Tag: پی ٹی آئی

  • گوجرانوالہ: پی ٹی آئی کے قافلے پرانڈے ٹماٹروں کی بارش

    گوجرانوالہ: پی ٹی آئی کے قافلے پرانڈے ٹماٹروں کی بارش

    گوجرانوالہ: پاکستان تحریک انصاف کے قافلہ پرگوجرانوالہ میں نامعلوم افرادکی انڈوں اور ٹماٹروں کی بارش،انڈے ٹماٹر مارنے کے بعد نوجوان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کی قیادت میں لاہور سے آنے والا پی ٹی آئی کا قافلہ جب گوجرانوالہ سے گزر رہا تھا کہ جی ٹی روڈ پر پہنچا تو اچنک  دو نامعلوم نوجوان آگے بڑھے اور انھوں نے اپنے شاپنگ بیگ میں سے انڈے اور ٹماٹر بسوں پر مارنے شروع کردیئے۔

    پی ٹی آئی کے کارکنوں کے باہر نکلنے پر دونوں نوجوان موقع سے فرار ہو گئے،جبکہ اے آر وائی کے نمائندے کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان نے ایک نوجوان کو پکڑ کر اس کی پٹائی کردی۔

  • پی ٹی آئی جلسے کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات

    پی ٹی آئی جلسے کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے جلسے کی سیکیورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ گیارہ ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔شہر اقتدار کا سیاسی میدان پی ٹی آئی کے ٹائیگرز سے سج گیا۔

    تحریک انصاف کے جلسے کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنےمیں آرہےہیں ۔ جلسے کی سیکیورٹی کے لئے اسلام آباد پولیس ، پنجاب پولیس اور آزاد کشمیر پولیس کے گیارہ ہزار اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں جبکہ پولیس کے اعلیٰ افسران ریڈزون کی سیکیورٹی کو خود مانیٹر کررہے ہیں ۔

    جلسہ گاہ کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے ۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سندھ پولیس کی واٹر کینن بھی ریڈزون پہنچا دی گئی ہے ۔ریڈزون کو سیکر یٹر یٹ چوک ، اتاترک ایونیو، نادرا چوک سے کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

    جلسہ گاہ آنے کے لئے صرف جناح ایونیو کا راستہ کھلا رکھا گیا ہے جبکہ عمران خان اور تحریک انصاف کی مرکزی قیادت شاہراہ دستور سے جلسہ گاہ پہنچے گی۔

  • اسلام آباد: تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں عروج پر

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں عروج پر

    اسلام آباد: ملک میں تبدیلی کی خواہش مند تحریک انصاف ایک بار پھر اسلام آباد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئی۔

    اسلام آباد میں تیس نومبر کو پی ٹی آئی کے تاریخی جلسے میں ایک روز باقی ہے۔ ایکسپریس چوک پر تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

    پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ میں دو اسٹیج بنائے جائینگے۔ اسٹیج بنانے کے لیے کئی کنٹینروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے متوالوں کا جذبہ دیدنی ہے۔

    پارٹی کے منچلے کارکنان عوام میں جوش پیدا کرنے کے لیے جلسہ گاہ کو سجانے میں مصروف ہیں۔ عوام کی دلچسپی کیلئے جلسہ گاہ کے اطراف میں پارٹی کیپس اور بیجیز کی فروخت کیلئے اسٹالز بھی لگائے جائینگے۔ جلسے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے ہیں۔

  • بلکسر انٹر چینج پر بھی گو نواز گو کے نعرے لگ گئے

    بلکسر انٹر چینج پر بھی گو نواز گو کے نعرے لگ گئے

    چکوال: تیس نومبر کو شہر اقتدار میں داخل ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو روکنے کے لئے موٹر وے پر بلکسر انٹر چینج کے مقام پر مقامی انتظامیہ نے چالیس کنٹینر قبضہ میں لے کر انٹر چینج کو بند کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

    اس موقعہ پر حالات کے مارے کنٹینر ڈرائیور اور دیگر عملہ سراپا احتجاج بن گیا۔ بے چارے ڈرائیور انتظامیہ کا تو کچھ نہ بگاڑ سکے لیکن گو نواز گو کا نعرہ لگا کر دل کا بوجھ ہلکا کر لیا۔

    کنتینر قبضہ میں لئے جانے پراحتجاج کرنے والے ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے ان کے کنٹینر قبضہ میں لے کر ان کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا ہے۔

