Tag: پی ٹی آئی

  • نواز شریف  سے اہم  قومی معاملات پر مشاورت: شہباز شریف کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کامطالبہ

    نواز شریف سے اہم قومی معاملات پر مشاورت: شہباز شریف کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کامطالبہ

    لاہور : تحریک انصاف نے نواز شریف سے اہم قومی معاملات پر مشاورت پر شہباز شریف کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے شہبازشریف کی نوازشریف سے مشاورت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دے دی۔

    مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز نے نواز سے اہم قومی معاملات پر مشاورت کرکے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔

    عمرسرفرازچیمہ نے مطالبہ کیا کہ شہباز شریف کو گرفتار کرکے فوری قانونی کارروائی کی ضرورت ہے، 3 وفاقی وزرا اس بات کی تصدیق کرچکے کہ نواز شریف سےمشاورت کی گئی ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے لندن میں اپنے بڑے بھائی سے مشاورت پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا تھا۔

    پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے شہباز شریف کی لندن میں اشتہاری مجرموں نواز شریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات کو وزیر اعظم کے حلف سے رو گردانی قرار دیا تھا، لیگل ٹیم کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے مشاورت سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے،

  • پی ٹی آئی کا وزیراعظم اور وفاقی وزرا کی آڈیو لیک کو سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا اعلان

    پی ٹی آئی کا وزیراعظم اور وفاقی وزرا کی آڈیو لیک کو سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا اعلان

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے وزیراعظم اور وفاقی وزرا کی آڈیو لیک کو سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے 123 استعفوں کی ایک ساتھ منظوری کے معاملے پر وکیل فیصل چوہدری نے اےآروائی نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ وزیراعظم،وفاقی وزراکی آڈیولیک کوسپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے۔

    فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ مخصوص استعفوں کی منظوری سےمتعلق اسپیکرکی بدنیتی ظاہرہوگئی۔

    پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ کل تک آڈیولیک کی ٹراسکرپٹ سپریم کورٹ میں جمع ہو جائے گی ، آڈیوز کا فرانزک کرانے یا نہ کرانے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔

    گذشتہ روز ی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پنڈ دادن خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم آفس کی آڈیو لیک ہونے پر بڑی تشویش ہے، وزیر اعظم آفس کی ایک سو پندرہ گھنٹے کی گفتگو لیک ہوئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈارک ویب پر موجود آڈیو لیک کی ساڑھے تین لاکھ ڈالر بولی لگ رہی ہے،یہ وزیر اعظم آفس کی سیکیورٹی کی ناکامی ہے، وزیر اعظم کا آفس محفوظ نہیں ہے تو پھر کونسی جگہ محفوظ ہے۔

  • سپریم کورٹ  کا  ایک بار پھر پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپسی کا مشورہ

    سپریم کورٹ کا ایک بار پھر پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپسی کا مشورہ

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپسی کا مشورہ دیتے ہوئے استعفوں کی منظوری کیخلاف اپیل پرعمران خان سے ہدایات لینے کی مہلت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پر سماعت ہوئی۔

    اسد عمر کی اپیل پر چیف جسٹس کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے سماعت کی، فیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

    جسٹس عائشہ ملک نے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ آپ کوان 11 استعفوں کی منظوری پراعتراض کیا ہے۔

    جس پرفیصل چوہدری نے بتایا کہ اسپیکر مرحلہ وار استعفے منظور کر کے مرحلہ وار الیکشن نہیں کرواسکتے، استعفے منظورکرنے ہیں توایک ساتھ کرکےتمام حلقوں میں الیکشن کرائےجائیں۔

    جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ اجتماعی استعفوں کےبعدکیاکوئی انفرادی طورپرکورٹ سے رجوع کر سکتا، وکیل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار کے ایک کیس کے فیصلے کی روشنی میں انفرادی حیثیت میں عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

    جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کیا ان صاحب نے اسپیکرکی جانب سے کی گئی اسکروٹنی پر اعتراض کیا تھا؟

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ استعفوں کی منظوری کاطریقہ کارطےکرنااسپیکرکی صوابدیدہے، ہم پارلیمان کے اندرونی طریقہ کارمیں مداخلت نہیں کرسکتے ، عدالت صرف وہاں مداخلت کرسکتی ہے جہاں آئین کی خلاف ورزی ہورہی ہو۔

    چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ ہماراپارلیمنٹ سےتعلق احترام کاہے، آپ تمام استعفے بیک وقت منظور کرا کر ضرور سیاسی فائدہ حاصل کرناچاہتےہیں، اس معاملےمیں سپریم کورٹ کوئی کردار ادا نہیں کر سکتا، آپ آرٹیکل 69 کا بار کراس کریں توآپ کی بات سنی جاسکےگی۔

    جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ آپ کے رکن نے اسپیکر سے رابطہ نہیں کیا اوربراہ راست عدالت میں چیلنج کردیا، آپ ہم سےکہہ رہے ہیں پارلیمنٹ کے طریقہ کار میں مداخلت کریں جوایک غلط روایت بنےگی، آج آپ کواس کافائدہ ہو رہاہےتو کل اس کا نقصان ہو گا۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ہم اسپیکر کو یہ نہیں کہہ سکتےکہ وہ اپنا کام کرنے کیلئے کیا طریقہ کار اختیارکرے۔

    سپریم کورٹ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو اسمبلی میں واپسی کا مشورہ دیتے ہوئے استعفوں کی منظوری کیخلاف اپیل پرعمران خان سے ہدایات لینے کی مہلت دے دی۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عوام نے5 سال کیلئے منتخب کیا ہے، پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے، پارلیمان میں کرداراداکرنا ہی اصل فریضہ ہے۔

    جسٹس عطا بندیال نے کہا کہ کروڑوں لوگ اس وقت سیلاب سےبےگھرہوچکےہیں، سیلاب متاثرین کےپاس پینےکاپانی ہےنہ کھانےکوروٹی، بیرون ملک سےلوگ متاثرین کی مدد کیلئےآ رہے ہیں۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ملکی کی معاشی حالت بھی دیکھیں، پی ٹی آئی کواندازہ ہے 123نشستوں پرضمنی انتخابات کے کیا اخراجات ہوں گے؟ جسٹس اطہرمن اللہ نےگہرائی سےقانون کاجائزہ لیکرفیصلہ دیاہے، اسپیکر کے کام میں اس قسم کی مداخلت عدالت کیلئےکافی مشکل کام ہے۔

    سپریم کورٹ چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیئے کہ سابق ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کےاستعفوں کی منظوری کے آرڈر میں کچھ بھی نہیں، ہمیں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے آرڈر کی طرف مت لیکرجائیں، اسپیکر کے آرڈر پر لیکر گئے تو کچھ اور نہ ہوجائے۔

    وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ قاسم سوری نےتحریک انصاف کےاستعفےمنظورکرلیےتھے،استعفےمنظورہو جائیں تو دوبارہ تصدیق نہیں کی جا سکتی۔

    جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ قاسم سوری کا فیصلہ اسی ارادے سے لگتا ہے جیسےتحریک عدم اعتماد پر کیا تھا۔

    جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس میں کہا کہ قاسم سوری کےفیصلےمیں کسی رکن کانام نہیں جن کااستعفیٰ منظور کیا گیا ہو، تحریک انصاف بطورجماعت کیسےعدالت آ سکتی ہے ؟ استعفیٰ دیناارکان کاانفرادی عمل ہوتاہے،جسٹس

    چیف جسٹس نے کہا کہ ریاست کےمعاملات میں وضع داری اور برداشت سے چلنا پڑتا ہے اور تحریک انصاف کے وکیل کو مشورہ دیا کہ جلدبازی نہ کریں، سوچنے کا ایک اور موقع دے رہے ہیں، پارٹی سے ہدایات لیں۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

  • چارسدہ جلسے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن حرکت میں آ گیا

    چارسدہ جلسے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن حرکت میں آ گیا

    پی ٹی آئی کے چارسدہ جلسے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن حرکت میں آ گیا، عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا سمیت کئی افراد کو نوٹس جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 24 چارسدہ میں پی ٹی آئی جلسے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیے۔

    وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان، وزیر قانون فضل شکور، مشیر معدنیات محمد عارف سمیت پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بھی الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے نوٹس میں کہا کہ بار بار تنبیہ کے باوجود وزیر اعلیٰ کے پی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، اور سرکاری وسائل اور ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 20 ستمبر کو مذکورہ افراد کو طلب کر لیا ہے، نوٹس میں کہا گیا کہ تمام امیدواروں کو یکساں ماحول میسر نہیں آ رہا، کیوں نہ وزیر اعلیٰ کے پی پر ضمنی انتخاب کے دوران ہیلی کاپٹر استعمال پر پابندی لگائی جائے۔

    نوٹس میں کہا گیا کہ یکساں ماحول میسر نہ آنے اور رکاوٹیں ڈالنے پر کیوں نہ امیدوار کو نااہل کرنے کی سفارش کی جائے۔

    ڈی ایم او کی جانب سے نوٹس میں ذاتی طور پر یا وکیل کے ذریعے جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • پارٹی  ارکان کے استعفوں کی منظوری: پی ٹی آئی کی عدالتی فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

    پارٹی ارکان کے استعفوں کی منظوری: پی ٹی آئی کی عدالتی فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے پارٹی ارکان کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کی منظوری کے معاملے پر پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل مکمل کر کے سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

    اپیل میں پارٹی ارکان کے مرحلے وار استعفوں کے عمل اور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے۔

    تحریک انصاف کی جانب سے اپیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے دائرکی، جس میں سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    پی ٹی آئی نے اسپیکرپرویز اشرف کیجانب سےمرحلہ وار استعفوں کی منظوری کوغیرآئینی قرار دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نےعوام سے تازہ میڈیٹ لینے کیلئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونےکا فیصلہ کیا، تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سےاستعفیٰ دے چکے ہیں۔

    پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ قاسم سوری نےاسمبلی فلورپرتحریک انصاف کے 125ارکان کےاستعفےمنظوری کااعلان کیا،پرویزاشرف مرحلہ استعفوں کی منظوری طےکردہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

  • مائنس ون فارمولے پر فواد چوہدری کا مؤقف

    مائنس ون فارمولے پر فواد چوہدری کا مؤقف

    اسلام آباد: مائنس ون فارمولے پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس سے پہلے جو لیڈر شپ مائنس ہوئی وہ غیر مقبول تھی، لیکن عمران خان ایک مقبول لیڈر ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا بانی ایم کیو ایم کرمنل کیسز وجہ سے نا اہل ہوئے، نواز شریف کرپشن کیسز میں نا اہل ہوئے، لیکن عمران خان مقبول ہو رہے ہیں اس لیے یہ مائنس کرنا چاہتے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا عمران خان دو تہائی اکثریت لے لیں گے، اس لیے یہ انھیں مائنس کرنا چاہتے ہیں، اس سے پہلے جو لیڈر شپ مائنس ہوئی وہ غیر مقبول تھی۔

    انھوں ںے کہا 2017 میں نواز شریف کے خلاف کیس آیا، اور 2 سال کیس چلا، نواز شریف جی ٹی روڈ پر چلے اور کیس پر عدلیہ کے خلاف مہم چلائی، نواز شریف اور عمران خان کی مہم کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جو مقبولیت ہے وہ نواز شریف کی نہیں تھی، ہم فساد سے بچ کر شفاف الیکشن کی طرف جانا چاہتے ہیں، ہماری کوشش ہے فریم ورک ایسا ہو کہ الیکشن پر جائیں لیکن فساد نہ ہو،

    انھوں نے کہا پنجاب اور کے پی میں ہماری حکومت ہے، اسلام آباد لوگ لانا مشکل کام نہیں، لیکن اس سے تشدد ہوگا جس کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا۔

    فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے، اور یہ لوگ الیکشن میں تاخیر چاہتے ہیں۔

  • پی ٹی آئی کی 9 حلقوں میں الیکشن روکنے کی درخواست مسترد

    پی ٹی آئی کی 9 حلقوں میں الیکشن روکنے کی درخواست مسترد

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی 9 حلقوں میں الیکشن روکنے کی درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے مخصوص استعفوں کو منظور کرنے کے اسپیکر کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت عدالت نے پی ٹی آئی کی 9 حلقوں میں الیکشن روکنے کی درخواست خارج کردی۔

    چیف جسٹس ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے عدالت اسپیکر کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔

    جسٹس اطہر من اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا طریقہ کار موجود ہے، عدالت اسپیکر کو استعفے منظور کرنے یا نہ کرنےکا حکم نہیں دے سکتی۔

    گذشتہ ماہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کی تھی۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 9 اراکین کے استعفے منظور ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے ان حلقوں میں 25 ستمبر کو ضمنی الیکشن کرانے کا شیڈول جاری کیاتھا۔

    پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے تمام حلقوں سے خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جس میں تمام حلقوں نے ان کے کاغذات منظور کرلیے گئے ہیں۔

  • پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمات خارج کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمات خارج کرنے کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمات خارج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان پر 25 مئی کو بنائے گئے مقدمات کے سلسلے میں صوبائی وزیر داخلہ نے انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا کہ فاشسٹ حکومت نے 25 مئی کو خوف زدہ کرنے کے لیے جھوٹے مقدمات درج کیے، میں نے متعلقہ محکموں اور حکام سے جھوٹے مقدمات پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں پر بنائے گئے تمام جھوٹے مقدمے خارج ہوں گے، اور جن افسران نے جھوٹے مقدمے درج کیے ان سے جواب طلبی کی جا رہی ہے۔

    ہاشم ڈوگر نے کہا فاشسٹ حکومت کے نمائندوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس نے پہلے پنجاب اور اب اسلام آباد میں قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں، ن لیگ نے پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔

    انھوں نے کہا کاغذی شیروں کو اب گرفتاریوں کے خوف سے چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی، ہم آپ سے وہ سلوک نہیں کریں گے جو آپ ہمارے لوگوں سے کر رہے ہیں، آپ کتنے دن بلوں میں چھپیں گے، قانون کے مطابق اپنے کیے کا جواب دینا ہوگا۔

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات: پی ٹی آئی کی مزید 5 کمپنیوں کا سراغ لگا لیا گیا

    ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات: پی ٹی آئی کی مزید 5 کمپنیوں کا سراغ لگا لیا گیا

    اسلام آباد : ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں پاکستان تحریکِ انصاف کی مزید 5 کمپنیوں کا سراغ لگا لیا۔

    ایف آئی اے نے پاکستان تحریکِ انصاف کی مزید 5 کمپنیوں کا سراغ لگا لیا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ کمپنیوں کا الیکشن کمیشن،ایف بی آر میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں ذکر نہیں۔

    ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ کمپنیاں امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، بیلجیئم اورکینیڈا میں ہیں ، ان پانچوں کمپنیوں میں سےکچھ بندہیں کچھ اب بھی فعال ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بندہونےوالی کمپنیوں کی آڈٹ رپورٹس طلب کر لی گئیں ہیں۔

    یاد رہے تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر تحقیقاتی اداروں نے تحقیقات کا دائرہ بیرون ممالک تک بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔.

    ذرائع نے کہا تھا کہ امریکا اور برطانیہ سمیت جہاں سے بھی فنڈ آئے اب تحقیق ہو گی ، ایف آئی اےبیرون ممالک کی تحقیقاتی ایجنسیوں سے بھی معاونت لے گا۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ ایف آئی اے ان ممالک کی کمپنیزوشخصیات سےمتعلق معلومات حاصل کرے گا، ایف بی آئی ، نیشنل کرائم ایجنسی سمیت دیگر اداروں سے مدد حاصل کی جائے گی۔

  • پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد

    پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

    پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن شیڈول معطل کیا جائے، جس پر جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ الیکشن شیڈول معطل کرنے کی قانونی وجہ کیا ہے؟ آپ ایک الیکشن روکنے کی استدعا کر رہے ہیں کوئی قانونی جواز بتائیں۔

    جسٹس عامر فاروق نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کی نشستیں خالی ہوئیں تو الیکشن کمیشن نے الیکشن کا اعلان کیا، جس پر پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری نے جواب دیا کہ استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیرسماعت ہے، ہم تو الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں، 123 حلقوں میں الیکشن کرائیں۔

    جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ 123 حلقوں میں بھی الیکشن ہو جائے گا پہلے یہ تو ہونے دیں،آپ الیکشن لڑیں۔

    عدالت نے پی ٹی آئی کی ضمنی الیکشن شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے اور کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