Tag: پی ٹی آئی

  • ’عمران خان ملک میں انقلاب لاچکے ہیں‘

    ’عمران خان ملک میں انقلاب لاچکے ہیں‘

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینٹرل پنجاب کی صدر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک میں انقلاب لاچکے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیر صحت یاسمین راشد نے لاہور کے عہدیداران سے ملاقات کی جس میں 26 نومبر کے قافلوں کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت عام انتخابات کی تیاری کررہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف انشا اللہ کلین سویپ کرے گی۔

    یاسمین راشد نے کہا کہ وفاقی حکومت 26 نومبر کو عوام کے سمندر کو نہیں روک پائے گی، لاہور سے ہزاروں کی تعداد میں عوام و کارکنان عمران خان کے لیے نکلیں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 26 نومبر کو عوام کا ریفرنڈم ہوگا اس دن صبح 7 بجے ٹول پلازہ پر سب جمع ہوں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جی ٹی روڈ کے ذریعے تمام قافلے حماد اظہر کی قیادت میں چکری جائیں گے، راولپنڈی میں کارکنان کے لیے رہائش اور کھانے کا مکمل انتظام کیا جائے گا۔

  • پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں دھرنے کے لیے  نئی درخواست دائر کردی

    پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں دھرنے کے لیے نئی درخواست دائر کردی

    اسلام آباد : تحریک انصاف اسلام آباد میں دھرنے کے لیے نئی درخواست دائر کردی، جس میں کہا ہے کہ عدالت فریقین کو دھرنے کی اجازت کا این او سی جاری کرنے کا حکم دے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اسلام آباد میں دھرنے اور جلسے سے متعلق نئی درخواست دائر کردی، درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی۔

    درخواست میں وفاقی حکومت ، آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فریقین کو دھرنے کی اجازت کا این او سی جاری کرنے کا حکم دے اور فریقین کو ممکنہ طور پر جلسے کے شرکا پر طاقت کے استعمال کو روکنے کا بھی حکم دے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ اعلی ٰعدالت کےفیصلےکوقبول کرتےہوئےعدم اعتمادتحریک کارروائی میں شریک ہوئے، نیا پاکستان پی ٹی آئی کا نعرہ ہے۔

    پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ موجودہ امپورٹڈحکومت تمام اہم محاذوں پرناکام ہوچکی ہے، تحریک انصاف نےگزشتہ ماہ 19 اکتوبر سےلانگ مارچ کاآغازکیا، قانون وآئین پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے۔

  • موجودہ حکومت کے پیدا کردہ معاشی بگاڑ: پی ٹی آئی نے مستقبل کی معاشی پالیسیوں پر کام کا آغاز کردیا

    موجودہ حکومت کے پیدا کردہ معاشی بگاڑ: پی ٹی آئی نے مستقبل کی معاشی پالیسیوں پر کام کا آغاز کردیا

    لاہور : تحریک انصاف کی جانب سے حکومتی معاشی کارکردگی ، معاشی بگاڑ اور چیلنجز سے نمٹنے سے متعلق آج سیمینار ہوگا، جس میں عمران خان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مستقبل کی معاشی پالیسیوں پر کام کا آغاز کردیا گیا۔

    حکومتی معاشی کارکردگی ، معاشی بگاڑ اور چیلنجز سے نمٹنے سے متعلق سیمینار ہوگا، سیمینارمیں عمران خان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

    مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ سیمینار کا آغاز شوکت ترین کی معاشی اشاریوں سےمتعلق بریفنگ سےہوگا، سیمینار سےجمشیداقبال چیمہ، سلیم رضا، علی زیدی،مزمل اسلم ودیگر خطاب کریں گے۔

    ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ عمران خان بھی شرکاسے خطاب کریں گے اور جمشیداقبال چیمہ ملک کودرپیش فوڈسیکیورٹی سےمتعلق چیلنجز سمیت ان کےحل پر گفتگو کریں گے۔