  • تیس نومبر کے حالات کی ذمہ داری حکومت پر ہے، چوہدری شجاعت

    تیس نومبر کے حالات کی ذمہ داری حکومت پر ہے، چوہدری شجاعت

    لاہور: پا کستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چو ہدری شجا عت حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تیس نو مبر کے حا لات کی ذمہ داری حکومت پر ہے۔

    چو ہدری شجاعت کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر حکومت نے بے وقوفی کی تو حالات خرا ب ہوسکتے ہیں۔ 30نومبر کیلئے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے ہمیں یا ڈاکٹر طاہر القادری کو کوئی باضابطہ دعوت نہیں دی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری سے کوئی ناراضگی نہ تھی اور نہ ہے۔

  • پی ٹی آئی جلسہ: سیکیورٹی اہلکار اسلام آباد پہنچنا شروع، بڑی تعداد میں کنٹینرز لگ گئے

    پی ٹی آئی جلسہ: سیکیورٹی اہلکار اسلام آباد پہنچنا شروع، بڑی تعداد میں کنٹینرز لگ گئے

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے تیس نومبر کے جلسے اور متوقع احتجاج پر اسلام آباد کی چون سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں کنٹینرلگادیے گئے ہے اوردوسرے شہروں سے سیکیورٹی اہلکاربڑی تعداد میں اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

    جو ں جو ں تیس نو مبر کی تاریخ قریب آتی جا رہی ہے ملک کے سیا سی درجہ حرارت میں اضا فہ ہو تا جا رہا ہے، اسلا م آباد ایک مرتبہ پھر سیاسی پنجہ آزما ئی کی زد میں ہے۔ حکومت ملکی دارالخلا فہ کو کنٹینرز کے حصار میں لینے پر کمر بستہ نظر آتی ہے اور مختلف شاہراہوں کی بندش بھی حکومتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

    ایک جا نب ایوان اقتدار کی غلا م گردشو ں میں بیٹھکیں جا ری ہیں کہ کس طرح کپتان کے جلسے اور احتجا ج کو روکا جائے، حکومتی تیاریوں میں پی ٹی آئی کارکنا ن کی پکڑدھکڑ شہر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ اور پو لیس کی مزید نفری طلبی بھی شامل ہے۔

    حکومتی ذرائع کے مطابق ہنگا مہ آرائی کی صورت میں واٹر کینن، شیلنگ، ربر کی گو لیوں اور لا ٹھی چارج کے استعما ل پر بھی غور و خو ص جا ری ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ احتجا جی عوام اپنارویہ، راستہ اور حکمت عملی خود طے کرتے ہیں اور کنٹینر، گرفتاریاں اور تشدد سے احتجا ج رک نہیں پا تا یہ عمل تحریک کو جلا بخشتا ہے۔

    دوسری جانب پنجاب پولیس اور ایف سی کے دوہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ پولیس کے مزید اہلکار آج رات اور کل رات تک اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔ اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس سے تین ہزار اہلکار، آزاد کشمیر پولیس سے ایک ہزار اہلکار اور ایف سی سے تین ہزار ایف اہلکار وں کی درخواست کی تھی۔

  • جہانگیر ترین اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زیبر آمنے سامنے آگئے

    جہانگیر ترین اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زیبر آمنے سامنے آگئے

    اسلام آباد: جہانگیر ترین اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زیبر آمنے سامنے آگئے، دونوں رہنماوں میں لفظوں کی جنگ ہوئی۔

    اے آر وائی کے پروگرام آف دی رکارڈ میں دونوں رہنما ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے،چیرمین نجکاری کمیشن کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین کی کمپنی نے قرضہ معاف کرایا،اس کے جواب میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وہ اس کمپنی میں اقلیتی شیئر ہولڈر تھے،محمد زیبر نے نیشنل رولر سپورٹ پروگرام کے حوالے سے جہانگیر ترین پر الزام عائد کیا۔

    جہانگیر ترین نے رولرسپورٹ پروگرام پرزبیرعمرکےبیان کی تردید کردی، پروگرام میں جہانگیر ترین نے بتایا کہ انہوں نے 30ارب کےقرضےلئےاورواپس کئے اور حکومت کو دو ارب پندرہ کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا ۔

    واضح رہے گذشتہ روز پرویز رشید اور نجکاری کمیشن کے چیرمین محمد زیبر نے پی ٹی آئی کے رہنماجہانگیر ترین پر الزامات کی بوچھاڑ کردی، جس پر پی ٹی آئی کا شدید ردعمل آیا۔

  • پی ٹی آئی کے70فیصدسےزائد ارکان ٹیکس نہیں دیتے، پرویز رشید

    پی ٹی آئی کے70فیصدسےزائد ارکان ٹیکس نہیں دیتے، پرویز رشید

    اسلام آباد: نجکاری کمیشن کے چئیر مین اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا ت پرویز رشید نے پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی اور ان کے رہنما جہانگیر ترین پر ٹیکس چوری کے ساتھ ساتھ قرضو ں کی معافی کے الزامات عائد کئے۔

    اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ الزامات کی سیاست میں نہیں آنا چاہتے تھے مگر عمران خان نے جواب دینے پر مجبور کردیا ہے ۔ سیاست میں تہذیب میں رہ کر اپنا نکتہ نظر دوسروں تک پہنچایا جاتا ہے، قوم کو معلوم ہونا چاہیئے کہ عمران خان مسلسل قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں، پرویزرشید کا کہنا تھا ہم نے اگر اس وقت عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو لوگ اسے انتقامی کارروائی سمجھیں گے۔

    چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کا کہنا تھا جہانگیر ترین نے اپنی ٹیکسٹائل ملز کے لیے چوبیس کروڑ ستر لاکھ روپے کا قرض معاف کرایا، انھوں نے غیر ملکی فنڈز بھی اپنی شوگر ملز پر لگائے۔ ان کا کہنا تھا پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ کے تحت کوئی کمپنی کسی سیاسی جماعت کو مالی مدد نہیں دے سکتی،مشرف دور میں جہانگیرترین کی دولت میں تیزی سے اضافہ ہوا ۔ تحریک انصاف کے 82فیصد اراکین ٹیکس ادا نہیں کرتے ۔ مشیر نجکاری کا کہنا تھا عمران خان نے 90 کی دہائی میں ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرایا، عمران نےبجلی کا بل جلادیا،جہانگیرترین تمام ٹیکس ادا کرتے ہیں ۔

  • وزارت سے پہلے پرویز رشید کن کے جہاز میں گھومتے تھے، جہانگیر ترین

    وزارت سے پہلے پرویز رشید کن کے جہاز میں گھومتے تھے، جہانگیر ترین

    ملتان: جہانگیر خان ترین نے وزیر اطلاعات پرویز رشید کے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے شریف برادران کے جہازوں کے اخراجات مانگ لیے۔

    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی رھنما جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات نے میرے طیارے کے حوالے سے جو الزمات لگائے ہیں وہ بے بیناد ہیں میں کمپنی کا اقلیتی شیئر ہولڈر نہیں ہوں اپنے طیارے کے حوالے سے انہوں‌نے اڈٹ رپورٹ بھی میڈیا کو جاری کردی جس کے مطابق طیارے کے ستر فیصد اخرجات وہ خود جبکہ تیس فیصد ان کی کمپنی نے ادا کیے ہیں۔

    جہانگیر خان ترین نے پرویزرشید اور شریف برادران کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان سے یہ مطالبہ بھی کردیا کہ شریف برادران حکومت میں ہوں یا نہ ہوں ان کے طیاروں کے اخرجات کون اور کیسے برداشت کرتا ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ میں دعوی سے کہتا ہوں کہ شریف برادران ایک پیسہ بھی خود نہیں اداکرتے ہوں گے،مزید ان کا کہنا تھا کہ جوجھوٹے الزامات مجھ پر لگائے گئے ہیں۔

     اس پر میں پرویز رشید کو قانونی نوٹس بھیجوں گا کہ وہ مجھ سے معافی مانگیں کیونکہ انہوں نے میری اور کمپنی کا نام خراب کیا ہے معافی نہ مانگی گئی تو ان پر ہرجانے کا دعوی کروں گا، انہوں نے کہا کہ حکومت 30 نومبر سے خوفزدہ ہےاور بوکھلا کر ایسے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

  • اسلام آباد: 30نومبرکاجلسہ،حکومت نےریڈزون میں مزید کینٹینرز منگوالیے

    اسلام آباد: 30نومبرکاجلسہ،حکومت نےریڈزون میں مزید کینٹینرز منگوالیے

    اسلام آباد: حکومت نے تیس نومبر کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے کے اعلان کے بعد ریڈ زون میں مزید کینٹینرز منگوا لیے۔

    عمران خان کی جانب سے تیس نومبر کو اسلام آباد میں ہر حال میں جلسہ کرنے کے اعلان کے بعد حکومت نے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں سرینہ چوک سے نادرا آفس کیجانب جانے والے راستوں کو بند کرنے کے لیے مزید کینٹینرز منگوا لیے گئے۔ اس کے علاوہ ریڈ زون میں پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی جا رہی ہے۔