Tag: پی ٹی آئی

  • عمران ریاض کی بلا جواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں: عمران خان

    عمران ریاض کی بلا جواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں: عمران خان

    اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ میں پنجاب پولیس کی جانب سے عمران ریاض کی بلا جواز گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

    عمران خان نے موجودہ حکومت کو چَھٹے ہوئے بدمعاشوں کا ٹولہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ہماری قوم کو چَھٹے ہوئے بدمعاشوں پر مشتمل امپورٹڈ حکومت کے سامنے جھکانے کے لیے ملک فسطائیت کے سپرد کیا جار ہا ہے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہی وقت ہے کہ ہر شخص خصوصاً اہلِ قلم و صحافت یک جا ہو کر اس فسطائیت کے خلاف کھڑے ہوں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات سینئر صحافی عمران ریاض خان کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے، اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران ریاض کو رینجرز اور پولیس نے اسلام آباد ٹول پلازہ سے حراست میں لیا۔

    صحافی عمران ریاض خان اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار

    ذرائع کے مطابق عمران ریاض خان کو اٹک پولیس نے گرفتار کیا تھا اور ان کی گرفتاری کے وقت 15 ایس ایچ اوز موجود تھے۔

    عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا واضح حکم ہے کہ عمران ریاض کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا، میں نے عمران ریاض کی گرفتاری کی ٹوئٹ کی، تو اس کو ٹوئٹر نے ہٹا دیا، سینئر صحافی کی گرفتاری پر ہم توہین عدالت کی کارروائی کریں گے یہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب: پی ٹی آئی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گئی

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب: پی ٹی آئی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گئی

    اسلام آباد: وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں پی ٹی آئی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ پنجاب انتخاب کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے، جس میں اسپیکر پنجاب، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی، حمزہ شہباز و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    اپیل میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ہمارا مؤقف تسلیم کیا، لیکن مختصر نوٹس پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دیا، اس سے عدالت کا دیا گیا ریلیف متاثر ہوگا، شارٹ نوٹس پر اجلاس بلانے سے ریلیف کی بجائے ہمارا نقصان ہوگا۔

    پی ٹی آئی نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کی جائے، اور ہائیکورٹ کے فیصلے کو تبدیل کر کے اجلاس بلانے کا مناسب وقت دیا جائے، تاکہ ہمارے ارکان اجلاس میں شریک ہو سکیں، اس کے لیے مناسب وقت دینا ضروری ہے۔

    اپیل میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے، اور انھیں عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ صاف شفاف الیکشن ہو سکیں، نیز پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلیٰ کا الیکشن فوری معطل کیا جائے۔

    بعد ازاں، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لاہور کی عدالت کے فیصلے میں ابہام تھا، اگر پہلے الیکشن ٹھیک نہیں ہوئے تو ری الیکشن کروایا جائے، ری پول نہیں ہوگا۔

    انھوں نے کہا حمزہ شہباز غیر آئینی طریقے سے وزیر اعلیٰ بنے، انھیں ہٹایا جانا چاہیے تھا، اگر حمزہ شہباز کو ہٹایا نہیں تو الیکشن شفاف نہیں ہوں گے۔

    فیصل چوہدری نے مزید کہا الیکشن کس طرح ہونا ہے یہ پنجاب اسمبلی کی صوابدید ہے، عدالت پریزیڈائنگ بن گئی ہے، فیصلے میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے، عدالت کی اس مداخلت سے سیاسی بحران مزید بڑھ گیا ہے۔

  • پی ٹی آئی امیدوار شبیر گجر کا محافظ گرفتار

    پی ٹی آئی امیدوار شبیر گجر کا محافظ گرفتار

    لاہور: پولیس نے پی ٹی آئی امیدوار شبیر گجر کے محافظ کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار شبیر گجر کے محافظ کو لاہور پولیس نے پارٹی دفتر کے باہر سے گرفتار کر لیا۔

    لیگی کارکنوں نے 2 روز پہلے فائرنگ کر کے شبیر گجر کے بھتیجے کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی بجائے شبیر گجر کے محافظ کو گرفتار کر لیا ہے۔

