے. الیکشن کمیشن جلد اس پر غور کرے گا.

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں شیخ رشید کی جانب سے بھی پولنگ کا وقت بڑھانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے، جب کہ فواد چوہدری نے بھی اپنی گذشتہ پریس کانفرنس میں پولنگ کے دورانیے میں‌ اضافہ کی مطالبہ کیا تھا.


    افتخار چوہدری نے شہباز شریف کے ساتھ مل کر اربوں کا فراڈ کیا: فواد چوہدری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں