Tag: پی ٹی آئی

  • لاڑکانہ جلسےمیں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،شرجیل میمن

    لاڑکانہ جلسےمیں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،شرجیل میمن

    کراچی: سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن کاکہناہےکہ لاڑکانہ میں ہونے والے پی ٹی آئی کےجلسے میں آنےسےکسی کو نہیں روکاجارہا،جھوٹے اور من گھڑت پروپیگنڈےکو بندکیاجائے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کاکہناہےکہ لاڑکانہ کےجلسے میں آنے سے کسی کو نہ روکا ہے نہ روکیں گے۔ وہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان اورتحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں اورجلسہ گاہ کو بھی مکمل سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔شہر کےکسی بھی حصے میں کیبل نشریات کو بندنہیں کرایاگیا۔حکومت کیخلاف بےبنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈےکو فوری طور پہ بندکیاجائے۔

    علاوہ ازیں  ایس ایس پی لارکانہ کا کہنا ہے کہ جلسے کی سیکورٹی کیلئے دو ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

  • جلسہ کس جگہ پر ہو انتظامیہ بتائے گی، چوہدری نثار

    جلسہ کس جگہ پر ہو انتظامیہ بتائے گی، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے تیس نومبر کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، ان کا کہنا تھا حکومت پر دھاوا بولا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں چودھری نثارنے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایجنڈا واضح کرے، دھاوابولنے کی کوشش کی گئی توقانون تیس نومبرسے بہت پہلے حرکت میں آئے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ” گو گو” کا نیا قانون بنایا جا رہا ہے، لیکن جب گو گو کی آواز خیبر پی کے سے آئی تو تو ان سے برداشت نہیں ہوا۔گو خٹک گو کے نعرے لگانے پر رکن اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیاگیا۔

    وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ جلسے کیلئے تحریک انصاف سے رابطہ کرے گی، ریڈزون میں جلسے کی اجازت سے متعلق فیصلہ چند روزمیں ہوجائے گا،چودھری نثارکا کہناتھا کہ ریڈزون میں دہشتگردی سے ملتی جلتی سرگرمیاں ہورہی ہیں۔ حکومت کوبلیک میل اورشاہراہیں بند کرنے کا تماشاختم ہوناچاہیئے۔

    وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف جلسہ کرے یا ریلی نکالے ہم اس کو نہیں روکیں گے ۔پچھلے ڈھائی ماہ سے اسلام آباد کے لوگوں کی زندگی اجیرن ہے۔جبکہ ریڈ زون میں دہشت گردی سے ملتی جلتی چیز جاری ہے۔

    چودھری نثار کا کہنا تھا کہ 30 نومبر کے جلسے کیلئے تحریک انصاف کو اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینا ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ تحریک اںصاف سے رابطہ کرکے جلسہ کی جگہ اور جن اطراف سے لوگوں نے آنا ہے اس کا تعین کرے گی۔ ضلعی انتظامیہ فیصلہ کرے گی کہ تحریک انصاف کے جلسے کیلئے کون سی جگہ موزوں ہے۔

  • پی ٹی آئی جلسے کیلئے دس لاکھ افراد کا ہدف مقرر

    پی ٹی آئی جلسے کیلئے دس لاکھ افراد کا ہدف مقرر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے تیس نومبر کیلئے جلسے کیلئے دس لاکھ سے زائد افراد کوجلسہ گاہ میں لانے کا ہدف مقرر کردیا گیا۔

    اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں پنجاب کے چھتیس اضلاع کے ضلعی صدور کو مدعو کیا گیا ہے ۔

    جس کا اہم مقصد تیس نومبر کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے حتمی حکمت عملی طے کرنا تھا۔ اجلاس میں ضلعی قیادت کو پنجاب بھر سے دس لاکھ سے زائد افراد جلسہ گاہ میں لانے کا ٹارگٹ دیا گیا۔

    اجلاس میں تیس نومبر کو حکومتی اقدامات سے نمٹنے کے لیے اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں شاہ محمود قریشی ،جہانگیرترین فوزیہ قصوری دیگررہنما سمیت ضلعی عہدیدران کی وکارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

