Tag: پی ٹی آئی

  • اگرپی پی کے نظریے کا نام شرجیل میمن ہے، تو پھانسی چڑھ جاؤں گا: ندیم افضل چن

    اگرپی پی کے نظریے کا نام شرجیل میمن ہے، تو پھانسی چڑھ جاؤں گا: ندیم افضل چن

    ملکوال: پی ٹی آئی میں‌ شامل ہونے والے سابق پی پی رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ اگرپی پی کے نظریے کا نام شرجیل میمن ہے، تو میں پھانسی چڑھ جاؤں گا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملکوال میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ نظریے کا نام بھٹوازم ہے، تو میں کل بھی بھٹو تھا اورآج بھی بھٹو ہوں.

    انھوں نے کہا میں‌ بے نظیربھٹو شہید کا آج بھی جیالا ہوں، پیپلزپارٹی چھوڑنے کا دل نہیں تھا، بلاول بھٹو کو کہتا تھا کہ آئیں اسمبلی میں اپوزیشن کی سیاست کرتے ہیں، مگر ایسا نہیں‌ ہوا، پنجاب کبھی پیپلزپارٹی کا قلعہ ہوا کرتا تھا، مگر اب شریف خاندان نے پنجاب پرقبضہ کرلیا ہے.

    انھوں نے مزید کہا کہ مجھے نظریے سے زیادہ اپنی عوام پیاری ہے، اسپتالوں کی حالت، کسانوں کا حال دیکھ کر پی ٹی آئی میں آیا.

    انھوں‌ نے سوال کیا کہ کیا پی پی کے نظریے کا نام شرجیل میمن ہے؟ بی بی پرظلم کابدلہ عمران خان ضرورلیں گے. عمران خان صاحب میرے صرف ایک مطالبہ ہے، اقتدار میں آنے کے بعد پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں کو نظرانداز نہ کیجیے گا.

    انھوں نے کہا کہ والد صاحب کہتے ہیں کہ عمران اچھا آدمی ہے، اس کاساتھ دو، عمران خان آج سے کئی سال پہلے ہمارے گاؤں آئے تھے، عمران خان کی دوبارہ آمد پران کا شکریہ ادا کرتا ہوں.


    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن تحریک انصاف میں شامل


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی حالت زار، پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سے نوٹس کا مطالبہ

    سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی حالت زار، پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سے نوٹس کا مطالبہ

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تشویشناک حالت زار پر چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی تشویشناک صورتحال پر تحریک انصاف نے چیف جسٹس آف پاکستان سے از خود لینے کا مطالبہ کردیا۔

    رکن قومی اسمبلی مراد سعید کا کہنا تھا کہ سعودی  جیلوں میں قید پاکستانی محنت کشوں کی حالت زار قابل رحم ہے، 4سال سےمتعلقہ وزارت، پاکستانی سفارتخانےسے رابطےکررہا ہوں مگر کسی نے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بھی آواز اٹھائی مگر کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔

    مراد سعید نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ حکومتی غفلت پر ازخود نوٹس لیں اور جسٹس ثاقب نثار انسانی بنیاد پر اپنے ہم وطنوں کی مدد کریں، اگر عدالت کو جیلوں میں قید شہریوں کی تفصیلات درکار ہیں تو میں فراہم کروں گا۔

    مزید پڑھیں: دس ہزار سے زائد پاکستانی غیر ملکی جیلوں‌ میں‌ قید ہونے کا انکشاف

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے دو ماہ قبل فروری کے مہینے میں مختلف ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کی تھیں جس کے مطابق بیرون ملک میں گرفتار یا نظر بند پاکستانیوں کی تعداد 10 ہزار 715 ہے۔

    وزیرخارجہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا تھا پاکستانیوں کی سب سے زیادہ تعداد 3 ہزار 87 سعودی عرب کی جیلوں میں موجود ہے جبکہ یو اے ای میں 2 ہزار 710 پاکستانی شہری نظر بند ہیں۔

