Tag: پی ٹی آئی

  • پی ٹی آئی کا سندھ سے امیدواروں کا اعلان، عامر لیاقت سے متعلق ابہام برقرار

    پی ٹی آئی کا سندھ سے امیدواروں کا اعلان، عامر لیاقت سے متعلق ابہام برقرار

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سندھ سے قومی اسمبلی کے 24 اور صوبائی اسمبلی کے 51 حلقوں کے لئے امیدواروں کا حتمی اعلان کردیا.

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں‌ ان ناموں کا اعلان کیا گیا.

    اعلان کردہ ناموں کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان این کراچی کے حلقہ اے 243 سے انتخاب لڑیں گے، عارف علوی این اے 247 سے میدان میں اتریں گے.

    آئندہ انتخابات میں‌ کراچی سے علی زیدی این اے 244، فیصل واوڈا این اے249  اور نجیب ہارون 256 سے پی ٹی آئی کے امیدوارہوں گے.

    حلیم عادل شیخ پی ایس 99، فردوس شمیم نقوی پی ایس 101 اور عمران اسماعیل پی ایس 111 سے میدان میں اتریں گے.

    قومی اسمبلی کے انتخابات میں لیاقت علی جتوئی این اے 234 (دادو) سے انتخاب لڑیں گے، ذایع کے مطابق عامر لیاقت حسین کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا.

    یاد رہے کہ چند ماہ قبل پی ٹی آئی کا حصہ بننے والے عامر لیاقت کو ٹکٹ نہ دینے کے معاملے نے تنازعے کی شکل اختیار کر لی تھی، یہ افواہ گردش کر رہی تھی کہ عامر لیاقت حسین پی ٹی آئی چھوڑنے والے ہیں.


    اُمت مسلمہ کے اتحاد کے لیے یک جا ہونا بہت ضروری ہے، عمران خان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • الیکشن 2018: پی ٹی آئی نے کمر کس لی، عمران خان روزانہ دو جلسوں سے خطاب کریں گے

    الیکشن 2018: پی ٹی آئی نے کمر کس لی، عمران خان روزانہ دو جلسوں سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد: انتخابات قریب آتے ہی تحریک انصاف متحرک ہوگئی، جلسوں کا شیڈول ترتیب دینے کا فیصلہ کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے جلسوں کا ابتدائی شیڈول ترتیب دے دیا ہے، عمران خان روزانہ دو جلسے کریں گے، تاریخ مقامی قیادت سے مشاورت کے بعد طے کی جائے گا.

    پارٹی ذرایع کے مطابق جلسوں کے لئے ہیلی کاپٹر اورجہاز دونوں اسٹینڈ بائی رہا کریں گے، موسم کی خرابی میں ہیلی کاپٹر کے بجائے جہاز استعمال ہوگا.

    عمران خان کے جلسوں کے شیڈول کی منظوری عید کے بعد دی جائے گی، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، گوجرانوالا اور شیخوپورہ میں جلسہ ہوگا.

    ساتھ ہی راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، ملکوال، سوگودھا میں بھی جلسے معنقد ہوں گے، عمران خان بھکر اور میانوالی میں بھی بڑے جلسے کیے جائیں گے.

    شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی پشاور، بنوں، مردان، سوات، ایبٹ آباد، نوشہرہ کوئٹہ، روجھان اور ڈیرہ مراد جمالی میں جلسے کرے گی.

    کراچی،حیدرآباد اور بدین میں بھی پی ٹی آئی میدان سجائے گی. تحریک انصاف کے انتخابی جلسوں کے شیڈول میں فاٹا کے جلسے بھی شامل ہیں۔

    پی ٹی آئی کاآخری انتخابی پنڈال اسلام آباد یا کراچی میں سے کسی ایک شہرمیں سجے گا.


    اب تحریک انصاف کو کسی اسکینڈل سے نقصان نہیں پہنچے گا: عمران خان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اب تحریک انصاف کو کسی اسکینڈل سے نقصان نہیں پہنچے گا: عمران خان

    اب تحریک انصاف کو کسی اسکینڈل سے نقصان نہیں پہنچے گا: عمران خان

    جدہ: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام مجرم کو حکمران بنا دیں، تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سعودی عرب میں پی ٹی آئی کارکنان سے ملاقات کے موقع پر کیا. ان کا کہنا تھا کہ کبھی یہ نہیں سوچنا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے.

