Tag: پی ٹی آئی

  • اس بارالیکشن میں پنکچرلگانے والے امپائرقبول نہیں کریں گے: عمران خان

    اس بارالیکشن میں پنکچرلگانے والے امپائرقبول نہیں کریں گے: عمران خان

    اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اقلیتوں کا اس ملک پر برابر کا حق ہے، وہ بھی یکساں پاکستانی شہری ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رامیش کمار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا.

    عمران خان نے کہا کہ ہم ڈاکٹررمیش کمار کو پی ٹی آئی میں شمولیت پرخوش آمدید کہتے ہیں، قائداعظم کے وژن کو آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی اقلیتوں کے ساتھ رہے گی. پاکستان میں اصل مسئلہ قانون کا ہے.

    [bs-quote quote=”شریف خاندان کی کوشش ہے کہ عدلیہ اور نیب کو بدنام کیا جائے، نوازشریف پہلے کہتے تھے کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، مگر نوازشریف کا اب پتا چلا ہے کہ انھوں نے بیٹے سے تنخواہ بھی لی ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”عمران خان”][/bs-quote]

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے مسلمانوں کو حقوق دلوانے کے لئے بنایا تھا، وہ چاہتے تھے کہ قانون کا یکساں اطلاق ہو، تاکہ کوئی جرم کا سوچ بھی نہ سکے گا.

    عمران خان نے کہا کہ 2013 کے الیکشن میں تمام پارٹیوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے، پنجاب میں ن لیگ کےعلاوہ سب نے کہا کہ یہ آر او الیکشن تھا، اس میں کوئی شک نہیں کہ آر او نے مل کرمیچ فکس کیا تھا.

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی اب نئی لیڈرشپ ہے، جس پرسب کواعتماد ہے، اداروں پر اب عوام کا اعتماد بڑھا ہے، شاہد خاقان عباسی کو بتانا چاہیے کہ سینیٹ میں پیسہ کس نے چلایا، پی ٹی آئی کے پاس تو پیسہ ہے نہیں، پیسہ کس نے لگایا پتا چلنا چاہیے، نوازشریف کے پاس منی ٹریل سے متعلق کوئی جواب نہیں ہے.

    انھوں‌ نے کہا کہ شریف خاندان کی کوشش ہے کہ عدلیہ اور نیب کو بدنام کیا جائے، نوازشریف پہلے کہتے تھے کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، مگر نوازشریف کو اب پتا چلا گیا ہے کہ انھوں نے بیٹے سے تنخواہ  لی ہے، واجد ضیا کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، کرپشن کو بچانے کے لئے ایک میڈیا ہاؤس شرمناک کردار ادا کررہا ہے.

    انھوں‌ نے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں‌ زرداری اور نوازشریف نے مک مکا کرکے اپنے امپائر کھڑے کئے تھے، ان اس بار الیکشن میں پنکچر لگانے والے امپائر قبول نہیں کریں گے.

    میرے بعد کئی بڑے نام پی ٹی آئی میں‌ آنے کو تیار ہیں: ڈاکٹر رامیش کمار

    اس موقع پر ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سب سے پہلے پاکستان کی بات کی ہے، اس ملک کو بنانے میں ہمارے بڑوں کی بھی قربانیاں ہیں، مسلم لیگ ن میں سیاست کی اور اصولوں کی سیاست کی، میرامؤقف ہمیشہ یہی رہا کہ سب سے پہلے پاکستان. سیاسی اختلافات میں  کبھی نازیبا گفتگو کا حصہ نہیں‌ بنا.

