Tag: پی ٹی آئی

  • پی ٹی آئی نے چوہدری نثارکی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن کردی: غلام سرور خان

    پی ٹی آئی نے چوہدری نثارکی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن کردی: غلام سرور خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ہم نے چوہدری نثارکی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن کردی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارکا پی ٹی آئی میں ہمیشہ کے لیے داخلہ بند ہے. سابق وزیر داخلہ کی تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں، جو نواز شریف کا نہیں، وہ کسی کا نہیں ہوسکتا۔

    انھوں نے کہا کہ چوہدری نثار کی سیاست بدنیتی اورمنافقت پر مبنی ہے، وہ نوازشریف کی کابینہ کےکرپٹ ترین وزیر تھے، انھیں الیکشن میں ایک بار پھر شکست دینے کی خواہش ہے.

    غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ مرکزمیں حکومت بنانامشکل نہیں، پنجاب میں بھی بنالیں گے، خوشی ہوگی کہ اپنی چھوڑی سیٹ پردوبارہ چوہدری نثارکو ہراؤں.

    یاد رہے کہ چوہدری سرور نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے-59 راولپنڈی اور این اے-63 راولپنڈی سے انتخابات جیتے ہیں، البتہ اب انھیں‌ ایک نشست چھوڑنی ہوگی.

    الیکشن 2018 کے نتیجے میں پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، تحریکِ انصاف نے ملک کی بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو وفاق میں بڑی شکست دی ہے۔


    انتخابات 2018: کس پارٹی نے کتنے ووٹ حاصل کیے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انتخابات 2018: کس پارٹی نے کتنے ووٹ حاصل کیے

    انتخابات 2018: کس پارٹی نے کتنے ووٹ حاصل کیے

    اسلام آباد: انتخابات 2018 میں قومی اور کے پی اسمبلی میں سب سے زیادہ سیٹیں لینے والی جماعت پی ٹی آئی ملک میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعت بھی بن گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف نے عام انتخابات میں ملک بھر سے ایک کروڑ 68 لاکھ 23 ہزار 7 سو 92 ووٹ حاصل کر کے ووٹوں کی مجموعی تعداد میں بھی باقی جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    الیکشن 2018 کے نتیجے میں پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، تحریکِ انصاف نے ملک کی بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو وفاق میں بڑی شکست دی ہے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے 1 کروڑ 28 لاکھ 94 ہزار 2 سو 25 ووٹ حاصل کیے ہیں اور دوسرے نمبر پر آئی ہے۔

    ملک بھر سے مجموعی ووٹوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان پیپلز پارٹی سرِ فہرست دونوں جماعتوں سے بہت پیچھے رہی ہے، پی پی پاکستانی عوام سے صرف 68 لاکھ 94 ہزار 2 سو 96 ووٹ حاصل کر سکی۔

    الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 کے مکمل نتائج جاری کر دیے


    ووٹوں کے لحاظ سے آزاد امیدوار پی پی کا مقابلہ کرتے نظر آتے ہیں، تمام صوبوں سے آزاد امیدواروں نے 60 لاکھ 11 ہزار 337 ووٹ حاصل کیے۔

    متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں نے بھی مجموعی طور پر قابلِ ذکر کارکردگی دکھائی ہے اور یوں ایم ایم اے 25 لاکھ 30 ہزار 452 ووٹ حاصل کر کے چوتھے نمبر پر آئی ہے، دوسری طرف تحریک لبیک پاکستان نے بھی 21 لاکھ 91 ہزار 679 ووٹ لے کر حیران کر دیا ہے۔

    الیکشن 2018 میں مقامی پارٹیوں کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے 12 لاکھ 57 ہزار 351 ووٹ حاصل کیے، اے این پی کو 8 لاکھ 8 ہزار ووٹ پڑے اور متحدہ قومی موومنٹ کو 7 لاکھ 29 ہزار ووٹ ملے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان جسے چاہیں گے وہی وزیرِ اعلیٰ پنجاب بنے گا، علیم خان

    عمران خان جسے چاہیں گے وہی وزیرِ اعلیٰ پنجاب بنے گا، علیم خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے وسطی پنجاب کے رہنما عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان جسے چاہیں گے وہی پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ بنے گا، میں اس عہدے کے لیے امیدوار نہیں ہوں۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ وزارتیں دینے کا فیصلہ پی ٹی آئی چیئرمین ہی کریں گے، خان صاحب جس کو چاہیں وزارت دیں گے۔