    عمران خان نے کہا کہ یہ نہ کہا کریں کہ پاکستان میں ترقی کےمواقع نہیں، پاکستان وسائل سے مالامال ہے. فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے، مغرب کا نظام بددیانت لوگوں کو اوپرنہیں آنے دیتا.

    عمران خان نے کہا کہ اگر ملک کا سربراہ چوری پرلگ جائے تو ملک کا بھٹا بیٹھ جاتا ہے، خیبرپختونخواہ کو ترقی کی راہوں پر ڈال دیا ہے، خیبر پختونخواہ میں پہلی باری تھی اورتجربہ بھی نہیں تھا، اس کے باوجود صوبہ صحت، تعلیم، ماحولیات میں آگے نکل گیا.

    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ 90 فی صد پارٹی ٹکٹ ٹھیک دیے گئے ہیں، 10 فی صد ٹکٹوں پر پرانے ورکز کے تحفظات دورکریں گے، جمعرات سے متنازع ٹکٹوں پرنظرثانی شروع کی جائے گی، کسی سے زیادتی نہیں ہوگی، اقتدار ملے بغیر تبدیلی نہیں آئے گی۔

    عمران خان نے کہا کہ افتخارچوہدری نے 2013 میں آر اوز کی مدد سے نوازشریف کوجتوایا، افتخارچوہدری کو نوازشریف نے صدر نہیں بنایا، تو وہ پیچھے ہٹ گئے، کسی بھی اسکینڈل سے تحریک انصاف کونقصان نہیں پہنچے گا۔

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اس وقت نجی دورے پر سعودی عرب میں‌ موجود ہیں. انھوں نے رمضان کی 27 ویں شب مسجد نبوی ﷺ میں عبادت میں گزاری، بعد ازاں انھوں‌نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا.


    عمران خان نے رمضان کی27ویں شب مسجد نبوی ﷺ میں عبادت میں گزاری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی میں وہ لوگ شامل ہورہے ہیں، جو ہر الیکشن میں ضمیر بیچتے ہیں: خواجہ آصف

    پی ٹی آئی میں وہ لوگ شامل ہورہے ہیں، جو ہر الیکشن میں ضمیر بیچتے ہیں: خواجہ آصف

    سیالکوٹ: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں موجودہ 155 ٹکٹ ہولڈر دیگر جماعتوں سے آئے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں وہ لوگ شامل ہورہے ہیں، جو ہر الیکشن میں ضمیر بیچتے ہیں.

    خواجہ آصف نے کہا کہ جنھیں گٹرمیں پھینکنا چاہیے تھا، انھیں پی ٹی آئی نے ٹکٹ دیے، آخر میں عمران خان کے ارد گرد سیاسی ورکر نہیں، صرف پیسے والے لوگ ہوں گے.

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایک ماہ کے لئے نااہل کیا گیا، مگر قدرت کو میری عزت مقصود تھی، 31 مئی کو ہماری حکومت تحلیل ہوئی اور یکم کو میری نااہلی ختم ہوئی.

    خواجہ آصف نے کہا کہ مخالفین اس بار بھی عوام کی عدالت میں شکست سےدوچارہوں گے، جو گڑھا دوسروں کے لیے کھودا، اس میں عمران خان خود گرگئے ہیں، عمران خان کو یہی کہا جاسکتا ہے کہ کچھ شرم ہوتی ہے، کچھ حیا ہوتی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جتنی کوشش کرلیں، ایک بار بھی وزیراعظم نہیں بن سکتے، پاکستان کے طول ارض میں لوگ نوازشریف کے نعرے لگا رہے ہیں، مسلم لیگ کا ووٹر میاں نوازشریف کو ووٹ دے گا.

    خواجہ آصف نے مخالفین کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ ہم کہتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دیں، وہ کہتے ہیں کہ نوٹ کوعزت دو.

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مشرف کو بے شمار لوگ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، مشرف اقتدار میں تھا، تو بڑے بڑے لوگ اسکی چوکھٹ پرآتے تھے.


    نااہلی کیس سے متعلق خواجہ آصف نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ظفراللہ جمالی کے بعد سابق وزیراعظم میاں محمد سومرو بھی پی ٹی آئی میں شامل

    ظفراللہ جمالی کے بعد سابق وزیراعظم میاں محمد سومرو بھی پی ٹی آئی میں شامل

    اسلام آباد: میر ظفراللہ جمالی کے بعد سابق وزیراعظم میاں محمد سومرو نے بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق میاں محمد سومرو کے پی ٹی آئی سے معاملات طے پا گئے ہیں، باضابطہ شمولیت عمران خان سے ملاقات کے دوران ہوگی.