    سیمینار کا آغاز دن 2 بجکر 45 منٹ پر ہوگا، سیمینار میں آصف قریشی انرجی وپٹرولیم،سلیم رضافنانشل مارکیٹ،قرضوں پربریفنگ دیں گے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے "معاشی کارکردگی اورمستقبل کے معاشی چیلینجز” کے عنوان سے آج کراچی میں
    بھی سیمینار ہوگا۔

  • اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کے لیے پی ٹی آئی سے فنانشل گارنٹی لینے کی تجویز

    اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کے لیے پی ٹی آئی سے فنانشل گارنٹی لینے کی تجویز

    اسلام آباد : آئی جی اسلام آباد نے احتجاج کی اجازت کے لیے پاکستان تحریک انصاف سے فنانشل گارنٹی لینے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور احتجاج سے متعلق آئی جی اسلام آباد نے تفصیلی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروادی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی25مئی کوبھی اپنی گارنٹی کی خلاف ورزی کرچکی، علی امین گنڈا پور اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتعال انگیز بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےایک رہنمانےوزیرداخلہ کودھمکی بھی دی، ویڈیوزموجود ہیں جن میں کارکنوں کو غلیلیں بھی دی جارہی ہیں۔

    آئی جی اسلام آباد کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشیداورفیصل واوڈاکہہ چکےیہ خونی مارچ ہوگا ، خود عمران خان بھی تسلیم کرچکےان کےکچھ لوگ مسلح ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ واضح کرچکی اجتماع کی اجازت جمہوری حق کے طور پر دی جاتی ہے، اجتماع قانونی حکومت کوختم کرانے کیلئے نہیں ہوسکتا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ احتجاج سےڈپلومیٹک موومنٹ بھی بندہو تی ہے، ائیرپورٹ تک جانےوالےراستوں پروفاقی ایجنسیزکواختیاردیاجائے۔

    رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ پی ٹی آئی سےفنانشل گارنٹی بھی لی جا سکتی ہےکہ کوئی نقصان نہ ہو، پی ٹی آئی مطلوبہ ضمانت دے دے تو کنٹینرز بھی رکھنےکی ضرورت نہیں ہوگی۔

    عدالتی فیصلوں کےمطابق ہی پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دی جائے، مطلوبہ شرائط کے مطابق احتجاج ہوا تو سکیورٹی دینے کو تیار ہیں۔

    آئی جی نے عمران خان کی لاحق خطرات سے متعلق تھریٹ الرٹس کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا ہے۔

  • پی ٹی آئی کا عام انتخابات ،اعظم سواتی کیس اور ارشد شریف قتل کیس کو شدت سے اٹھانے پر اتفاق

    پی ٹی آئی کا عام انتخابات ،اعظم سواتی کیس اور ارشد شریف قتل کیس کو شدت سے اٹھانے پر اتفاق

    لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں عام انتخابات،اعظم سواتی تشدد کیس،ارشدشریف قتل کیس کوشدت سے اٹھانےپر اتفاق کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں مشاورتی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گیے۔

    اجلاس میں عمر سرفراز چیمہ، مونس الہٰی ،راجہ بشارت، مصدق عباسی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

    عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں عام انتخابات،اعظم سواتی تشدد کیس،ارشد شریف قتل کیس اور سائفر کے معاملے کو مزید شدت سے اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی سطح، الیکٹرانک میڈیا ،سوشل میڈیا پر معاملات کا پر چار زور و شور سے کیا جائے گا۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی حلقوں میں پارٹی بیانیے کو گھر گھر پہنچائیں گے۔

    تحریک انصاف نے ملک میں ہوشربا مہنگائی، حکومتی ناکام معاشی پالیسیوں کو بھی اجاگر کرنے پر اتفاق کیا اور حکومت کیخلاف جاری تحریک کو یوسی کی سطح پر لے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ حقیقی آزادی مارچ پنڈی کیلئے پنجاب بھر کی یوسی کو بھی ٹاسک دئیے جائیں گے اور حکومت کو عام انتخابات پر مجبور کرنے کے لیے عوامی دباؤ مزید بڑھایا جائے گا۔

