Tag: پی ٹی آئی

  • پی ٹی آئی کو سیاست کا حق ہے یہ انہیں ملنا چاہیے، رانا ثنااللہ

    پی ٹی آئی کو سیاست کا حق ہے یہ انہیں ملنا چاہیے، رانا ثنااللہ

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی کو سیاست کا حق ہے یہ انہیں ملنا چاہیے  ۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں پیپلزپارٹی سےکوئی اتحاد نہیں ہوگا، پیپلز پارٹی کے ساتھ محدود سطح کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔

    پیپلزپارٹی سے محدودسطح کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے امکانات بھی کم ہیں، پیپلز پارٹی کی ن لیگ پر تنقید انہیں سوٹ کرتی ہے جس کا انہیں حق ہے۔

    پی ٹی آئی کے حوالے سے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بطورسیاسی جماعت پی ٹی آئی کو سیاست کا حق ملنا چاہیے، پی ٹی آئی کو نو مئی کے ذمےداروں سے خود کو علیحدہ کرنا چاہیے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ن لیگ انتخابات کے بعد کسی سے اتحاد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی ، نواز شریف21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں، شاندار استقبال ہوگا۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ رانا مقبول کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص ساتھی سے محروم ہو گئی ہے۔

  • سائفر کیس : پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں بڑا فیصلہ، اعلامیہ جاری

    سائفر کیس : پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں بڑا فیصلہ، اعلامیہ جاری

    لاہور : پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کی شدید مخالفت کرتے ہوئے سماعت قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف اٹک جیل میں سائفر کی سماعت قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو شفاف ٹرائل کے بنیادی حق سے محروم اور ریمانڈ کی مذمت کرتے ہیں، ان کے جیل ٹرائل کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی حکمت عملی پر مشاورت کی جارہی ہے۔

    جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو قوم کی آزادی کیلئے ایبسلوٹلی ناٹ کہنے کی سزا دی جارہی ہے، خفیہ ٹرائل واضح کرتا ہے کہ حکومت کچھ چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔ ،

    کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کو آزادانہ اور منصفانہ ٹرائل سے محروم کیا جارہا ہے، قانونی ٹیم جیل میں خفیہ ٹرائل کو عدالت میں چیلنج کرچکی ہے۔

    اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی کو بھی سائفکیس کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا بند کیا جائے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کا کوئی قانونی جواز نہیں بنتا۔

    پی ٹی آئی کور کمیٹی نے کہا کہ مذکورہ سائفر اپنی اصلی حالت میں آج بھی دفترخارجہ میں موجود ہے جس کو وفاقی کابینہ نے اختیارات کے تحت ڈی کلاسیفائیڈ کیا گیا جس کے بعد اس کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ لاگو نہیں ہوسکتا۔

    کور کمیٹی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی صدر پرویزالٰہی کا پیغام ہے کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، اجلاس میں ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت نہ ہونے پر اظہار تشویش اور صحافی عمران ریاض کی گمشدگی اور عدم بازیابی کی بھی مذمت کی گئی۔

     

  • ‘پی ٹی آئی  کولانے کی بات کرنے والوں پر زمین تنگ کر دیں گے’

    ‘پی ٹی آئی کولانے کی بات کرنے والوں پر زمین تنگ کر دیں گے’

    لاہور : سابق اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کولانے کی بات کرنے والوں پر زمین تنگ کر دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے بیان میں کہا کہ جڑانوالہ واقع بہت تکلیف دہ تھا، مسیحوں کی عبادت گاہوں پرحملےناقابل قبول ہیں۔

    ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان کےخلاف سازش کی بنیاد 2014 میں ڈالی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی کو قوم میں نفرتیں پیدا کرنے کیلئے بھیجا گیا تھا، 9 مئی واقعہ منصوبہ بندی کےتحت ہوا، یہ فوج میں تقسیم چاہتے تھے، انہوں نے وہ کام کیا جو بھارت کی فوج کرنا چاہتی تھی۔

    سابق اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ جولوگ پی ٹی آئی کی بات کریں گے میں ان کاراستہ روکوں گا، پی ٹی آئی کولانےکی بات کرنےوالوں پر زمین تنگ کر دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارکوبہت براکہاگیامگرانہوں نےبہت محنت کی، آرمی چیف کی کرسی پروہ بیٹھےہیں جوسب سےزیادہ اہل ہیں۔