    میاں محمد سومرو ق لیگ کی حکومت کے خاتمے کے بعد نگراں وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہوئے تھے. وہ 2003 تا 2009 چیئرمین سینیٹ بھی رہے.

    واضح رہے کہ آج ہی مشرف دور میں وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے والے ظفر اللہ جمالی کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ سامنے آیا تھا.

    عمران خان کا میر ظفراللہ جمالی سے ٹیلی فونک رابطہ

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی میں آج ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، عمران خان نے میر ظفر اللہ جمالی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت ہے.

    پارٹی ذرایع کے مطابق میر ظفراللہ جمالی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی، عمران خان عید کے بعد ڈیرہ مراد جمالی میں جلسہ کریں گے، جہاں وہ پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کریں گے.


    سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی الیکشن میں بھاری اکثریت سے فتح حاصل کرے گی، عمران‌ خان

    پی ٹی آئی الیکشن میں بھاری اکثریت سے فتح حاصل کرے گی، عمران‌ خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے پی ٹی آئی الیکشن میں لینڈ سلائیڈ فتح حاصل کرے گی، جنرل باجوہ پہلے آرمی چیف ہیں جنہوں نے مکمل طورپرواضح کردیا ہے کہ وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا پاکستان کے مسائل بھی وہی ہیں جو دیگرممالک کے ہیں، وقت آگیا ہے پی ٹی آئی الیکشن میں لینڈ سلائیڈ فتح حاصل کرے گی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گورننس ناکام ہے، اپنی صلاحیتوں کا استعمال نہیں کرسکے،ادارے کمزورہیں، 2 پارٹیوں کی گزشتہ حکومتوں نے ادارے تباہ کیے، چیف جسٹس نے کورٹ میں کہا پاکستان میں ادارے تباہ ہیں۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پارٹیوں کی مقبولیت سے متعلق سروے گمراہ کن ہوتے ہیں، ضمنی انتخابات میں ہمیشہ حکمران پارٹی فتح حاصل کرتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ کی پالیسیوں نے امیروں کو مزید امیرکیا، 30سالوں میں امیروں اورغریبوں میں خلیج میں اضافہ ہوا، پاکستان میں امیروں کے جزیرے اور غربیوں کا سمندر ہے۔

    سربراہ پی ٹی آئی نے انٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے، جو اداروں کی تعمیر کرسکتی ہے، جس ادارے کی تعمیر سب سے زیادہ مشکل ہے وہ پولیس ہے، پی ٹی آئی نے کے پی میں پولیس کو سیاسی دباؤ سے آزاد کیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے بنی گالا کاگھرلندن کے فلیٹس فروخت کرکےخریدا، لندن فلیٹس کرکٹ کے دورکی کمائی سے خریدے تھے اور میں نے یہ بات سپریم کورٹ میں ثابت بھی کی ہے۔

    آرمی چیف کے حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جنرل باجوہ پہلے آرمی چیف ہیں جنہوں نے مکمل طور پر واضح کردیا ہے کہ وہ جمہوریت کے ساتھ ہیں، جنرل باجوہ پاکستان کے آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    ان کا پپیلز پارٹی کے چیئرمین سے متعلق کہنا تھا کہ بلاول کو پتا نہیں پاکستانی سیاست میں کیا ہورہا ہے، بلاول پیراشوٹ سے پاکستانی سیاست میں اترے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی زاتی زندگی کے حوالے سے کہا کہ ہماری ذاتی زندگیوں میں بہت کچھ ہورہا ہوتا ہے، میری تیسری شادی ہے،خیال نہیں اس سے کسی کا کچھ لینا دینا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کوداعش سےخطرہ ہے، داعش پاکستانی سرحدکےقریب افغان علاقوں میں موجود ہے، مستقبل میں داعش سے زیادہ خطرہ ہے۔

    سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ امریکا سپر پاور ہے، پاکستان کو دوستانہ تعلقات رکھنے چاہئیں، دکھ ہواجب ٹرمپ نے ناکامیوں کا الزام پاکستان پر عائد کیا، امریکا کی جانب سے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں70 ہزار جانوں کی قربانی دی، پالیسیوں پر تنقید کا مطلب کسی کے مخالف ہونا نہیں ہوتا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سو دن میں ملک کی تقدیربدلنے کے دعوے دار نگران وزیراعلیٰ کا بھی فیصلہ نہ کرسکے: احسن اقبال

    سو دن میں ملک کی تقدیربدلنے کے دعوے دار نگران وزیراعلیٰ کا بھی فیصلہ نہ کرسکے: احسن اقبال

    نارووال: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ 100 دن میں ملک کی تقدیر بدلنے کے دعوے دار نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ نہ کرسکے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے نارووال میں ڈی پی اوآفس کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کیا. احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چند دنوں سے پاکستان کے ساتھ تماشا کررہی ہے.

    مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی کا رویہ نامناسب ہے، ملک کی تقدیر بدلنے والے نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ کرنے میں‌ ناکام رہے.

    انھوں نے کہا کہ ہم نے 30 برس میں کبھی عدالت کی توہین نہیں کی، سپریم کورٹ ہمارے ملک کا بڑا گھر ہے، ہر شہری کا حق ہے اپنی فریاد سپریم کورٹ پہنچا سکتا ہے.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز پنجاب میں‌ حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور اپوزیشن پارٹی میں نگراں وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق ہوگیا تھا، اس ضمن میں ناصر کھوسہ کے نام اعلان کیا تھا.

    البتہ آج حالات میں‌ ڈرامائی موڑ آیا، پنجاب میں‌ اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے نگراں وزیر اعلیٰ کا نام واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ 

    ان کا کہنا تھا کہ ناصر کھوسہ کے نام پرپارٹی کی کورکمیٹی نے عوامی تحفظات کا جائزہ لیا ہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے، پارٹی کے اندر سے بھی اس نام پر آوازیں آرہی تھیں۔


    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب: پی ٹی آئی نے ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پی ٹی آئی نے ن لیگ کی مزید وکٹیں گرا دیں

    پی ٹی آئی نے ن لیگ کی مزید وکٹیں گرا دیں

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ٹوٹ پھوٹ کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی نے حریف جماعت کی مزید وکٹیں گرا دیں.

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی میں‌ ن لیگی ارکان کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، مزید ارکان اسمبلی عمران خان سے آن ملے.

    بھکرسے ایم این اے افضل ڈھانڈلا اور نارووال سے میاں رشید پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے، دونوں رہنماؤں نےعمران خان سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا.

    بھکر سے اراکین صوبائی اسمبلی غضنفر چھینہ اور عامر شاہانی بھی پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے، نارووال سے رکن صوبائی اسمبلی اویس قاسم بھی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کے کپتان سے آنے ملے.

    سرگودھا سے ممتاز سیاسی شخصیت میاں رشید نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے.

    پارٹی کے چیئرمین عمران خان نے شمولیت اختیار کرنے والی تمام شخصیات کا خیر مقدم کرتے ہوئے انھیں مبارک باد دی اور اگلے انتخابات کے لیے تیاریاں‌ کرنے کی ہدایت کی.

    تجزیہ کاروں کے مطابق پنجاب میں پی ٹی آئی میں شمولیت کے سلسلے میں‌ تیزی آئی ہے اور نگراں حکومت کے قیام کے بعد اس میں‌ اضافہ متوقع ہے.

    خیال رہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے کچھ روز قبل پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا اعلان کیا تھا.


    پی ٹی آئی کا 100 روز میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا عزم خوش آئند ہے، خسرو بختیار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ن لیگ مسائل میں‌ گھرا ہوا پاکستان چھوڑ کر جا رہی ہے: عمران خان

    ن لیگ مسائل میں‌ گھرا ہوا پاکستان چھوڑ کر جا رہی ہے: عمران خان

    لاہور: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے سیاست میں آنے کی ضرورت نہیں تھی، میں ایک مقصد لے کر سیاست میں‌ آیا.

    تفصیلات کے مطابق عمران خان نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ اثاثے بنانے کی غرض سے سیاست میں آتے ہیں، مگر میرے پاس ایک مقصد تھا.

    [bs-quote quote=”ملک میں انصاف نہیں، کرپٹ، قبضہ گروپ سے اسمبلی بھری ہے، انصاف کے لیے عوام ٹھوکر کھاتے ہیں، بچے تعلیم سے محروم ہیں” style=”style-14″ align=”right” author_name=”عمران خان” author_job=”چیئرمین پی ٹی آئی” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/03/Imran60x60.jpg”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ دس سال میں پاکستان کا قرضہ 6 سے27 ہزار ارب تک پہنچ گیا، زرداری دور میں سے 13ہزار ارب تک قرضہ پہنچا، ن لیگ دور میں پاکستان کا قرضہ 13 سے27 ہزارارب تک پہنچا دیا، یہ وہ پاکستان چھوڑکر جارہے ہیں، جو مسائل میں گھرا ہوا ہے.

