Tag: پی ٹی آئی

  • پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کے بعد ایک اور رہنما کو پارٹی سے نکال دیا

    پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کے بعد ایک اور رہنما کو پارٹی سے نکال دیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جاوید علی منوا کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی اور رکنیت کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کے بعد جاوید علی منوا کو تحریک انصاف سے نکال دیا گیا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جاوید علی منوا کی بھی بنیادی رکنیت معطل کردی۔

    جاوید علی منوا کی بنیادی پارٹی رکنیت کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    چند روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی تھی ، جس کا نوٹیفکیشن سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے جاری کیا۔

    جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 21 جون 2023 کو پرویز خٹک کو ایک شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کا انہوں نے وقت گزر جانے کے باوجود تسلی بخش جواب نہیں دیا۔

  • 9 مئی کے ایک اور شرپسند کی شناخت ہو گئی

    9 مئی کے ایک اور شرپسند کی شناخت ہو گئی

    اسلام آباد: 9 مئی کے ایک اور شرپسند کی شناخت ہو گئی ہے، عبد الرحمٰن ولد مشتاق ایبٹ آباد کا رہائشی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نو مئی کے ہنگاموں میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت ہو گئی ہے، عبد الرحمٰن کے والد نے اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے نوجوانوں کو محتاط رہنے کی تلقین کی۔

    عبد الرحمٰن کے والدین نے سانحہ 9 مئی کی مذمت کرتے یوئے اپنے بیٹے کے فعل پر شرمندگی کا اظہار کیا، عبد الرحمٰن کے والد کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے میرے بیٹے اور دیگر بچوں کے ذہنوں میں شرانگیزی کو پروان چڑھایا۔

    انھوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے کارکنان کو اپنے ہی فوجی بھائیوں سے لڑوانے کا ذریعہ قرار دیا، والد نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو پی ٹی آئی چیئرمین کے شرانگیز پراپیگنڈے سے دور رکھیں۔

    انھوں نے کہا افواج پاکستان دنیا میں پاکستانی قوم کی عزت و تکریم کی باعث ہے، افسوس ہے کہ تحریک انصاف نے ہمارے بچوں کو پہچاننے سے انکار کیا اور ان کو ایجنسیوں سے منسوب کر دیا، سیاسی پارٹی قیادت نے پہلے ہماری اولاد کو ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسایا اور پھر ان سے مکمل لا تعلقی کا اعلان کر دیا۔

  • سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان دوست کے گھر سے گرفتار

    سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان دوست کے گھر سے گرفتار

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان دوست کے گھر سے گرفتار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کو اسلام آباد کے علاقے ایف 8 میں دوست کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا، پولیس حکام نے تصدیق کر دی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان میں غلام سرور کے بیٹے منصور حیات اور بھتیجے عمار صدیق بھی شامل ہیں، تینوں سانحہ 9 مئی میں جلاؤ گھیراؤ اور جوڈیشل کمپلیکس پر حملے میں مطلوب تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف اسلام آباد، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج ہیں۔

    واضح رہے کہ جڑواں شہروں کی پولیس غلام سرور کی گرفتاری کے لیے ان کے مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مارتی رہی ہے، ٹیکسلا میں ان کے دفاتر اور پیٹرول پمپ بھی سیل کر دیے گئے تھے۔

    ذرائع کے مطابق غلام سرور ایف ایٹ میں اپنے دوست کے گھر ایک میٹنگ کے لیے گئے تھے، لیکن پولیس کو اس کی اطلاع ملی تو چھاپا مار کر انھیں گرفتار کر لیا گیا، یہ آپریشن جڑواں شہروں کی پولیس نے مل کر کیا، سابق وزیر کو مقدمات میں عدالت میں پیش کیا جائے گا، تاہم یہ ابھی طے نہیں ہوا ہے کہ انھیں اسلام آباد کی مقامی ماتحت عدالت میں پیش کیا جائے گا یا راولپنڈی منتقل کیا جائے گا۔

  • جہانگیر ترین کی پارٹی میں پی ٹی آئی کے سابق عہدیداروں سے کون کون شامل؟ نام سامنے آگئے

    جہانگیر ترین کی پارٹی میں پی ٹی آئی کے سابق عہدیداروں سے کون کون شامل؟ نام سامنے آگئے

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابقہ سینئر عہدیدار آج اپنی الگ سیاسی جماعت کا اعلان کرینگے۔

    ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے نام سے سیاسی جماعت کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین ہونگے جبکہ پارلیمنٹ سے مستعفی پی ٹی آئی کے ارکان اور پنجاب اسمبلی کے سابقہ ارکان کی کثیر تعداد پارٹی کا حصہ ہو گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابقہ سینئر عہدیدار عمران اسماعیل، علی زیدی، فواد چوہدری، عامر کیانی جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کا حصہ ہوں گے۔