    خواجہ آصف کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں یہ بھی بتایا گیا تھاکہ بنگلا دیش میں 40، ملائشیا میں 226 پاکستانی نظر بند ہیں علاوہ ازیں یورپ، برطانیہ اور امریکا میں بھی پاکستانی شہری جیلوں میں موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ اچھی آمدن حاصل کرنے کے لیے پاکستانیوں کی بڑی تعداد خلیجی ممالک سمیت مختلف ملکوں کا رخ کرتی ہے، گزشتہ برس بنکاک میں حراست میں لیے گئے شہری کی والدہ نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ حکومتی سطح پر بیٹے کو ئی مدد فراہم نہیں کی جارہی۔

    یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی جیلوں میں پاکستانی خواتین بھی قید، رہائی کی منتظر

    انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ تفتیشی افسران کو اردو زبان نہیں آتی جبکہ بیٹا انگریزی نہیں سمجھ سکتا اس لیے عدالت نے اُس کا مؤقف سننے بغیر ہی سزا سنادی۔

    عدالت نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے حکومت کو ہدایت کی تھی کہ بیرونِ ممالک جیلوں میں موجود پاکستانیوں کی وطن واپسی یا انہیں قانونی مدد فراہم کرنے کے لیے کوئی فریم ورک تیار کیا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کا ن لیگ کی بڑی وکٹ گرانے کا اشارہ

    عمران خان کا ن لیگ کی بڑی وکٹ گرانے کا اشارہ

    لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اندورن لاہور کا دورہ منسوخ‌ کر دیا اور اسلام آباد روانہ ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق عمران خان اندرون لاہور کا دورہ منسوخ کرکے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں، موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ دورہ کوئٹہ میں ہونے والے دھمکوں کے بعد سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر منسوخ کیا گیا.

    [bs-quote quote=”تحریک انصاف سونامی پلس بننے والی ہے، بڑی تبدیلیاں رونما ہوں گی” style=”style-2″ align=”left” author_name=”عمران خان” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/03/Imran60x60-1.jpg”][/bs-quote]

    اس موقع پر عمران خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ایک اور اہم وکٹ گرنے والی ہے، پارٹی میں ایک سیلاب آرہا ہے.

    انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف سونامی پلس بننے والی ہے، ایک عوام کی سونامی آئے گی اورایک پی ٹی آئی کے اندرسے آئے گی، بڑی تبدیلیاں رونما ہوں گی.

    ایک صحافی کے سوال پر کہ کیا چوہدری نثارنے بالآخر پی ٹی آئی میں‌ شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے؟ عمران خان یہ میں ابھی نہیں بتاؤں گا، تھوڑا انتظار کریں.

    اس موقع پر عمران خان سے میڈیا نے سوال کیا کہ کیا وہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے جلد جا رہے ہیں؟ جس کے جواب میں عمران خان خان نے کہا کہ کیا میں آپ کو بیمار لگ رہا ہوں.

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وطن واپس پہنچے تھے، اُنھوں نے آج داتا دربارہ پر حاضری دینے کے بعد مہم سازی کا آغاز کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم یہ دورہ اچانک منسوخ‌ کر دیا گیا.

    اس موقع پر عمران خان نے کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  حملہ شرپسندی کی مربوط کارروائی ہے، دشمن ملک میں افراتفری اورانتشار کا خواہاں ہے، حملے کے ذمہ دار کسی نرمی، رعایت کے مستحق نہیں۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ جامع تحقیقات کے ذریعےذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔


    عمران خان کی وطن واپسی، داتا دربارہ پرحاضری اور مہم سازی کاآغاز آج کریں گے


  • کل پنجاب سے آنے والے چور نے دوسرے چوروں کو گلے لگالیا: فیصل واوڈا

    کل پنجاب سے آنے والے چور نے دوسرے چوروں کو گلے لگالیا: فیصل واوڈا

    کراچی: پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا  ہے کہ انھوں نے پہلے ہی دعویٰ کیا تھا کہ سندھ حکومت کی سیاست نیا رخ اختیار کرلےگی اور الحمدللہ ان کی بات سچ ثابت ہوئی۔ 

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ان کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی، کل پنجاب سے آنے والے چور نے دوسرے چوروں کو گلے لگالیا۔

