Tag: پی ٹی آئی کارکن

  • عدالت کا پی ٹی آئی کے 112 کارکن رہا کرنے کا حکم

    عدالت کا پی ٹی آئی کے 112 کارکن رہا کرنے کا حکم

    شیخوپورہ: جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی کے 112 کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے مسترد کردیا، پی ٹی ائی کے 112 کارکنوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

    پی ٹی آئی کے 24 کو شروع ہونے والے احتجاج کو روکنے کے لیے حکومتی اقدامات جارہیں، سیکیورٹی حکام نے مختلف شہروں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا ہے جس سے لوگوں کا مشکلات کا سامنا ہے۔

    اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان نے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے گزشتہ روز 24 نومبر کو کارکنوں اور رہنماؤں کو ڈی چوک اسلام آباد پہنچ کر احتجاج اور دھرنا دینے کی ہدایت کی تھی۔

    حکومت کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کے لیے نہ صرف اسلام آباد بلکہ پنجاب کے مختلف شہروں اور صوبائی سرحدوں سمیت موٹر ویز کو بھی بند کیا گیا۔

    کئی شہروں میں کنٹینرز کی دیواریں چن دی گئیں اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، جس کے باعث نہ صرف عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہوئے بلکہ کئی باراتیں بھی اس میں پھنس گئیں۔

  • علی بلال کے سر پر 27 فریکچر ہیں، والد  لیاقت علی کا  دعویٰ

    علی بلال کے سر پر 27 فریکچر ہیں، والد لیاقت علی کا دعویٰ

    لاہور : پی ٹی آئی کارکن علی بلال کے والد لیاقت علی نے دعویٰ کیا ہے کہ علی بلال کے سر پر 27 فریکچر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی میت اہلخانہ کے حوالے کردی گئی۔

    پی ٹی آئی کارکن علی بلال کے والد لیاقت علی نے دعویٰ کیا ہے کہ علی بلال کے سر پر 27 فریکچر ہیں۔

    لیاقت علی نے بتایا بیٹے کےپورے جسم پر ڈنڈوں اور تشدد کے نشانات ہیں۔

    یاد رہے پی ٹی آئی کے کارکن علی بلال کی مبینہ پولیس حراست میں ہلاکت کیخلاف تھانہ ریس کورس میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

    درخواست مقتول کے والد لیاقت علی کی مدعیت میں میں جمع کرائی گئی ، جس میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ، راناثنا اور سی سی پی او لاہور کو نامزد کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی ہلاکت کا مقدمہ پولیس نے والد کے بجائے اپنی مدعیت میں درج کرلیا تھا۔

    گذشتہ روز پی ٹی آئی کی ریلی پر پولیس کی شیلنگ اور تشدد سے ایک کارکن جاں بحق ہوگیا تھا۔

    رہنما پی ٹی آئی اور سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کارکن کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پولیس گردی سے ایک کارکن علی بلال شہید ہوا ہے۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ علی بلال کو آنسو گیس کا شیل لگا جبکہ پولیس نے اس پربدترین تشدد بھی کیا۔

  • پی ٹی آئی کارکن علی بلال کا  پوسٹ مارٹم مکمل، میت  گھر پہنچا دی گئی

    پی ٹی آئی کارکن علی بلال کا پوسٹ مارٹم مکمل، میت گھر پہنچا دی گئی

    لاہور : پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظلِ شاہ کی میت پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے گھر پہنچا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی میت کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا، پوسٹ مارٹم میو اسپتال ڈیڈ ہاؤس میں کیا گیا۔

    پوسٹ مارٹم کے بعد ایس پی سٹی حمزہ مان کی سربراہی میں میت علی بلال کے گھرمنتقل کی گئی۔

    پولیس نے میت کی منتقلی کے دوران ممکنہ احتجاج سے بچنے کے لئے ڈیڈ ہاؤس کے قریب کنٹیرز لگا دیئے تھے۔

    علی بلال کی میت پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ علی بلال کے گھر منتقل کی گئی۔

    دوسری جانب پولیس نےعلی بلال کا مقدمہ اپنی مدعیت میں درج کیا ، علی بلال کےوالدکی تھانہ ریس کورس میں جمع درخواست پرمقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

    گذشتہ روز پی ٹی آئی کی ریلی پر پولیس کی شیلنگ اور تشدد سے ایک کارکن جاں بحق ہوگیا تھا۔

    رہنما پی ٹی آئی اور سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کارکن کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پولیس گردی سے ایک کارکن علی بلال شہید ہوا ہے۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ علی بلال کو آنسو گیس کا شیل لگا جبکہ پولیس نے اس پربدترین تشدد بھی کیا۔

  • فیصل آباد میں کارکنوں کا تصادم ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی، شاہ محمودقریشی

    فیصل آباد میں کارکنوں کا تصادم ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی، شاہ محمودقریشی

    فیصل آباد: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نون لیگ نے اپنے مشتعل کارکنوں کو بھیج کرتصادم کی کوشش کی گئی ہے اور اگر تصادم ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف پرامن رہ کر احتجاج کرے گی لیکن نون لیگی کارکنان انتظامیہ کے لیے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ رات گئے پی ٹی آئی کے پوسٹرز اور بینرز پھاڑ دیے گئے ہیں۔

    شاہ محمودقریشی نے سوال کیا کہ کیا حکومت نے کوئی پلان بنا رکھا ہے، کیا حکومت اشتعال پیدا کرکے پی ٹی آئی کو بدنام کرنا چاہتی ہے؟

    انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ کسی بھی قسم کے تصادم اور اس کےنتیجے میں ہونے والے واقعات کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