Tag: پی ٹی آئی

  • پاکستان کو یمن کی صورتحال پر ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیئے، عمران خان

    پاکستان کو یمن کی صورتحال پر ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیئے، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نےکہا ہے کہ یمن پروزیراعظم قوم سے سچ بولیں، پاکستان اگرفریق بن گیاتوثالثی کیسےکرے گا۔

    پارلیمنٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ سب نے کہا الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے پھر اسمبلی کیسے قانونی ہو سکتی ہے،اسمبلیوں میں اس لئے آئے کہ جوڈیشل کمیشن بن گیا ہے اور آج یمن کی صورتحال کی وجہ سے اسمبلی آیا تھا ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یمن کی صورتحال پر ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیئے، ہمیں مسلمانوں کو لڑانے کی سازش ناکام بنانی ہوگی، اگر ہم یمن کے تنازعہ میں فریق بن گئے تو ثالثی کیسے کریں گے، انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ ہم سے سچ بولیں کہ سعودی عرب سے کیا معاہدہ کیا گیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں وزیراعظم کی موجودگی میں ایسی زبان استعمال کی گئی جس پر افسوس ہے انہوں نے کہا اس قسم کی زبان استعمال کرکے مجھے ذلیل نہیں کیا بلکہ آپ نے اپنی اوقات دکھائی، کیا وزیردفاع نے وزیراعظم کی اجازت کے بغیر اسمبلی میں بات کی؟، انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن دیر سے بنایا گیا ہے تاہم دھاندلی کے تمام ثبوت جوڈیشل کمیشن کو دیںگے۔ شور مچانے والے خوفزدہ ہیں کہ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات انہیں بے نقاب کر دے گی۔

  • پی ٹی آئی اراکین اسمبلی میں خود کو اجنبی محسوس کریں گے، مولانافضل الرحمان

    پی ٹی آئی اراکین اسمبلی میں خود کو اجنبی محسوس کریں گے، مولانافضل الرحمان

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اوران کی ٹیم نے تواستعفے دے دیئےتھے۔ اب تحریک انصاف والے قومی  اسمبلی کیسے آئیں گے؟

    ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اسمبلی میں خود کواجنبی محسوس کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کپتان اوران کی ٹیم نے تو اسمبلیوں سے استعفے دے دیئے تھے۔ اب واپسی کیسے ہوگی ؟ مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ کپتان اسمبلی آئیں گےتواجنبی اجنبی سے لگیں گے.

    اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نےجوڈیشل کمیشن بننےپرکہا تھا کہ اسمبلی سےجانےوالوں نے گائے کی دم پکڑلی۔ کہہ دیں گےخود نہیں آئےگائےلےآئی۔

    کل سے اسمبلی میں عمران خان بھی ہوں گے اورمولانافضل الرحمان بھی اس موقع پرگرما گرم بحث میں طنزکےتیربھی چلیں گے۔

  • پی ٹی آئی کی اسمبلیوں میں واپسی پر فیصل سبزواری کا ٹوئٹ

    پی ٹی آئی کی اسمبلیوں میں واپسی پر فیصل سبزواری کا ٹوئٹ

    کراچی : ایم کیوایم کےرہنما فیصل سبزواری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے اسمبلی میں واپسی کے اعلان پرٹوئٹ کیا ہے کہ۔

    شاید مجھے نکال کے مستارہےہوں آپ

    محفل میں اس خیال سے پھر آگیا ہوں میں

    ایم کیوایم کےرہنما فیصل سبزواری کایہ ٹوئٹ کس کےنام اور کس کی  طرف اشارہ ہے؟ طنزکاہدف کون ہے۔ کسےنکال کرکون مستایا؟

    ایم کیوایم رہنما نےیہ ٹوئٹ عمران خان کے اسمبلی میں واپسی کے اعلان کے فوراً بعد کیا۔ اگلا ٹوئٹ تھا۔

    پی ٹی آئی اسمبلی میں واپس ۔ اچھا ہے اچھا ہے

    یعنی عمران خان کی اسمبلی میں واپسی کو ایم کیوایم کے رکن اسمبلی نے بھی خوش آمدید کہا۔ ابھی کچھ دن پہلےان کی اسمبلی کی رکنیت پربھی براوقت آتےآتےرہ گیا تھا.