    اس کے علاوہ  محمود مولوی، جے پرکاش، سابق مراد راس، فردوس عاشق اعوان، ظہیر الدین علیزئی، جاوید انصاری، طارق عبداللہ بھی نئی پارٹی کا حصہ ہوں گے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ جی جی جمال، اجمل وزیر، فیاض الحسن چوہان، نعمان لنگڑیال، نوریز شکور بھی جہانگیر ترین کی پارٹی استحکام پاکستان کا حصہ ہونگے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سید رفاقت علی گیلانی، ممتاز مہروی، مہر ارشاد کاٹھیا، میاں عثمان اشرف، جلیل شرقپوری بھی جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کر چکے ہیں۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ خرم روکھڑی، دیوان عظمت، سید محمد چشتی بھی ترین گروپ کا حصہ بن چکے ہیں، واضح رہے کہ گزشتہ روز عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی سے الگ ہونے والوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا تھا۔

  • سابق ایم پی اے سبین گل، ٹک ہولڈر شازیہ عباس، ملک شہزاد نے پی ٹی آئی چھوڑ دی

    سابق ایم پی اے سبین گل، ٹک ہولڈر شازیہ عباس، ملک شہزاد نے پی ٹی آئی چھوڑ دی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی مزید 3 شخصیات نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا، جن میں سابق ایم پی اے سبین گل، ٹک ہولڈر شازیہ عباس، اور ملک شہزاد اعوان شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے سبین گل نے پریس کانفرنس میں سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا، انھوں نے کہا میں نے ہمیشہ پرامن سیاست کی ہے، کبھی جلاؤ گھیراؤ کا حصہ نہیں رہی، 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کی مذمت کرتی ہوں۔

    سبین گل نے کہا ’’میری طبیعت ناساز ہے سیاست جاری نہیں رکھ سکتی، صحت سیاست جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے رہی۔‘‘

    پی ٹی آئی کی پی پی 222 سے ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس کھاکھی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا میں 9 مئی کو ہونے والے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں، دفاعی تنصیبات پر حملے دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔

    شازیہ عباس کھاکھی نے کہا ’’ملک دشمن کارروائیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتی ہوں، اور اپنی افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔‘‘

    کراچی میں پی ٹی آئی رہنما ملک شہزاد اعوان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ’’میں پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کرتا ہوں، 9 مئی واقعات میں ملوث تمام افراد کو سزا ملنی چاہیے۔

    ملک شہزاد نے کہا ان چہروں کو بے نقاب کرنا ضروری ہے جن کی وجہ سے ہمیں یہ دن دیکھنے کو ملا، تحریک انصاف کے ساتھ میرا تعلق 20 سال سے ہے، لیکن اب بہت سے رہنما پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

  • جناح ہاؤس واقعے کے شرپسندوں کا ایک اور مرکزی سرغنہ بے نقاب، ہوش رُبا انکشافات

    جناح ہاؤس واقعے کے شرپسندوں کا ایک اور مرکزی سرغنہ بے نقاب، ہوش رُبا انکشافات

    اسلام آباد: جناح ہاؤس واقعے کے شرپسندوں کا ایک اور مرکزی سرغنہ بے نقاب ہو گیا ہے، اور ہوش رُبا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو جناح ہاؤس لاہور حملے کے مرکزی شرپسندوں میں علی رضا اوکاڑہ سے حملہ کرنے آیا تھا، شرپسند علی رضا نے بتایا کہ پارٹی قیادت کی تقاریر اس کی فوج دشمنی کا سبب بنی ہیں۔

    علی رضا نے کہا ’’میں 9 مئی کو پہلے سے طے شدہ پلان کے مطابق شرپسندی کا حصہ بنا، زمان پارک میں طے پلان میں حسان نیازی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری و دیگر شامل تھے۔‘‘

    اس نے کہا ’’میں رہنماؤں کے ساتھ مل کر لاہور کور کمانڈر ہاؤس پر جلاؤ گھیراؤ کا حصہ بنا، اور فوج مخالف تقاریر سے متاثر ہو کر ہم لوگ جلاؤ گھیراؤ کا حصہ بنے۔‘‘

  • پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون کالعدم قرار دینے کی استدعا

    پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون کالعدم قرار دینے کی استدعا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پروسیجر اینڈ پریکٹس بل کیس میں پی ٹی آئی کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا۔