  • پاکستان تحریک انصاف آج جہلم میں پنڈال سجائے گی

    پاکستان تحریک انصاف آج جہلم میں پنڈال سجائے گی

    جہلم :تحریک انصاف کا سونامی آج جہلم سے ٹکرائے گا، پی ٹی آئی جلسے کیلئے پنڈال سج گیا، تحریک انصاف ایک کےبعدایک شہر میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ساہیوال کےبعد سونامی آج جہلم سےٹکرائےگا۔جہاں سید ضمیرحسین جعفری اسٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔

    کپتان کیلئے بیس فٹ چوڑا اور اسی فٹ لمبا اسٹیج بنایا گیا ہے۔ شرکاء کے داخلے کیلئے اسٹیڈیم کی دیواریں توڑ کر راستہ بنایاگیا ہے۔ چھ دروازوں میں سے ایک دروازہ وی آئی پیز اور ایک خواتین کیلئے مختص ہوگا۔جلسہ گاہ میں بیس ہزار سےزائدکرسیاں لگائی گئیں ہیں۔

    اسٹیڈیم میں اسی ہزار لوگوں کی گنجائش ہے۔جلسے کے منتظم ظفر ڈار کاکہناہے بزرگ شہریوں کیلئے پنڈال میں خصوصی طور پر نشستیں رکھی گئیں ہیں، جہلم کےشہری بھی کپتان کو ویلکم کہنے کے لئے بےچین ہیں ۔

    جلسے کی تشہیر کیلئے جی ٹی روڈ اور مرکزی شاہراہوں کو قد آور ہورڈنگز اور خیر مقدمی بینرز سے سجا یا گیا ہے۔سیکورٹی کیلئےساڑھے آٹھ سوپولیس اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔

    تبدیلی کے پروانوں کو کپتان کا انداز پنڈال میں کھینچ لایا ہے۔بابا کیا بچے کیا جوان سب کے سب پھر سے جمع ہونگے کیونکہ کپتان آج جہلم میں بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کریں گے،بچے بوڑھے اور جوان سب ہی پر جوش ہیں،

    بچوں نے چہروں پر بلا اور پی ٹی آئی کا پرچم بنوایا اور گو نواز گو کے نعرے بھی بھی لکھوائے۔ کپتان کااندازخواتین کو بھی گھروں سےکھینچ لایا۔ٹوپیاں ۔بیجز اور پارٹی بینڈز بیچنے والوں کی بھی چاندی ہوگئی۔

    عمران خان کے سونامی کے لیے  فل پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔کپتان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے کارکنان بچے بڑے اور خواتین سب ہی بے قرارہیں۔

  • ڈی جے بٹ کی غیر حاضری، تحریک انصاف کا ساؤنڈ سسٹم خراب

    ڈی جے بٹ کی غیر حاضری، تحریک انصاف کا ساؤنڈ سسٹم خراب

    ننکانہ: پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے جاری ملک گھیر جلسوں کے سلسلے میں ننکانہ صاحب میں دوران جلسہ استعمال کئے جانے والا ’لوکل ساؤنڈ سسٹم ‘خراب ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث بجلی کی تاریں پگھل گئیں اور سارا سسٹم ہی بند ہو گیا، دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جلسے میں ساؤنڈ سسٹم کا کنٹرول سنبھالنے کے لئے تحریک انصاف کے معرف ڈی جے بٹ بھی موجود نہیں ہیں اور ان کی جگہ مقامی ڈی جے کی خدمات ہی حاصل کی گئیں ہیں۔

  • عابد شیرعلی ایک بار پھر پی ٹی آئی پر برس پڑے

    عابد شیرعلی ایک بار پھر پی ٹی آئی پر برس پڑے

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے روز بروز حکومت کے خلاف بیان داغے جانے سے مسلم لیگ نون کے رہنماوں کی بے چینی بڑھتی جارہی ہے۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما عابدشیر علی پی ٹی آئی کے خلاف ایک بار پھر میدان میں آگئے اور زبانی حملے شروع کر دیئے ہیں۔

    عابد شیر علی نے اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی پر الزامات لگاتے ہو ئے کہا کہ کےپی کےمیں ٹھیکےجہانگیرترین کودیئے جارہے ہیں۔ انھوں نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ عمران خان کے پاس کے پی کے میں دھرنوں کے لیے تو فنڈز ہیں لیکن آئی ڈی پیز کےلیے نہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک بار پھر فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کی ہے۔ مسلم لیگ کے رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان ہم پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے ارد گرد دیکھ لیں عمران خان کے ساتھ جو لوگ کھڑے ہیں وہ سب کرپٹ ہیں۔

