Tag: پی ٹی آئی

  • پی ٹی آئی کل ڈی چوک پراحتجاج کرے گی یا نہیں ؟

    پی ٹی آئی کل ڈی چوک پراحتجاج کرے گی یا نہیں ؟

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کل ڈی چوک پر احتجاج سے متعلق حتمی فیصلہ آج پارٹی میٹنگ میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کے اعلان کے پیش نظر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آج وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں اجلاس طلب کرلیا۔

    رہنما شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی قیادت،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور عہدیداران شریک ہوں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ اجلاس میں 15 اکتوبر کو اسلام آباد احتجاج کے انتظامات اورتیاریوں کاتفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور احتجاج میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کیلئے حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

    شیخ وقاص نے مزید کہا کہ پارٹی قائدین اورعوامی نمائندوں کوذمہ داریاں بھی تفویض کی جائیں گی۔

  • اپیل ہے پی ٹی آئی ملک کے مفاد میں 15 اکتوبر کی کال کینسل کرے، اسحاق ڈار

    اپیل ہے پی ٹی آئی ملک کے مفاد میں 15 اکتوبر کی کال کینسل کرے، اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میری اپیل ہے پی ٹی آئی ملک کے مفاد میں 15 اکتوبر کی کال کینسل کرے، ابھی دیر نہیں ہوئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی 15اکتوبر کی کال کینسل کرے کیونکہ یہ ان کے بھی مفاد میں ہے، ابھی دیر نہیں ہوئی ان کو اپنی غلطی کو درست کرنا چاہیے 15 اکتوبر کی کال واپس لیں۔

    فلسطین سے متعلق کانفرنس میں بھی پی ٹی آئی نے شرکت نہیں کی جو بہت عجیب لگا، ان دو دنوں کے سوا کسی نے احتجاج یا دھرنا دینا ہے تو بہت وقت پڑا ہے، کئی سال بعد پاکستان بڑے ایونٹ کی میزبانی کررہاہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ ملکی سیاست کیلئے اچھا نہیں ،ایک پارٹی وہی کام کررہی ہے جو2014میں کیاتھا، کسی پارٹی نے احتجاج کرنے ایس سی او اجلاس کے بعد کرلے۔

    ایس سی او کی میزبانی سے پاکستان کےعوام کا نام بلند ہوگا، ایک سیاسی جماعت سیاسی مقاصد کیلئے ایس سی او کوناکام بنانے کی کوشش کررہی ہے، ریاست پر حملہ کرکے ایک سیاسی جماعت نے ریڈ لائن کراس کی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان ایس سی او کے سربراہ اجلاس کے شرکا کا خیرمقدم کرنے کیلئے تیار ہے، ایس سی او اجلاس میں رکن ممالک کے سربراہ، مبصر اور مندوبین شریک ہونگ، شاندار میزبانی کی ذمہ داری احسن طریقےسے نبھائیں گے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ کی طرف سے دوطرفہ ملاقات کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، میزبان ہونے کے ناطے ہماری ٹریننگ یہی ہے کہ ہر ایک کو عزت دینی چاہیے، چاہے کسی بھی ملک سے کوئی معزز مہمان آئے ہمیں ویلکم کرناچاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ ایس سی او سیکریٹری جنرل میڈیا کو کانفرنس کے بارے میں بریف کریں گے، چین کےوزیراعظم پاکستان کا دوطرفہ دورہ بھی کرینگے، چین کے وزیراعظم ایس سی او اجلاس سے ایک دن قبل تشریف لائیں گے۔

    وزیراطلاعات عطاتارڑ، چیف کمشنر، وزارت داخلہ و خارجہ کی ٹیم بہترین کام کررہی ہیں، سوشل اکنامک کلچر اور انسانی حقوق کے معاملات بھی ایس سی او ایجنڈے میں ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ افغانستان 21-20 سے مستقل ممبر نہیں ہے وہ بطور مبصر شرکت بھی نہیں کررہا ہے، افغانستان کو دعوت 21-20 سے پالیسی چلی آرہی ہے اس کی بنیاد پر ہی نہیں دی گئی۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم ایسا کوئی موقع نہیں چھوڑتی کہ فلسطین، لبنان کی بات نہ ہو، پائیدار طریقے کیلئے خطے میں امن و استحکام ضروری ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ن لیگ کی ویب سائٹ پر جاکر منشور پڑھ لیں تو پتہ چل جائیگا کیا کیا وعدے کیے، وہ لوگ کہاں ہےجو کہا کرتے تھے پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے، ایس سی او کانفرنس ختم ہو تو اس کے بعد مزید ایونٹ بھی ہوں گے۔

