Tag: پی ٹی آئی لانگ مارچ

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ  فوری طور پر روکنے کی استدعا مسترد

    پی ٹی آئی لانگ مارچ فوری طور پر روکنے کی استدعا مسترد

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کی فوری استدعا مسترد کرتے ہوئے فریقین سے 14 نومبرکو جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ رکوانے کیلئے چیئرمین انجمن تاجران نعیم میر کی درخواست پر سماعت کی ۔

    درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کے جلسوں اور لانگ مارچ کی وجہ تجارت اور تاجر خطرے سے دوچار ہیں۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان جی ٹی روڈ سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کر رہے ہیں،عمران خان پر قاتلانہ حملے کی وجہ سے پی ٹی آئی کارکنوں نے پنجاب کی تمام سڑکیں بند کر دیں، موٹروے کے داخلی راستوں پر بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر اگر لانگ مارچ سے نہ روکا گیا تو افراتفری پیدا ہو سکتی ہے، آئین ہر شہری کو قانون کے دائرہ میں رہ کر اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے۔

    وکیل نے استدعا کی کہ عدالت حکومت کو پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کا بندوبست کرنے اور شہروں سے دور کھلی جگہوں پر قانون کے مطابق احتجاج کرنے کا حکم دیا جائے۔

    عدالت نے فوری طور پر لانگ مارچ روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نوٹس جاری کردئیے اور فریقین سے جواب طلب کر لیا ۔

    عدالت نے ریمارکس دئیے کہ احتجاج کرنا ہر شہری اور سیاسی جماعت کا حق ہے،عدالت مینار پاکستان سمیت دیگر جلسوں کو روکنے کے بارے میں فیصلے جاری ہو چکی ہے،مریم نواز کے جلسے بارے بھی عدالت حکم جاری کر چکی ہے۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ  سے نمٹنے کے لئے حکومت کی نئی حکمت  عملی سامنے آگئی

    پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے حکومت کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے شرکاء کو محدود رکھنے کے کئے ریڈ زون کو زیروپوائنٹ تک توسیع دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے اور وفاقی دارالحکومت میں شرکاء کو محدود رکھنے کے لیے حکومت کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی۔

    حکومت کی جانب سے ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دے دی گئی اور فیصل ایونیو، مارگلہ روڈ بری امام سمیت ففتھ ایونیو کو ریڈزون کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

    ریڈزون کا حصہ قرار دئیے گئےعلاقوں میں دفعہ 144 نافذ رہے گی اور توسیع شدہ علاقے میں بھی کسی بھی ریلی، جلسے یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔

    خیال رہے اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی آمد سے قبل ہی ریڈ زون جانے والے مختلف راستوں پر خاردار تاریں اور کنٹینرز کھڑے کردیے ہیں۔

    انتظامیہ نے تین راستے مکمل سیل کردیےاور پولیس کی بھاری نفری بھی سڑکوں پر موجود ہے۔

    پاکستان تحريک انصاف کا لاہور سے اسلام آباد کى جانب لانگ مارچ جاری ہے، مارچ 4 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ میں  رہنماؤں اور شرکاء کو کس کے کہنے پر تشدد کا نشانہ بنایا؟ رپورٹ طلب

    پی ٹی آئی لانگ مارچ میں رہنماؤں اور شرکاء کو کس کے کہنے پر تشدد کا نشانہ بنایا؟ رپورٹ طلب

    لاہور : آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکاء تشدد اور زائدالمیعاد آنسو گیس کے شیل کے استعمال سے متعلق رپورٹ مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مار چ کے دوران رہنماؤں اور کارکنوں پر تشدد کے معاملے پر آئی جی پنجاب نے پکڑ دھکڑ ، آنسو گیس شیل کے استعمال کی رپورٹ مانگ لی۔

    مراسلے میں کہا ہے کہ رہنماؤں ،کارکنوں پر دہشت گردی کے درج مقدمات کی رپورٹ بھجوائی جائے اور بتایاجائےپی ٹی آئی رہنماؤں پر کتنے مقدمات درج اورکتنے گرفتار کئے گئے۔

    آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سمیت تمام اضلاع کے آر پی اوز کو رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔

    آئی جی پنجاب کی جانب سے مراسلے میں کہا ہے کہ آزادی مار چ کے دوران چھاپوں کیلئے پولیس کے پاس وارنٹ تھے ، رہنماؤں کے گھر چھاپے کے دوران پولیس کےپاس لیڈی پولیس تھی ،مراسلہ

    مراسلے کے مطابق لاہور ،شیخوپورہ،حسن ابدال،اٹک میں پولیس کا استعمال کیوں کیا گیا ، ان اضلاع کے سربراہان رپورٹ آئی جی آفس میں بھجوائیں۔

    مراسلے میں کہنا تھا کہ یاسمین راشد ،راشد خانم اور سینیٹراعجاز چوہدری پر تشدد کیوں کیاگیا ، لاہور پولیس اس کی علیحدہ سے رپورٹ بھجوائے۔

    آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں،رہنماؤں پر زائدالمیعاد آنسو گیس شیل کیوں استعمال کئےگئے، زائدالمیعاد شیل کے استعمال پرلاہورپولیس سراہان اورآر پی او ز جواب دیں۔

    مراسلے کے مطابق راوی پل پر پی ٹی آئی کے کارکن کو کس کے کہنے پر تشدد کرکے ہلاک کیا گیا ، رہنماؤں،کارکنوں پر دہشتگردی کے مقدمات کی رپورٹ بھجوائی جائے۔

    آئی جی پنجاب کی جانب سے کہا گیا کہ ولید اقبال کے گھر میں ریڈ ،بدتمیزی کی رپورٹ بھی بھجوائی جائے ، صحافی عمران ریاض کو ہراسا ں کرنے کی رپورٹ بھی بھجوائی جائے۔

    مراسلے میں کہا کہ سی پی اوفیصل آباد ، ڈی پی او جھنگ سے فوری رپورٹ مانگی گئی جبکہ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ڈی پی او چنیوٹ سے بھی فوری رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

  • پی ٹی آئی لانگ مارچ  کے شرکاء پر تشدد، وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف مقدمے کی درخواست جمع

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکاء پر تشدد، وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف مقدمے کی درخواست جمع

    اسلام آباد : پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکا پر تشدد پر وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف مقدمے کی درخواست جمع کرادی گئی ، جس میں راناثنا اللہ ،آئی جی اسلام آباد ودیگر حکام کیخلاف بھی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکا پر تشدد کیخلاف مقدمے کی درخواست جمع کرادی گئی ، سینیٹر اعظم سواتی نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف مقدمے کی درخواست دی۔

    وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف درخواست تھانہ سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی ، جس میں راناثنا اللہ ،آئی جی اسلام آباد ودیگر حکام کیخلاف بھی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

    اعظم سواتی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ 25 مئی کو پرامن آزادی مارچ میں شرکت کی، پولیس نے بلاجواز تشدد کیا،بازو اور جسم کے دوسرے حصوں پرزخم آئے ، مجھے زخمی حالت میں پولی کلینک اسپتال لےجایا گیا۔

    سینیٹراعظم سواتی نے میڈیکل رپورٹ بھی درخواست کیساتھ جمع کرائی اور کہا پولیس کی پرتشددکارروائیوں سے گاڑی کوبھی نقصان پہنچا، درخواست میں نامزد افراد مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے استدعا کی پولیس ان افراد کیخلاف مقدمے کرکے قانونی کارروائی کرے۔