Tag: پی ٹی آئی

  • پی ٹی آئی کے لئے میں ایک ہی کافی ہوں: فیصل کریم کنڈی

    پی ٹی آئی کے لئے میں ایک ہی کافی ہوں: فیصل کریم کنڈی

     گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیے میں ایک ہی کافی ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختون فیصل کریم کنڈی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، ہمسایہ ممالک سے ہمارے خلاف دہشت گردی ہورہی ہے، ہمیں چاہیے دہشت گردی پر قابو پائیں۔

    انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں 12 کالجز بند ہو گئے ہیں، صوبائی حکومت نے کےپی میں کبھی لا اینڈ آرڈر کی بات نہیں کی، پی ٹی آئی کا صرف جلسوں اور دھرنوں پر فوکس ہے، آج دیکھتے ہیں کتنے لوگ صوابی میں جاتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وی سی کی تعیناتی کے اختیارات واپسی کےعلاوہ بھی عشق کےامتحاں ہیں اور پی ٹی آئی کے لئے میں ایک ہی کافی ہوں۔

  • ‘پی ٹی آئی آج اپنے احتجاج کے اگلے اور فیصلہ کن مرحلے کا اعلان کرے گی’

    ‘پی ٹی آئی آج اپنے احتجاج کے اگلے اور فیصلہ کن مرحلے کا اعلان کرے گی’

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی آج اپنے احتجاج کے اگلے اور فیصلہ کن مرحلے کا اعلان کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ ان تمام لوگوں کو دعوت دیتے ہیں جو جمہوریت، انسانی حقوق کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں، جبر کے خلاف ہماری لڑائی میں ہمارا ساتھ دیں۔

    سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی آج عزم اور آزادی کا نشان ہیں، پی ٹی آئی آج اپنے احتجاج کے اگلے اور فیصلہ کن مرحلے کا اعلان کرے گی۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے ازسرنو جلسوں کی منظوری دیدی، آئندہ ماہ تین صوبوں میں جلسے کیے جائیں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آئندہ ماہ یکم نومبر کو پشاور اور 8 نومبر کو کوئٹہ میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ نومبر کے تیسرے ہفتے میں کراچی میں جلسہ ہوگا۔

    سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ بھی کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔

  • پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے ازسرنو جلسوں کی منظوری دیدی

    پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے ازسرنو جلسوں کی منظوری دیدی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے ازسرنو جلسوں کی منظوری دیدی، آئندہ ماہ تین صوبوں میں جلسے کیے جائیں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آئندہ ماہ یکم نومبر کو پشاور اور 8 نومبر کو کوئٹہ میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا، پی ٹی آئی نومبر کے تیسرے ہفتے میں کراچی میں جلسہ کریگی، سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ بھی کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس میں پارٹی پر بنائے جانے والے کیسز کی باقاعدہ پیروی کی حکمت عملی کی منظوری دی گئی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کیخلاف بھی ریفرنس کی باقاعدگی سے پیروی کی جائےگی۔

  • پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں اختلافات سامنے آگئے

    پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں اختلافات سامنے آگئے

    پاکستان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم میں اختلافات سامنے آگئے، بیرسٹرگوہر نے بانی کے لیے نئی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولتوں سے متعلق نئی درخواست دائرکرنے کا اعلان کیا گیا ہے، آج ہی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

    بیرسٹرگوہر نے کہا کہ فیصل چوہدری کی درخواست پرانی پاور آف اٹارنی کی بنیاد پر دائر کی گئی، آج کی درخواست ہماری لیگل کمیٹی کی ہدایت پردائرنہیں کی گئی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سہولتوں سے متعلق نئی درخواست پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کرینگے، دونوں درخواستوں پر لیگل کمیٹی کی جانب سے نامزد وکلا دلائل دیں گے۔

  • پی ٹی آئی کے 68 کارکن 3 مقدمات سے ڈسچارج، رہا کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی کے 68 کارکن 3 مقدمات سے ڈسچارج، رہا کرنے کا حکم

    راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار 68 کارکنوں کو 3 مقدمات سے ڈسچارج کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    28 مئی کو پی ٹی آئی کے مظاہرے اور جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات اور گرفتاریوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی نے شناخت پریڈ میں شناخت نہ ہونے پر کارکنوں کو مقدمات سے ڈسچارج کیا۔

    گرفتار 3 کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کیا جبکہ 30 کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا۔

    تھانہ وارث خان پولیس نے شناخت پریڈ بعد 101 گرفتار کارکنان کو عدالت پیش کیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔

    بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

  • چیف جسٹس کی تقرری : پی ٹی آئی کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا اعلان

    چیف جسٹس کی تقرری : پی ٹی آئی کا خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا اعلان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے مکمل طور پر الگ رہنے کا اعلان کرتے ہوئے آج اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس میں خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس سے مکمل طور پر الگ رہنے کا اعلان کیا گیا۔

    پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے آج پارلیمانی خصوصی کمیٹی میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی بھی رکن خصوصی کمیٹی میں شرکت نہیں کرے گا۔

    اجلاس میں پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے اراکین کیخلاف سخت کارروائی کی منظوری دیتے ہوئے ترمیم کو ووٹ دینے والے اراکین کی رکنیت منسوخی سمیت تادیبی کارروائی پر اتفاق کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : نئے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

    اجلاس میں پارٹی سے روابط منقطع کرنے والے دیگر اراکین کو شوکاز نوٹسز اجرا کی بھی منظوری دی گئی۔

    شوکاز نوٹسز میں روابط منقطع کرنے، حکومتی حلقوں سےروابط ودیگرمعاملات پر پوزیشن واضح کرنے کا کہا جائے گا ، ان اراکین کے شوکاز نوٹس کے جوابات کی روشنی میں ان کے آئندہ کے مستقبل کا تعین کیا جائے گا۔

    یاد رہے نئے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، جو 12 ارکان پر مشتمل ہے جس میں ن لیگ سے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، خواجہ آصف، احسن اقبال، شائستہ پرویز شامل ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے فاروق ایچ نائیک، راجہ پرویز اشرف اور نوید قمر بھی پارلیمانی کمیٹی کا حصہ ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی ظفر، بیرسٹر گوہراور صاحبزادہ حامد رضا ، جے یو آئی (ف) سے کامران مرتضیٰ، ایم کیو ایم سے رعنا انصار پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہیں۔

    خیال رہے 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی ججز کے پینل میں سے چیف جسٹس پاکستان کا انتخاب عمل میں لائے گی۔ موجودہ چیف جسٹس ریٹائرمنٹ سے 3روز قبل 3سینیئر ججز کا پینل اسپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کریں گے اور اسپیکر قومی اسمبلی چیف جسٹس کی تقرری کے لیے ججز کا پینل کمیٹی کو ارسال کریں گے۔

  • آئینی ترامیم سے قبل پی ٹی آئی کے کیمپ میں ہلچل، 12 ارکان کا پارٹی سے رابطہ منقطع

    آئینی ترامیم سے قبل پی ٹی آئی کے کیمپ میں ہلچل، 12 ارکان کا پارٹی سے رابطہ منقطع

    اسلام آباد: ملک میں چھبیسویں آئینی ترامیم کی منظوری سے عین قبل پاکستان تحریک انصاف کے کیمپ میں ہلچل مچ گئی ہے، پارٹی کے 12 ارکان کا پارٹی سے رابطہ اچانک منقطع ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے 11 ارکان کا پارٹی سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے، جن ارکان سے رابطہ نہیں ہو رہا ان میں 2 سینیٹرز اور 10 ایم این ایز شامل ہیں۔

    تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کی جانب سے اراکین کے ساتھ رابطے نہ ہونے کی اطلاعات دی جا رہی ہیں، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے 7 ارکان سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق کی ہے، جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی 2 سینیٹرز سے رابطہ نہ ہونے کا بتا دیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے کون سے سینیٹرز آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دیں گے؟

    پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ زین قریشی، ظہور قریشی، اسلم گھمن سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے، عثمان علی، ریاض فتیانہ، مقداد حسین، چوہدری الیاس، اورنگزیب کھچی اور مبارک زیب خان سے بھی رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔ رکن قومی اسمبلی انیقہ مہدی سے بھی پی ٹی آئی کا رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔

  • پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو چکر دے رہی ہے، رانا ثناء اللّٰہ

    پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو چکر دے رہی ہے، رانا ثناء اللّٰہ

    اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مولانا فضل الرحمان کو چکر دے رہی ہے، دعا گو ہوں کہ مولانا کامیاب ہوں۔

    یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، رہنما مسلم لیگ نے کہا کہ یہ میری ذاتی رائے ہے کہ پی ٹی آئی کو متفق نہیں کیا جا سکتا، پی ٹی آئی کی سیاست ڈائیلاگ کی نہیں ہے۔

    رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے وہی کرنا ہے جو وہ پچھلے دس سال سے کرتے آرہے ہیں مگر اس طرح مولانا کو دھوکہ دینا ان کے بس کا روگ نہیں۔

    آئینی ترمیم سے متعلق انہوں نے کہا کہ آج ڈھائی بجے کابینہ آئینی مسودے کی منظوری دے گی، جس کے بعد سینیٹ اور قومی اسمبلی سے ترمیم کی منظوری لی جائے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی خواہش یا ڈائریکشن پر آج دن تک معاملہ گیا ہے،
    وفاقی کابینہ کی رائے تھی جس مسودہ پر مولانا کے ساتھ اتفاق رائے ہوا ہے وہ پیش ہو، متفقہ مسودہ سامنے نہ آنے کی صورت میں حکومتی مسودہ پیش کرنے کی رائے موجود ہے۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مولانا کا متفقہ مسودہ ملک اور قوم کے لیے بہتر ہے، تاہم دونوں صورتوں میں جو بھی صورت ہوگی کابینہ اس کی منظوری دے گی۔

