Tag: پی ٹی آئی

  • قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا پی ٹی آئی ارکان کو ایوان میں آنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

    قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا پی ٹی آئی ارکان کو ایوان میں آنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے پی ٹی آئی ارکان کو ایوان میں آنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے معاملے پر ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے کہا ہے کہ لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی موصول نہیں ہوئی، پی ٹی آئی ارکان کو ایوان میں آنےکی اجازت نہیں۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کےڈی نوٹیفائی ایم این ایز پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

    اسلام آباد:شنیلہ روتھ،فوزیہ بہرام ،ساجدہ بیگم قائد حذب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم ، رخسانہ نوید اور عاصمہ عدید پارلیمنٹ پہنچ گئیں۔
    تحریک انصاف کے پہنچنے والے ممبران اپوزیشن لیڈر کےچیمبر موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے 43 ارکانِ اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹی فیکیشن معطل کردیا تھا۔

  • پی ٹی آئی ارکان کا آج قومی اسمبلی  کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

    پی ٹی آئی ارکان کا آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے ارکان نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا ، عدالت نے پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفے معطل کر دئیے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہو گا، پی ٹی آئی ارکان نے اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے ارکان آج پارلیمنٹ ہاوس میں اکٹھے ہوں گے ، ارکان سینیٹ اپوزیشن لیڈر کےچیمبرمیں اکٹھےہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ارکان عدالتی تحریری فیصلہ ملنےاور عمران خان کی ہدایت پرقومی اسمبلی میں جائیں گے۔

    گذشتہ روز پی ٹی آئی کے 43ارکان کے استعفے لاہورہائیکورٹ نے معطل کر دئیے تھے۔

    عدالت نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظورکرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت،الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کردیا اور جواب طلب کرلیا تھا۔

    یاد رہے پی ٹی آئی کے اراکین ریاض فتیانہ، نصر اللہ خان ،طاہر صادق سمیت دیگر نےدرخواست دائر کی تھی ، جس میں اسپیکرقومی اسمبلی،الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

  • انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کریں، صدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

    انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کریں، صدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ ’’انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کریں، آئین تاخیر کی اجازت نہیں دیتا۔‘‘

    تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے سربراہ کو ایک اہم خط لکھا گیا ہے جس میں انھیں انتخابات کے فوری اعلان کی ہدایت کی گئی ہے۔

    صدر مملکت نے لکھا کہ الیکشن کمیشن صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرے، اور الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق کے پی اور پنجاب کے لیے انتخابی شیڈول جاری کرے۔

    انھوں نے لکھا کہ انتخابات کا اعلان کریں تاکہ قیاس آرائیوں پر مبنی پروپیگنڈے کو ختم کیا جا سکے۔

    صدر مملکت نے خط میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ آئین کا آرٹیکل 224 دو اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد 90 دن کے اندر انتخابات پر زور دیتا ہے، اس لیے آئین کے مطابق انتخابات کا انعقاد ای سی پی کا بنیادی اور لازمی فرض ہے۔

    ڈاکٹر عارف علوی کا خط میں کہنا تھا کہ آئین کا آرٹیکل 218 (3) ای سی پی کو شفاف انتخابات یقینی بنانے کا فرض تفویض کرتا ہے، اگر الیکشن کمیشن فرائض کی ادائیگی میں ناکام رہا تو آئینی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، میں نے سربراہ مملکت ہونے کی حیثیت سے آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لیا ہے۔

    صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو آئین کے تحت حلف کے مطابق بنیادی ذمہ داری کی یاد دہانی کراتے ہوئے لکھا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے انتخابی شیڈول کا اعلان کیا جائے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خط میں آئین کی تمہید اور قرارداد مقاصد کا بھی حوالہ دیا، تمہید میں کہا گیا ہے کہ ریاست اپنی طاقت اور اختیار کو عوام کے نمائندوں کے ذریعے استعمال کرے گی، جب کہ قرارداد مقاصد قوم کے آباؤ اجداد کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ آئین میں جمہوری اصولوں اور اقدار کی پابندی اور پیروی کے بارے میں کوئی ابہام نہیں، دنیا کی پرانی جمہوریتوں نے جنگوں کے دوران بھی انتخابات میں تاخیر نہیں کی، امریکا نے 1812 میں برطانیہ کے ساتھ جنگ کے باوجود انتخابات کرائے، اور امریکی صدر ابراہم لنکن نے 1864 میں خانہ جنگی کے دوران بھی انتخابات معطل کرنے کا نہیں سوچا۔

    صدر نے لکھا کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر کے مناسب آئینی قدم اٹھایا، پختہ خیال ہے کہ انتخابات ملتوی یا تاخیر کا جواز فراہم کرنے والے حالات ملک میں نہیں ہیں، اور حالیہ عالمی تاریخ ثابت کرتی ہے کہ انتخابات کے التوا نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، اس لیے الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرے۔

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے  کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

    ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست خارج کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

