Tag: پی ٹی آئی

  • لودھراں ضمنی انتخاب:علی ترین سمیت دیگرامیدوارکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کےلیےطلب

    لودھراں ضمنی انتخاب:علی ترین سمیت دیگرامیدوارکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کےلیےطلب

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 154 کے ضمنی انتخابات کےلیےعلی ترین سمیت دیگرامیدواروں کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نے لودھراں کے ضمنی انتخاب کے لیے علی ترین سمیت 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

    شفیق آرائیں، ساجد انعام، نفیس احمد اور مرزاعلی بیگ کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جاچکے ہیں۔

    ریٹرننگ آفیسرکا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار عمیربلوچ کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 3 جنوری جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے علی ترین کو 4 جنوری کوطلب کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 5 جنوری تک کی جائے گی اور 9 جنوری تک کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔


    جہانگیر ترین کی نشست پر بیٹے علی ترین کے کاغذات نامزدگی جمع


    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیرترین کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پران کے صاحبزادے علی ترین کو ٹکٹ دیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کے قافلے پر فائرنگ، پی ٹی آئی کا موسیٰ گیلانی پر الزام

    عمران خان کے قافلے پر فائرنگ، پی ٹی آئی کا موسیٰ گیلانی پر الزام

    لاہور : چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے قافلے پر لاہور میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، ترجمان پی ٹی آئی نے موسیٰ گیلانی کے محافظوں پر فائرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کے بعد اسلام آباد واپس آرہے تھے، ان کے قافلے میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی گاڑیاں بھی موجود تھیں۔

    عمران خان کا قافلہ جب لاہور کے راستے سے گزرا تو اس پر فائرنگ کی گئی، تاہم پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی گاڑی اس قافلے میں پیچھے تھے جو فائرنگ کی ذد میں آگئی تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔

    پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ فائرنگ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسیٰ گیلانی کے محافظوں نے کی۔

    اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ علی موسیٰ گیلانی نے محافظوں کے ذریعےقافلے پر فائرنگ کرائی، تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید گاڑی میں سوارتھے، گاڑی بلٹ پروف ہونے کےباعث فیصل جاوید محفوظ رہے۔

    پی ٹی آئی کے مطابق علی موسیٰ گیلانی اے ایف ایف 148 نمبرکی گاڑی میں سوارتھے، جبکہ ان کےساتھ دوسری لینڈ کروزر کا نمبر بی ڈی 7098 تھا، فائرنگ کرنے والےگارڈز ایم این سی 1111 نمبر کی گاڑی میں سوار تھے، پی ٹی آئی نے علی موسیٰ گیلانی کیخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی آج اوکاڑہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    پی ٹی آئی آج اوکاڑہ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    اوکاڑہ : صوبہ پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں پاکستان تحریک انصاف عوامی طاقت کا مظاہرہ کے گی، عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج اوکاڑہ میں عوامی طاقت کا مطاہرہ کرے گی، چیئرمین پی ٹی آئی سمیت پارٹی کے دیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔

    پی ٹی آئی نے جلسے سے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، جلسہ گاہ میں 90 فٹ لمبا اور 25 فٹ چوڑا 6 کنٹیروں پرمشتمل اسٹیج تیار کرلیا۔

    جلسہ گاہ میں کارکنوں کے لیے ہزاروں کرسیاں لگادی گئی ہیں اور پنڈال کو بینرز اور پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا، جلسے کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔


    جب تک زندہ ہوں نوازشریف کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا، عمران خان


    یاد رہے کہ دو روز قبل ٹنڈو محمد خان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک زندہ ہوں نوازشریف کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب کےسابق چیئرمین نے کمزورکیس بنا کرشہباز شریف کو بچالیا، اداروں کو تباہ کرنے والے کبھی ادارے ٹھیک نہیں کرسکتے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کی کورکمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں پارٹی کی کورکمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

    عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں جہانگیرترین کی نااہلی کے معاملے پرنظر ثانی اپیل کے حوالے سے مشاورت ہوگی اورجہانگیرترین کی نا اہلی کے بعد آئندہ کی صورتحال مرتب کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان کو نا اہل قرار دینے کی استدعا مسترد کردی تھی جبکہ جہانگیر خان ترین کو نااہل قراردیا گیا تھا۔