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے حالیہ بیانات پر بہت افسوس ہوا، انھوں نے اپنے جلسوں میں کہا کہ جلسوں میں اتنا ووٹ دو، عدلیہ کو صیح کر دوں گا، نیب سے متعلق حالیہ بیان پر بھی دکھ ہوا۔

    [bs-quote quote=”پارٹی میں بات نہیں سنی جاتی تھی، کالم لکھ کر خیالات کا اظہار کرتا رہا، پارٹی میں جمہوریت کے معاملے پر اختلافات رہے.” style=”style-2″ align=”right” author_name=”ڈاکٹر رامیش کمار”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ عدلیہ سپریم ادارہ ہے، عدلیہ کی نگرانی میں قومی جرگہ ہونا چاہیے، ن لیگ کے اجلاسوں میں برملا کہتا رہا کہ آپ کی لینگویج درست نہیں، پارٹی میں بات نہیں سنی جاتی تھی، تو کالم لکھ کر خیالات کا اظہار کرتا رہا، پارٹی میں جمہوریت کے معاملے پر اختلافات رہے.

    انھوں نے کہا کہ چوہدری نثارکی آج بھی قدرکرتا ہوں، وہ مجھے کہتے تھے کہ آپ جیسے دانش مند انسان کی پارٹی میں قدرنہیں، امید کرتا ہوں کہ چوہدری نثار بھی پی ٹی آئی میں آئیں گے، بہت سے نام پی ٹی آئی میں آنے کو تیار ہیں.

    ڈاکٹر رمیش کا کہنا تھا کہ اقلیتی کمیونٹی کے 35 لاکھ ووٹ ہیں، اپنی پارٹی کو مایوس نہیں‌ کروں‌ گا، کپتان کو 26 مئی کواقلیتی برادری بڑاجلسہ کرکے دکھائے گی.


    پنجاب میں تو مجھےکیوں نکالا کر دیااب سندھ کی باری ہے،عمران خان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ن لیگ میں‌ توڑ پھوڑ، ڈاکٹر رامیش کمار نے پارٹی چھوڑ دی، پی ٹی آئی میں‌ شامل

    ن لیگ میں‌ توڑ پھوڑ، ڈاکٹر رامیش کمار نے پارٹی چھوڑ دی، پی ٹی آئی میں‌ شامل

    لاہور: الیکشن سےچند ماہ قبل حکمران جماعت مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ اوردھڑے بندوں کاشکار ہوگئی، سندھ سے اقلیتی ایم این اے ڈاکٹررمیش کمارنے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا.

    تفصیلات کے مطابق جوں‌ جوں‌ الیکشن قریب آرہے ہیں، ن لیگ کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ڈاکٹر رامیش کمار نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے. توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ وہ جلد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیں گے۔

    ڈاکٹررمیش کمار کا موقف ہے کہ ن لیگی قیادت اقلیتی برادری کےمسائل حل کرنےمیں ناکام رہی، اس لیے پارٹی چھوڑ رہا ہوں. ذرایع کے مطابق جلد وہ عمران خان کے ساتھ پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    دوسری جانب ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ن لیگ کے چند ارکان پارٹی سے ناراض ہیں اور انھوں نے شہباز شریف کے حالیہ دورے کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے.

    واضح رہے کہ 8 اپریل کو صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دورے کا اعلان کیا تھا، البتہ وہاں کے مقامی عہدے داروں نے دورے کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، اطلاعات کے مطابق حمزہ شہباز نے ناراض ارکارن کو منانے کی کوشش کی ہے، مگر انھیں اس ضمن میں کامیابی نہیں ہوئی۔

    ناراض ارکان میں ایم این اے جنید انور، ایم پی اے ایوب گادھی، نذیر راحیلہ، ایم پی اے قدیر انور، میاں رفیق اور امجد جاوید شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گذشہ دونوں مسلم لیگ ن کے دو سابق وفاقی وزرا اور ایک رکن اسمبلی نے پارٹی کو الوداع کہتے ہوئے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔


    بلوچستان کے 3 اراکین قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن چھوڑ دی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • زرداری، میں سندھ میں‌ تمھارا مقابلہ کرنے آگیا ہوں، الیکشن جیت کر ایمنسٹی اسکیم ختم کر دیں گے: عمران خان

