Tag: پی ٹی آئی ترجمان

  • بانی پی ٹی آئی کے دیئے گئے اہداف کامیابی سے حاصل  کریں گے: پارٹی ترجمان

    بانی پی ٹی آئی کے دیئے گئے اہداف کامیابی سے حاصل  کریں گے: پارٹی ترجمان

    ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دیئے گئے اہداف کامیابی سے حاصل  کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بشریٰ بی بی پشاور سے نکلنے والے پی ٹی آئی سب سے بڑے قافلے کا حصہ ہیں، قافلہ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پشاور سے روانہ ہو چکا ہے۔

    ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دیئے گئے اہداف کامیابی سے حاصل  کریں گے، بشریٰ بی بی ورکرز کے شانہ بشانہ مطالبات کے حق میں اسلام آباد جا رہی ہیں۔

    پارٹی ترجمان نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ ورکرز کو اس وقت اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا، ہم ورکر سے فیملی کی شمولیت کی توقع رکھتے ہیں تو بانی کی فیملی پہلے سے مارچ کا حصہ ہوگی۔

    پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں ناحق قید بانی پی ٹی آئی کی کال پر قوم آج متحرک ہے، حکومت ملک بھر میں کرفیو لگا کر خود رکاوٹوں، کنٹینرز کے پیچھے چھپ گئی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ پنجاب، وفاق حکومت عوام کے خوف سے چھپ کر بیٹھی ہے، عوامی مینڈیٹ پر کھلے ڈاکے سے وجود پذیر نظام سر سے لیکر پیر تک لرز رہا ہے، کچھ بوریا بستر سروں پر اٹھائے فرار کی راہیں کھوج رہے ہیں۔

    ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق آبادیوں کو محصور، انٹرنیٹ بند کر کے خود کو محفوظ بنانے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں، یہ لوگ ریاستی مشینری اور عوام میں پرتشدد تصادم کی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاستی مشینری کی ذمہ داری ہے۔

     ترجمان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کال اور ہدایات کے مطابق عوام مکمل طور پرامن ہیں، پرامن احتجاج کے شرکا کیخلاف طاقت، تشدد، اشتعال انگیز کارروائی سےگریز کریں۔

    پی ٹی آئی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مینڈیٹ چوروں کیخلاف قوم کی پرامن جدوجہد کو ذاتی لڑائی بنانے سےگریز کیا جائے، 24 نومبر کا یہ دن ملکی تاریخ میں حقیقی آزادی کا عنوان بن کر طلوع ہوا ہے۔

  • ’دھاندلی کر کے پی ڈی ایم 2 کو دوبارہ مسلط کیا جا رہا ہے‘

    ’دھاندلی کر کے پی ڈی ایم 2 کو دوبارہ مسلط کیا جا رہا ہے‘

    پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) ترجمان نے کہا ہے کہ دھاندلی کا لبادہ پہنا کر پی ڈی ایم ٹو کو دوبارہ مسلط کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے ایک بیان کہا کہ چاروں صوبوں میں مینڈیٹ کی حامل پی ٹی آئی حکومت سازی کا حق رکھتی ہے، معاشی تباہی کا ذمہ دار پی ڈی ایم نامی نااہل، عوام سے مسترد لوگوں کا ٹولہ ہے۔

    ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو بڑے عہدوں کی آفر کردی

    ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عوام نے ووٹ کے ذریعے نااہلوں کے ٹولے کو مسترد کیا، پی ڈی ایم نے 16 ماہ عوام کو معاشی و انتظامی تباہی اور بدترین مہنگائی کی دلدل میں پھینکا۔

    ترجمان پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ آئین پامال کرنے پر چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمیشن اراکین مستعفی ہوں، عوامی مینڈیٹ کے برعکس کسی کو مسلط کرنے کے کسی منصوبے کو قبول نہیں کرینگے۔

  • پی ٹی آئی تحقیقات کےدوران وزیراعظم سے استعفانہیں مانگےگی، ترجمان

    پی ٹی آئی تحقیقات کےدوران وزیراعظم سے استعفانہیں مانگےگی، ترجمان

    اسلام آباد: تحریک انصاف کاکہناہے کہ ایم آئی اور ائی ایس آئی پر مشتمل اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کےقیام کی تجویز حکومت کی تھی اور پی ٹی آئی تحقیقات کے دوران وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ نہیں کرے گی۔

    ترجمان پی ٹی آئی کےمطابق عدالتی تحقیقات کے دوران وزیراعظم سےاستعفےکا مطالبہ نہیں کیاجائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ عدالتی کمیشن کو جے آئی ٹی کی معاونت کی گنجائش سے متعلق حکومتی بیان درست نہیں ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کو جے آئی ٹی کی بجائے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کا نام دیا جائے گا۔

    ترجمان نے بتایا اسحاق ڈار سے مذاکرات کےدوران معاملات پہلے ہی طے پاگئے تھے۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت آرٹیکل ایک سو چوراسی اور ایک سو ننانوے بغور جائزہ لے۔