     نا اہلی کیس: عمران خان بری/ جہانگیر ترین نا اہل قرار


    سپریم کورٹ نے مذکورہ کیس کا 80 صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ جہانگیرترین کو دو نکات پر نااہل کیا گیا ہے، انہوں نےملک کی اعلیٰ ترین عدالت سے جھوٹ بولا۔

    جہانگیرترین نےآف شورکمپنی اوراس کےاثاثے کو بھی چھپایا، انسائیڈرٹریڈنگ سے متعلق ایس ای سی پی تحقیقات کرچکا ہے، جہانگیرترین انسائیڈر ٹریڈنگ کرنے پر70.81ملین جرمانہ دے چکے ہیں۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر لندن فلیٹ‘ بنی گالہ اور جہانگیر ترین پر زرعی اراضی ظاہر نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی کا نوازشریف،احسن اقبال اور وزیر اعظم کے خلاف مقدمے کا مطالبہ

    پی ٹی آئی کا نوازشریف،احسن اقبال اور وزیر اعظم کے خلاف مقدمے کا مطالبہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے نوازشریف،احسن اقبال،وزیر اعظم کے خلاف مقدمے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ تینوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے نوازشریف،احسن اقبال،وزیر اعظم کے خلاف مقدمے کا مطالبہ کردیا ہے، پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ تینوں کےخلاف دفعہ216کےتحت مقدمہ درج کیاجائے اور تینوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب ہیں، تینوں نے اسحاق ڈار کے فرار میں معاونت کی۔

    رجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ نوازشریف جانتے اسحاق ڈارکی گرفتاری سےمزیدمشکلات ہونگی، وزیراعظم،وزیر داخلہ نےمجرم خاندان سے وفاداری نبھائی۔


    مزید پڑھیں : لوٹ مارکے بعد نوازشریف کو انقلاب کے خواب آ رہے ہیں، فواد چوہدری


    گذشتہ روز فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی سینیٹ میں اکثریت سےفرق نہیں پڑےگا، آئی ایم ایف ،ورلڈبینک نےحکومت سےمذاکرات سےانکارکردیا، دھرنے کو 2ہفتے سے زائد گزر گئے، حکومت حل نہ نکال پائی۔

    انکا کہنا تھا کہ حکومت کو کل قومی اسمبلی میں 53ووٹ کم ملے، ن لیگ کےبہت سےارکان کل اجلاس میں نہ آئے، حکومت اس وقت ووٹ خریدنے کی کوشش میں ہیں، حکومت چلانے کیلئے شاہدخاقان کے پاس مطلوبہ ارکان کی تعداد موجود نہیں، شاہدخاقان عباسی کو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پارٹی فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی آج بھی جواب جمع نہ کراسکی، آئندہ سماعت پر سیکریٹری فنانس طلب

    پارٹی فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی آج بھی جواب جمع نہ کراسکی، آئندہ سماعت پر سیکریٹری فنانس طلب

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی نے آج بھی جواب جمع نہیں کرایا، الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر پی ٹی آئی کے سیکریٹری فنانس کو طلب کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کی درخواست پر چار رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور کی جگہ جونئیر وکیل بنچ کے روبرو پیش ہوئے۔

    اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن نے دلائل دیے کہ گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ وہ جواب جمع کرائیں گے۔

    پی ٹی آئی کے ایسوسی ایٹ وکیل نے بنچ کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ سماعت پر جواب جمع کرا دیں گے۔

    ممبر کمیشن ارشار قیصر نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ میں فارن فنڈنگ کیس کہاں تک پہنچا ہے جس پر احمد حسن نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ فیصلہ محفوظ کرچکی ہے۔

    وکیل اکبر ایس بابر نے بنچ سے درخواست کی کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری فنانس کو اگلی سماعت پر طلب کیا جائے، جس پر الیکشن کمیشن نے سینئر کونسل انور منصور کو جواب جمع کروانے کی آخری مہلت دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری فنانس کو طلب کر لیا۔