    زرداری، میں سندھ میں‌ تمھارا مقابلہ کرنے آگیا ہوں، الیکشن جیت کر ایمنسٹی اسکیم ختم کر دیں گے: عمران خان

    نواب شاہ: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ میں جو ظلم ہوا وہ کسی صوبے میں نہیں ہوا، سندھ کے لوگ پورے پاکستان سے پیچھے رہ گئے۔

    ان خیالات کا اظہارا نھوں نے سندھ میں ممبر شپ مہم کے آغاز پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھی ایسی غربت نہیں جو سندھ میں ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ غربت کی وجہ سندھ کی بیماری آصف زرداری ہیں، آصف زرداری نے سندھ کے لوگوں کو غلام بنا کر رکھا ہے، یہاں خوف پر سیاست ہوتی ہے، کسانوں کا پانی بند کردیا جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کی دوسری بیماری پنجاب میں ہے، جسے مجھے کیوں نکالا کہا جاتا ہے، یہ وہ لوگ ہیں جو جھوٹی ایف آئی آر کرکے عوام پر ظلم کرتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ ایک کسان بتا دیں، جس کا پانی کے پی کے میں بند کیا گیا ہے، ایک شہری بتا دیں، جس کے خلاف کے پی میں سیاسی ایف آئی آر کاٹی گئی، آصف زرداری نے ملک کو لوٹا ہے، میں تمھارا مقابلہ کروں گا۔

    عمران خان نے کہا کہ ایک تو کیوں نکالا کہتا پھر رہا ہے، اب زرداری تم بھی کہو گے کہ مجھے کیوں نکالا، آصف زرداری بھٹو خاندان کے لیے ایسے ہی ہیں، جیسے کیپٹن (ر) صفدر شریف فیملی لیے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ سندھ میں ظلم کی اندھیری رات اب ختم ہونے والی ہے، سنیما شروع کرنے والے کے پاس اب کتنی شوگر ملز ہیں، سب پتا ہے، سندھ میں آنے والا دور خوش آئند ہے، سندھ کےعوام کو اس فرعون کا مقابلہ کر کے دکھاؤں گا۔

    ہم الیکشن جیت کر ایمنسٹی اسکیم ختم کر دیں گے

    بعد ازاں سانگھڑ میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی پیش کردہ ایمنسٹی اسکیم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پی ٹی اس اسکیم کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ دوہزاراٹھارہ میں پی ٹی آئی اقتدار میں آکر ایمنسٹی اسکیم ختم کردے گی، انھوں نے مزید کہا کہ سندھ میں لوگوں کو آسرا دیا ہوا ہے کہ بھٹو زندہ ہے اور اس کے نام پرلوگوں کو لُوٹا جارہا ہے، اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔

     


    عمران خان کی قندوز کے مدرسے پر بمباری کی مذمت


    سپریم کورٹ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل  میڈیا پر شیئر کریں 

  • عمران، واوڈا ملاقات، پی ٹی آئی کو کراچی میں‌ منظم کرنے کا فیصلہ، اہم وکٹیں گرنے کا امکان

    عمران، واوڈا ملاقات، پی ٹی آئی کو کراچی میں‌ منظم کرنے کا فیصلہ، اہم وکٹیں گرنے کا امکان

    اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران نے اپنی جماعت کو شہر قائد میں‌ منظم کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس ضمن میں انھوں نے فیصل واوڈا سے اہم ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے اب روشنیوں کے شہر پر توجہ مرکوز کر لی اور پارٹی چیئرمین نے کراچی کی سیاست میں‌ متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے.

    اس ضمن میں‌عمران خان اور پی ٹی آئی کراچی کے رہنما فیصل واوڈا میں‌ ایک اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں پارٹی چیئرمین کی جانب سے انھیں‌ کلیدی ذمے داری سونپی گئی.

    پارٹی ذرایع نے دعویٰ کیا ہے کہ آنے والے دنوں‌ میں‌ کراچی کی سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گر سکتی ہیں اور کئی اہم سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں‌ شمولیت اختیار کرسکتی ہیں.