    [bs-quote quote=”خواجہ سہیل منصورمنی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، وہ نئی پارٹی بنا کربانی ایم کیوایم کےحوالے کرنا چاہتے ہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”فیصل واوڈا”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم رہنما خواجہ سہیل منصورمنی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، خواجہ سہیل منصورکا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، جیل بھجوائیں گے، خواجہ سہیل نئی پارٹی بنا کربانی ایم کیوایم کےحوالے کرنا چاہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ فاروق ستار، بہادرآباد، پی ایس پی کے ساتھ ایک ہی گیم ہورہا ہے، کروڑکاپلاٹ فروخت ہوا، ایک کروڑ خدمت خلق فائونڈیشن کے اکاؤنٹ میں جمع کروائے گئے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے میں خط جمع کرا دیا ہے، ایف آئی اےکام نہیں کرے گی، تو اس کے لئے مسئلہ ہوگا، کھربوں روپے کی چوری کرنے والے اربوں کی چوری کیسے سامنے لائیں گے، خط میں ایف آئی اے کو پانچ دن میں جواب دینے کا کہا ہے۔


    ایم کیو ایم سے متعلق فیصل واوڈا کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی


  • غداری20 افراد نے کی تو دس ارکان کو کیوں نکالا؟ خواتین اراکین اسمبلی

    غداری20 افراد نے کی تو دس ارکان کو کیوں نکالا؟ خواتین اراکین اسمبلی

    پشاور : پی ٹی آئی کی جانب سے شوکاز ملنے پر خواتین اراکین اسمبلی نے ووٹ بیچنے کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غداری کا الزام بیس ارکان پر تھا تو دس کو کیوں نکالا گیا؟ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے دھمکیاں دیں ان کے نام نکال دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس ملنے کیخلاف تین خواتین ارکان اسمبلی میدان میں آگئیں، پی ٹی آئی کی نگینہ حیات، نسیم خان اورنرگس علی نے پریس کانفرنس میں چیئرمین عمران خان کے الزامات کی سختی سے تردید کردی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نہ کسی نے بلایا نہ ہی ہمارا مؤقف سنا بس فیصلہ سنا دیا گیا، حلفاً کہتے ہیں کہ ہم نے سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کو ہی ووٹ دیا تھا، پی ٹی آئی ایم پی ایز نے کہا کہ اگر20ارکان نے غداری کی تھی توصرف 10کو کیوں نکالا گیا؟جن لوگوں نے دھمکیاں دیں ان کے نام ہٹا دیے گئے۔

    نرگس علی نے کہا کہ کیا وہ دس ارکان طاقتور تھے جن کی دھمکی سے وزیراعلیٰ کے پی رک گئے؟ کرپشن ختم کرنا تھی تو سرمایہ داروں کو کیوں پارٹی ٹکٹ دیئےگئے، کے پی میں اینٹی کرپشن اور احتساب کمیشن کو کیوں بند کیا گیا؟

    نگینہ خان نے کہا کہ دس دن پہلے وزیراعلیٰ کے پی کمیٹی اور تحقیقات سے مکر گئے تھے، یہ تحقیقاتی کمیٹی کن لوگوں پر مشتمل تھی ہمیں بھی بتایا جائے۔

    عمران خان کا بڑا فیصلہ: سینیٹ الیکشن میں بکنے والے20اراکین کے نام بتا دیئے

    انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر15دن میں وضاحت نہ دی گئی تو ہرجانہ دائر کریں گے جبکہ نسیم حیات کا کہنا تھا کہ چوہدری سرور کے معاملے پر پارٹی میں کیوں خاموشی ہے؟ وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف کرپشن کے ثبوت سامنے لاؤں گی۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے گزشتہ روز سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے والے پی ٹی آئی کے بیس ارکان کے نام بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ان افراد کو شوکاز دے رہے ہیں اگر انہوں نے الزام کی وضاحت نہ دی توان کے نام نیب کو دے دیئے جائیں گے۔

  • عمران خان نے کبھی یونین کونسل نہیں چلائی، وہ  بھلا ملک کیا چلائیں گے: احسن اقبال

    عمران خان نے کبھی یونین کونسل نہیں چلائی، وہ بھلا ملک کیا چلائیں گے: احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے اب تک یونین کونسل نہیں چلائی، وہ بھلا ملک کیا چلائیں گے.