    اس سلسلے میں راولپنڈی میں 15سے20 لاکھ لوگ لانے کیلئےکمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور کمیٹیوں کی کارکردگی کی رپورٹ عمران خان کو روزانہ کی بنیاد پر دی جائے گی۔

  • پی ٹی آئی کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ اور مختلف رجسٹریز میں درخواستیں دائر

    پی ٹی آئی کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ اور مختلف رجسٹریز میں درخواستیں دائر

    لاہور : تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کردیں ، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس ازخودنوٹس لےکرجوڈیشل کمیشن بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پرقاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کردیں۔

    اسلام آباد میں درخواست سینیٹرز اور ارکان اسمبلی نے جمع کرائی جبکہ کراچی، لاہوراور پشاور رجسٹریز میں ارکان صوبائی اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں نےدرخواست جمع کرائی۔

    درخواست میں اعظم سواتی سے تضحیک آمیز سلوک اور زیرحراست تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ سمیت ارشد شریف قتل کیس اور سائفر پر بھی نوٹس کی استدعا کی گئی ہے۔

    سپریم کورٹ میں درخواست آئینی آرٹیکل 184تھری کے تحت دائر

    تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور سینیٹرزنے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ، سپریم کورٹ میں درخواست آئینی آرٹیکل 184تھری کے تحت دائر کی گئی۔

    درخواست میں چیف جسٹس پاکستان سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی استدعا کی گئی اور کہا ہے کہ عمران خان پر حملہ،3نامزد افراد پر مقدمہ کا اندراج نہ ہونےکی تحقیقات کی جائیں۔

    درخواست میں عمران خان حملہ،ارشدشریف قتل ،اعظم سواتی ویڈیوکے معاملے کی تحقیقات کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کے مطابق ایس ایچ او دی گئی درخواست پر مقدمےکا پابند ہے۔

    درخواست کے متن میں کہا ہے کہ درخواست پر ایف آئی آر نہ کرنابنیادی حقوق ،قانون کی خلاف ورزی ہے، کیا عوامی عہدیداراور سینئر افسران قانون سے بالاتر ہیں، کیا عام شہریوں اور حکمرانوں کے لیے الگ الگ قوانین ہیں۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ اعظم سواتی کی ویڈو کامعاملہ آئین کے آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی ہے، اعظم سواتی ویڈیو معاملے کےبعداراکین پالیمنٹرین خودغیر محفوظ تصور کررہےہیں۔

    سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں درخواست شاہ محمود قریشی اور عثمان بزدار سمیت دیگر اراکین نے جمع کرائی

    پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں درخواست جمع کرائی گئی، درخواست شاہ محمود قریشی اور عثمان بزدار سمیت دیگر اراکین نے جمع کرائی۔

    جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے پی ٹی آئی کی آئینی درخواست 5صفحات پرمشتمل ہے ، درخواست میں سپریم کورٹ رولزکے تحت جوڈیشل کمیشن کی استدعا کی گئی۔

    آئینی پٹیشن پرسابق وزیراعلیٰ اورایم پی اےعثمان بزدارکےدستخط ہیں ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ کیا گیا، قاتلانہ حملےمیں عمران خان سمیت14افرادزخمی اورایک شہری جاں بحق ہوا۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ آئین کےآرٹیکل9کےتحت ہرشہری کی جان کوتحفظ حاصل ہے، پولیس نےعمران خان کی درخواست پر مقدمہ درج کرنےسےانکارکیا، قانون کےمطابق پولیس درخواست کےمتن کےمطابق مقدمہ درج کرنے کی پابند ہے۔

    دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سینیٹراعظم سواتی کی ویڈیوجاری کرکے چادر اورچار دیواری کاتقدس پامال کیاگیا، معاملہ سنگین نوعیت کاہےجس کی مفادعامہ میں تحقیقات ہونی چاہئیں۔

    پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کینیا میں ارشد شریف کابہیمانہ قتل میڈیا کی آواز دبانے کی کوشش ہے، ارشد شریف کے قتل سے حقائق غیر جانبدارانہ تحقیقات کئےبغیرسامنےلاناممکن نہیں، استدعا ہے کہ عدالت تینوں واقعات کی تحقیقات کےلئے عدالتی کمیشن کےقیام کا حکم دے۔

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے 26 سے زائد ایم پی ایز اور ایم این ایز نے درخواست دائر کی

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پی ٹی آئی کے26 سے زائد ایم پی ایز اور ایم این ایز نے درخواست دائر کی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان حملے ، اعظم سواتی واقعے اور ارشدشریف قتل کیس کی بھی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں، عمران خان حملےاوراعظم سواتی پرجوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔

    پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی اعلی سطح پر تحقیقات کرائی جائے۔

    پشاورسپریم کورٹ رجسٹری میں بھی درخواست دائر

    اسی طرح پشاورسپریم کورٹ رجسٹری میں ڈپٹی اسپیکرمحمود جان،صوبائی و وزراء اور خواتین ایم پی ایز نےدرخواست جمع کرائی۔

    جس میں عمران خان حملے ، اعظم سواتی واقعے اور ارشدشریف قتل کیس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

  • عمران خان کی ہدایت ، پی ٹی آئی کا ملک بھر میں دھرنے ختم  کرنے کا اعلان

    عمران خان کی ہدایت ، پی ٹی آئی کا ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کی جانب سے موٹر وے کھولنے کا اعلان کردیا گیا اور کارکنان گھروں کو روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کارکنوں کوملک بھرمیں تمام رکاوٹیں ہٹا کر سڑکیں کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا حقیقی آزادی مارچ ایک بار پھر سے شروع ہوگیا ہے، کارکنان فوری طور پر سڑکوں کی بندش ختم کردیں۔

    جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے موٹر وے کھولنے کا اعلان کردیا گیا اور عمران خان کی اگلی ہدایت تک کارکنان گھروں کو روانہ ہوگئے۔

    خیال رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف عوام کا احتجاج جاری تھا ، اسلام آباد میں رہنما پی ٹی آئی زلفی بخاری اور ساتھی کارکنوں نے ایم ون موٹروے انٹرچینج بند کر دیا تھا۔

    ایم ون موٹروے اسلام آباد کے ٹول پلازہ پراحتجاج کیا گیا اور مظاہرین نے موٹر وے پر اسلام آباد آنےاور جانے والے راستے بند کردیئے تھے۔

    فتح جنگ روڈ اور موٹر وے ایم ون انٹر چینج پر بیک وقت دھرنا جاری تھے۔

  • اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے سری نگر ہائی وے پر جلسے کی مخالفت کر دی

    اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے سری نگر ہائی وے پر جلسے کی مخالفت کر دی

    اسلام آباد : اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کےسری نگر ہائی وے پر جلسےکی مخالفت کر دی اور جواب عدالت میں جمع کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے جلسے و دھرنے کے لیے این او سی جاری کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

    اسلام آباد انتظامیہ نے اپنا جواب ہائی کورٹ میں جمع کروادیا ، جس میں پی ٹی آئی کےسری نگر ہائی وے پر جلسے کی مخالفت کر دی۔

    اسلام آباد انتظامیہ نے ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے تحریری جواب جمع کرا دیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ بنیادی حقوق کےتحفظ کیلئےانکی مرضی کی جگہ پر جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،پی ٹی آئی کو سری نگر ہائی وے کےبجائے ٹی چوک کی متبادل جگہ پر جلسے کی پیشکش کی ہے۔

    انتظامیہ کا جواب میں کہنا ہے کہ سری نگر ہائی وےپر جلسے کی اجازت مانگی جا رہی جس پر لاکھوں شہری سفر کرتے ہیں،ہائی وے بلاک ہونے سے مشرقی علاقے،آزاد جموں و کشمیر سے رابطہ منقطع ہو جائے گا۔

    اسلام آباد انتظامیہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے پوچھا کہ دھرنا کب ختم کریں گے جس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا، یہ واضح ہے کہ وہ وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی نقل و حرکت روکنا چاہتے ہیں۔

    جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ پہلے بھی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو مختص مقام پرپر امن احتجاج کی یقین دہانی کرائی لیکن پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین یقین دہانی کےخلاف ریڈ زون میں داخل ہوئے ، مظاہرین نے درختوں کو جلایا، پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا۔

    انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مرکزی شاہراہ پر رکاوٹ سےشہریوں کی نقل و حرکت اور بنیادی حقوق متاثر ہوں گے، سابقہ کنڈکٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے خدشہ ہے مظاہرین شرائط نہ مان کرریڈ زون داخل ہوں گے۔

  • پُر امن مارچ کیخلاف نفرت انگیز اشتہاری مہم : پی ٹی‌ آئی کا  پیمرا کو خط

    پُر امن مارچ کیخلاف نفرت انگیز اشتہاری مہم : پی ٹی‌ آئی کا پیمرا کو خط

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے پُر امن مارچ کیخلاف نفرت انگیز اشتہاری مہم پر پیمرا سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پرامن مارچ کیخلاف نفرت انگیز اشتہاری مہم پر تحریک انصاف نے پیمرا کوخط لکھ دیا۔

    جس میں پی ٹی آئی نفرت انگیز اشتہاری مہم کا نوٹس لینے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ دستور پاکستان شہریوں کو آزادی اظہار ، انجمن سازی اور سیاسی اجتماعات کا حقوق دیتا ہے۔

    خط میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف ووٹوں کی شرح کےاعتبارسے بڑی جماعت ہے، آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کررہے ہیں ، پرامن اور قانونی مارچ بےمثال عوامی پذیرائی کے ساتھ منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

    پی ٹی آئی نے کہا کہ وفاقی حکومت اور اتحادی جو ہمارے نظریاتی حریف ہی نہیں بلکہ میدان سیاست مسلسل شکست کے شکار ہیں ،وفاقی حکومت قومی خزانے سے مکمل طور پر نا قابل اشتہار چلا رہی ہے۔

    خط کے مطابق خونی مارچ کےعنوان سے چلائے جانیوالے اشتہار کا مقصد عوام گمراہ کرنا ہے، دوسری جانب نفرت و کو ہوا دیکر وفاقی حکومت تصادم کی کیفیت پیدا کررہی ہے۔

    تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پیمرا آئین پاکستان کے تحت قائم کردہ ایک ادارہ ہے اور آئین و قانون کی بالادستی کے اہتمام کا پابند ہے، چیئرمین پیمراقومی خزانے سے چلنے والی غیر آئینی ،غیر قانونی اشتہار کا فوری نوٹس لیں اور اس اشتہار کی تیاری اور نشریات کی منظوری دینے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی لائیں۔

  • پی ٹی آئی  کی’ حقیقی آزادی مارچ’ کے لیے این او سی جاری کرنے درخواست مسترد

    پی ٹی آئی کی’ حقیقی آزادی مارچ’ کے لیے این او سی جاری کرنے درخواست مسترد

    اسلام آباد : اسلام آباد انتظامیہ نے ’حقیقی آزادی’ مارچ کے لیے فوری این او سی جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے لئے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے فوری این او سی جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

    ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ایک نیا لیٹر جاری کر دیا، جس میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں این او سی کی خلاف ورزیاں کیں، پی ٹی آئی شق وار انتظامیہ کو وضاحت دے۔

    خط کے متن میں کہا ہے کہ 25مئی کو بھی این او سی دیا گیا مگر اس کی خلاف ورزی کی گئی، پی ٹی آئی تحریری طور پر انتظامیہ کو مطمئن کرے۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ این اوسی کی درخواست مسترد نہ کرنے کی وجوہات کی وضاحت کی جائے۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف نے’حقیقی آزادی’ لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کو این او سی کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔

    درخواست کے متن کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے تحت پاکستان تحریک انصاف سری نگر ہائی وے پر پڑاؤ ڈالنا چاہتی ہے۔