Tag: پی ٹی آئی

  • پی ٹی آئی کا میانوالی میں احتجاج ،  پورا شہر کنٹینرز لگا کر سیل،  موبائل فون سروس

    پی ٹی آئی کا میانوالی میں احتجاج ، پورا شہر کنٹینرز لگا کر سیل، موبائل فون سروس

    میانوالی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے میانوالی میں احتجاج کے پیش نظر ضلع بھر کو کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا اور موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نےمیانوالی میں آج احتجاج کااعلان کیا، جس کے بعد انتظامیہ نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے میانوالی میں سات دن کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی،جبکہ فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپورمیں دو دن کیلئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے۔

    میانوالی کے داخلی راستے کنٹینرزلگاکر بند کردیا گیا ہے جبکہ موبائل سروس رات 12بجےسے غیر معینہ مدت کیلئے معطل ہے اور پی ٹی آئی کے متعدد مقامی رہنماؤں کوبھی حراست میں لیا گیا ہے۔

    میانوالی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور رینجرز کی دو کمپنیاں بھی تعینات ہیں جبکہ شہر کے تمام پرائیویٹ و سرکاری اسکولوں بند ہے۔

    چشمہ بیراج،جناح بیراج ،درہ تنگ، موسیٰ خیل،قدرت آباد،ہرنولی کے مقام پر خیبرپختونخوا اور دیگر اضلاع سے آنے والی ٹریفک کیلئے راستوں کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ موٹروےایم فورٹوبہ ٹیک سنگھ انٹر چینج سےبند کر کے پولیس کو تعینات کیا گیا ہے، راستے بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب فیصل آباد میں پی ٹی آئی کی طرف سے مقدمات اور گرفتاریوں کے خلاف چوک گھنٹہ گھر میں آج احتجاج کا اعلان کیا ہے ، جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شر پسندی کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی تجویز پر فیصل آباد ، چنیوٹ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں دو اور تین اکتوبر کو دفعہ 144 نافذ کر کے ہر قسم کے سیاسی جلسوں ، اجتماعات ، جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    پولیس نے چاروں اضلاع میں ایم فور موٹروے کے تمام انٹرچینجز کے باہر رکاوٹیں کھڑی کر کے موٹروے پر داخلہ بند کر دیا ہے جبکہ مختلف مقامات پر بیریئرز نصب کر کے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

    احتجاج روکنے کے لئے فیصل آباد سے دو ارکان پنجاب اسمبلی حسن نیازی اور اسماعیل سیلا ، چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کے بھائی محسن رضا ، ایم این اے عمر فاروق کے بھائی مبشر شہزاد اور مرکزی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی مینارٹی ونگ حبقوق گل سمیت ایک سو سے زائد عہدیدار اور کارکن گرفتار کر لئے گئے ۔

    ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پی ٹی آئی کے 32 سرگرم کارکنوں کو پانچ اکتوبر تک نظر بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جبکہ جھنگ میں تین عہدیداروں اور چنیوٹ میں قومی اسمبلی کے امیدوار مہر خالد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

  • ن لیگ اور پی ٹی آئی بلوچستان کے مسائل پر سیاست کیوں نہیں کرتیں: سعد رفیق

    ن لیگ اور پی ٹی آئی بلوچستان کے مسائل پر سیاست کیوں نہیں کرتیں: سعد رفیق

    مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس وقت بلوچستان کا مسئلہ سب سے اہ، ہے، ن لیگ اور پی ٹی آئی بلوچستان کے مسائل پر سیاست کیوں نہیں کرتیں۔

    ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی جماعتیں باریاں لے رہی ہیں پاکستان میں کوئی سیاسی جماعت اپنے دستور پر عمل کرنے اور پڑھنے کو تیار نہیں ہیں، سیاسی جماعتوں کو درباری اور خوشامدی چاہیے انہیں سیاسی کارکن نہیں چاہیے، جماعت اور اس کی فیملی کو ہی سب کچھ سمجھا جاتا ہے۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بلوچستان آتش فشاں بنا ہوا ہے اس پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ہے ادھر کے پی میں وہ قوتیں زور پکڑ رہی ہیں جن کا آئین پاکستان پر یقین ہی نہیں، ن لیگ، پی ٹی آئی بلوچستان کے مسائل پر سیاست کیوں نہیں کرتیں ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ نان اسٹیٹ ایکٹرز مضبوط ہو رہے ہیں اس کی وجہ بھوک اور نا انصافی ہے، شہباز شریف معیشت ٹھیک کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی ہمیں دفن نہیں کر سکا اور نہ ہم کسی کو دفن کر سکتے ہیں، ارب پتیوں اور کروڑ پتیوں کی جمہوریت نہ چل سکتی ہے نہ ڈیلیور کر سکتی ہے ادھر ہمارا پڑوسی ترقی کر گیا ہے دشمن ہے لیکن آگے نکل گیا ہے۔

    خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ اپنی لیڈر شپ کی عزت کریں لیکن انکی پوجا نہ کریں۔

  • ہر رکاوٹ عبور کرکے راولپنڈی جائیں گے ، علی امین گنڈا پور کا اعلان

    ہر رکاوٹ عبور کرکے راولپنڈی جائیں گے ، علی امین گنڈا پور کا اعلان

    پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور  نے اعلان کیا ہے کہ دما دم مست قلندر ہونے والاہے، ہر رکاوٹ عبور کرکے راولپنڈی جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی راولپنڈی لیاقت باغ کے باہر احتجاج کی تیاری مکمل ہے، وزیراعلی کے پی کی قیادت میں قافلہ منزل کی جانب گامزن ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ہر رکاوٹ عبور کرکے راولپنڈی جائیں گے، آگے دما دم مست قلندر ہونے والا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنا کام کرے، ہر چیز کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، پنجاب حکومت جو کر سکتی ہے کرلے ہم ڈرنے والے نہیں۔

    خیال رہے لیاقت باغ کے باہر پی ٹی آئی کے مظاہرے کے اعلان پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے اور لیاقت باغ مری روڈ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

    میٹرو بس سروس و موبائل فون سروس بھی معطل ہے اور مری روڈ سے لیاقت باغ آنے والے راستوں پر کنٹینر رکھ دیے گئے ہیں جبکہ دریائے جہلم کے تینوں پل ٹریفک کیلئے بند ہے ، جس کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ہیں۔

  • ‘عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر علی امین کی سربراہی میں راولپنڈی سے ٹکرائے گا’

    ‘عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر علی امین کی سربراہی میں راولپنڈی سے ٹکرائے گا’

    پشاور : خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر علی امین کی سربراہی میں راولپنڈی سے ٹکرائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آج راولپنڈی میں احتجاج کرنے جارہی ہے، خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے راولپنڈی احتجاج کیلئےتیاریاں مکمل ہیں، علی امین گنڈاپورکی سربراہی میں قافلہ مظاہرےمیں شرکت کرے گا۔

    مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام کاٹھاٹھےمارتاسمندرعلی امین کی سربراہی میں راولپنڈی سے ٹکرائے گا، پرامن احتجاج کرنے جارہے ہیں، پولیس گردی کی کوشش نہ کریں، پرامن احتجاج خراب کرنے کی کوشش کی تو پورا پاکستان سڑکوں پر ہوگا۔

    خیال رہے پی ٹی آئی کی راولپنڈی لیاقت باغ کےباہراحتجاج کی تیاری مکمل ہے، وزیراعلی کے پی کی قیادت میں قافلہ منزل کی جانب گامزن ہے ، ان کا قافلہ ٹول پلازہ پہنچ گیا ، وہ صوابی موٹروےریسٹ ایریا پہنچے۔

    لیاقت باغ کے باہر پی ٹی آئی کے مظاہرے کے اعلان پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے اور لیاقت باغ مری روڈ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

    میٹرو بس سروس اور موبائل فون سروس بھی معطل ہے اور مری روڈ سے لیاقت باغ آنے والے راستوں پرکنٹینررکھ دیے گئے ہیں جبکہ دریائے جہلم کے تینوں پل ٹریفک کیلئے بند ہے ، جس کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ہیں۔

  • پی ٹی آئی کا لیاقت باغ کے باہر آج احتجاج کااعلان، راستے سیل

    پی ٹی آئی کا لیاقت باغ کے باہر آج احتجاج کااعلان، راستے سیل

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج لیاقت باغ کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے، جبکہ پنجاب حکومت نے راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال میں دفعہ 144 نافذ کرکے جلسے اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث میٹرو بس سروس کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے جبکہ لیاقت باغ آنے والے راستے سیل کرکے گیٹ پر تالا لگا دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مری روڈسے لیاقت باغ آنے والے راستوں پر کنٹینر رکھ دیے گئے ہیں، فیض آبادآئی جے پی روڈ، سی ڈی اے چوک، پشاور روڈ بند کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مریڑ چوک، چوہڑ چوک، پیر ودھائی موڑ بھی ٹریفک کے لئے بند ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپورکی قیادت میں قافلہ صبح 10 بجے روانہ ہوگا، علی امین گنڈاپور صوابی انٹرچینج پر کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