  • ای سی پی چیف کی تقرری کیلئے رابطہ نہیں کیا گیا،خورشید شاہ

    ای سی پی چیف کی تقرری کیلئے رابطہ نہیں کیا گیا،خورشید شاہ

    اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کے معاملے پروزیراعظم نے کو ئی رابطہ نہیں کیا۔مشاورت میں تا خیرکے لئے حکومت ذمہ دارہو گی ۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے پی ٹی آئی سے مشاورت کرینگے ۔تحریک انصاف مذاکرات کر ے تو جو ڈیشل کمیشن سمیت تمام معاملات پر حکومت سے بات ہو سکتی ہے۔

    چاہتے ہیں تحریک انصاف پارلیمنٹ کی مدت چار سال کر نے میں ہماری حمایت کر ے۔ الیکشن کمیشن کی تقرری کیلئے ایم کیوایم کو متفق کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

  • سپریم کورٹ: الیکشن2013کالعدم کرنیکی درخواستیں مسترد

    سپریم کورٹ: الیکشن2013کالعدم کرنیکی درخواستیں مسترد

    اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن دو ہزار تیرہ کو کالعدم قرار دیئے جانے سےمتعلق درخواستیں مستردکردیں۔ چیف جسٹس ناصرالملک کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نےوکلا کےدلائل سُنے۔

    جس کے بعد اعلیٰ عدالت نے درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزاروں کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے ثبوت فراہم کرنا نا ممکن ہیں۔.

    عدالت کو ایسے مقدمات کی سماعت کا اختیار حاصل نہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ درخواستیں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گیئں تھیں۔

  • موجودہ حالات پر فوری طو ر پراے پی سی طلب کی جائے، رحمان ملک

    موجودہ حالات پر فوری طو ر پراے پی سی طلب کی جائے، رحمان ملک

    اسلام آباد: رحمان ملک نے کہا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر ایم کیو ایم پی پی مذاکرات میں کردار اداکریں گے،تصادم کےبعد وسط مدتی انتخابات ہوتے ہیں یا نہیں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

    اے آر وائی سے خصوصی گفتگو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سیاسی جرگے کا اجلاس کل ہوگا، تحریک انصاف کچھ دھرنے ایل او سی پر بھی جاکر دے، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں چھائے ہوئے بادل ابھی نہیں ٹلے،حالات جمہوریت کیلئے ٹھیک نہیں ہیں، حکومت اور عمران خان نے اپنے مسئلے کا حل نہ نکالا تو پھر تصادم ہوگا، جس کے بعد مڈٹرم ہوتے ہیں یا نہیں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات پر فوری طو ر پر اے پی سی طلب کی جائے، خارجہ پالیسی پر نظرِثانی اورمسئلہ کشمیر پر سیاست نہ کی جائے، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ فی الحال پیپلزپارٹی سندھ کی قیادت مذاکرات کرے۔

  • یوتھ لون سکیم چئیرپرسن تعیناتی کیس کی سماعت

    یوتھ لون سکیم چئیرپرسن تعیناتی کیس کی سماعت

    لاہور: ہائیکورٹ نے مریم نواز کی بطور یوتھ لون سکیم چئیرپرسن تعیناتی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے استبسار کیا کہ عوامی ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی رقم کس طرح سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے۔

    جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نے مریم نواز کو میرٹ اور قانون کے برعکس یوتھ لون سکیم کا چئیرپرسن تعینات کیا جس کے تحت ایک سو ارب روپے کے قرضے نوجوانوں کو فراہم کر کے سیاسی مقاصد حاصل کئے جا رہے ہیں۔

    سرکاری وکیل نے کہا کہ یوتھ لون سکیم نوجوانوں کو انکے قدموں پر کھڑا کرنے کے لئے شروع کی گئی۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خاندان کے فرد کو کس حیثیت میں اس سکیم کا سربراہ مقرر کیا گیا اس حوالے سے وضاحت پیش کی جائے۔عدالت نے کیس کی سماعت 30اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے یوتھ لون سکیم کے متعلقہ افسر کو تفصیلات سمیت طلب کر لیا۔