Tag: پی ٹی آئی

  • شہباز گل کی گرفتاری: پی ٹی آئی نے عدلیہ سے حکومتی اقدامات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

    شہباز گل کی گرفتاری: پی ٹی آئی نے عدلیہ سے حکومتی اقدامات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

    لاہور: شہباز گل کی گرفتاری پر ردِ عمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف نے عدلیہ سے حکومتی اقدامات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ نے شہباز گل کی گرفتاری کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عدلیہ فوری طور پر حکومت کے ایسے اقدامات کا نوٹس لے۔

    انھوں نے کہا کہ ملک کے اندر سیاسی اور معاشی عدم استحکام ہے، فاشسٹ اقدامات کر کے ملک میں بےیقینی کی صورت حال پیدا کی جاتی ہے، لیکن ہماری کوشش ہے کہ ہماری طرف سے کوئی ایسا عمل نہ ہو جس سے حالات خراب ہوں۔

    نشریات کی بندش: اے آر وائی کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں

    عمر سرفراز نے کہا ہم سیاسی جماعت ہیں کوئی فاشسٹ مافیا نہیں، ہمارے خلاف ایسے اقدامات جاری رہے تو حالات کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی، جمہوریت کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار بھی پی ڈی ایم جماعتیں ہوں گی۔

    انھوں نے کہا بتایا جا رہا ہے کہ شہباز گل کو بیانات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، لیکن شہباز گل کو جس طرح گرفتار کیا گیا ایسے تو کوئی دہشت گرد بھی گرفتار نہیں ہوتا، شہباز گل کی گاڑی کے شیشے توڑے گئے۔

    شہبازگل کو بنی گالہ جاتے ہوئے پولیس نے گرفتار کرلیا

    سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ 25 مئی کو بھی پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر فاشسٹ اقدامات کیے گئے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عدلیہ فوری طور پر حکومت کے ایسے اقدامات کا نوٹس لے۔

  • شہباز گل کی گاڑی کے ڈرائیور کا مؤقف سامنے آ گیا

    شہباز گل کی گاڑی کے ڈرائیور کا مؤقف سامنے آ گیا

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گاڑی کے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت شہباز گل پر تشدد کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو بنی گالہ جاتے ہوئے پولیس نے گرفتار کر لیا، گاڑی چلانے والے ڈرائیور کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے وقت کلاشنکوف سے گاڑی کے شیشے توڑے گئے۔

    ڈرائیور نے بتایا کہ شہباز گل پر تشدد کیا گیا، مجھے بھی مارا پیٹا گیا مگر میں نے گاڑی بھگا لی۔

    نشریات کی بندش: اے آر وائی کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں

    ڈرائیور کے بیان کے مطابق شہباز گل کی گرفتاری عمران خان چوک پر ہوئی، شہبازگل کو ہتھکڑیاں پہنائی گئیں اور گھسیٹا گیا۔

    ڈرائیور نے کہا: "گاڑی کے شیشے ایسے توڑے گئے جیسے کوئی دہشت گرد ہو، شہباز گل کے ساتھ ساتھ مجھ پر بھی تشدد کیا گیا۔

    شہبازگل کو بنی گالہ جاتے ہوئے پولیس نے گرفتار کرلیا

    واضح رہے کہ آج اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو گرفتار کر لیا ہے، اور ان کے خلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا، پی ٹی آئی رہنما کو اداروں کے خلاف بیان بازی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

  • حکومت کا پی ٹی آئی کے 13 بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات کا فیصلہ

    حکومت کا پی ٹی آئی کے 13 بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے پی ٹی آئی کے 13 بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ، حنیف عباسی نے بتایا کہ عمران خان ،پرویز خٹک ،عامر کیانی و دیگر کی تحقیقات ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے 13 بے نامی اکاؤنٹس کی تحقیقات کا فیصلہ ہوا ہے۔

    حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان ،پرویز خٹک ،عامر کیانی و دیگر کی تحقیقات ہوں گی، پتہ لگایاجائےگا کہ انہوں نے ذاتی اکاؤنٹ میں رقم کیسے اور کیوں منگوائی۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے بتایا کہ آئندہ کابینہ میٹنگ کے بعدان سب کےنام ای سی ایل میں ڈالےجائیں گے۔

    فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد بے نقاب ہوچکے ہیں، اب بہت سے اوورسیزپاکستانیوں نے ان سے پوچھنا شروع کر دیا ہے۔

    عارف علوی کے حوالے سے حنیف عباسی نے کہا کہ الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد صدر مملکت کو مستعفی ہوجانا چاہیے تھا، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا گیا تھا۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں صدارت کی دوڑ شروع ہوگئی ہے، اسد عمر، پرویز خٹک،شاہ محمود قریشی اور فوادچوہدری صدارت کی دوڑ میں ہیں۔

    گذشتہ روز وفاقی کابینہ نے تحریک انصاف کے خلاف سپریم کورٹ میں ڈیکلیریشن بھجوانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایف آئی اے کو جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے بھی ہدایت جاری کی تھی۔

    وزیر اطلاعات نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو غیر ملکی فنڈ لینے والی جماعت ثابت کردیا، پہلی بار کسی سیاسی جماعت پر غیر ملکی فنڈنگ کا الزام ثابت ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 16 اکاؤنٹس ظاہر نہیں کیے جبکہ عمران خان نے بیان حلفی دیا کہ ہم نے بیرونِ ملک سے کوئی فنڈ نہیں لیا۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی

    وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں آج پیر کو وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی وزیر اعظم شہباز شریف کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی، فاضل جج کے راولپنڈی بینچ میں ہونے کی بنا پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔

    سماعت تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس اور حسان نیازی کی درخواست پر ہونا تھی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیسز زیر سماعت ہیں، شہباز شریف نے لندن دورے کے دوران اشتہاری ملزمان سے ملاقات کی، اور ترکی میں سلیمان شہباز کو سرکاری دورے میں شامل کیا۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف اختیارات کا غلط استعمال کر کے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ شہباز شریف اور ان کی کابینہ کو عہدوں سے ہٹانے اور ملک میں نگران وزیر اعظم تعینات کرنے کا حکم دے۔

  • قومی اثاثوں کی اونے پونے داموں فروخت: پی ٹی آئی نے معاملہ  ایوان بالا میں اٹھا دیا

    قومی اثاثوں کی اونے پونے داموں فروخت: پی ٹی آئی نے معاملہ ایوان بالا میں اٹھا دیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے قومی اثاثوں کی اونے پونے داموں فروخت کا معاملہ ایوان بالامیں اٹھادیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے قومی اثاثوں کی اونے پونے داموں فروخت کا معاملہ پاکستان تحریک انصاف نے ایوان بالامیں اٹھادیا۔

    تحریک التوا سینیٹ کے قاعدہ نمبر 58 کےتحت جمع کروادی گئی ، تحریک التواسینیٹر اعجاز چوہدری، سینیٹر شبلی فراز ، سینیٹر سیف اللہ نیازی، سینٹر ڈاکٹر زرقاتیمور اور دیگر کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

    تحریک التوا کے ذریعے ایوان کی کارروائی معطل کرانے اور معاملے پر بحث کی التجا کی گئی ہے۔

    تحریک التوا کے متن میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے قومی اثاثوں سے متعلق ایک آرڈیننس پاس کرنے کیلئے تیار کیا ہے، قومی اثاثوں کو سستے داموں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ، اوجی ڈی سی لمیٹڈ، ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ فروخت کا فیصلہ کیاگیا، تمام تیل کے ذخائر محض 2 ارب ڈالرز میں فروخت کرنے کا طے کیا ہے۔

    تحریک التوا میں کہا کہ اس معاہدے کو آئی ایم ایف پروگرام کاحصہ بنادیاگیا، اس کو عدالتی کارروائی سے بھی استثنیٰ حاصل ہوگا، حکومت اس معاہدے کی مکمل تفصیلات سے ایوان کو آگاہ کرے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: پی ٹی آئی نے ارکان کو گلبرگ سے مال روڈ پر ہوٹل منتقل کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: پی ٹی آئی نے ارکان کو گلبرگ سے مال روڈ پر ہوٹل منتقل کردیا

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ارکان صوبائی اسمبلی کو گلبرگ سے مال روڈ کے قریب ہوٹل میں منتقل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں عمران خان کے دورہ لاہور کے پیش نظر پی ٹی آئی نے اپنے ارکان اسمبلی کو گلبرگ سے مال روڈ کے قریب ہوٹل منتقل کر دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان آج ہوٹل میں صوبائی پارلیمانی پارٹی کےارکان سے خطاب کریں گے، خطاب سے پہلے پی ٹی آئی کے ضمنی انتخاب میں کامیاب ارکان حلف اٹھائیں گے۔

