کراچی: پاکستان تحریک انصاف کی خواتین پر وزیراعظم نواز شریف کی تنقید کے جواب میں پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو بھی میدان میں آگئیں اور وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تاریخ سے سبق سیکھیں، خواتین ہمیشہ ہراول دستہ رہی ہیں۔
History lesson for "PM” Nawaz. Fatima #Jinnah, Begum Rana Liaqat, Nusrat Bhutto, Benazir #Bhutto women who led from the front #Misogyny
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) April 29, 2017
اپنے ٹوئٹ میں آصفہ بھٹو نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم تاریخ سے سبق سیکھیں،فاطمہ جناح،بیگم رعنا لیاقت،نصرت بھٹو،بےنظیر بھی خواتین تھیں اور یہ خواتین ہراول دستہ تھیں۔
#womensday always #BenazirBhutto ❤1st female Muslim Prime Minister of Pakistan stronger than anyone, faced dictators, jail’s & tragedies pic.twitter.com/odEoJU0qsb
— Aseefa B Zardari (@AseefaBZ) March 8, 2017
آصفہ بھٹو نے مزید کہا کہ خواتین کا دن ہمیشہ بے نظیر کے لیے ہے جو پاکستان کی پہلی وزیراعظم تھیں جو ہر کسی مقابل مضبوط تھیں اور انہوں نے ڈکٹیٹر، جیل اور مصائب کا سامنا کیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اوکاڑہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ روز ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں خواتین کی موجودگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کل کے جلسے میں بہنیں وہاں کیا کررہی تھیں؟
یہ پڑھیں: کل کے جلسے میں بہنیں کیا کررہی تھیں؟
اس بیان کے جواب میں پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری، پی پی کی شرمیلا فاروقی اور پی ٹی آئی کے فواد چوہدری نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ شیریں مزاری کا نے وزیراعظم سےمعافی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہوں نے معافی نہ مانگی تو ہم بھی مریم نواز پر حملے کرسکتے ہیں۔