Tag: پی ٹی آئی رہنما

  • سابق ایم پی اے سبین گل، ٹک ہولڈر شازیہ عباس، ملک شہزاد نے پی ٹی آئی چھوڑ دی

    سابق ایم پی اے سبین گل، ٹک ہولڈر شازیہ عباس، ملک شہزاد نے پی ٹی آئی چھوڑ دی

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی مزید 3 شخصیات نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا، جن میں سابق ایم پی اے سبین گل، ٹک ہولڈر شازیہ عباس، اور ملک شہزاد اعوان شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے سبین گل نے پریس کانفرنس میں سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا، انھوں نے کہا میں نے ہمیشہ پرامن سیاست کی ہے، کبھی جلاؤ گھیراؤ کا حصہ نہیں رہی، 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کی مذمت کرتی ہوں۔

    سبین گل نے کہا ’’میری طبیعت ناساز ہے سیاست جاری نہیں رکھ سکتی، صحت سیاست جاری رکھنے کی اجازت نہیں دے رہی۔‘‘

    پی ٹی آئی کی پی پی 222 سے ٹکٹ ہولڈر شازیہ عباس کھاکھی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا میں 9 مئی کو ہونے والے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہوں، دفاعی تنصیبات پر حملے دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔

    شازیہ عباس کھاکھی نے کہا ’’ملک دشمن کارروائیوں کی وجہ سے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتی ہوں، اور اپنی افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔‘‘

    کراچی میں پی ٹی آئی رہنما ملک شہزاد اعوان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ’’میں پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کرتا ہوں، 9 مئی واقعات میں ملوث تمام افراد کو سزا ملنی چاہیے۔

    ملک شہزاد نے کہا ان چہروں کو بے نقاب کرنا ضروری ہے جن کی وجہ سے ہمیں یہ دن دیکھنے کو ملا، تحریک انصاف کے ساتھ میرا تعلق 20 سال سے ہے، لیکن اب بہت سے رہنما پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

  • پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی نے سیاست سے کنارہ کش ہونے کا اعلان کردیا۔

    تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا کہ میں نے پاکستان کی خدمت کی ہے، پاک افواج ہمارا فخر ہے،  9 مئی واقعات کی پہلے بھی مذمت کی ہے۔

    علی زیدی نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے سیاست چھوڑ دوں گا، پاکستان کے لیے سیاست میں آیا تھا، میں نو مئی واقعات کی دوبارہ مذمت کرتا ہوں، پاک افواج کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ پاک افواج سرحدوں کی حفاظت کرتی ہیں، جو ہوا بہت غلط ہوا، سوچ بیچار کے بعد مشکل فیصلہ کیا ہے سیاست چھوڑ دوں گا، سیاست چھوڑ رہا ہوں توپی ٹی آئی عہدے، سب سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

  • پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

    پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

    ملتان: پولیس نے سابق ایم این اے ملک عامر ڈوگر جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ایم این اے ملک عامر ڈوگر کو پولیس نے جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا، ملک عامر ڈوگر 12 روز  بعد جھنگ جیل سے رہا ہوئے تھے۔

    ملتان، ملک عامر ڈوگر کو ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا

    ملک عامر ڈوگر نے اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاریاں، دہشتگردی کے مقدمات ہمارے ارادے کمزور نہیں کر سکتے، نو مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔

    سابق ایم این اے ملک عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ ایک بار پھر ملتان پولیس مجھے گرفتار کر کے لے جارہی ہے۔

  • ووٹرلسٹوں میں ردو بدل پرحکومت اورالیکشن کمیشن کارروائی کرے، چوہدری سرور

    ووٹرلسٹوں میں ردو بدل پرحکومت اورالیکشن کمیشن کارروائی کرے، چوہدری سرور

    لاہور: تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے این اےایک سو بائیس کے انتخاب سے پہلے پی ٹی آئی اور ن لیگ کو بالکل مختلف ووٹر لسٹیں فراہم کیں۔

    نارووال کی اہم شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ دونوں پارٹیوں کو فراہم کی گئی ووٹر لسٹوں میں ووٹروں کی تعداد بالکل مختلف تھی،ووٹر لسٹوں میں ردو بدل کے خلاف حکومت اور الیکشن کمیشن نے کارروائی نہ کی تو جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر پر یقین ہے کہ وہ حقائق کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کو سامنے لائیں گے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں کچھ لوگ صرف یہی سوچتے ہیں کہ دھاندلی کا نیا طریقہ کیسے نکالا جائے۔

    پی ٹی آئی رہنما چوہدری سرور کا مزید کہنا تھا کہ الزام غلط ثابت ہوا تو سیاست سے الگ ہوجاؤں گا۔