    تحریک انصاف نے بطور فریق جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا ، جس میں پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرل قانون عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے، قانون سے عدلیہ کے اندرونی انتظامی امور میں مداخلت کی گئی ہے۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجرل قانون کوغیر آئینی قرار دیا جائے اور قانون کی شقوں 2،3،4،5،7 اور 8 کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

    خیال رہے سپریم کورٹ میں پروسیجربل کے خلاف درخواستوں پر کل سماعت ہو گی ، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 8رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

  • سابق رکن اسمبلی  کیپٹن (ر)جمیل احمد خان  کا پارٹی چھوڑنے کااعلان

    سابق رکن اسمبلی کیپٹن (ر)جمیل احمد خان کا پارٹی چھوڑنے کااعلان

    کراچی: کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک اور سابق رکن قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو بیان میں سابق ایم این اے پی ٹی آئی کراچی کیپٹن (ر)جمیل احمد خان نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ تیرہ برس تک پاک فوج میں اپنی خدمات انجام دیتا رہا، پاک فوج کےساتھ عقیدت اورمحبت کارشتہ ہے، فخرسے کہتا ہوں کہ میرابیٹا بطورلیفٹیننٹ ملکی دفاع میں مصروف ہے۔

    کیپٹن (ر)جمیل احمدخان نے کہا کہ سیاست اورپی ٹی آئی میں اس لیےشامل ہوا تھا کہ ملک کی بہترخدمت کرسکوں، نو مئی کے روز پاک فوج کی تنصیبات پرجلاؤ گھیراؤ امن وامان کامسئلہ پیدا کیا گیا،حکومت اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا گیا،میں ایسے تمام واقعات کی مذمت کرتاہوں اور ان واقعات سے دلبرداشتہ ہوکرپی ٹی آئی سےمستعفی ہونےکااعلان کرتاہوں۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما چھوڑ کر چلے گئے

    سابق رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ واقعات کےذمہ داران کوقانون کےدائرےمیں لایاجائے،میرے لیےمیرا وطن اورافواج پاکستان بہت مقدم ہیں،یہ ملک عظیم ہے،دنیا کی کوئی طاقت کوئی ہستی اسےمٹا نہیں سکتی۔

    واضح رہے کہ نومئی واقعات کے بعد سے پی ٹی آئی میں ٹوٹ پھوٹ کا سلسلہ جاری ہے، کئی اہم اور سرکردہ رہنما پارٹی کو خیرباد کہہ چکے، جن میں اسد عمر، شیریں مزاری، فواد چوہدری، مولوی محمود، سیف اللہ نیازی، فیاض الحسن چوہان شامل ہیں۔

  • کنیز فاطمہ کا پی ٹی آئی کے تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان

    کنیز فاطمہ کا پی ٹی آئی کے تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان

    اسلام آباد: کنیز فاطمہ نے بھی پی ٹی آئی کے تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنیز فاطمہ نے پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا، وہ پارٹی کے تمام عہدوں سے دست بردار ہو گئی ہیں۔

    کنیز فاطمہ نے کہا ’’9 مئی کو جو واقعات ہوئے وہ نہیں ہونے چاہیے تھے، کوئی بھی محب وطن پاکستانی اس چیز کو اچھا نہیں سمجھتا، بہ حیثیتِ پاکستانی میں 9 مئی واقعات کی شدید مذمت کرتی ہوں۔‘‘

    انھوں نے کہا ’’کوئی یہ نہ سمجھے اس پریس کانفرنس کے لیے مجھ پر پریشر تھا، میں 2010 سے پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک ہوں، اور ابھی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہوں اور پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے مستعفی ہوتی ہوں۔‘‘

    کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فیملی کو ٹائم دینے لیے سیاست سے بریک لینا چاہتی ہیں، انھوں نے کہا جو لوگ حملوں میں ملوث تھے ان کے خلاف پہلے ہی کارروائی ہو رہی ہے، ملکی املاک پر حملہ کسی بھی جماعت کو زیب نہیں دیتا۔

  • پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر سجاد مہیس کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر سجاد مہیس کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    نارووال: پنجاب کے شہر نارووال سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سجاد مہیس نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی 49 نارووال سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر سجاد مہیس نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا، انھوں نے ایک ویڈیو بیان کے ذریعے پی ٹی آئی ٹکٹ اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔

    سجاد مہیس نے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، فوج اور ادارے ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جن شر پسندوں نے اداروں اور تنصیبات پر حملہ کیا ان کو سزا ملنی چاہیے۔

    طارق محمود الحسن نے بھی تحریک انصاف سے ناطہ توڑ لیا

    انھوں نے کہا میں دل خراش واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، اور 9 مئی کے واقعات سے مجبور ہو کر پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