    یاد رہے کہ اتوار کو پی پی 167 جوہر ٹاؤن میں لیگی امیدوار نے پی ٹی آئی کے انتخابی دفتر پر حملہ کر کے ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کی تھی، جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے، جب کہ اس دوران پولیس تماشائی بنی رہی۔

    ن لیگ، پی ٹی آئی کارکنوں میں جھگڑا، فائرنگ سے متعدد زخمی

    جھگڑے سے متعلق پی ٹی آئی امیدوار کے بھائی خالد گجر نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ پی پی 167 پر میں ہمارے دفتر پر حملہ کیا گیا تھا، لیگی امیدوار نذیر چوہان نے آ کر ہمارے انتخابی پوسٹر اتارے۔

    بعد ازاں پولیس نے پی ٹی آئی امیدوار شبیر گجر کے گھر پر چھاپا بھی مارا، جس کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی تھی۔

    واضح رہے کہ اس واقعے میں فائرنگ سے لیگی امیدوار نذیر چوہان کا بیٹا اور پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر گجر کا بھتیجا زخمی ہو ئے تھے، لیگی امیدوار نذیر چوہان اور پی ٹی آئی کے امیدوار نے ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے کے الزامات عائد کیے۔

  • این اے 240: عمران خان کا انتخاب کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

    این اے 240: عمران خان کا انتخاب کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے این اے 240 کراچی میں ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف سیاسی کمیٹی نے این اے 240 ضمنی انتخاب کالعدم قرار دینے کی سفارش کی۔

    عمران خان نے الیکشن کمیشن سے این اے 240 کا انتخاب کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حلقے میں الیکشن کمیشن کی کارکردگی مایوس کن ہے، محض 8 فی صد ووٹنگ عوام کا انتخابی عمل سے لا تعلقی کا اظہار ہے۔

    اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ پی ٹی آئی سندھ صدر علی زیدی نے این اے 240 ضمنی انتخاب پر رپورٹ پیش کی، تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے شفاف الیکشن میں ناکامی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

    عمران خان نے کہا تشدد اور دھاندلی کے باوجود الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخاب کالعدم قرار نہ دینے کا فیصلہ باعث تعجب ہے، جب کہ ڈسکہ ضمنی الیکشن میں 40 فی صد ٹرن آؤٹ کے باوجود انتخاب کالعدم قرار دے دیا گیا تھا۔

    انھوں نے کہا الیکشن کمیشن کے کردار اور فیصلہ سازی میں دہرے معیار پر سنجیدہ سوالات اٹھتے ہیں، الیکشن کمیشن ضمنی انتخاب کالعدم قرار دے کر از سرنو انتخاب کا شیڈول دے۔

    قبل ازیں علی زیدی نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں این اے 240 میں 16 جون 2022 کو الیکشن ہوا، مجموعی ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 29 ہزار 855 ہے، جب کہ صرف 39 ہزار 729 افراد نے ووٹ کاسٹ کیا، ووٹر ٹرن آؤٹ 9 فی صد سے بھی کم رہا، 2018 میں این اے 240 میں 37 فی صد افراد نے ووٹ ڈالا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق حلقے میں لڑائی جھگڑے، سیاسی قائدین پر حملوں کا سلسلہ جاری رہا، لڑائی جھگڑوں میں ایک شخص ہلاک، 10 افراد زخمی ہوئے، انتہائی سنجیدہ حالات تھے، الیکشن کمیشن صاف و شفاف انتخاب کے انعقاد میں ناکام رہا، ووٹوں کی پرچیاں اور بیلٹ باکسز چوری ہوتے رہے، پی ایس پی، ٹی ایل پی اور ایم کیو ایم حقیقی نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کیا۔

  • عدالت نے پولیس کو فواد چوہدری، قاسم سوری، حلیم عادل کی گرفتاری سے روک دیا

    عدالت نے پولیس کو فواد چوہدری، قاسم سوری، حلیم عادل کی گرفتاری سے روک دیا

    اسلام آباد: عدالت نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری، قاسم سوری، حلیم عادل و دیگر کی گرفتاری سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے پولیس کو پی ٹی آئی لیڈرز کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔

    کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی، ان کے روبرو درخواست گزاروں کی جانب سے علی بخاری، احمد پنسوتا ایڈووکیٹ و دیگر پیش ہوئے۔