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما نے اپنے حریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پاس یونین کونسل چلانے کا بھی تجربہ نہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں عمران خان سے زیادہ موزوں اور تجربے کار پرویز خٹک ہیں، کم از کم پرویزخٹک کے پاس وزارت اعلیٰ چلانے کا تجربہ ہے، عمران خان اس سے بھی محروم ہیں.

    [bs-quote quote=”عمران خان سے زیادہ موزوں اور تجربے کار پرویز خٹک ہیں، کم از کم پرویزخٹک کے پاس وزارت اعلیٰ چلانے کا تجربہ ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”احسن اقبال "][/bs-quote]

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آئندہ سال کامجموعی ترقیاتی بجٹ2 ہزار ارب سے زائد ہوگا، ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے.

    انھوں‌ نے مزید کہا کہ پاکستان نے 5.8 فیصد گروتھ ریٹ حاصل کیا، جو13 سال میں بلند ترین ہے، اگلے سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ کاٹارگٹ 6.2 فیصد رکھیں گے.

    مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا کہ بجٹ میں توانائی انفرا سٹراکچر، ہائیر ایجوکیشن کو ترجیح دے رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وفاقی ترقیاتی بجٹ 750ارب رکھنےکی لیے وزارت خزانہ کی تجاویز کا جائزہ لیا ہے، امید ہے، مزید نتائج آئیں‌ گے.


    عوام یہ جانتے ہیں کہ ملک میں طاقتور وزیر اعظم قبول نہیں کیا جائے گا: احسن اقبال


    جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والوں نے دونوں ہاتھ سے اقتدار کے مزے لوٹے، احسن اقبال


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آج سب لٹیرے اکٹھے ہو کر اداروں پر حملے کررہے ہیں: عمران خان

    آج سب لٹیرے اکٹھے ہو کر اداروں پر حملے کررہے ہیں: عمران خان

    مردان: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 126 دن کا دھرنا جمہوری تاریخ میں لکھا جائے گا، ہم نے 126 دن کے دھرنے میں عوام کا شعور اجاگر کیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے مردان میں‌ جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی کیا ضرورت ہے، جو اقتدار میں‌ آتا ہے، مولانا فضل الرحمان اس کے ساتھ فٹ ہوجاتا ہے.

    [bs-quote quote=”ضمیر بیچنے والوں کو پارٹی سے نکالیں گے، ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”عمران خان” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/03/Imran60x60-1.jpg”][/bs-quote]

    عمران خان نے کہا کہ جے آئی ٹی نے ملک سے پیسہ باہر لے جانے والوں کی نشان دہی کی، واجد ضیا گھبرانا نہیں، قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے، قوم سپریم کورٹ کے ساتھ ہے. حیرت ہے، اسفندیار ولی ،آصف زرداری اور اچکزئی جمہوریت بچانے میں لگے ہیں، مجھے کیوں نکالا کہنے والا بھی جمہوریت بچا رہا ہے، میاں صاحب 300 ارب روپے چوری کرکے باہر لے گئے، اس لئے اآپ کو نکالا، پہلی بار طاقتور وزیراعظم کو عدلیہ نےانصاف کے کٹہرے میں کھڑا ہوا.

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کے سب لٹیرے اکٹھے ہوکر اداروں پر حملے کر رہے ہیں، بڑا گاڈ فادر، چھوٹا ڈان، زرداری پیسے لوٹ کرباہر لے جاتے رہے، سپریم کورٹ کے جج کے گھر کے باہر گولیاں چلائی گئیں، 29 اپریل کو ملک کےعوام کو مینار پاکستان آنے کی دعوت دیتا ہوں.

    انھوں نے کہا کہ سب سے زیادہ پروٹول وزیر اعلیٰ پنجاب کا ہوتا ہے، پرویز خٹک کا پروٹوکول سب سے کم ہے، انھوں‌ امریکا میں ہمارے وزیراعظم کے کپڑے اتارے، یہ اس وزیراعظم کی نہیں، بلکہ پاکستان کےعوام کی بےعزتی ہے.