    علیم خان کا کہنا تھا کہ حکومت سازی کے لیے رابطے جاری ہیں، مجھ پر الزامات نہ لگائے جائیں، شریف بردران کے پاس میرے خلاف ثبوت ہیں تو پیش کرے۔

    پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے مزید کہا کہ میری سیٹ پردوبارہ گنتی ہو رہی ہے، ضرور کام یاب ہوں گا، ٹکٹ نہ ملنے پر کچھ دوست آزاد حیثیت میں کھڑے ہو گئے تھے۔

    الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 کے مکمل نتائج جاری کر دیے


    علیم خان کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی میں آزاد امیدواروں کی شمولیت بارش کا پہلا قطرہ ہے، جلد مزید آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ پنجاب کے 29 آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل ہوں۔

    واضح رہے کہ تحریکِ انصاف کے رہنما علیم خان نے این اے 129 لاہور کی سیٹ مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق کے مقابلے میں ہاری ہے، جب کہ پی پی 162 کی سیٹ بھی محمد یاسین کے مقابلے میں ہار دی ہے۔

    این اے 129 لاہور سے علیم خان کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی گئی ہے، انھوں نے پی پی 162 میں بھی یاسین کی کام یابی کو چینلج کر دیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پنجاب سے منتخب چار آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل، تعداد میں اضافے کا امکان

    پنجاب سے منتخب چار آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل، تعداد میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: پنجاب سے منتخب ہونے والے چار  آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے، جس کے بعد صوبے میں پی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ان امیدواروں‌ نے بنی گالہ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں‌ شمولیت کا اعلان کیا.

    انھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے وعدہ کیا ہے کہ انھیں حکومت میں اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی.

    انھوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے پرانے ورکر ہیں، آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا، کامیاب ہونے کے بعد دوبارہ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں.

    آزادامیدواروں کا کہنا ہے کہ ایک دودن میں مزید آزاد ارکان بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے، عمران خان کو وزیراعظم اورپنجاب میں پی ٹی آئی کا وزیراعلیٰ چاہتے ہیں.

    آزاد امیدواروں نے انکشاف کیا کہ ن لیگ والوں نے انھیں پیسوں اور وزارتوں کی آفرکی تھی، دیگر نے بھی پیش کش کی، مگر ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں.

    یاد رہے کہ  الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 کے مکمل نتائج جاری کر دیے ہیں۔ قومی اسمبلی کے 270 حلقوں کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف 115 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر اور مسلم لیگ ن 64 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔


    الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 کے مکمل نتائج جاری کر دیے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تخت پنجاب: ن لیگ مشکل میں، تحریک انصاف کی پوزیشن مضبوط

    تخت پنجاب: ن لیگ مشکل میں، تحریک انصاف کی پوزیشن مضبوط

    لاہور: تخت پنجاب کے لیےجاری سیاسی جنگ میں  تحریک انصاف کو  ن لیگ پر برتری حاصل ہے 

    تفصیلات کے مطابق وفاق کے بعد تخت لاہورمیں بھی ن لیگ کے دھڑن تختہ ہونے کا امکان ہے. تحریک انصاف نے پنجاب میں‌ حکومت بنانے کا اعلان کر دیا.

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نتائج کے مطابق ن لیگ129 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جب کہ تحریک انصاف کا 122 نشستوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے.

    تجزیہ کاروں‌ کے مطابق تحریک انصاف نمبرگیم میں مسلم لیگ ن کومات دے سکتی ہے، دعویٰ‌ کیا جارہا ہے کہ اٹھارہ آزاد امیدوارکل پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے.

    ساتھ ہی تحریک انصاف کو مسلم لیگ ق کی حمایت بھی حاصل ہے، دونوں‌پارٹیوں نے عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ کی تھی.

    اگر تحریک انصاف کامیاب رہی، تو دس سال کے طویل عرصے بعد پنجاب میں ن لیگ اقتدارسے باہرہوجائے گی.

    حکومت بنانے کے لیے149 کا عدد درکار ہے. پی ٹی آئی نے ابتدائی طورپر18 آزاد امیدواروں سے رابطہ کیا ہے، جو جلد عمران خان کےساتھ پریس کانفرنس کریں گے.

    وزیر اعلیٰ‌ کون ہوگا؟

    اگر تحریک انصاف پنجاب میں حکومت بناتی ہے، تو پارٹی کے لیے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا انتخاب آسان نہیں‌ ہوگا.

