Tag: پی ٹی آئی

  • جیل میں خدیجہ شاہ کی طبیعت خراب ہو گئی

    جیل میں خدیجہ شاہ کی طبیعت خراب ہو گئی

    لاہور: پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی۔

    کوٹ لکھپت جیل ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کارکن اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔

    جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ 2 روز سے پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہے۔ خدیجہ شاہ 30 تاریخ تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

    یاد رہے کہ 24 مئی کو انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس کے اندر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کو شناختی پریڈ کے لیے 7 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔

    بدھ کو عدالت میں پیشی کے موقع پر انھیں دو گھنٹے تک قیدیوں کے لیے مخصوص وین میں رکھا گیا تھا، خدیجہ شاہ نے شکایت کی تھی کہ انھیں سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے، اور وہ دمہ کی مریضہ ہیں۔

    پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ 7 دن کے ریمانڈ پر جیل روانہ

    معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے 23 مئی منگل کو جناح ہاؤس حملے کے کیس میں خود گرفتاری پیش کی تھی۔

  • حکومت سے مذاکرات کے لئے کمیٹی تشکیل، کون کون شامل ہیں؟

    حکومت سے مذاکرات کے لئے کمیٹی تشکیل، کون کون شامل ہیں؟

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر حکومت سے مذاکرات کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی ہے، مذاکراتی ٹیم میں شامل افراد کے ناموں سے نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    سات ارکان پر مشتمل ٹیم عام انتخابات سے متعلق حکومت کے ساتھ لائحہ عمل طے کرے گی، کمیٹی میں شاہ محمود قریشی،پرویزخٹک،اسد قیصر،حلیم عادل شیخ ،عون عباس،مراد سعید اور حماد اظہر شامل ہیں۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور بیرسٹر علی ظفرشامل تھے جبکہ حکومت کی جانب سے یوسف رضا گیلانی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، کشور زہرہ و دیگر شامل تھے ۔

    تاہم دونوں بڑی جماعتوں کے اپنے اپنے مؤقف سے ہٹنے سے انکار کرنے کے بعد مذاکرات بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہوگئے تھے۔

  • سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے پی ٹی آئی کو خیرباد  کہہ دیا

    سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والوں میں خسرو بختیار بھی شامل ہو گئے، انھوں نے کہا کہ 9 مئی کے دل سوز واقعات نے مجبور کر دیا کہ میں پی ٹی آئی کے نظریے سے دور ہو جاؤں۔

    خسرو بختیار نے کہا ’’ایک سال پہلے پارٹی قیادت کو بتا دیا تھا کہ اداروں سے محاذ آرائی نقصان دہ ہوگی، میں اب پی ٹی آئی کے سیاسی فلسفے کے ساتھ نہیں چل سکتا۔‘‘

    ابرار الحق آبدیدہ ہوگئے، سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک سال سے انھوں نے پی ٹی آئی سے دوری اختیار کی ہوئی تھی، کور کمیٹی کی ممبر شپ اور جنوبی پنجاب کی صدارت سے بھی دور ہو گئے تھے۔

  • شاہ محمود، مسرت چیمہ، جمشید چیمہ 15 روز کے لیے نظر بند

    شاہ محمود، مسرت چیمہ، جمشید چیمہ 15 روز کے لیے نظر بند

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ کو 15 روز کے لیے نظر بند کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی، مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ کو گزشتہ روز رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا، تاہم اب انھیں 3 ایم پی او کے تحت پندرہ دن کے لیے نظربند کر دیا گیا ہے۔

    شاہ محمود، مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ کی نظربندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جاری کیے۔

    شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

  • خدیجہ شاہ کو آج اے ٹی سی میں پیش کیا جائے گا

    خدیجہ شاہ کو آج اے ٹی سی میں پیش کیا جائے گا

    لاہور: تحریک انصاف کی سرگرم رہنما خدیجہ شاہ کو آج اے ٹی سی میں پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی میں مطلوب تحریک انصاف کی سرگرم رہنما خدیجہ شاہ نے لاہور میں سی آئی اے پولیس کو گرفتاری دے دی، انھیں گرفتار کر کے تھانہ لٹن روڈ منتقل کیا گیا، آج انھیں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    سابق وفاقی وزیر سلمان شاہ کی بیٹی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ پر نو مئی واقعات میں لوگوں کو اکسانے اور اداروں کے خلاف نعرے بازی کے الزامات ہیں، پولیس کئی روز سے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی تھی۔

    خدیجہ شاہ سی آئی اے اقبال ٹاؤن میں ایس ایس پی سی آئی اے ملک لیاقت کے سامنے پیش ہوئیں، ڈی ایس پی سی آئی اے محمد علی بٹ نے انھیں باقاعدہ گرفتار کیا۔

    نو مئی واقعات میں مطلوب خدیجہ شاہ نے گرفتاری دے دی

    گرفتاری کے بعد خدیجہ شاہ کو وومن پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا، پولیس نے خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب کو رہا کر دیا تھا جو ان کے ساتھ ہی تھانے آئے تھے، پولیس کے مطابق جہانزیب نو مئی واقعات میں ملوث نہیں ہیں۔

  • پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کا پارٹی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان

    پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کا پارٹی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان

    اوچ شریف: سابق ایم پی اے مخدوم افتخار الحسن گیلانی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر اوچ شریف سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی افتخار الحسن گیلانی نے پارٹی باضابطہ طور پر چھوڑ دی، ضلعی سینئر نائب صدر ملک آصف اعوان نے بھی تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا۔