    دورہ لاہور میں عمران خان سے نامزد وزیراعلی پنجاب پرویز الہی، پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

    عمران خان کےساتھ شاہ محمود قریشی ،فواد چوہدری اور دیگر مرکزی رہنما بھی موجود ہوں گے ، عمران خان کا ایک روزہ دورہ لاہور میں ایک دن کی توسیع ہو سکتی ہے۔

    خیال رہے تحریک انصاف اور ق لیگ کے پاس وزرات اعلی کے لیے اکثریت موجود ہے، تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھرپور ردعمل کے بعد اب معاملات مکمل قابو میں ہیں، امید ہے کامل اکثریت حاصل کر لیں گے۔

  • وزیر داخلہ پنجاب نے پریس کانفرنس میں چوہدری مسعود کا استعفیٰ لہرا دیا

    وزیر داخلہ پنجاب نے پریس کانفرنس میں چوہدری مسعود کا استعفیٰ لہرا دیا

    لاہور: وزیر داخلہ پنجاب نے پریس کانفرنس میں چوہدری مسعود کا استعفی لہرا دیا، انھوں نے پیسے دینے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ استعفیٰ تو اپریل میں دیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی رکن چوہدری مسعود کا استعفی لہرا دیا، تاہم یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ چوہدری مسعود کا استعفیٰ تاحال پارٹی چیئرمین عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو موصول نہیں ہوا ہے، اس لیے استعفے سے متعلق سوال اٹھ گئے ہیں۔

    عطا تارڑ نے استعفیٰ لہرا کر مسعود مجید سے متعلق خبر کی تصدیق کر دی ہے، اے آر وائی نیوز چوہدری مسعود کے ترکی جانے کے ثبوت بھی سامنے لے آیا ہے، ترکی میں ارکان کو ٹھہرانے کے لیے ہوٹل بُک کیے گئے ہیں، رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کہتے ہیں کہ مسعود مجید نامی ایم پی اے کو پیسے دے کر ترکی پہنچایا گیا۔

    ادھر عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا پی ٹی آئی ارکان کو پیسے نہیں دیے، مسعود مجید نے اپریل میں ہی استعفیٰ دے دیا تھا، پی ٹی آئی والوں کو اپنے ہی رکن اسمبلی کا پتا نہیں، کسی کو پیسے دینا ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

    تحریک انصاف کے ایم پی اے چوہدری مسعود کے ترکی جانے کے ثبوت سامنے آگئے

    واضح رہے کہ مسعود مجید نے 3 اپریل بروز اتوار کو ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو استعفے پر مبنی خط لکھا تھا، جس میں انھوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت میں کچھ حلقوں کی جانب سے ان کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، ایسے حالات میں پرفارم نہیں کر سکتا، PP-257 کا نمائندہ ہوتے ہوئے میرا شعور مجھے اصولوں کے خلاف جانے کی اجازت نہیں دیتا اس لیے میرا استعفیٰ منظور کیا جائے۔

    دوسری طرف اے آر وائی نیوز چوہدری مسعود کے ترکی جانے کے ثبوت سامنے لے آیا ہے، چوہدری مسعود صبح 3 بج کر 27 منٹ پر لاہور سے استنبول کے لیے روانہ ہوئے، ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق چوہدری مسعود ترکش ایئر لائن کی پرواز ٹی کے سیون ون فائیو سے روانہ ہوئے۔

    ’اللہ گواہ ہے پی ٹی آئی کے کسی رکن کو آفر نہیں کی‘

    فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عطا تارڑ فون کر کے ہمارے ایم اپی ایز خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایم پی ایز کو کہہ رہے ہیں آپ بس بیرون ملک چلے جائیں۔

  • پی ٹی آئی کی سندھ میں بھی دھاندلی کی کوشش  ناکام بنانے کی منصوبہ بندی

    پی ٹی آئی کی سندھ میں بھی دھاندلی کی کوشش ناکام بنانے کی منصوبہ بندی

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے سندھ میں بھی دھاندلی کی کوشش ناکام بنانے کی منصوبہ بندی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل اسد عمر کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا اجلاس ہوا ، جس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے دھاندلی کی کوشش کےپیش نظرحکمت عملی اور کراچی وحیدرآباد میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ مارنے کی اجازت نہ دینے کی تیاری کی گئی۔