    علی بخاری ایڈووکیٹ نے کہا اس کیس کو شیریں مزاری کیس کے ساتھ لگایا جائے، چیف جسٹس نے کہا وہ الگ کیس ہے اور یہ سب الگ ہیں، ایڈووکیٹ نے کہا اس کیس میں جواب جمع کرانا تھا جو ابھی تک جمع نہیں ہوا۔

    حکومت نے تحریک انصاف کے 17 رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے وارنٹ حاصل کر لیا

    وکیل نے عدالت سے کہا کہ ہمیں پتا ہی نہیں ہمارے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں اور کہاں درج ہیں؟ ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں۔

    عدالت نے وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا مقدمات کی تفصیل ملنا آپ کا بنیادی حق ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 جون تک ملتوی کر دی۔

    واضح رہے کہ دوسری طرف لانگ مارچ کے روز توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 17 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

  • آزادی مارچ کے شرکاء پر حکومت کا کریک ڈاؤن، پی ٹی آئی نے شواہد  اقوام متحدہ کو  بجھوادیے

    آزادی مارچ کے شرکاء پر حکومت کا کریک ڈاؤن، پی ٹی آئی نے شواہد اقوام متحدہ کو بجھوادیے

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کے دوران چادر اور چار دیواری کی پامالی اور تشدد کے شواہد اقوام متحدہ کے متعلقہ ذمہ داران کو بھجوادیئے۔

    تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ کے شرکا پر حکومت کے کریک ڈاؤن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف نےاقوام متحدہ کے متعلقہ ذمہ داران کو خصوصی مراسلے ارسال کر دیئے۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے حقیقی آزادی مارچ کے دوران چادر اور چار دیواری کی پامالی اور تشدد کے شواہد سمیت آنسوگیس کے پر امن شہریوں پر استعمال کی تفصیلات بھی بجھوادی گئی ہے۔

    اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائےانسانی حقوق کو بھی مراسلہ اور شواہد ارسال کیا گیا ، خطوط سابق وفاقی وزیراورکورکمیٹی رکن ڈاکٹر شیریں مزاریں کی جانب سے بجھوائے گئے۔

    ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ہٹانے کے بعد پاکستان سیاسی بحران کاشکار ہوا، منی لانڈرنگ کےمقدمات میں ملوث سیاستدان کواقتدارمیں لایاگیا، اس سازش پر عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جماعت نے ملک بھر میں بڑےجلسے منعقد کئے، وفاقی حکومت نےکارکنان اوررہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، عدم گرفتاری کی صورت میں خواتین کودھمکایاگیااورہراساں کیا گیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پنجاب،سندھ اور اسلام آباد میں شہریوں پر طاقت کا استعمال کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے ادروں نے آنسو گیس کا استعمال کیا، کارکنان و قائدین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جائے۔

  • پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے

    پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی گرفتاری کے خطرے کے پیش نظر سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے، رہنماؤں میں علی زیدی ، خرم شیر زمان، جمال صدیقی، فردوس شمیم نقوی، ارسلان تاج شامل ہیں۔

    اس موقع پر صحافی نے اراکین سے سوال کیا کیا آپ سب ضمانت حاصل کرنے کے لیے آئے ہیں؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہم سب سندھ ہائی کورٹ چائے پینے کے لیے آئے ہیں، پی ٹی آئی اراک.

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے حفاظتی ضمانت کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی ، علی زیدی و دیگر کیخلاف سولجر بازار اور فیروز آباد تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں۔

    درخواست میں کہا گیا کہ سندھ پولیس علی زیدی کو گرفتار کرنا چاہتی ہے، پولیس کو گرفتار کرنے سے روکا جائے۔

    گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نمائش چورنگی پر احتجاج کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور گرفتار کارکنان کیخلاف 2 مقدمات درج کئے گیے تھے۔

    جس میں پی ٹی آئی رہنماعلی زیدی، بلال غفار،خرم شیر زمان، ارسلان تاج ، محمدعلی جی جی ،جمال صدیقی،فردوس شمیم ، محسن علی،اشرف علی کو نامزد کیا گیا تھا اور اقدام قتل، پولیس مقابلہ، جلاو گھیراو اور دیگر دفعات شامل کی گئی تھی۔