    فیف جسٹس عامرفاروق پر مشتمل تین رکنی لارجر بنچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

    لارجر بنچ نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن نے جو فیصلہ دیا وہ بالکل ٹھیک ہے، الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بالکل درست ہے۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس کو بھی درست قرار دیا۔

    یاد رہے عدالت نے گیارہ جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی پر ممنوعہ فنڈز لینے کے الزامات ثابت ہوئےہیں۔

    انتخابی ادارے نےتحریک انصاف کو شوکازنوٹس بھی جاری کررکھاہے، پی ٹی آئی کواب شوکازنوٹس کا جواب دینا ہوگا، اگر کمیشن مطمئن نہ ہوا تو یہ فنڈز بحق سرکار ضبط کرلیےجائیں گے۔

    پولیٹکل پارٹیزآرڈر دوہزاردو اورالیکشن ایکٹ دوہزارسترہ کے سیکشن 204 میں فارن فنڈنگ یا بیرونی ممنوعہ فنڈنگ کا ذکر ہے۔

  • عدالتی حکم پر فواد چوہدری کا طبی معائنہ مکمل، ای سی جی نارمل

    لاہور: گرفتار پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا عدالتی حکم پر طبی معائنہ مکمل ہو گیا، ای سی جی نارمل نکلی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پر تنقید کے الزام میں گرفتار فواد چوہدری کا عدالتی حکم پر سروسز اسپتال میں میڈیکل چیک اپ اور ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں، ان کا بیس لائن ٹیسٹ کیا گیا اور خون کے نمونے بھی لے لیے گئے ہیں۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی ای سی جی بھی کی گئی ہے جو ٹھیک آئی ہے، بلڈ پریشر اور شوگر ٹیسٹ بھی نارمل آئے ہیں۔

    اسپتال رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری کی شوگر ویلیو 183 ہے، سی بی سی ٹیسٹ کے لیے ان کے خون کے نمونے لیے گئے ہیں، ان ٹیسٹوں کی رپورٹ آنے کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    سروسز اسپتال میں فواد چوہدری کے لیے ماہر دماغی امراض کو بھی بلا لیا گیا ہے، ان کی چھاتی کا ایکسرے بھی کروایا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ آج صبح سویرے اسلام آباد پولیس نے گھر میں گھس کر فواد چوہدری کو لاہور سے گرفتار کیا تھا، پولیس نے مقامی عدالت سے ان کی راہداری ریمانڈ طلب کی تھی، جس پر عدالت نے فواد چوہدری کے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کی اجازت دے دی۔

    جو مقدمہ ہے اس پر فخر ہے، فواد چوہدری

    عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ لاہور سے اسلام آباد کا راستہ 3 سے 4 گھنٹے کا ہے، فواد چوہدری کو آج ہی اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جائے، تاہم مکمل طبی معائنہ کروانے کے بعد ہی انھیں اسلام آباد لے جایا جائے۔

    ادھر فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو بھی جہلم پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، فواد چوہدری اور فراز چوہدری کی گرفتاری کے خلاف جہلم کے جادہ چوک پر پی ٹی آئی کارکنوں نے شدید احتجاج شروع کر دیا ہے، کارکنوں نے جی ٹی روڈ بلاک کر دی۔

  • کراچی کی میئر شپ کے لئے سیاسی روابط میں تیزی، جماعت اسلامی کا وفد پی ٹی آئی آفس پہنچ گیا

    کراچی : میئر کراچی کے انتخاب کے معاملے پر حافظ نعیم کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد پی ٹی آئی آفس پہنچ گیا، وفد کی علی زیدی و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق میئر کراچی کے انتخاب کے معاملے پر سیاسی روابط میں تیزی آگئی ، جماعت اسلامی کا وفد آج پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی سے ملاقات کرے گا۔

    حافظ نعیم کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد پی ٹی آئی آفس پہنچ گیا، جہاں پی ٹی آئی رہنماؤں بلال غفار، ارسلان تاج اور راجہ اظہر نےوفدکا استقبال کیا۔

    وفد کی علی زیدی و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات ہوگی ، جماعت اسلامی کے وفد میں اسامہ رضی، مسلم پرویز بھی شامل ہیں۔

    اس حوالے سے ک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ جماعت اسلامی کا وفد حافظ نعیم کی قیادت میں آج پی ٹی آئی سندھ ہاوٴس پہنچے گا، ہم دل سے۔خوش آمدید کرتے ہیں۔

    فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ بہت اچھی بات ہے کہ حافظ نعیم صاحب ہر پارٹی کا موقف جان رہے ہیں سب سے مل کر، ہمیں کراچی والوں کی فکر ہے ہم ایسی جماعت کا ساتھ نہیں دیں گے جو اپنے مفاد کے لئے کراچی حاصل کرنا چاہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اس شہر کی بدحالی کے ذمہ دار وہ جماعت ہے جو اقتدار میں آئے ، اس سے جماعت اسلامی کے لیے فیصلہ کرنے میں آسانی ہو جائے گی کہ کون دل سے سنجیدہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو کراچی کو لیکر سنجیدہ ہے ہم اس جماعت کا ساتھ دیں گے، ورنہ ماموں بھانجے کے رشتے میں ایک آدھی جماعت کراچی کو کسی لائق نہیں چھوڑے گی،جو بھی شہر کراچی کے لئے بہتر ہوگا ہم وہی بات کریں گے۔
    .

  • پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرادی

    لاہور : مسلم لیگ ن کے اشرف گل ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ، اشرف گل نے رہنما پی ٹی آئی ملک کرامت کھوکھر کے دفتر میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرادی ، رہنما ن لیگ اشرف گل نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    اشرف گل نےرہنماپی ٹی آئی ملک کرامت کھوکھرکےدفترمیں شمولیت کا اعلان کیا۔

    یاد رہے مسلم لیگ ن نے پنجاب میں پارلیمانی بورڈ بنانے پر کام شروع کر دیا ہے ، پارلیمانی بورڈ پنجاب میں الیکشن کیلئے امیدواروں کے انٹرویو اور ٹکٹ کا فیصلہ کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے فعال کردار ادا نہ کرنیوالے ممبران اسمبلی کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • پی ٹی آئی کے نو منتخب کونسلر نیاز برڑو گرفتار

    پی ٹی آئی کے نو منتخب کونسلر نیاز برڑو گرفتار

    دادو: پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب کونسلر نیاز علی برڑو کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق میہڑ میں پولیس نے چھاپا مار کر پی ٹی آئی کے نو منتخب کونسلر نیاز برڑو کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ تصادم کے خدشے پر نیاز برڑو کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    نیاز برڑو کی گرفتاری کے خلاف شہر میں ہڑتال کر دی گئی، اور پی ٹی آئی کارکنوں نے انڈس ہائی وے پر دھرنا دے دیا ہے۔

    واضح رہے کہ میہڑ میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 1 میں ری کاؤنٹنگ کی درخواست دائر ہے، پی ٹی آئی کونسلر نے نتائج کی تبدیلی کی صورت میں شدید احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

    ادھر لیاقت جتوئی نے نیاز برڑو کی گرفتاری پر رد عمل میں کہا ہے کہ سندھ حکومت سے دادو میں پی ٹی آئی کی جیت ہضم نہیں ہو رہی، میہڑ میں جیتنے والے کونسلر کی سیاسی وفاداری تبدیل کرانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

    لیاقت جتوئی نے کہا سندھ حکومت جیتنے والے کونسلر کے خلاف انتقامی کارروائی بند کرے، گرفتار کونسلر کو رہا نہ کیا گیا تو پورے ضلع میں احتجاج کریں گے۔

  • وزیراعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی : تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ

    لاہور : تحریک انصاف نے وزیراعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کیلئے لابنگ تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایم کیوایم کے تحفظات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے وزیراعظم کیخلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی شروع کرانے کیلئے لابنگ تیز کردی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کو جلد وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے کہنے کا امکان ہے۔

    پارٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کےتحفظات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا، پی ٹی آئی پرامیدہے ایم کیو ایم وزیراعظم کو ووٹ نہیں دے گی۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے وزیراعظم شہبازشریف کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر ن لیگ 4 ایم این ایز سے معاملات طے ہوگئے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ ن لیگ کے 5 ایم این ایز نے پی ٹی آئی سے رابطہ کرلیا ، 4 ارکان قومی اسمبلی کا تعلق سنٹرل پنجاب اور ایک جنوبی پنجاب سے ہے۔

    ذرائع کے مطابق رہنما تحریک انصاف نے کہا تھا کہ ن لیگ 4 ایم این ایز سے معاملات طے ہیں پانچویں سے بھی ہو جائیں گے اور مزید ارکان سے رابطے کے بعد وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کا کہا جائے گا۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے اعتماد کے ووٹ میں متعلقہ لیگی ارکان غیر حاضر رہیں گے۔

  • اعتماد کا ووٹ: پی ٹی آئی کا غیر حاضر ارکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے اعتماد کے ووٹ کے موقع پر غیر حاضر ارکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے اعتماد کے ووٹ کے موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے کئی اراکین اسمبلی سے غیر حاضر تھے، جس پر پارٹی نے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم لغاری، مومنہ وحید، فیصل چیمہ، دوست مزاری اور چوہدری مسعود وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی کے اعتماد کے ووٹ کے موقع پر اسمبلی سے غیر حاضر تھے۔

    پی ڈی ایم کے حربے ناکام، پرویزالٰہی وزیراعلیٰ پنجاب برقرار

    ذرائع نے بتایا کہ پانچوں اراکین کے خلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے، انھیں 186 ارکان کی حمایت ملی، اس موقع پر اپوزیشن نے ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی کی، ووٹنگ کے دوران کرسیاں بھی چل گئیں۔

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر کوئی قانونی رکاوٹ نہ ہوئی تو آج پنجاب اسمبلی اور پھر کے پی اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