Tag: پی ٹی آئی امیدوار

  • صوابی:  پی ٹی آئی امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ

    صوابی: پی ٹی آئی امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ

    صوابی: خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی پی ٹی آئی امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ، تاہم عرفان جدون حملے میں محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، نامعلوم ملزمان کی جانب سے کے 49 سے پی ٹی آئی امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ، تاہم پی ٹی آئی امیدوار عرفان جدون حملے میں محفوظ رہے۔

    عرفان جدون نے پولیس کا بتایا کہ جنازے سےواپس آ رہاتھا ایک شخص نے مجھ پر 2 فائرکئے۔

    یاد رہے 11 جنوری کو صوابی اڈہ میں دن دیہاڑے فائرنگ کرکے تحریک انصاف کے رہنما شاہ خالد کو قتل کردیا گیا تھا۔

    نامعلوم دو موٹرسائیکل سواروں نے شاہ خالد کی گاڑی پر فائرنگ کی اور شاہ خالد موقع پر دم توڑ گئے تھے اور موٹرسائیکل سوار ملزمان شاہ خالد کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے۔

  • پنجاب  میں ضمنی انتخابات سے ایک دن قبل پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا

    پنجاب میں ضمنی انتخابات سے ایک دن قبل پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا

    شیخوپورہ: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں اولمپئن نویدعالم کے بھائی نے پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پی پی 140 شیخوپورہ کے ضمنی الیکشن میں اولمپئن نویدعالم کے بھائی نے پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

    چوہدری مبشرگجرنےساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کی حمایت سےدستبرداری کااعلان کیا اور ن لیگ امیدوار خالد محمود کی ضمنی الیکشن میں حمایت کا فیصلہ کرلیا۔

    خیال رہے پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا معرکہ کل ہوگا ، چودہ اضلاع کے تقریبا پینتالیس لاکھ اسی ہزار ووٹر ووٹ کاسٹ کریں گے۔

    ووٹنگ کے لیے تین ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں ، جس میں سے انیس سو انتخابی مراکز حساس قرار دیئے جبکہ لاہور اور ملتان کے حلقے انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔

    واضح رہے ضمنی انتخابات کی بیس نشستیں پی ٹی آئی ارکان کے منحرف ہونے پر خالی ہوئی تھیں۔

  • ووٹوں کی دوبارہ گنتی ، پی ٹی آئی امیدوار شاہ فرمان کی جیت ہار میں بدل گئی

    ووٹوں کی دوبارہ گنتی ، پی ٹی آئی امیدوار شاہ فرمان کی جیت ہار میں بدل گئی

    پشاور : خیبرپختونخوا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نے بازی پلٹ دی، پی ٹی آئی کے رہنما شاہ فرمان کی جیت ہارمیں بدل گئی اور اے این پی کے خوشدل خان کامیاب قرار پائے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے حلقہ پی کے 70 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی نے خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ فرمان ہار گئے جبکہ اے این پی کے خوشدل خان کامیاب ہوئے۔

    خوشدل خان نے پی کے 70 سے 15 ہزار 544 ووٹ حاصل کرکے پی ٹی آئی امیدوار کو 187 ووٹوں سے شکست دے دی۔

    فتح کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی میں اے این پی نے ایک اور نشست اپنے نام کرلی اور سیٹیوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔

    یاد رہے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے شاہ فرمان 47 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے۔

    جس کے بعد حلقے میں خوشدل خان کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی، حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی چھ روز سے جاری تھی جو کہ آج مکمل ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں 66 نشستوں کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے تاہم شاہ فرمان کی شکست کے بعد ایک نشست کم ہوگئی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • این اے 246: پی ٹی آئی امیدوار نے جلسہ21 اپریل کوکرنیکی تجویز دیدی

    این اے 246: پی ٹی آئی امیدوار نے جلسہ21 اپریل کوکرنیکی تجویز دیدی

    کراچی : حلقہ این اے دو سو چھیالیس میں تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے انیس اپریل کا جلسہ اکیس اپریل کو کرنیکی تجویز دی ہے۔

    تحریک انصاف کے امیدوارحلقہ این اے دو سو چھیالیس عمران اسماعیل نے فون کرکے پارٹی چیئرمین عمران خان کو انیس اپریل کا جلسہ اکیس اپریل کو کرنے کی تجویز دی۔

    دونوں رہنماؤں نے حلقے کی صورتحال اور سیکیورٹی معاملات سمیت دیگرامور پربات چیت کی۔

    دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ نےاین اے دو سوچھیالیس میں ہونیوالی ایم کیوایم کی آج کی ریلی منسوخ کر دی، ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ریلی کی منسوخی کا فیصلہ الطاف حسین کیجانب سےامن و محبت کی پالیسی کے تحت رواداری اور امن وامان کو یقینی بنانےکیلئے کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ رات جماعت اسلامی کی ریلی کے دوران ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کےکارکنوں میں تصادم میں تین افرادزخمی ہوئے تھے۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر واقعے کی ذمہ داری عائد کی گئی۔