    ترجمان علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہرصورت لیاقت باغ پہنچیں گے، خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع سے قافلے روانہ ہوں گے، قافلوں کی قیادت اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کرینگے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث ضلعی انتظامیہ نے لیاقت باغ کو چاروں اطراف سے مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور داخلی دروازوں کو سیل کرنے کے بعد سرکاری ملازمین تعینات کر دیے ہیں۔

    پی ٹی آئی نے احتجاجی جلسوں کے لیے نئی حکمت عملی مرتب کرلی

    انتظامیہ نے اس کے اطراف سرکاری دفاتر کے ملازمین کو کارڈز ہمراہ رکھنے کی ہدایت کر دی۔

  • پی ٹی آئی کے نئے سیکریٹری اطلاعات کا اعلان

    پی ٹی آئی کے نئے سیکریٹری اطلاعات کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو پارٹی کا نیا مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر کردیا گیا۔

    رؤف حسن کو پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر کردیا گیا، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں، بانی کی ہدایت پر رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹایا گیا۔

    اس سے قبل اے آر وائی نیوز نے بتایا تھا کہ رؤف حسن کو سیکریٹری اطلاعات کے عہدے ہٹائے جانے کا امکان ہے جبکہ نئے سیکرٹری اطلاعات کیلیے شیخ وقاص اکرم کا نام سر فہرست ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ رؤف حسن پر کچھ پارٹی رہنماؤں نے عدم اعتماد کیا تھا جس کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف نے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو عہدے سے ہتانے کی اجازت دی۔

    بانی پی ٹی آئی نے پارٹی انتظامی ڈھانچے سے متعلق اہم فیصلے بھی کیے تھے، انھوں نے عملی سیاست کی ذمہ داری سلمان اکرم راجہ کو تفویض کرتے ہوئے ان کو سیکرٹری جنرل کیلیے نامزد کیا تھا۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا تھا کہ بانی نے پارٹی کے پارلیمانی امور اور عملی سیاسی امور کو الگ کر دیا، عمر ایوب اور شبلی فراز پارلیمانی ٹیم کو لیڈ کریں گے۔

  • پی ٹی آئی کا  آج لاہور میں سیاسی پاور شو  ،  تیاریاں جاری

    پی ٹی آئی کا آج لاہور میں سیاسی پاور شو ، تیاریاں جاری

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آج لاہور میں جلسے کی تیاریاں جاری ہے ، کارکنوں کی بڑی تعداد میں جلسہ گاہ پہنچ رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج لاہور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے ، کاہنہ مویشی منڈی میں جلسےکی تیاریاں جاری ہیں، کرسیاں ، ساونڈ سسٹم اور دیگر سامان جلسہ گاہ پہنچا دیا گیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جبکہ دیگر شہروں سے کارکن پنڈال میں پہنچنےلگے جبکہ ڈیفنس روڈپرلگائےگئے کنٹینر ہٹا دیے گئے ہیں۔

    خیبر پختونخواہ سے لاہورجلسےمیں شرکت کیلئے قافلے روانہ ہوگیا ہے ، قافلےکی قیادت علی امین گنڈاپورکےبھائی عمرامین گنڈاپورکررہےہیں ، قافلہ پشاوراسلام آبادموٹروےکےقریب وزیراعلیٰ کے پی کےقافلے میں شامل ہوگا۔

    یاد رہے جلسے کی اجازت پررات نوبجےکے قریب ڈیڈلاک ختم ہوا ، ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو مینارپاکستان کے بجائے کاہنہ مویشی منڈی میں شرائط کے ساتھ جلسے کی مشروط اجازت دی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کو شام چھ بجے تک جلسہ ختم کرناہوگا جبکہ انتظامیہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی جانب سےآٹھ ستمبرکی تقریرپرمعافی کی شرط بھی رکھی ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر خان نے جلسے کااین اوسی ملنےکےبعد ویڈیوپیغام میں کہا این اوسی جاری کرنےپر ضلعی انتظامیہ کاشکرگزارہوں،انتظامیہ سےدرخواست ہےراستوں میں رکاوٹیں کھڑی نہ کرے،رکاوٹیں نہ ہونے پرعوام وقت پر پہنچ سکیں گےاورجلسہ بروقت ختم ہو سکے گا۔