    بعد میں ناراضگی دورہوئی اورفیصل سبزواری کوپارٹی اوراسمبلی سے نکالنے کی نوبت نہ آئی۔ شاید اسی پرٹوئٹ کیا کہ ساقی میرے خلوص کی شدت تو دیکھنا

    پھر آگیا ہوں گردش دوراں کو ٹال کر

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، عمران خان نے شرکت کا فیصلہ کرلیا

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، عمران خان نے شرکت کا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریگی، پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ میں واپسی کا فیصلہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں  میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی یمن صورتحال کے حوالے سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریگی۔

    بنی گالہ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے تمام قومی اسمبلی اراکین کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ پی ٹی آئی مستقل طور پر اسمبلیوں کاحصہ بنے گی یا نہیں۔

  • پی ٹی آئی نے الیکشن آفس کے اطراف رینجرز تعینات کرنیکی درخواست دیدی

    پی ٹی آئی نے الیکشن آفس کے اطراف رینجرز تعینات کرنیکی درخواست دیدی

    کراچی : تحریک انصاف نے کراچی میں الیکشن آفس کے اطراف رینجرز تعینات کرنے کی درخواست دیدی ہے۔اے آرائی نیوز نے درخواست کی کاپی حاصل کرلی ۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے حلقہ این اے دوسو چھیالیس کی الیکشن مہم کے دوران کسی بھی ممکنہ تصادم کے پیش نظر الیکشن آفس کے اطراف رینجرز تعینات کرنے کی درخواست دیدی ہے۔

    درخواست کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔ جس میں پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مخالفین الیکشن کیمپ پر دوبار ہ دھاوا بول سکتے ہیں لہذا انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

    درخواست میں الیکش کمیشن سے استدعا کی گئی ہے کہ پولنگ کے دن الیکشن آفس کے اندر اور باہر فوج اور رینجرز کوبھی تعینات کیا جائے۔

    ادھر کرایم آباد میں پی ٹی آئی کے الیکشن آفس میں عمران اسماعیل کی آمد سے پہلے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پی ٹی آئی کے کیمپ آفس کی سرچنگ کی۔

  • متحدہ رہنماؤں نے پی ٹی آئی کا کیمپ دوبارہ بحال کردیا

    متحدہ رہنماؤں نے پی ٹی آئی کا کیمپ دوبارہ بحال کردیا

    کراچی : این اے دوسو چھیالیس کا علاقہ اس وقت انتہائی کشیدہ صورتحال کا شکار ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے کریم آباد پہنچ کر صورت حال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی، اور پی ٹی آئی کے تباہ حال کیمپ کو بحال کرنے کیلئے اقداما ت کئے۔

    رہنماؤں میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، حیدر عباس رضوی، آصف حسنین، این اے دو سو چھیالیس کے امیدوار کنور نوید جمیل ودیگر بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے، حیدر عباس رضوی نے کہا کہ موجودہ صورتحال ایم کیو ایم کیلئے بھی انتہائی نقصان دہ ہے، ہم نے مشتعل افراد سے ہاتھ جوڑ کر پر امن رہنے کی درخواست کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ایم کیو ایم کے کارکنان نہیں علاقہ مکین ہیں، جو قائد تحریک الطاف حسین کے نعرے لگا رہےتھے، انہوں نے کہا کہ ہمیں جیسے ہی خبر ملی ہم فوری طور پر کریم آبا د پہنچے اور صورت حال کو کنٹرول کرتے کی کوشش کی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے  پی ٹی آئی کے کیمپ کو اپنے ہاتھوں سے ٹھیک کیا، انہوں نے کہا کہ میں کل خود اس کیمپ میں بیٹھوں گا تاکہ پھر کوئی ایسا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔

  • نہاری انڈے اور نعرے بازی،پی ٹی آئی اور متحدہ کارکنان پھر آمنے سامنے

    نہاری انڈے اور نعرے بازی،پی ٹی آئی اور متحدہ کارکنان پھر آمنے سامنے

    کراچی: دستگیر میں نہاری کے ہوٹل پر سیاسی گرما گرمی، عزیزآباد میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے  کارکنان آمنےسامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں عزیز آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور حلقہ ایک سو چھیالیس کے امیدوار عمران اسماعیل اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نہاری کھانے فیڈرل بی ایریا میں واقع ایک مقامی ہوٹل میں آئے تو ان کے پیچھے پیچھے ایم کیو ایم کے کارکنان بھی پہنچ گئے۔