  • آئینی ترامیم پر مشاورت، بانی پی ٹی آئی سے رہنماؤں کی ملاقات کا وقت تبدیل کر دیا گیا

    آئینی ترامیم پر مشاورت، بانی پی ٹی آئی سے رہنماؤں کی ملاقات کا وقت تبدیل کر دیا گیا

    راولپنڈی: آئینی ترامیم پر مشاورت کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بانی سے ملنے جیل پہنچ گئے تھے، تاہم ان کی ملاقات نہیں کرائی گئی، بعد ازاں بتایا گیا کہ بانی سے ملاقات کا وقت اب تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ہفتے کو ملاقات کے لیے 9 بجے کا وقت مقرر تھا، تاہم وقت تبدیل کیا گیا ہے، اب بانی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات 12 بجے کے بعد متوقع ہے۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنما 26 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کریں گے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جانی تھی، پی ٹی آئی کے 5 رکنی وفد میں بیرسٹر گوہر، بیرسٹر علی ظفر، حامد رضا، اسد قیصراور سلمان اکرم راجہ شامل تھے، تاہم جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ اڈیالہ حکام کی جانب سے سلمان اکرم راجہ کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، بیرسٹر گوہر نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک دیے گئے تمام نام کلیئر نہیں ہوتے اڈیالہ نہیں جائیں گے۔

    آئینی ترامیم کی منظوری حکومت کے لیے درد سر بن گئی، وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت تبدیل

    پی ٹی آئی رہنماؤں نے آئینی ترمیم کے مسودے پر رہنمائی کے لیے بانی سے ملاقات کرانے کی درخواست کی تھی، اور مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر یہ معاملہ حکومتی وفد کے سامنے رکھا گیا تھا۔

    گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی، بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ مولانا کے ساتھ اتفاق رائے ہو چکا، کمیٹی نے وہی ڈرافٹ منظور کیا جس پر مولانا سے بات ہو رہی تھی، جب کہ اسد قیصر نے کہا کہ مسودے پر بات نہیں ہوئی، آئینی ترامیم کے کچھ نکات پر اتفاق ہے، لیکن فیصلے کی طاقت بانی کے پاس ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کہتے ہیں کہ آئینی ترامیم پر بانی سے ملاقات کے بعد فائنل فیصلہ ہوگا، حکومت کی جانب سے پہلی بار ڈرافٹ ملا ہے جو عامر ڈوگر کو پارلیمان کی خصوصی کمیٹی میں دیا گیا تھا، اس پر ہمارے اختلافات ہیں، نہیں چاہتے کسی صورت ایسی ترمیم ہو، ہم مولانا صاحب کے ساتھ ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم نے ہر چیز کو منظور کر لیا ہے یا ہم بل کو ووٹ دیں گے۔

  • پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال،  انتظامیہ اور پولیس کی تیاری مکمل

    پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال، انتظامیہ اور پولیس کی تیاری مکمل

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی کال پر آج دارالحکومت اسلام اباد راولپنڈی اور میں گردونواح میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج آئینی ترامیم سمیت بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کی رہائی کے لیے احتجاج کرنے جارہی ہے۔

    وزیراعلیٰ کےپی کے علی امین گنڈا پورنے ویڈیوپیغام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی اورکارکنوں کی رہائی کیلئےاحتجاج کریں، غیرآئینی ترامیم کیخلاف قوم کوسڑکوں پرآناہوگا،آج آواز نہ اٹھائی تو ہماری نسلیں یہی سب بھگتیں گی۔

    پی ٹی آئی کی ملک بھر میں احتجاج کی کال پرجڑواں شہروں میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور راولپنڈی اسلام آباد میں سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

    احتجاجی کی کال کے پیش نظر انتظامیہ نے بھی تیاری مکمل کرلی ہے، لیاقت باغ سے فیض آباد تک مری روڈ پر کنٹینرز پہنچا دئیے گئے ہیں جبکہ ولیس نےمری روڈ کی طرف آنے والے مختلف راستوں کو بند کردیا ہے۔

    پولیس کا کہا ہے کہ جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذہے، سیاسی اجتماع یاکسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی ہے۔

    پنجاب حکومت نے بھی صوبے بھر میں دو دن کےلیے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی ہے ، جس کے مطابق جلسےجلوس سمیت ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہے جبکہ راولپنڈی میں آج میٹرو سروس بند رہے گی۔

    پنجاب حکومت نے احتجاج کے پیش نظر صوبے میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