    عمران خان کا انجام بھی رابرٹ موگابے جیسا ہوگا، اکبر ایس بابر

    سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ یہ بات مضحکہ خیز ہے جس الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی نے ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے، اسی سے دوسری پارٹیوں کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کی درخواست کی جارہی ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ ایم این اے داوڑ کنڈی کو پارٹی سے نکالنا بادشاہت ہے، عمران خان کا انجام بھی رابرٹ موگابے جیسا ہوگا۔

    واضح رہے کہ تحریکِ انصاف کے بانی رکن خواجہ اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں عمران خان پر الزام لگایا تھا کہ وہ پارٹی فنڈز میں خورد برد کے مرتکب ہورہے ہیں جبکہ تحریکِ انصاف کو بیرونی فنڈنگ بھی ہوتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بنی گالہ میں‌ بیٹھے لوگوں کی بیویاں انہیں‌ چھوڑ کر جاچکیں، رانا ثنا

    بنی گالہ میں‌ بیٹھے لوگوں کی بیویاں انہیں‌ چھوڑ کر جاچکیں، رانا ثنا

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما و وزیر قانون پنجاب نے کہا ہے کہ بنی گالہ کا پورا ٹولہ ہی چھڑوں پر مبنی ہے، ان سب کی بیویاں انہیں چھوڑ کر جاچکی ہیں۔

    لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے تحریک انصاف کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سب چھڑے ہیں، سب کی بیویاں بھاگ چکی ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ بدکرداروں کا ٹولہ بنی گالہ میں بیٹھا ہے جو بچیوں کو میسجز کرتا ہے اور کہتا ہے کہ ہم نے تو صرف شادی کا پیغام بھیجا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بیس یا پچیس سال کا لڑکا ہو، کوئی نوجوان ہو اور وہ اس قسم کی کوئی حرکت یا غلطی کرے تو اس کے لیے تو معافی ہے لیکن ایک 70 سال کا شخص ایسی حرکت کے تو کیا کہیں۔

    ویڈیو دیکھیں:

  • پی ٹی آئی کا طلال چوہدری کوفوری برطرف کرکے تحویل میں لینے کا مطالبہ

    پی ٹی آئی کا طلال چوہدری کوفوری برطرف کرکے تحویل میں لینے کا مطالبہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے طلال چوہدری کوفوری برطرف کرکے تحویل میں لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نےاحتساب عدالت کےباہرمعاملہ مانیٹرنگ جج کےسامنےاٹھادیا ہے ، اور واقعے کا نوٹس لینے کی استدعا کرتے ہوئےطلال چوہدری کوفوری برطرف کرکے تحویل میں لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ جج مریم،کیپٹن(ر)صفدرکےنام ای سی ایل پرڈالنےکاحکم دیں، فراہمی انصاف میں رکاوٹ ڈالنے کی سازش کا سراغ لگایا جائے، عدالتوں پریلغار ن لیگ کی پرانی روش ہے، چوروں کو فرد جرم سے بچانے کیلئےاحتساب عدالت پر حملہ کرایا گیا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نوازکی ایما پر ن لیگ کے وکلا ونگ کو حملےکی ذمہ داری دی گئی، پولیس کی مداخلت روکنے کی ذمہ داری طلال چوہدری کوسونپی گئی۔

    انھوں نے کہا کہ آج کے دن کیلئے رینجرزکو سارےعمل سے باہر کیا گیا، سازش کے تحت رینجرز کو احتساب عدالت سے ہٹایا گیا۔

    اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ن لیگ کےگلوبٹوں نےاحتساب عدالت میں خلل ڈالا، ججزاورعدالتوں پرحملے ان کا طرہ امتیاز ہے ، شریف خاندان کو شرم آنی چاہئے،ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔


    مزید پڑھیں : احتساب عدالت میں بدمزگی‘ سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی


    یاد رہے آج صبح احتساب عدالت میں مریم نواز اورکیپٹن صفدر کی پیشی کے موقع پر پولیس نے ن لیگ کے وکلا کو عدالت میں جانے سے روکا تو نون لیگ کے کارکنوں او وکلا آپے سے باہر ہوگئے اور احتساب عدالت میں اور عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی کی تو پولیس نے وکلاء پر لاٹھی چارج کیا۔

    ہنگامہ آرائی کی آڑمیں نیب پراسیکیوشن ٹیم پرحملےکی کوشش کی گئی، پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ کو دھکے دیئے گئے، ہنگامہ آرائی اور ہلڑبازی کے سماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی گئی تھی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تواسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • حکومت ارشد شریف کو دھمکیوں‌ کی وضاحت کرے، شاہ محمود قریشی

    حکومت ارشد شریف کو دھمکیوں‌ کی وضاحت کرے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئی بی کا معاملہ سامنے لانے پر ارشد شریف کو دھمکیاں کیوں دی جارہی ہیں؟ حکومت معاملے کی وضاحت کرے.

    قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آزادی لازم و ملزوم ہیں جب میڈیا کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو یہ جمہوریت کی نفی ہوتی ہے اور یہ جمہوری روایت کے برعکس ہے، ارشد شریف کے معاملے پرپیمرا اپنا کردار ادا کرنے کے بجائے الٹا کارروائی کررہا ہے۔


    مزید پڑھیں : نوازشریف نے37اراکین پارلیمنٹ کیخلاف آئی بی کو متحرک کیا، انکشاف


    انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کا گناہ یہ ہے کہ انہوں نے وہ کچھ پوائنٹ آؤٹ کردیا جو ممبران پوچھ رہے ہیں کہ یعنی ہمارا گناہ کیا ہے؟ جو ہم پر دہشت گردی کا لیبل لگادیا گیاہے اور اس معاملے میں آئی بی کا کردار کیا ہے؟ یہ عمل نامناسب ہے، ارشد شریف کے خلاف پیمرا نے بہت پھرتی دکھائی۔

    ویڈیو دیکھیں

    انہوں نے کہا کہ حکومت وضاحت کرے وہ جمہوریت کی بات کرتی ہے لیکن ممبران کو دھمکیاں کیوں دی جارہی ہیں؟ ارشد شریف پر مقدمہ درج کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کی مذمت کرتے ہیں، ایک چینل کی آواز دبانے کے لیے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے، حکومت بتائے کہ ارشد شریف کو دھمکیاں کیوں دی گئیں؟ اور آئی بی کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف دہشت گردی کے الزامات عائد کرکے تحقیقات کیوں کی جارہی ہیں۔


    یہ پڑھیں: ارشدشریف کو پیمرا دفتر میں آئی بی افسر کی دھمکی


    یاد رہے کہ ارشد شریف نے خبر بریک کی تھی کہ نواز شریف نے بحیثیت وزیراعظم ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے 37 ارکان اسمبلی کے خلاف آئی بی کو تحقیقات کا حکم دیا تھا کہ ان ارکان کے دہشت گردوں سے تعلقات ہیں۔

    یہ خبر بریک کرنے پر پیمرا کے آفس میں اے آر وائی نیوز کے اینکر ارشد شریف کو پیمرا کی شکایات کونسل کے سامنے آئی بی افسر نے دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ تمہیں تو ہم گھسیٹیں گے۔

  • لوگ پی پی سے تنگ آچکے،اب نظریں‌ پی ٹی آئی پر ہیں، قریشی

    لوگ پی پی سے تنگ آچکے،اب نظریں‌ پی ٹی آئی پر ہیں، قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لوگ پیپلز پارٹی سے تنگ آچکے، قوم کی نظریں اب عمران خان اور تحریک انصاف پر ہیں، پی ٹی آئی میں وزیر بننے نہیں، نیا پاکستان بنانے کے لیے شامل ہوا۔

    اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں پی پی مضبوط ہوتی تھی آج وہاں لوگ عمران خان کو سن رہے ہیں، لوگ پی پی سے تنگ آچکے ہیں، قوم کی نظریں عمران خان اور تحریک انصاف پر ہیں، قوم کی نظریں ان چہروں کو تلاش کررہی ہیں جن کا دامن صاف ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرکے دکھائیں گے، پی ٹی آئی میں ایم این اے یا وزیر بننے نہیں، نیا پاکستان بنانے آیا ہوں، نیا پاکستان وہی بنا سکتا ہے جس کا دامن صاف ہو،کارکنوں سے وعدہ کرتا ہوں حق اور صداقت کے لیے ضرور بات کروں گا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ہماری صفوں میں اتحاد ہوگا تو موجودہ طاقتیں کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،لوگ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے مایوس ہوچکے ہیں، کاشت کاروں کو ان کا پھل نہیں مل رہا ایسے وقت میں خوشی ہوتی ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