    عمران خان نے کہا کہ موقع لوگ نہیں دیا کرتے، یہ اللہ کی طرف سے ہوتا ہے، قائداعظم جیسی صلاحیت ہندوستان میں کسی کے پاس نہیں تھی، ایک وقت تھا جب قائداعظم کے برابر کا کوئی وکیل نہیں تھا، قائداعظم 1937 کے بعد مسلم لیگ کو 10 سال میں عروج پر لائے، آج مودی کے بھارت میں مسلمانوں کی کوئی اہمیت نہیں.

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ قائداعظم نے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا تھا، ہمارے وزیراعظم کے ایئرپورٹ پر کپڑے اتارلئے جاتے ہیں، جس مقصد کے لیے پاکستان بنا تھا اس مقصد سے ہٹ گیا ہے.

    انھوں نے کہا کہ جاگیرداروں، امیروں کی نہیں قائداعظم غریبوں کی بات کرتے تھے، ریاست سے غربت کا خاتمہ ہم سب کی ترجیح ہونی چاہیے، ملک میں انصاف نہیں، کرپٹ، قبضہ گروپ سے اسمبلی بھری ہے، انصاف کے لیے عوام ٹھوکر کھاتے رہتے ہیں، بچے تعلیم سے محروم ہیں، کرپٹ، سفارشیوں کو بٹھائیں گے تو اداروں تباہ ہونے تھے.

    عمران خان نے کہا کہ کرکٹ ورلڈ کپ کینسر اسپتال بنانے کے لیے کھیلا، شوکت خانم دنیا کا واحد اسپتال ہے، جہاں 75 فیصد غریبوں کا مفت علاج ہوتا ہے، اوپر بیٹھے لوگ پیسہ بنا کر باہرلے جائیں گے تو ملک ٹھیک نہیں ہوسکتا.


    عمران خان نے وزیر اعظم اور شہباز شریف سے استعفے کا مطالبہ کردیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جنوبی پنجاب صوبہ: پی ٹی آئی نے بلخ شیرمزاری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی

    جنوبی پنجاب صوبہ: پی ٹی آئی نے بلخ شیرمزاری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لیے عملی اقدامات شروع کر دیے، عمران خان نے چھ رکنی کمیٹی قائم کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر جنوبی پنجاب صوبہ کا وعدہ پورا کرنے کے لیے پارٹی کی جانب سے عملی اقدامات کا آغاز ہوگیا ہے.

    [bs-quote quote=”کمیٹی جنوبی پنجاب صوبے کی تشکیل سے متعلق منصوبہ تیار کرے گی اور تمام پہلوؤں‌ کا جائزہ لینے کے بعد 100روز میں اپنی سفارشات پارٹی چیئرمین کو پیش کرے گی” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

    اس ضمن میں سابق وزیر اعظم میربلخ شیرمزاری کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے،عمران خان کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا.

    اس چھ رکنی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین، اسحاق خاکوانی، خسروبختیار، طاہربشیر چیمہ شامل ہیں.

    کمیٹی جنوبی پنجاب صوبے کی تشکیل سے متعلق منصوبہ تیار کرے گی اور تمام پہلوؤں‌ کا جائزہ لینے کے بعد 100روز میں اپنی سفارشات پارٹی چیئرمین کو پیش کرے گی.

    پارٹی ذرایع کے مطابق کمیٹی سفارشات کی تیاری میں ماہرین سے مشاورت، ان کی آرا کے جائزے اور مدد کی مجاز ہوگی.

    یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے پارٹی سے الگ ہو کر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے کا اعلان کیا تھا، جس کے سربراہ بلخ شیر مزاری تھے، بعد میں‌ یہ محاذ پی ٹی آئی میں ضم ہوگیا تھا.

    اب پی ٹی آئی کی جانب اس وعدہ کو پورا کرنے کے لیے چھ رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے، جو اپنی سفارشات پارٹی چیئرمین عمران خان کو پیش کرے گی.


    تحریک انصاف اور صوبہ جنوبی پنجاب محاذ کے درمیان صوبے کے لیے معاہدہ طے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