    عمران خان نے کہا کہ ضمیر بیچنے والوں کو پارٹی سے نکالیں گے، ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، قائداعظم نے جس کے لئے جدوجہد کی مجھے وہ پاکستان نظر آرہا ہے، ملک میں ایک تنظیم فوج کے خلاف بات کررہی ہے، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں، امریکا کی جنگ میں شرکت نہیں کرنی چاہیے تھی، قصور اس کا ہے جس نے فوج کو قبائلی علاقوں میں بھیجا، خیبرپختونخوا اور فاٹا کو ضم کیاجائے، فاٹا کے پی سے ضم ہوا، تو وہاں ترقیاتی کام کریں گے.

    اس موقع پر انھوں‌ نے مردان کی جانب سے شان دار استقبال کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا.


    سسلین مافیا کے حربے عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہیں، عمران خان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں.

  • پی ٹی آئی ایک سمندر ہے، تمام دریاؤں کا رخ ہماری طرف ہے: فواد چوہدری

    پی ٹی آئی ایک سمندر ہے، تمام دریاؤں کا رخ ہماری طرف ہے: فواد چوہدری

    لاہور: پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے بکھرنے کاعمل جاری ہے ، ن لیگ ٹوٹ رہی ہے اور اس کی وکٹیں گرتی جارہی ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انھوں‌ نے کہا کہ مریم نوازحادثاتی طورپرسیاست دان بنیں، البتہ نوازشریف اورمریم نواز کی سیاست ختم ہوگئی، دیکھنا ہے کہ ن لیگ کی آگے کوئی حیثیت رہتی ہے یا بانی ایم کیوایم والا حال ہوتا ہے، کیوں‌ کہ ن لیگ کی اداروں سے لڑائی کی سیاست زیادہ عرصے تک نہیں چلے گی.

    [bs-quote quote=”مریم اپنے والد کی تاریخ پڑھیں، تو انھیں اسٹیبلشمنٹ سے ن لیگ کے تعلقات کا پتا چلے گا” style=”style-2″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور زرداری ساری عمربھائی بھائی رہے ہیں، ن لیگی وزرا نے تو پرویز مشرف کو بھی بھائی بنا کران سے حلف لیا تھا.

    ان کا کہنا تھا کہ مریم اپنے والد کی تاریخ پڑھیں، تو انھیں اسٹیبلشمنٹ سے ن لیگ کے تعلقات کا پتا چلے گا، ن لیگ والے ضرورت کے وقت کچھ بھی کرسکتے ہیں، پیپلزپارٹی سے پنجاب میں اتحاد سے بہتر ہے ہم سیاسی خودکشی کرلیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ جولوگ الیکشن کی سائنس جانتےہیں وہ پی ٹی آئی میں آرہےہیں. پی ٹی آئی ایک سمندر ہے، تمام دریاؤں کارخ ہماری طرف ہے، پنجاب میں توپیپلزپارٹی کےپاس کوئی امیدوارہی نہیں ہے.

    فوادچوہدری نے کہا کہ دو روز بعد مزید سیاست داں‌ تحریک انصاف میں شامل ہوں گے، مینارپاکستان کاجلسہ الیکشن مہم کا بھرپورآغاز ثابت ہوگا، پی ٹی آئی پہلی جماعت ہےجس نےامیدواروں کےآن لائن فارم لیے، ہزارسے زائددرخواستیں آن لائن موصول ہوئی ہیں امیدواروں کےنام شارٹ لسٹ کرکے مرکزی بورڈبھیجے جائیں گے.


    ن لیگ کا حال ایم کیو ایم سے مختلف نہیں، کئی لیگی رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں: فواد چوہدری


  • مریم بی بی اور ان کے بھائیوں نے اپنے والد کی مدد سے اربوں روپے چرائے: فواد چوہدری

    مریم بی بی اور ان کے بھائیوں نے اپنے والد کی مدد سے اربوں روپے چرائے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم بی بی اور ان کے بھائیوں نے اپنے والد کی مدد سے ملک کے اربوں روپے چرائے، جس کا اب احتساب ہورہا ہے.