    پارٹی ذرایع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے  وزیراعلیٰ کےلیےعلیم خان اور فواد چوہدری مضبوط امیدوارہیں،علیم خان کو جہانگیرترین کی حمایت بھی حاصل ہے.

    البتہ کچھ حلقوں کی جانب سے شاہ محمود قریشی کا بھی نام لیا جارہا ہے، جو ممکنہ طور پر صوبائی اسمبلی کی نشست پر دوبارہ الیکشن لڑیں‌ گے. کہا جارہا ہے کہ شاہ محمودقریشی نےوزیرخارجہ بننےسےمعذرت کرلی ہے۔


    الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی251 نشستوں پرنتائج کا اعلان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی کے پاس وہ شہزادہ ہے جو کسی کے پاس نہیں، شعیب اختر

    پی ٹی آئی کے پاس وہ شہزادہ ہے جو کسی کے پاس نہیں، شعیب اختر

    راولپنڈی: سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اور تحریک انصاف کو مبارک ہو، پی ٹی آئی کے پاس وہ شہزادہ ہے جو کسی کے پاس نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شعیب اختر نے کہا کہ عمران خان عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا کہ عمران خان کی کامیابی کے پیچھے ان کی انتھک محنت ہے، عمران خان کا حوصلہ نہ ہارنے کا جذبہ ہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قوم سے درخواست کرتا ہوں کہ عمران خان کا ساتھ دیں، قوم مل کر اس ملک کو ایشین ٹائیگر بنانے میں کردار ادا کرے، عمران خان پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنا کر چھوڑیں گے۔

    واضح رہے کہ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے عوام کوبہت توقعات ہیں،توقع ہے کہ عمران خان فرنٹ سے لیڈ کریں گے، تمام مخالف پارٹیوں اور میڈیا سے درخواست کرتا ہوں کہ نتائج تسلیم کریں اور پاکستان کی تعمیر نو میں مدد کریں۔

    خیال رہے کہ وقار یونس نے عمران خان کے حالیہ خطاب کو ‘عظیم رہنما کی خاص تقریرقرار دیا تھا جبکہ سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیض راجہ نے کہا تھا کہ عمران خان خاص ہیں اور ہمیں انکے وزیراعظم بننے پر فخر ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عمران خان دھاندلی کے الزامات پر حلقے کھلوانے کے لیے تیار ہیں: بابر اعوان

    عمران خان دھاندلی کے الزامات پر حلقے کھلوانے کے لیے تیار ہیں: بابر اعوان

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما بابر ایوان نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو  ایجنڈا دیا، اس پر100 فی صد عمل درآمد ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، قانون کی بالادستی اور احتساب کے نظام سےمتعلق گفت گو ہوئی۔

    بابر ایوان نے کہا کہ عمران خان نے کل قوم کو اپنا ایجنڈا پیش کردیا، تحریک انصاف حکومت لوگوں کو مایوس نہیں ہونے دے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان دھاندلی کے الزامات پر حلقے کھلوانے کے لیے تیار ہیں، مگر یاد رہے، گذشتہ انتخابات میں کہا گیا تھا کہ کوئی حلقہ نہیں کھولیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے شفاف انتخابات کرائے، ماضی میں اس قسم کےکامیاب الیکشن کی مثال نہیں ملتی۔

    انھوں نے کہا کہ تاجربرادری کااعتماد بحال ہوچکا ہے، ڈالر کی قیمت نیچےآنے لگی ہے، خواتین کی جائیدادسےمتعلق کچھ قوانین متعارف کرائیں گے۔

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت سب سے رابطےکرے گی، بلوچستان میں مخلوط حکومت بنے گی، وفاق، کے پی اور پنجاب میں اکثریت ہے حکومت بنائیں گے، کابینہ لشکرنہیں ہوگی، سادگی اپنائی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سادگی سے متعلق باقاعدہ ایک کمیٹی بھی بنائی جائے گی، دیکھا جائے گا کہ وزارتوں کے اخراجات کس طرح کم کیے جائیں، غیرترقیاتی اخراجات کوکم کریں گے۔


    الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی251 نشستوں پرنتائج کا اعلان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • الیکشن 2018: عمران خان کی پانچوں حلقوں پر کامیابی، نیا ریکارڈ بنادیا

    الیکشن 2018: عمران خان کی پانچوں حلقوں پر کامیابی، نیا ریکارڈ بنادیا

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن 2018 میں قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں سے الیکشن لڑے اور تمام پر کامیابی ان کا مقدر ٹھہری۔