    سندھ میں دھاندلی کی کوشش بھرپور طریقے سے ناکام بنانے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے ووٹرزموبلائزیشن، انتخابی ٹیموں کی تشکیل اور تشہری مہم کے خدوخال طے کیے گئے۔

    اجلاس میں انتخاب لڑنے اور عوام کے ووٹوں کے بھرپور تحفظ کی حکمت عملی بھی تیار کی گئی۔

    اسد عمر نے کہا کہ سندھ میں بھی کرپٹ اور جرائم پیشہ گروہوں سے مقابلہ ہے، ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی عمران خان کا بیانیہ عوام میں مقبول ترین ہے۔

    سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں منصفانہ انتخاب کی دھجیاں اڑائی گئیں، الیکشن کمیشن کا کردار پہلے بھی مایوس کن رہا، اب بھی زیادہ توقعات نہیں۔

    انھوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان ہر پہلو سے بھرپور تیاری یقینی بنائیں، بلدیاتی انتخابات سندھ کے کرپٹ مافیا سے مستقل نجات کا پیش خیمہ ہوں گے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کی خواہاں ہر قوت کے عزائم کھوٹے کریں گے، کراچی وحیدرآباد کے بلدیاتی انتخاب میں فیصلہ کن عددی برتری حاصل کریں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ انتخاب جیت کرترقی کے اس سلسلے کا آغاز کیا جائے گا جس سے سندھ دہائیوں سے محروم ہے۔

  • پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد میں ملوث پولیس افسران کیخلاف قانونی کارروائی کے لیے کمیٹی قائم

    پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد میں ملوث پولیس افسران کیخلاف قانونی کارروائی کے لیے کمیٹی قائم

    لاہور: تحریک انصاف نے پنجاب میں کارکنان پر تشدد میں ملوث افسران کیخلاف قانونی کارروائی کے لیے 5رکنی کمیٹی قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تشددو انتقامی کارروائیوں پر قانونی راستہ اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تشدد میں ملوث افسران کیخلاف قانونی کارروائی کے لیے پی ٹی آئی نے 5رکنی کمیٹی قائم کردی، شفقت محمود کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔

    اس حوالے سے سیکریٹری جنرل اسدعمرنےنوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ، عامر محمود کیانی، یاسمین راشد،عون عباس اور راجہ بشارت کمیٹی میں شامل ہیں۔

    کمیٹی پنجاب میں تحریک انصاف کےکارکنان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات جمع کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمات ختم کرانے کے اقدامات کرے گی۔

    کمیٹی کارکنان کےخلاف مجرمانہ کارروائیوں کے مرتکب افسروں کی نشاندہی کرے گی اور پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف انتقامی کارروائیاں کرنےوالے افسران کوکٹہرےمیں لایا جائے گا۔

    تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے ہم 25 مئی بھول گئے. بھولےہیں نہ بھولنے دیں گے، کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے جو جھوٹے پرچوں کوقانونی طریقہ کار سے ختم کرائے گی۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ جن افسران نے لوگوں پر تشدد کیا ان کےخلاف قانونی کارروائی اور غیرقانونی کارروائی کے مرتکب افسران کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • ’ووٹرز کو نکلتے دیکھ کر خوشی ہوئی‘

    ’ووٹرز کو نکلتے دیکھ کر خوشی ہوئی‘

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں بڑی تعداد میں ووٹرز کے نکلنے پر خوشی کا اظہار کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے حقیقی آزادی کی خاطر لوگ خصوصاً خواتین ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکلیں۔

    سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے ووٹروں کو دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے، جو ہراساں کرنے کی حکومتی کوششوں پر مزاحمت اور تمام دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے نکلے ہیں۔

    عمران خان نے کہا میری خواہش ہے تمام لوگ، خصوصاً خواتین، جو ابھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں گی، ضرور نکلیں کیوں کہ یہ پاکستان کی خود مختاری اور حقیقی آزادی کا انتخاب ہے۔

    پنجاب ضمنی انتخابات: فیصلہ کن 20 نشستوں پر پولنگ جاری