    پاکستان کے عالمی سطح پر تنہائی کے مفروضے دم توڑ گئے، غزہ، لبنان میں بربریت کے ایجنڈے پر او آئی سی ہیڈ کی میٹنگ ہوسکتی ہے، جس طرح کشمیر ہماری ترجیح ہے اسی طرح غزہ بھی ہماری ترجیح ہے۔

  • پی ٹی آئی کی 15 اکتوبر کو احتجاج  کی کال، خصوصی کمیٹی کا  اظہارِ تشویش

    پی ٹی آئی کی 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال، خصوصی کمیٹی کا اظہارِ تشویش

    اسلام آباد : آئینی ترامیم سے متعلق خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں ارکان نے پی ٹی آئی کے پندرہ اکتوبرکےاحتجاج کے اعلان پر اظہار تشویش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کی زیر صدارت   سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو آج کمیٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

    اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے ممبران نے شرکت کی ، کمیٹی ارکان نے پی ٹی آئی کے 15 اکتوبر کے احتجاج کے اعلان پر اظہار تشویش کیا۔

    کمیٹی ارکان نے کہا کہ کیسے ہو سکتا ہے ایک طرف اکٹھے بیٹھ کرترامیم کیلئے اتفاق رائےپ یداکریں اور دوسری طرف ایس سی او کانفرنس کے موقع پر انتشاری سیاست کی جائے۔

    اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے،حکومت نے فسطائیت کی انتہاکردی، حکومت نے ہمارے کارکنوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے۔

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں پی ٹی آئی کسی منفی سیاست پریقین نہیں رکھتی، آئینی ترامیم پر اپنا مؤقف کھل کرپیش کریں گے ، ہماری آواز ہمیشہ کی طرح نہیں دبائی جائے گی۔

  • ’پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان ملکی دشمنی کا ثبوت ہے‘

    ’پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان ملکی دشمنی کا ثبوت ہے‘

    اسلام آباد: وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و ریاستی و سرحدی امور امیر مقام کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا 15 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان ملکی دشمنی کا ثبوت ہے۔

    امیر مقام نے پی ٹی آئی کے ڈی چوک پر احتجاج کے اعلان پر ردعمل میں کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاکستان مخالف ہے، اہم اجلاس کے موقع پر احتجاج کا اعلان ان کے عزائم ظاہر کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک بار پھر اپنا اصلی چہرہ دکھا دیا، پاکستان کیلیے شنگھائی تعاؤن تنظیم کا اجلاس نہایت اہمیت کا حامل ہے، یہ دنیا کے سامنے پاکستان کا کیا امیج اجاگر کرنا چاہتے ہیں؟

    ان کا کہنا تھا کہ پہلے چینی صدر کے دورے کو ملتوی کروایا اب ایس سی او اجلاس سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، کسی بھی صورت اس موقع پر احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی، احتجاج کا اعلان قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہے۔

    امیر مقام نے مزید کہا کہ احتجاج اور جلسے جلوس کسی اور وقت بھی کیے جا سکتے ہیں، یہ بیرونی ایجنڈے پر ہر وقت انتشار پھلانے کی کوشش میں رہتے ہیں۔

    قبل ازیں، مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا۔

    شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ پی ٹی آئی 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر بھرپور احتجاج کرے گی جس کے پیش نظر پنجاب میں احتجاج منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ پنجاب میں زیرِ حراست کارکنان، ذمہ داران اور ایم پی ایز کی فوری رہائی اور پنجاب و وفاقی حکومت سے غیر قانونی چھاپوں اور پکڑ دھکڑ بند کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

    شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مینڈیٹ چور اور آئین و قانون سے بے زار حکمران ظلم اور سفاکیت ترک کرنے پر آمادہ نہیں، اڈیالہ میں ناحق قید بانی پی ٹی آئی کو بطورِ خاص بربریت کے نئے سلسلے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی خطرات سے دوچار کرنے کیلیے بنیادی و انسانی حقوق سلب کر لیے گئے، ان کو بنیادی حقوق، وکلا، اہلخانہ اور قائدین تک رسائی نہ دی تو 15 اکتوبر کو پورا پاکستان نکلے گا۔

    15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا 23واں سربراہان اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں شرکت کیلیے رکن ممالک کے سربراہان اور حکام پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔

    اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں سربراہان حکومت کی بیٹھک ہوگی۔ 15 اکتوبر کی شام میزبان وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔

    اجلاس میں 10 رکن ممالک شریک ہوں گے۔ منگولیا بطور مبصر اور ترکمانستان کے مندوبین بطور خصوصی مہمان شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں چین کے وزیر اعظم لی چیانگ اور روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن شریک ہوں گے جبکہ ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی شرکت کریں گے۔

    16 اکتوبر کی صبح ایس سی او کانفرنس کا باقاعدہ آغاز ہوگا جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

  • پی ٹی آئی کا فلسطین پر حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا فلسطین پر حکومتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے فلسطین پر حکومت کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آل پارٹیز کانفرنس میں پی ٹی آئی کو حکومت کی طرف سے دعوت نامہ مل گیا تھا، تاہم پارٹی قیادت کی اکثریت نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کی رائے دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ سیاسی صورت حال کو مدنظر رکھ کر پارٹی قیادت کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل بیرسٹر گوہر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے انھیں دعوت نامہ موصول ہو گیا ہے، اور اے پی سی میں شرکت سے متعلق پارٹی قیادت سے مشاورت ہو رہی ہے۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج 7 اکتوبر کو یوم یکجہتئ فلسطین کے طور پر منانے اور آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

    یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جماعت اسلامی (جے آئی) کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا تھا۔ آج 7 اکتوبر کو ہونے والی تقریبات اور سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے ایک کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، شیری رحمان، سعد رفیق اور نیئر بخاری شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی حیدر آباد کے تحت آل پارٹیز فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی، اور سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ، حزب اللہ کے لیڈر حسن نصر اللہ، شہداے فلسطین و لبنان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

  • پتھراؤ سے زخمی اسلام آباد پولیس کا اہلکار عبدالحمید اسپتال میں دم توڑ گیا

    پتھراؤ سے زخمی اسلام آباد پولیس کا اہلکار عبدالحمید اسپتال میں دم توڑ گیا

    اسلام آباد: مظاہرین کے پتھراؤ سے زخمی ہونے والا اسلام آباد پولیس کا اہلکار عبدالحمید اسپتال میں دم توڑ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چونگی نمبر 26 پر زخمی ہونے والے اسلام آباد پولیس کے اہلکار عبدالحمید انتقال کر گئے، مظاہرین کے پتھراؤ سے زخمی عبدالحمید اسپتال میں زیر علاج تھے۔

    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مظاہرین پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ پر اغوا کے بعد تشدد کرتے رہے، عبدالحمید ایبٹ آباد کے رہائشی تھے اور انھیں تین ماہ بعد ریٹائر ہونا تھا۔

    وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے پولیس اہلکار عبدالحمید کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا، شہباز شریف نے ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی، محسن نقوی نے کہا کہ تشدد کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

    دوسری طرف اسلام آباد اور راولپنڈی میں زندگی معمول پر آنے لگی ہے، موبائل فون سروس بحال کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق اندرون شہر تمام رکاوٹیں اور کنٹینرز ہٹا دیے گئے، مری روڈ اور اطراف کے راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے۔

    راولپنڈی میں مجموعی طور پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے، فیض آباد کے مقام پر مری روڈ بند ہے، اسلام آباد پشاور ایم ون موٹر وے اور اسلام آباد لاہور ایم ٹو موٹر وے بھی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی، لاہور کے داخلی و خارجی راستوں سے بھی کنٹینرز ہٹا دیے گئے، اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔

    ادھر خیبر پختونخوا اسمبلی نے اپنے وزیر اعلیٰ کو لاپتا قرار دے دیا ہے، صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے ہوگا، وزیر اعلیٰ کے لاپتا ہونے پر بحث کی جائے گی، اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کے پی ہاؤس اسلام آباد پر وفاقی حکومت کے اہلکاروں نے یلغار کی، وزیر اعلیٰ اور اسپیکر خیبرپختونخوا کے کمروں کے دروازے توڑے گئے۔

    کے پی حکومت نے وزیر اعلی کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، علی امین گنڈاپور کے وکیل کا کہنا ہے کہ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ سے رابطہ ہوا ہے، درخواست دائر کر کے آج ہی سماعت کی استدعا کریں گے۔

  • ’’پولیس پر فائرنگ اور شیلنگ سے 80 سے 85 اہلکار زخمی ہوئے ہیں‘‘

    ’’پولیس پر فائرنگ اور شیلنگ سے 80 سے 85 اہلکار زخمی ہوئے ہیں‘‘

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پولیس پر فائرنگ اور شیلنگ سے 80 سے 85 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

    اے آر وائی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے بلال کیانی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے قافلے کی جانب سے پولیس پر فائرنگ اور شیلنگ ہوئی جس سے 80 سے 85 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں، پولیس نے پی ٹی آئی کے قافلوں سے افغان شہریوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔

    بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے کہ جب بھی اہم وقت ہوتا ہے یہ انتشار پیدا کرتی ہے، ملائیشین وزیراعظم پاکستان کے دورے پر تھے ایس سی او اجلاس بھی ہورہا ہے۔

    رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے انتشار پیدا کیا، عالمی سطح پر ملک کی ساتھ کو متاثر کیا ہے، کے پی پولیس کے پاس جو شیل ہوتے ہیں وہ پی ٹی آئی احتجاج میں استعمال کیے گئے

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے احتجاج کی آڑ میں ریاستی مشینری استعمال کی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیلئے جواز مکمل ہے، سب کچھ بانی پی ٹی آئی کی ایما پر کیا جارہا ہے۔

    بلال اظہرکیانی نے کہا کہ آئینی ترمیم پارلیمان کا حق ہے، دوتہائی اکثریت سے ممکن ہے، آئینی ترمیم کو پی ٹی آئی کی خواہشات پر نہیں روکا جاسکتا۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی وہ جماعت بن گئی ہے ہم کچھ بھی کہیں یہ مخالفت کریں گے، پی ٹی آئی اس وقت مخالفت برائے مخالفت کی سیاست کررہی ہے۔

  • پی ٹی آئی کے لشکر میں تربیت یافتہ دہشتگرد شامل ہیں، مریم نواز

    پی ٹی آئی کے لشکر میں تربیت یافتہ دہشتگرد شامل ہیں، مریم نواز

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد میں جاری احتجاج پر کہا ہے کہ ان کے لشکر میں تربیت یافتہ دہشتگرد شامل ہیں۔

    سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر مریم نواز نے پی ٹی آئی کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے جو بات کہتی رہی ہوں آج دنیا کے سامنے آ گئی ہے، پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے، تھی اور نہ ہو سکتی ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ یہ ایک دہشتگرد جماعت ہے جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے، ریاست کو ان کے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہیے جو دہشتگردوں کے ساتھ کیا جاتا ہے ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کے بھیس میں تحریک انتشار کا واحد مقصد ملک میں آگ لگانا ہے، یہ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں، ان کے لشکر میں فرنٹ لائنز میں تربیت یافتہ دہشتگرد شامل ہیں جن کو انہوں نے پولیس اور ریاست پر حملہ آور ہونے کیلیے استعمال کیا ہے۔

    انہوں نے سوال کیا کہ کون سا ملک یہ برداشت کرتا ہے؟

    مریم نواز نے ایک ٹوئٹ میں پتھراؤ سے شدید زخمی ہونے والے کانسٹیبل کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ کیا ایسی حرکت کوئی سیاسی جماعت کر سکتی ہے؟ یہ پہلی بار نہیں ہے۔