    پارٹی ذرایع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سیاسی شخصیات کی شمولیت کے لیے فیصل واوڈا کو گرین سگنل دے دیا. اس ملاقات میں پی ٹی آئی کے تنظیمی معاملات سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، عمران خان نے مزید مشاورت کے لئے فیصل واوڈا کو اسلام آباد میں‌ روک لیا ہے.

    عمران خان کی جانب سے دیگر رہنماؤں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، کراچی میں انتخابی مہم، پارٹی تنظیم سازی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں.

    یاد رہے کہ 2013 انتخابات میں‌ کراچی میں‌ پی ٹی آئی کو غیرمتوقع ردعمل ملا تھا، ایک اندازے کے مطابق عمران خان کی جماعت کراچی سے ساڑھے آٹھ لاکھ ووٹ لینے میں‌ کامیاب رہی تھی. البتہ وہ نشستیں اپنے نام نہیں‌ کرسکی. پی ٹی آئی چیئرمین نے اس ناکامی کو دھاندلی کا نتیجہ قرار دیا تھا.

    واضح رہے کہ 2013 کے بعد کراچی میں‌ ہونے والے ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں‌ پی ٹی آئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں‌ کرسکی. البتہ اب عمران خان نے دوربارہ پارٹی کو کراچی میں منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے.


    شریف خاندان کے جھوٹ کبھی ختم نہیں ہوں گے،عمران خان



  • اداروں کے خلاف ن لیگ کا بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا: بابر اعوان

    اداروں کے خلاف ن لیگ کا بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا: بابر اعوان

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے آج سرگودھا میں خالی کرسیوں سے خطاب کیا.

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی تقریر پر تحریک انصاف کا ردعمل دیتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سرگودھا میں خالی کرسیوں سے خطاب کے دوران فقط زہر اگلا.

    [bs-quote quote=”اداروں کے خلاف ن لیگ کا بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا، سینیٹ الیکشن کے نتائج کے بعد سے ن لیگ جس بے چینی کا شکار ہے، وہ قابل فہم ہے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”بابر اعوان”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف ن لیگ کا بیانیہ عوام نے مسترد کر دیا، سینیٹ الیکشن کے نتائج کے بعد سے ن لیگ جس بے چینی کا شکار ہے، وہ قابل فہم ہے.

    باہر اعوان نے مزید کہا کہ آرٹیکل 50 کے مطابق سینیٹ پارلیمنٹ کا سب سے اہم ایوان ہے، سینیٹ میں فیڈریشن کے یونٹس کو مساوی نمائندگی حاصل ہے، شاہد خاقان بہادر ہیں، تو ذرا مودی کے خلاف زبان کھول کر دکھائیں.

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سرگودھا کےعوام نے فیڈریشن کے خلاف بولنے پرنا اہل لیگ کو مسترد کردیا، الیکشن کمیشن چیئرمین سینیٹ سے متعلق وزیراعظم کے بیان کانوٹس لے.

    یاد رہے کہ آج وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے سرگودھا میں‌ خطاب کرتے ہوئے کہا تھا چیئرمین سینیٹ کے خلاف بیان دیا، جو پیسے دے کر چیئرمین سینیٹ بنے وہ پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکتا اور جو سیٹیں پیسے دے کر خریدی گئی ہوں عوام ان کو قبول نہیں کرتے، ہمیں برائی اور پیسے کی سیاست کو ختم کرنا ہے، ن لیگ واحد جماعت ہے جس نے سینیٹ الیکشن کیلئے ایک پیسہ خرچ نہیں کیا۔


    احتساب عدالت سے ہمیں کسی انصاف کی توقع نہیں، وزیراعظم خاقان عباسی


  • نوازشریف چیف جسٹس، وزیراعظم ملاقات سے جو حاصل کرنا چاہتے تھے، وہ حاصل نہیں ہوا:شفقت محمود