    دونوں جماعتوں کے کارکنان نے اپنے قائدین کے حق میں خوب نعرے بازی کی، اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی، اسماعیل ہارون اور دیگر رہنما بھی ہوٹل باہر موجود تھے،

    نوجوانوں نے عمران اسماعیل کے قافلے پر مبینہ طورپرانڈے پھینکے اور پی ٹی آئی کیخلاف نعرے لگائے،مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پا لیا، تاہم پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو نہاری کھائے بغیر ہی عجلت میں جانا پڑا۔

  • ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

    ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

    کراچی : ایم کیو ایم کی درخواست پرپی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے دی جانے والی درخواست کے بعد عزیز آباد تھانے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ نمبر 97/2015 درج کر لیا گیا ہے۔

    ایف آئی آر میں  این اے دو سو چھیالیس کے لئےپی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل، عزیزا للہ آفریدی اور دیگر کارکنان کیخلاف ایم کیو ایم کارکنان کو زدوکوب کرنے اور قائد تحریک الطاف حسین کی تصاویر اور پوسٹر پھاڑنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    متحدہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ لوگ  یادگار شہداء کی بےحرمتی کرنے پر مشتعل ہوئے،  پی ٹی آئی رہنماؤں پر دفعہ 427 ۔506 اور دھمکیاں دینے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

    اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عبدالحسیب ودیگر موجودتھے۔

  • جناح گراونڈ میں جلسے کی اجازت نہیں دینی چایہئے، مصطفی عزیزآبادی

    جناح گراونڈ میں جلسے کی اجازت نہیں دینی چایہئے، مصطفی عزیزآبادی

    کراچی : ایم کیوایم کے رہنما مصطفی عزیز آبادی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جلسہ نہیں بلکہ تصادم چاہتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کے سینئر رہنما مصطفی عزیز آبادی نے کہا ہے کہ ہم جناح گراونڈ میں ہونے والے واقع کی مذمت کرتے ہیں ، پی ٹی آئی جناح گراونڈ میں مسلحہ غنڈوں کے ساتھ آئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کے کارکنان نے الطاف حسین کے خلاف نعرے لگائے اور جناح گراونڈ میں لگے پوسٹر پھاڑے تو اہلیان محلہ اور پی ٹی آئی میں تصادم ہوا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جمہوری انداز میں الیکشن لڑیں جو ان کا حق ہے لیکن پی ٹی آئی کا مقصد ڈرف تصادم ہے الیکشن لڑنا نہیں ہے۔

    ایک سوال میں مصطفی عزیزآباد کا کہنا تھا کہ جلسے کی اجازت دی گئی تو سمجھے گے کہ انتظامیہ بھی تصادم چاہتی ہے۔

    انہوں نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی بتائے کہ کیا این اے 246 میں صرف ایک ہی گراونڈ ہے ؟ بقیہ تمام بڑے گراونڈ کو چھوڑ کر جناح گراونڈ میں جلسہ کرنے کا مقصد صرف تصادم ہے۔

  • کسی سے ڈرنے والے نہیں، پی ٹی آئی امیدوارعمران اسماعیل

    کسی سے ڈرنے والے نہیں، پی ٹی آئی امیدوارعمران اسماعیل

    کراچی :پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم آج نھتے جناح گراونڈ کا دورہ کرنے گئے تھے جس پر مشتعل گنڈوں نے ہم پر حملہ کیا۔

    جناح گراونڈ پر حملے کے بعد کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جناح گراونڈ پہچنے پر بچے کرکٹ کھیل رہے تھے، اطراف کی ریہاشی عمارتوں میں موجود لوگوں نے استقبال کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ ہم الیکشن سے پیچھے ہٹ جائیں، کراچی کا خوف توڑیں گے، تحریک انصاف نے ڈرنا نہیں سیکھا۔

    عمران اسماعیل نے کہا کہ اس واقع کی ہم ایف آئی آر درج کرائیں گئے، انہوں نے کہا کہ میں کراچی میں پیدا ہوا کراچی کا بیٹا ہوں اور یہی سے الیکشن لڑوں گا، ایم کیو ایم کے کارکنان نے میری گاڑیوں پر حملہ کیا ان کا کہنا تھا کہ کراچی کسی ایک جماعت کا نہیں ہے۔

     ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا ہے کہ  میرے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ ہے۔