    پی ٹی آئی کے لشکر میں تربیت یافتہ دہشتگرد شامل ہیں، مریم نواز

  • پی ٹی آئی کا  لاہور کی ہر گلی اور محلےمیں احتجاجی مظاہروں کا اعلان

    پی ٹی آئی کا لاہور کی ہر گلی اور محلےمیں احتجاجی مظاہروں کا اعلان

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور کی ہر گلی اور محلے میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) آج لاہور میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے، ایم پی اے فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ آج لاہور کی غیور عوام سڑکوں پر نکلے گی اور لاہور کی ہر گلی، محلے میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

    فرخ جاوید مون کا کہنا تھا کہ بانی کی کال پر آج ہر حال میں احتجاج ہوگا، کارکنان فاشسٹ حکومت کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ جعلی حکومت بانی تحریک انصاف کی بڑھتی مقبولیت سےخوفزدہ ہے، حکومت نےپورےپاکستان کو کینٹینرستان بنا دیا ہے، آج لوگوں کی اتنی تعداد ہوگیکہ عظمیٰ بخاری اپنی گنتی بھول جائیں گی۔

    خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کی لاہورمیں احتجاج کی کال کے پیش نظر مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل کردیئے گئے ہیں۔

    لاہور میں دفعہ ایک سوچوالیس نافذ ہے ، جس کے تحت جلسےجلوس اور احتجاج پر پابندی عائد ہے جبکہ لاہور میں میٹرو بس سروس محدود کردی ہے ، میٹرو بس سروس گجومتہ سےایم اےاوکالج تک آپریشنل ہے۔

  • پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال، وفاقی حکومت کی تیاری مکمل ، اسلام آباد سیل

    پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال، وفاقی حکومت کی تیاری مکمل ، اسلام آباد سیل

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی آج احتجاج کی کال کے پیش نظر اسلام آباد کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ موٹروے اور جی ٹی روڈ بھی بند کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج احتجاج کرنے جارہی ہے ، حکومت نے مظاہرین کو روکنے کے لیے کڑے انتظامات کرلئے ہیں۔

    وفاقی دارالحکومت کے بیشتر راستے بند ہے اور دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ ریڈ زون کی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کردی گئی ہے۔

    اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے راستوں پر کنٹینررکھ دیے گئے اور فیض آباد کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ موٹر وے ایم ون 4 پوائنٹس پر اور جی ٹی روڈ اٹک خورد اورحسن ابدال چسکا پوائنٹ پر سیل کردیا گیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے رستوں کی بندش کی تفصیل جاری کردی ہے، وفاقی حکومت نے 24 پوائنٹس مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یومارگلہ روڈ،سنگجانی ٹول پلازہ اورواٹرٹینکی مارگلہ روڈبند،نیومارگلہ لوپ،ایف ٹین،26 نمبرچونگی ،زیرو پوائنٹ، خیابان چوک، فیصل چوک اور بری امام ٹی کراس بھی بند رہے گا۔

    ایکسپریس چوک،سریناچوک،روات ٹی کراس، کھنہ پل، لہتراڑروڈ،مری روڈنزدٹریفک آفس، نائتھ ایونیو،گولڑہ موڑ،اولڈٹول پلازہ،ترنول چوک،چوہڑچوک اورپشاورموٹروےفلائی اووربھی بند رہے گا۔

    مری روڈ کے مختلف مقامات پر ہیوی مشینری کی مدد سے کنٹینرز رکھ دئیے گئے، جس کے باعث اسلام آباد سے مری روڈ آنے والے مسافر رُل گئے۔

    راولپنڈی میں میٹروبس سروس بھی تاحکم ثانی معطل کردی گئی جبکہ پنڈی میں سیکیورٹی کیلئے 4 ہزار اہلکار تعینات کردیئے گیے ہیں۔

    اٹک میں بھی کے پی سے آنے والے تمام راستوں پر کنٹینرز لگا دیئے گئے، اٹک کے چھچھ انٹر چینج پر واٹر کینن، ریسکیو گاڑیاں اور پولیس کی بھاری پہنچا دی گئی۔

    جہلم میں بھی جی ٹی روڈبند کرنے کے انتظامات مکمل ہے ، جی ٹی روڈ کو دریا کے تینوں پلوں سے مکمل طور پر بند کیا جائے گا۔