    الیکشن کے حوالے سے سردار ایاز صادق نے کہا کہ 4ماہ حلقہ بندیاں ہوں گی اس کے بعد الیکشن ہوں گے، اور نواز شریف جلد وطن واپس آ کرپارٹی کی قیادت کریں گے۔

  • عدالت نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا

    عدالت نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا

    لاہور: ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توہین کمیشن کی کارروائی میں حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان نے تحریک انصاف کے سربراہ کی درخواست پر سماعت کی جس میں الیکشن کمیشن میں کارروائی کو چیلنج کیا گیا تھا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی لیکن اس پر حتمی فیصلہ کرنے سے اسے روک دیا۔

    عدالت نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بجھوا دی اور سفارش کی کہ کیس کو سماعت کے لیے لارجر بنچ کے روبرو پیش کیا جائے۔

    سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں استدعا کی گٸی تھی کہ تحریک انصاف کے سربراہ کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں لہٰذا وہ کسی کے خلاف توہین عدالت کا اختیار استعمال نہیں کر سکتا۔

  • توقع ہے نگراں وزیر اعظم بروقت انتخابات کرائیں گے، تاخیر پر ہمارا رد عمل آئے گا: عمر ایوب

    توقع ہے نگراں وزیر اعظم بروقت انتخابات کرائیں گے، تاخیر پر ہمارا رد عمل آئے گا: عمر ایوب

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ دیکھنا یہ ہے کہ نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ آئین و قانون پر کتنا عمل کرتے ہیں، بروقت شفاف انتخابات نہ کرائے گئے تو ہم رد عمل دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’ہم دیکھیں گے انوارالحق کاکڑ آئین و قانون پر کتنا عمل کرتے ہیں، توقع ہے ان کی قیادت میں نگراں حکومت بروقت شفاف الیکشن کرائے گی، تاخیر ہوئی تو پھر ہمارا رد عمل آئے گا۔‘‘

    انھوں نے کہا پنجاب اور خیبر پختون خوا میں نگراں حکومتیں غیر آئینی طور پر موجود تھیں، کے پی سے نگراں کابینہ کو ہٹا دیا گیا ہے جو خوش آئند ہے، امید ہے پنجاب کی نگراں حکومت کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، صوبائی نگراں حکومتیں کس کے اشارے پر چل رہی تھیں سب کو معلوم ہے۔

    عمر ایوب نے کہا پارٹی چھوڑنے والوں کو احتیاط سے بنیاد رکھنے والی بات کرنی چاہیے، پرویز خٹک ہمارے ساتھی رہے ہیں، ان کو احتیاط کرنی چاہیے، بے بنیاد باتیں نہ کریں، پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت سروے کرا کر دیکھ سکتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا مخالفین بے شک فولاد کی دیواریں بنا دیں، ہمارے لیے راستے ضرور نکلیں گے، پارٹی میں بہت لوگ آتے ہیں اور بہت لوگ جاتے ہیں، جو لوگ پارٹی چھوڑ کر گئے ہیں پاکستان تحریک انصاف کو فرق نہیں پڑتا، پشاور میں حالیہ بلدیاتی ضمنی انتخاب کے نتائج سب کے سامنے ہیں، پی ٹی آئی سے متعلق عوام کی بالکل واضح رائے سامنے آ رہی ہے۔

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ’’ہم چاہتے ہیں پری پول دھاندلی نہ ہو، الیکشن کمیشن کا کردار منفی رہا ہے، الیکشن کمیشن پنجاب اور کے پی میں مقررہ وقت پر الیکشن کا ذمہ دار تھا لیکن اس نے جانب داری کا مظاہرہ کر کے غیر آئینی کا کام کیا۔

  • ’مذاکرات کر کے پی ٹی آئی پر بند دروازے کھولنا چاہتے ہیں‘

    ’مذاکرات کر کے پی ٹی آئی پر بند دروازے کھولنا چاہتے ہیں‘

    وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مذاکرات کر کے  پی ٹی آئی پر بند دروازے کھولنا چاہتے ہیں۔

     تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک مسائل سے دوچار اور معیشت تباہ ہے،  سنجیدہ لوگوں کو بند دروازے کھولنا ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مذاکرات کر کے پی ٹی آئی پر بند دروازے کھولنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کور کمیٹی کے پاس فیصلوں کا اختیار اور مینڈیٹ ہے، اختلاف رائے کی صورت میں چیئرمین سے رہنمائی لی جا سکتی ہے۔

  • لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے

    لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے

    لاہور: پولیس نے لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف فیصلے کے بعد لاہور پولیس نے سڑکوں پر امن و امان کی صورت حال کو قابو میں‌ رکھنے کے لیے پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے شروع کر دیے ہیں۔

    اس سلسلے میں آپریشن پولیس سڑکوں پر لا اینڈ آرڈر کو کنٹرول کرے گی، جب کہ انویسٹی گیشن اور سی آئی اے پولیس رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔

    کسی بھی احتجاج کی صورت میں مظاہرین کو فوری حراست میں لیا جائے گا، پولیس کو کارکنوں کی فہرستیں بھی دوبارہ فراہم کر دی گئیں ہیں۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید کی سزا سنادی گئی اور ایک لاکھ جرمانہ عائد کر دیا، انھیں 5 سال کے لیے الیکشن ایکٹ کے تحت نا اہل بھی قرار دے دیا گیا ہے۔

    توشہ خانہ کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرلیا گیا

    عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جس پر انھیں لاہور میں زمان پارک سے گرفتار کر کے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • پی ٹی آئی کا سیشن کورٹ کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت کے روبرو چیلنج کرنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کا سیشن کورٹ کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت کے روبرو چیلنج کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی چیئرمین کے خلاف سیشن کورٹ کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت کے روبرو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنے چیئرمین کے خلاف سیشن عدالت کا فیصلہ مسترد کر دیا، پارٹی نے اس فیصلے کو اعلیٰ عدالت کے روبرو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ فیصلہ لندن پلان کے تحت لیول پلیئنگ فیلڈ اہداف کے حصول کی ایک کوشش ہے، لیکن قائد کے خلاف سازش کی بھونڈی کوشش قوم ہرگز قبول نہیں کرے گی۔

    توشہ خانہ کیس : چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرلیا گیا

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید کی سزا سنا دی ہے اور ایک لاکھ جرمانہ عائد کر دیا، انھیں 5 سال کے لیے الیکشن ایکٹ کے تحت نا اہل بھی قرار دے دیا گیا ہے۔

    عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جس پر انھیں لاہور میں زمان پارک سے گرفتار کر کے کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • اسحاق ڈار نگراں وزیراعظم نامزد:  پی ٹی آئی نے بڑا مطالبہ کردیا

    اسحاق ڈار نگراں وزیراعظم نامزد: پی ٹی آئی نے بڑا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے اسحاق ڈار کو نگراں وزیراعظم نامزد کئے جانے پر مطالبہ کیا ہے کہ شفاف انتخابات کیلئے غیر جانبدار شخص کو نگراں وزیراعظم بنایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما احمد اویس نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘پروگرام سوال یہ ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ن لیگ کا اسحاق ڈارکونگراں وزیراعظم نامزد کرنا اچھنبے کی بات نہیں، ن لیگ کی جانب سےایسےہی شخص کونگراں وزیراعظم نامزد کرنا تھا۔

    احمد اویس کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارنوازشریف کےسمدھی ہیں،نگراں وزیراعظم بنانااچھنبےکی بات نہیں، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ایسا نگراں وزیراعظم لاتے جس پرکوئی اعتراض نہ کرسکے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ شفاف انتخابات کیلئے غیر جانبدار شخص کو نگراں وزیراعظم بنایا جائے۔

    خیال رہے مسلم لیگ ن اسحاق ڈار کو اہم منصب سونپنے کیلئے سرگرم ہے اور پیپلزپارٹی کو راضی کرنے کے لیے کوششیں تیز کردیں۔۔

    پیپلزپارٹی نے اسحاق ڈار کے نام پر اتفاق کی تردید کی جبکہ جے یو آئی ف نے بھی مخالفت کردی ہے۔

  • پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں‌ پر مقدمہ درج

    پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں‌ پر مقدمہ درج

    حافظ آباد: اینٹی کرپشن نے غیر قانونی بھرتیوں پر تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے احسن بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کی جانب سے سابق ایم پی اے پی ٹی آئی احسن بھٹی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں‌ پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں سابق سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق بھرتی کمیٹی ممبران کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے، سابق ایم پی اے نے پرائیویٹ سیکریٹری کو بھی محکمہ تعلیم میں بھرتی کرایا تھا۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی بھرتیوں میں ملزمان کی جانب سے جعلی سرٹیفکیٹ بھی جمع کرائے گئے۔