    نوازشریف چیف جسٹس، وزیراعظم ملاقات سے جو حاصل کرنا چاہتے تھے، وہ حاصل نہیں ہوا:شفقت محمود

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شفقت محمود نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم چیف جسٹس سے ملاقات پر قوم کواعتماد میں لیں۔

    ان خیالات کا اظہار شفقت محمود نے اے آر وائی کے پروگرام ’پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ملاقات کے معاملے پر پارلیمنٹ کو بھی اعتماد میں لیں، یہ از حد ضروری ہے۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ لگتا ہے، نوازشریف جو حاصل کرنا چاہتے تھے، وہ اسے حاصل نہیں کرسکے۔ پہلے ہی کہا تھا کہ شہبازشریف کبھی نوازشریف کے خلاف نہیں جائیں گے۔ یہ دونوں ایک ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سب کو پتا ہے کہ پیراگون سٹی کے پارٹنرخواجہ سعدرفیق ہیں، اکاؤنٹس کے آڈٹ پر پیراگون کے لین دین کا ریکارڈ سامنے آجائے گا اور دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

    شفقت محمود نے کہا کہ ٹرانزیکشنز سے اندازہ ہوجائے گا کہ پیراگون کی لین دین کیسے ہورہی ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے درمیان سپریم کورٹ میں دو گھنٹے طویل اہم ملاقات ہوئی تھی۔ یہ ملاقات وزیر اعظم کی درخواست پر کی گئی۔

    سیاسی صورت حال اور ن لیگ کے عدالتوں میں جاری مقدمات کے تناظر میں اس ملاقات کو بہت اہم گردانا گیا۔

    اسی ضمن میں شفقت محمود کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اور وزیر اعظم کی ملاقات غیرمعمولی تھی، البتہ نوازشریف کی پریس کانفرنس سے لگتاہے کہ وزیراعظم ناکام رہے۔ اب لازم ہے کہ وہ اس معاملے میں قوم اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں۔


    شریف خاندان کے بچوں میں جانشینی کی جنگ چل رہی ہے، شفقت محمود


  • نوازشریف اور اسحاق ڈار نے معیشت کو تباہ کر دیا: اسد عمر

    نوازشریف اور اسحاق ڈار نے معیشت کو تباہ کر دیا: اسد عمر

    لاہور: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور اسحاق ڈار معیشت کو تباہ کرکے چلے گئے، حکومت ملک کو قرضوں میں ڈوبتی چھوڑ کر جارہی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ آج برآمدات گرتی جارہی ہیں، درآمدات بڑھ رہی ہیں، حکومت نے ٹیکس لگا کر بجلی اور گیس مہنگی کردی، حکومت نے غلط فیصلے کرکے پاکستان کی جڑیں کاٹ دی ہیں.

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ چار ماہ میں روپے کی قدر کم ہونے سے ایک ہزار ارب کاقرضہ بڑھ گیا ہے، جب سے ن لیگ حکومت آئی ہے، 10ہزارارب روپے تک قرضے بڑھ چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

    انھوں‌ نے کہا کہ یہ لوگ ملک کو قرضوں میں ڈبو رہے ہیں، جس سے سلامتی کا خطرہ بھی پیدا ہوگا، کوئی حکومت قرضوں کا بوجھ اتنا کردے، تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ غلطی ہے یا جان بوجھ کر یہ کیا گیا.


    مغلیہ خاندان کا تاریخ میں پہلی بار احتساب ہو رہا ہے: اسد عمر


    حکمران اپنی ہی حکومت سے کاروبار کر رہے ہیں، بزنس پارٹنر کو وزیراعظم کا مشیر بنانا زیادتی ہے، استثنیٰ اسکیم کی ناکامی یہ ہے کہ حکومت بے بس نظر آرہی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں‌ انھوں نے کہا کہ علی جہانگیر صدیقی بہت محنتی ہیں مگر انھیں خود منع کردینا چاہیے تھا، آج ہمیں‌ انتخابی مہم چلانے کی ضرورت نہیں معاشی حالات کی سب کو خبر ہے. وہ خود فیصلہ کریں گے۔

    اسد عمر نے کہا کہ تمام کرپٹ افراد کو سزا دینے کی ضرورت نہیں، صرف بتایا جائے کہ سزا دی جارہی ہے، صرف 10 بڑے لوگ پکڑیں، باقی سب سامنے آجائیں گے.