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرملک احمد بھچر نے کہا کہ گنڈاپور کامعافی مانگنا ان کا ذاتی فعل ہوگا، ہم نےانتظامیہ کو ایسی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی،

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فسطائیت اور جبرکامقابلہ کررہی ہے، ظلم برداشت کریں گےلیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

  • پولیس نے پی ٹی آئی  کے 100 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا

    پولیس نے پی ٹی آئی  کے 100 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا

    لاہور: پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا، اس دوران 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے 100 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لے لیا، حراست میں لئے گئے کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات کیلئے مراسلہ لکھ دیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رفتار رہنماؤں کی فہرست میں اسلم اقبال، محمود الرشید کے بیٹے میاں حسن، مہر واجد کا نام بھی  شامل ہے، اس کے علاوہ فہرست میں وقاص امجد، ندیم بارا، سمیت 42 افراد کے نام شامل ہیں۔

    مراسلے میں الزام لگایا ہے کہ فہرست میں شامل افراد اداروں کیخلاف انتشارپھیلاتے ہیں، لا اینڈ آڈر مسائل کا خدشہ ہے تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی احکامات جاری کیے جائیں۔

  • 21 ستمبر کو ہرحال میں جلسہ ہوگا، پی ٹی آئی  کا دو ٹوک اعلان

    21 ستمبر کو ہرحال میں جلسہ ہوگا، پی ٹی آئی کا دو ٹوک اعلان

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 21 ستمبر کو لاہور میں ہر حال میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا اور کہا عوام زیادہ سے زیادہ تعداد میں پُر امن طریقے سے نکلیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اعلیٰ سطح کا اعلان ہوا ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 21ستمبرکوہرحال میں جلسہ ہوگا۔

    جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف لاہور اویس یونس نے کہا کہ پارٹی عہدیداران کو ٹاسک دے دیے گئے ہیں، زندہ دلان لاہور ایک بار پھر ثابت کرینگےلاہور با نی کےساتھ کھڑا ہے۔

    اویس یونس کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا کے قافلوں اور پنجاب کےریجنل اورضلعی صدوراپنےاپنےعلاقوں کےقافلوں کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر ممبران اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرزبھی قافلوں کولیڈ کریں گے۔

    دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے لاہور جلسےسےمتعلق ویڈیوپیغام میں کہا ہے کہ ایک عرصےبعد ہم مینار پاکستان پر جلسہ کرنے جا رہے ہیں، عوام زیادہ سے زیادہ تعداد میں پُر امن طریقے سے نکلیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور عدلیہ کی آزادی کیلئےجلسے میں آئیں۔

    خیال رہے جلسے کو ایک روز باقی ضلعی انتظامیہ اجازت کےحوالے سےفیصلہ نہ کرسکی،ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی کی جانب سےپولیس سےاجازت کیلئے مانگی گئی رپورٹ کو2 روز گزر گئے، ضلعی انتظامیہ لاہور کو پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اب تک 3درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

  • پی ٹی آئی جلسہ روکنے کی درخواست، عدالت درخواست گزار پر برہم ہوگئی

    پی ٹی آئی جلسہ روکنے کی درخواست، عدالت درخواست گزار پر برہم ہوگئی

    لاہور میں ہونے والا پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ روکنے کیلئے درخواست پر ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی جس میں دلچسپ مکالمہ دیکھنے میں آیا۔

    عدالت نے اس درخواست کو بلا جواز قرار دیا جبکہ وکیل پر اظہار ناراضگی بھی کیا، جسٹس علی ضیا باجوہ نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ نے کس قسم کی درخواست دائر کی ہے؟ آپ یہ درخواست کیسے دائر کرسکتے ہیں؟

    وکیل نے عدالت کے سامنے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ بطور شہری بنیادی حقوق کی بات کررہا ہوں یہ بغیر اجازت جلسہ نہیں کرسکتے۔

    جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہا کہ درخواست کو تو ایک لاکھ روپے جرمانہ کے ساتھ خارج ہونا چاہیے، آپ یہ درخواست واپس لیتے ہیں یا اس کا میرٹ پر فیصلہ کریں۔

    جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں بینچ نے شہری کی درخواست پرسماعت کی جبکہ عدالت نے واپس لینے کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی۔

    دریں اثنا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے لاہور جلسے سے متعلق ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایک عرصے کے بعد ہم مینار پاکستان پر جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عوام زیادہ سے زیادہ تعداد میں پُرامن طریقے سے نکلیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے جلسے میں آئیں۔