    عمران خان نے این 53 اسلام آباد پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو شکست دی، عمران خان نے این اے 35 بنوں سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم درانی کو شکست دی۔

    کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 43 پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے علی رضا عابدی کو بھاری اکثریت سے شکست دی۔

    عمران خان میانوالی میں اپنے آبائی حلقے این اے 95 سے بھی کامیاب قرار پائے اور مسلم لیگ ن کے عبید اللہ شادی خیل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    عمران خان کا سب سے زیادہ سخت مقابلہ لاہور کے حلقے این اے 131 پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے ساتھ ہوا جہاں انہیں صرف 600 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل ہوئی۔

    واضح رہے کہ عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 120 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ مسلم لیگ ن 60 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

    انتخابات میں ایک طرف مولانا فضل الرحمان، سراج الحق، پیر صدر الدین شاہ راشدی، محمود خان اچکزئی، مصطفی کمال اور اسفند یار ولی سمیت مختلف پارٹی رہنماؤں کو شکست ہوئی تو دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر انتخاب لڑا اور تمام پر کامیابی حاصل کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ہم پر کراچی کے مسائل حل کرنا فرض ہو گیا ہے، عارف علوی

    ہم پر کراچی کے مسائل حل کرنا فرض ہو گیا ہے، عارف علوی

    کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے کراچی کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی اکثریت حاصل کرنے کے بعد ان پر کراچی کے مسائل حل کرنا فرض ہو گیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ کراچی نے عمران خان اور پی ٹی آئی کا بھرپور ساتھ دیا ہے، اب کراچی کے مسائل حل کرنا ان پر فرض ہو چکا ہے۔

    عارف علوی نے کہا ’وفاق کے بغیر کراچی کے مسائل کا حل ممکن نہیں۔‘ مزید کہا کہ وفاق سے کراچی کے لیے فنڈز کی درخواست کر رہا ہوں۔

    تحریکِ انصاف کے رہنما نے بتایا کہ انھوں نے عمران خان سے کہا ہے کہ کراچی کے لیے ایک ٹاسک فورس بنائیں، جو کراچی کے مسائل کو حل کرے۔

    عمران خان کا خطاب، متوقع پالیسیوں پر اظہار خیال، دھاندلی الزامات کی تحقیقات کی پیش کش

    پی ٹی آئی لیڈر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ اختیارات بلدیاتی نمائندوں کو منتقل کر دیے جائیں۔ مزید کہا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر سندھ کے مسائل بھی حل کریں گے۔

    کیا عمران خان خارجہ پالیسی میں ’تبدیلی‘ لاسکیں گے

    واضح رہے کہ کراچی سے پاکستان تحریکِ انصاف کو قومی اسمبلی کی 12 سیٹیں مل گئی ہیں، جب کہ ملک بھر میں پی ٹی آئی نے روایتی سیاسی جماعتوں کو بری طرح شکست سے دورچار کر دیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کھلاڑی لکھاری سب کپتان کے قائل، تقریرکی تعریف، جیت پر مبارک باد

    کھلاڑی لکھاری سب کپتان کے قائل، تقریرکی تعریف، جیت پر مبارک باد

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی تاریخی فتح پر خراج تحسین اور ستائش کا سلسلہ جاری ہے، انور مقصود اور جہانگیر خان نے بھی عمران خان کو سراہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں‌ میں‌ کامیابی پر پی ٹی آئی چیئرمین کو کھلاڑیوں، لکھاریوں اور زندگی کے مختلف شعبوں‌ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے پیغامات موصول ہورہے ہیں.

    فخر پاکستان، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے بھی پی ٹی آئی چیئرمین کو سراہا اور ان کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔

    جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارک بادپیش کرتا ہوں، یقین ہے کہ وہ اپنے ویژن سے پاکستان کو آگے لےجائیں گے.

    ممتاز مزاح نگار اور شوبز شخصیت انور مقصور نے بھی کپتان کی کاوشوں‌ کو سراہا.لیجنڈری قلم کار نے کہا ہے کہ 71 سال میں آج تک اس سے اچھی تقریرنہیں سنی.

    واضح رہے کہ 25 جولائی کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 120 سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

    ساتھ ہی خیبرپختون خواہ اور پنجاب میں بھی پی ٹی آئی نے بھاری تعداد سیٹیں حاصل کیں اور صوبائی حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔


    عمران خان کا خطاب، متوقع پالیسیوں پر اظہار خیال، دھاندلی الزامات کی تحقیقات کی پیش کش


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