    زرمبادلہ ذخائر میں مزید 20کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی‘ اسد عمر


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اگر ن لیگ کا سینیٹ چیئرمین بن جاتا، تو ادارے تباہ ہوجاتے: عمران خان

    اگر ن لیگ کا سینیٹ چیئرمین بن جاتا، تو ادارے تباہ ہوجاتے: عمران خان

    لاہور:پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ن لیگ کا چیئرمین سینیٹ آتا، تو چوری اور کرپشن کی اجازت کا قانون بنا دیا جاتا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں‌ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ جمہوری آمرزیادہ خطرناک ہوتا ہے، ہٹلرالیکشن جیت کراقتدار میں آیا اورپھر تمام اداروں پر غالب آگیا. اچھا ہوا، ن لیگ کا چیئرمین سینیٹ نہیں بننے دیا. اگر ایسا ہوتا، تو ادارے تباہ ہوجاتے.

    انھوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف سے بڑا ڈراما باز کہیں نہیں ملے گا، صبح اٹھ کردیکھو، ہراخبار میں شہباز شریف کی تصویرہوتی تھی، شکرہےکہ عدالت نے شہباز شریف کو ذاتی تشہیرسے روک دیا۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ آج ہمیں‌ ادارے مضبوط اور انسانوں پرپیسہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے،  نوجوانوں کو بھرپور جدوجہد کرنی پڑے گی، ہم سوشل میڈیا کے ذریعے کے مخالفین کا مقابلہ کریں گے۔


    عمران خان نے ملتان میٹرومنصوبے کو سفید ہاتھی قراردے دیا


    عمران خان کا کہنا تھا کہ ملتان میٹرو میں خالی بسیں چل رہی ہیں، ملتان میں کوئی میٹرو میں نہیں بیٹھتا، شہبازشریف نے صرف پیسہ بنانے کے لئے ملتان میٹروبنائی.ہم ایک مافیا کے خلاف نکلےہیں، پرانے کارکنان کونہ میں بھولا ہوں، نہ پارٹی بھولے گی، سوشل میڈیا نے دنیا بدل دی، عرب بہارتحریک میں سوشل میڈیا کےذریعے لوگ آمروں کے خلاف نکلے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بانی متحدہ کے خلاف بند کمروں میں بھی بات نہیں کرسکتے تھے، اگر میں بانی متحدہ کے خلاف نہیں بولتا، تو کراچی میں آج بھی قتل ہورہے ہوتے. شکیل الرحمان کا میڈیا ہاؤس شریف خاندان کا ساتھ دے رہا ہے، ہمارے پاس انہیں دینے کے لیے پیسہ نہیں۔


    عمران خان کی شکل میں دوسرا بانی ایم کیوایم قبول نہیں، بلاول بھٹو زرداری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جوتے اور سیاہی کی سیاست قبول نہیں، پی ٹی آئی کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں: خورشید شاہ

    جوتے اور سیاہی کی سیاست قبول نہیں، پی ٹی آئی کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں: خورشید شاہ

    اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جوتے اور سیاہی کی سیاست ہمارا معاشرہ قبول نہیں کرتا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں‌ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ ہم گولیاں کھا کر سیاست کرتے رہے ہیں، کبھی نہیں ڈرے اور مستقبل میں بھی نہیں ڈریں گے۔

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لئے ہمارے پاس اکثریت ہے، تحریک انصاف سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں، پیپلز پارٹی تحریک انصاف کوبھی ساتھ لےکر چلنا چاہتی ہے.