  • عمران خان نے حکومت کو 6 دن کا الٹی میٹم دے دیا

    عمران خان نے حکومت کو 6 دن کا الٹی میٹم دے دیا

    اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے حکومت کو الیکشن کا اعلان کرنے کے لیے 6 دن کا الٹی میٹم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان نے جناح ایونیو اسلام آباد پہنچ کر پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب میں حکومت کو چھ دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا اگر امپورٹڈ حکومت نے الیکشن کا اعلان نہ کیا تو 30 لاکھ لوگ لے کر اسلام آباد واپس آؤں گا، امپورٹڈ حکومت چھ دن میں اسمبلی تحلیل کر کے الیکشن کااعلان کرے۔

    عمران خان نے کہا میں نے فیصلہ کیا تھا کہ جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دیتے یہاں بیٹھا رہوں گا، لیکن پچھلے 24 گھنٹے میں جو حالات دیکھے، ان سے پتا چلتا ہے کہ ان کی کوشش ہے ہماری پولیس سے لڑائی کروائی جائے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا یہ میرے ملک کو انتشار کی طرف لے جا رہے ہیں، یہ خود کو بچانے کے لیے عوام کو پولیس سے لڑوانا چاہتے ہیں، یہ چاہتے ہیں پولیس کے خلاف نفرت پھیلائی جائے، رینجرز کا استعمال کیا گیا، جیسے ہم دہشت گرد اور ملک کے غدار ہوں، یہ ہمیں اپنی فوج کے خلاف بھی کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا اگر میں یہاں بیٹھ جاؤں تو یہ ہماری فوج اور پولیس سے لڑائی کروائیں گے، فوج بھی ہماری اور پولیس بھی ہماری اور عوام بھی ہمارے ہیں۔

    قبل ازیں، آزادی مارچ کا مرکزی قافلہ جناح ایونیو پہنچا، تو جناح ایونیو میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، عوام امپورٹڈ حکومت نامنظور، اور غلامی نامنظور کے نعرے لگا رہے تھے۔

    عمران خان نے جناح ایونیو پہنچ کر عوام سے خطاب میں کہا کہ پُر امن احتجاج ہمارا حق تھا لیکن امپورٹڈ حکومت نے تشدد کیا، میں سپریم کورٹ سے انصاف چاہتا ہوں، انھوں نے کہا کس ملک کی جمہوریت میں پُرامن احتجاج کی اجازت نہیں؟ لیکن ہمارے 5 لوگوں کو شہید کیا گیا۔

    چیئرمین نے کہا میں ہمیشہ فیملیز کو اپنے جلسوں میں بلاتا ہوں، ہماری آزادی کی تحریک میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، میں خاص طور پر اپنی قوم کی خواتین کو سلام کرتا ہوں، امپورٹڈ حکومت نے تشدد کیا، ججز اور وکلا سے انصاف چاہتا ہوں۔

    انھوں نے کہا ڈیزل نے 2 دفعہ اسلام آباد آ کر دھرنا دیا، ڈیزل کو بجائے روکنے کے ہم نے کہا تھا اپنا کنٹینر دے دیتے ہیں، بلاول سندھ سے کانپیں ٹانگنے کے لیے چلا، کیا ہم نے اسے روکا؟ کتنی دفعہ ان چوروں کے ٹولوں نے ہماری حکومت گرانے کی کوشش کی، انھوں نے مظاہرے کیے، میں نے کبھی پکڑ دھکڑ کی نہ رکاوٹ ڈالی، انھوں نے ہمارے دور میں احتجاج کیے، کیا ہم احتجاج نہیں کر سکتے۔

    خیال رہے کہ ڈی چوک پر موجود عوام رات بھر آنسو گیس کی شیلنگ کا سامنا کرتے رہے، صبح ہوتے ہی پولیس کی جانب سے ایک بار پھر شیلنگ کی گئی، تاہم شیلنگ رکتے ہی عوام پھر ڈی چوک پر جمع ہو گئے۔