    مخدوم افتخار الحسن گیلانی مسلسل 5 مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں، انھوں نے پارٹی چھوڑنے سے متعلق اپنے بیان میں کہا ’’9 مئی کے واقعات کے تناظر میں پی ٹی آئی کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتا۔‘‘

    پی ٹی آئی چھوڑنے کے سوال پر اسد قیصر کا جواب

    انھوں نے کہا ’’پاک افواج ہماری محافظ ہیں، ہرزہ سرائی ہرگز قابل قبول نہیں، شہدا کے مجسموں اور فوجی تنصیبات کے ساتھ جو کیا گیا وہ قابل قبول نہیں۔‘‘

    فیض اللہ کموکا نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی

    مخدوم افتخار الحسن گیلانی نے کہا کہ وہ آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں کی مشاورت سے طے کریں گے۔

  • شیریں مزاری کو رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا

    شیریں مزاری کو رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا

    پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کو پولیس نے رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے وکیل انیق کھٹانہ کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد شیریں مزاری کو پنجاب پولیس لے کر گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس شیریں مزاری کو کہاں لے کر گئی نہیں بتایا گیا۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے شیریں مزاری کی دوبارہ گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ ڈی ڈاکٹر شیریں مزاری سے اس قدر خوفزدہ ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہر طرف جنگل کا قانون نافذ کردیا گیا ہے، کسی بھی عدالت کے حکم نامے کو تسلیم نہیں کیا جارہا۔

    واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    یاد رہے کہ پانچ روز قبل بھی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد اسلام آباد پولیس نے شیریں مزاری کو دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج تھری ایم پی او کے تحت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی گرفتاری کا آرڈر کالعدم قرار دیتے ہوئے شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

    خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد سے متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔

  • پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا، پیرسعید الحسن نے بھی پارٹی چھوڑ دی

    پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا، پیرسعید الحسن نے بھی پارٹی چھوڑ دی

    گوجرانوالہ : پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق ایم پی اے پیرسید سعید الحسن شاہ نے بھی دیگر رہنماؤں کی طرح پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نو مئی کے واقعہ کے بعد ملک بھر میں اس کی مذمت اور مختلف رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کے اعلانات کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے۔

    اس حوالے سے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی پیرسید سعید الحسن شاہ نے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

    گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو بات آج کرنا چاہتا ہوں اس کا تعلق ملکی سلامتی اور بقاء سے ہے، میں نے پی ٹی آئی کا ہر محاذ پر بھرپور ساتھ دیا ہے۔

    پیرسید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ لیکن 9مئی کو جو کچھ ہوا اس سے میری اور حلقے کے عوام کی دل آزاری ہوئی کیونکہ ظفر وال شہداء اور غازیوں کی زمین ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 9مئی کو شہداء کی یادگاروں اور عسکری اداروں پر حملے کیے گئے، ہم نے ہمیشہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو عزت و احترام دیا ہے،9مئی کے پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    پیرسید سعید الحسن شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میں اور حلقے کے عوام پی ٹی آئی کی سیاست سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں، سیاسی جماعتیں اپنی انا سے باہر نکلیں اور ملکی مفاد کا سوچیں۔

  • میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، ایمان مزاری

    میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، ایمان مزاری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری کو رہائی کا حکم ملنے کے بعد  ایمان مزاری کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

    شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے عدالے کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ کو ایک ہفتے میں تین دفعہ گرفتار کیا گیا۔

    شیریں مزاری کی نظربندی کالعدم قرار، رہا کرنے کا حکم

    ایمان مزاری نے کہا کہ آج عدالت نے میری والدہ کا دوسرا ایم پی او آرڈر کالعدم قرار دیا، حکومت کو سوچنا چاہیے گھروں کو اس طرح برباد نہ کرے۔

    ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، افسوس ہے عمران خان کارکنوں اور لیڈر شپ کوبھول گئے۔

  • پی ٹی آئی کی اہم شخصیت نے پارٹی سے راہیں جدا کرلی

    پی ٹی آئی کی اہم شخصیت نے پارٹی سے راہیں جدا کرلی

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے بھی پارٹی سے راہی جدا کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اجمل وزیر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ میں نا لکھی ہوئی چیزیں پڑھ رہا ہوں اور نا ہی کسی کا پریشر ہے، نو مئی کے بعد دو راستے ہیں میں یا تو چپ کر جاؤں یا مذمت کروں، اجمل وزیر نے کہا کہ چپ کرنے کا مطلب ملوث ہوں، مذمت کرو تو پارٹی کی خلاف ورزی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے ایک اور اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ تین سال چپ رہنےکے بعد اب میں بات کررہاہوں، اپنے ساتھ زیادتی برداشت کی لیکن ملک کے ساتھ زیادتی ناقابل برداشت ہے۔

    گذشتہ روز بھی سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا،ہنگامی پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعے پر بہت رنجیدہ ہوں، سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ احتجاج کی آڑ میں لوگ اس حد تک چلے جائیں گے۔

    سابق وزیر نے مزید کہا کہ ہمارے جوان روز وطن اور ہمارے لیے جانیں قربان کررہے ہیں، میرا فیصلہ ایسا نہیں ہوتا اگر عمران خان واقعات کی مذمت کر دیتے، عمران خان کو رہائی کے بعد شہدا کی یادگاروں کا دورہ کرنا چاہیے تھا۔