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے اتحادی بھی ہمارا ساتھ  دیں گے، نگراں وزیراعظم کے لیے مشاورت جاری ہے. ابھی تک حکومت نے نام نہیں دیے. امید ہے، افہام و تفہیم سے مسئلہ حل ہوجائے گا۔


    الزام تراشیاں نواز شریف کا وطیرہ ہے، خورشید شاہ


    انھوں‌ نے مزید کہا کہ مجوزہ ایمنسٹی اسکیم کی حمایت کریں گے، پارلیمنٹ موجود ہے، اسکیم پارلیمنٹ میں آنی چاہیے، ایمنسٹی اسکیم بجٹ میں آنی چاہیے.

    واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں‌ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی کو مشترکہ امیدوار نامزد کیا تھا. اسی اتحاد کے باعث حکومتی اپنے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین منتخب کروانے میں‌ناکام رہی. البتہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے میں‌ دونوں‌ پارٹیوں میں‌اتفاق نہیں‌ہوسکا اور دونوں‌ نے اپنے الگ الگ امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے.

    پی پی پی کی جانب سینیٹ‌ میں‌ اپوزیشن لیڈر کی شیریں رحمان امیدوار ہیں. پی ٹی آئی رہنما اس ضمن میں مختلف پارٹیوں سے رابطے میں‌ مصروف ہیں.


    قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے، کسی اور کا نہیں، خورشید شاہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • زرداری اور نوازشریف سے نہیں، میری جنگ کرپشن کے خلاف ہے: عمران خان

    زرداری اور نوازشریف سے نہیں، میری جنگ کرپشن کے خلاف ہے: عمران خان

    جہلم: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میری آصف زرداری اور نوازشریف سے ذاتی جنگ نہیں، میری جنگ آپ کا پیسہ چوری کرنے والے کرپٹ لوگوں کے خلاف ہے .

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے جہلم میں ممبر سازی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو تو ہم نے کیوں نکالا کردیا، اب چھوٹے میاں کی باری ہے.

    عمران خان نے کہا کہ ان کی کسی فرد سے نہیں، کرپشن کے خلاف جنگ ہے. اب چھوٹے میاں جونیئر ڈان شہبازشریف باری لینے آئے ہیں. شہبازشریف حبیب جالب کے شعر پڑھ کر انقلاب کی باتیں کرتے ہیں.

    انھوں نے اپنے حامیوں‌ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نئی سوچ، نئے انقلاب اور 2018 میں نئے پاکستان کی ضرورت ہے، یہ جنگ 2018 میں جیت کردکھاؤں گا. آپ سب کوسلام پیش کرتا ہوں، آج جوانوں‌ کے ساتھ ساتھ بچے اور بوڑھے بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں.


    گاڈ فادرتو گیا، اب چھوٹے ڈان کے جانے کی باری ہے، عمران خان


    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ دنیا آگے چلی گئی، میانوالی سے جہلم کے علاقے پیچھے رہ گئے. 9 سال پہلے ہرپاکستانی پر 35 ہزار روپے قرضہ تھا، آج ہر پاکستانی پر ایک لاکھ 35 ہزار روپے قرضہ ہے۔

    انھوں نے کہا کہ چھوٹا سا طبقہ امیر ہورہا ہے، عوام غریب اور مقروض ہورہے ہیں، پیسہ چوری ہوکر باہر جاتا ہے تو قرضے لینے پڑتے ہیں، ہر چیز پر ٹیکس لگتا ہے، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھتی ہیں، ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں سرکاری اسکول سے پڑھنے والا بچے وزیراعظم بنے۔ عوام پر خرچ ہونے والا پیسہ جب باہر جاتا ہے، توسہولتیں نہیں ملتیں.


    سپریم کورٹ نے عائشہ گلالئی کی نااہلی سے متعلق عمران خان کی درخواست مسترد کردی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