  • آزادی مارچ جناح ایونیو پہنچ گیا، ڈی چوک پر رات بھر شیلنگ

    آزادی مارچ جناح ایونیو پہنچ گیا، ڈی چوک پر رات بھر شیلنگ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا آزادی مارچ صبح سویرے جناح ایونیو پہنچ گیا، دوسری طرف ڈی چوک پر رات بھر پی ٹی آئی کارکنوں پر آنسو گیس کی شیلنگ ہوتی رہی۔

    تفصیلات کے مطابق حقیقی آزادی مارچ کا مرکزی قافلہ عمران خان کی قیادت میں جناح ایونیو پہنچ گیا، جناح ایونیو میں عوام کی بڑی تعداد موجود ہے، عوام امپورٹڈ حکومت نامنظور، اور غلامی نامنظور کے نعرے لگا رہے ہیں۔

    جناح ایونیو میں موجود عوام عمران خان کی قیادت میں مرکزی قافلے کے ساتھ ڈی چوک روانہ ہوں گے، ادھر ڈی چوک پر موجود عوام رات بھر آنسو گیس کی شیلنگ کا سامنا کرتے رہے، صبح ہوتے ہی پولیس کی جانب سے ایک بار پھر شیلنگ کی گئی، تاہم شیلنگ رکتے ہی عوام پھر ڈی چوک پر جمع ہو گئے۔

    ڈی چوک پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی بد ترین شیلنگ کی گئی، جس سے ڈی چوک دھویں کے بادلوں میں چھپ گیا، صبح ہوتے ہی پولیس نے آنسو گیس شیل کی نئی کھیپ منگوا لی تھی، تاہم عوام ڈی چوک پر ڈٹے ہوئے ہیں اور اپنے قائد عمران خان کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں۔

    زیرو پوائنٹ اسلام آباد پر عوام عمران خان کے استقبال کے لیے موجود ہیں، صبح ہوتے ہی عوام نے جمع ہونا شروع کیا اور امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگائے۔

    عمران خان کی بہن علیمہ خان بھی ڈی چوک پہنچ گئی ہیں، علیمہ خان آنسو گیس کی شیلنگ میں بھی پھنسیں، انھوں نے کہا ہم ڈی چوک پر حقیقی آزادی قافلے کے استقبال کے لیے موجود ہیں، یہاں آنسو گیس کی بد ترین شیلنگ کی گئی ہے، سانس لینا مشکل ہوگیا ہے۔

    انھوں نے کہا ڈی چوک میں بزرگ موجود ہیں، ریٹائرڈ فوجی افسران بھی بیٹھے ہیں، یہ تحریک انصاف کی نہیں پورے ملک کی بات ہو رہی ہے، اپنے ملک کا خود دفاع کریں گے تو اور کسی کی ضرورت نہیں۔

  • پی ٹی آئی کے ‘لانگ مارچ’ کے لئے این او سی دینے کی درخواست مسترد

    پی ٹی آئی کے ‘لانگ مارچ’ کے لئے این او سی دینے کی درخواست مسترد

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لئے این او سی دینے کی درخواست مسترد کردی گئی ، ضلعی انتظامیہ نے کہا لوگوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے جوعوام کے مفاد میں نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لئے این او سی دینے کی درخواست مسترد کردی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی رہنما کو وجوہات کے ساتھ جوابی خط لکھ دیا ہے۔

    خط کے متن میں کہا گیا کہ جی نائن اور ایچ نائن کے درمیان والی جگہ موزوں نہیں ، لوگوں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے جوعوام کے مفاد میں نہیں کیونکہ مارچ کے باعث راستے بند ہوں گے، ایئر پورٹ کا راستہ بھی بند ہوگا۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ حکم پر ایسی جگہ اجازت نہیں دی جا سکتی، تمام وجوہات کے باعث درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

    یاد رہے تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنراسلام آباد کو خط لکھ دیا، جس میں اسلام آبادانتظامیہ کو 25مئی کی احتجاجی تحریک سے آگاہ کرتے ہوئے سیکیورٹی سمیت دیگرانتظامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    علی اعوان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈحکومت کےخلاف احتجاج ہماراآئینی اورقانونی حق ہے، عوام کسی صورت مسلط شدہ حکومت کوتسلیم نہیں کریں گے۔

    پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کیلئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینے کے معاملے پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راناوقاص نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے رائے مانگی تھی۔