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے مریم نواز کے سیالکوٹ میں‌ خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کیا.

    انھوں‌ نے ن لیگ کی رہنما کے خطاب اور شرکا کی تعداد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج سیالکوٹ میں عوام کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ ن لیگ کی کافی دیگیں بچ گئیں، مریم بی بی وہ دیگیں ساتھ لیتی جائیں، جاتی امرا میں کام آئیں گی.

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مریم بی بی جو بیانیہ بیچ رہی ہیں، وہ یہ ہے کہ ان کے ساتھ بڑا ظلم ہوا ہے، حقیقت میں ظلم تو پاکستان، اس کے کروڑوں عوام کے ساتھ ہوا ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ مریم بی بی اور بھائیوں نے والد کی مدد سے ملک کےاربوں روپے چرائے، چوری شدہ دولت منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کی گئی.

    پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اب یہ کہتے ہیں کہ عدالت مقدمہ سنے اور جے آئی ٹی تحقیقات کرے تو یہ ظلم ہے.

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف اور ان کی صاحب زادی سوشل میڈیا کنویشنز کے بہانے پہلی بار پاکستان دیکھ لیں گے، اس سے پہلے یقیناً انھوں نے پاکستان کے اتنے چکرنہیں کاٹے، ساری سیر وسیاحت کے بعد انہیں اس پر کتابیں لکھنے کا موقع میسر آئے گا.


    مائنس کرنے والے تھک گئے مگر نوازشریف پلس ہوتا جارہا ہے، مریم نواز


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • 29 اپریل کو مینار پاکستان پرعظیم الشان جلسہ ہوگا، جلد خسرو بختیار سے ملوں‌ گا: شاہ محمود قریشی

    29 اپریل کو مینار پاکستان پرعظیم الشان جلسہ ہوگا، جلد خسرو بختیار سے ملوں‌ گا: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ 15 اپریل کو بلخ شیر مزاری اور خسروبختیار سے ملاقات کریں‌ گے.

    تفصیلات کے مطابق انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد جنوبی پنجاب صوبہ کے عہدے داروں‌ سے مل کر انھیں‌ مشترکہ جدوجہد کرنے کے فیصلے سے آگاہ کریں گے.

    [bs-quote quote=”مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ پی ٹی آئی کی الیکشن مہم کا اغاز ہوگیا، جہاں‌ ہم اپنے مستقبل کالائحہ عمل بتائیں گے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”شاہ محمود قریشی”][/bs-quote]

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ 45 دن کی مہمان حکومت 12 ماہ کا بجٹ نہیں دے سکتی، موجودہ حکومت نے بجٹ پیش کیا تواس کی مخالفت کریں گے، موجودہ حکومت اپنے 5 بجٹ پیش کرچکی ہے، چھٹے بجٹ کا کوئی جواز نہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے لئے مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے، البتہ علی جہانگیر صدیقی کو واشنگٹن میں پاکستانی سفیر مقرر کرنا ایک غلط فیصلہ تھا، جس کی ہم مخالفت کریں‌ گے.

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی کو تحریک انصاف مسترد کرتی ہے، انھیں‌ سفارت کاری کا تجربہ نہیں، نیب میں بھی کیسزچل رہے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ 29 اپریل کو مینار پاکستان پرعظیم الشان جلسہ کرنے جارہے ہیں، جس میں عوام کا جم غفیر ہوگا، وہ جلسہ ہماری الیکشن مہم کا اغاز ہوگیا، جہاں‌ ہم اپنے مستقبل کالائحہ عمل بتائیں گے.

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پہلی بارطاقتورکوعدالتی کٹہرے میں کھڑا کر کے احتساب لیا جا رہا ہے، تحریک انصاف احتساب کےعمل کوآگے بڑھانے کے لئے شانہ بشانہ ہے، آج وزیراعظم سےاپوزیشن لیڈرکی ایک گھنٹہ طویل ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے واضح طور پر کہا فی الحال نگراں وزیر اعظم کے لیے ذہن میں کوئی نام نہیں.


    ن لیگ کا بحران شدت اختیار کرگیا، جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے آٹھ ارکان مستعفی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