Tag: پی ٹی آئی کا احتجاج

  • پی ٹی آئی کا احتجاج ختم : جڑواں شہروں اور لاہور میں معمولات زندگی اور انٹرنیٹ سروس بحال

    پی ٹی آئی کا احتجاج ختم : جڑواں شہروں اور لاہور میں معمولات زندگی اور انٹرنیٹ سروس بحال

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کا احتجاج ختم ہونے کے بعد جڑواں شہروں اور لاہور میں معمولات زندگی اور انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا احتجاج ختم ہونے کے بعد سلام آباد میں زندگی معمول پر آنے لگی اور راستے کھول دیے گئے

    فیض آباد فلائی اوور اور مری روڈ سے رکاوٹیں ہٹانے کا کام جاری ہے تاہم چار روز سے بند موٹرویز کو بھی ہر طرح کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

    انٹرنیٹ سروس بھی بحال کردی گئی اور بلیوایریا میں سی ڈی اے کی جانب سے صفائی کا عمل جاری ہے۔

    راولپنڈی میں بھی 5روز بعد معمولات زندگی بحال ہوگئی ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے مری روڈ کو جزوی بحال کرنے کی ہدایت کردی، جس کے بعد مری روڈ پر کنٹینرز ہٹانے کا کام جاری ہے۔

    ڈبل روڈ اور آئی جے پی روڈ کو بھی ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا جبکہ اسلام آباد ایکسپریس کی طرف جانے والے راستے بھی کھول دیے گئے۔

    مری روڈ پر 5روز سے بند کاروباری مراکز بھی کھل گئے اور راولپنڈی میں پبلک ٹرانسپورٹ اور بس آڈے بھی کھول دیے گئے ہیں۔

    لاہور کے راستے بھی کھل گئے ہیں اور رِنگ روڈ سگیاں پل پر ٹریفک رواں دواں ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بھی پنجاب بھر میں راستے کھولنے اور اشیاخورو نوش کی فراہمی برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کردی۔

    وزیر آباد،سیالکوٹ جی ٹی روڈکو سوہدرہ پکی گڈھی کا مقام اور ہیڈ مرالہ سےجلال پور جٹاں اور گجرات جانیوالی روڑ کو بھی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

  • پی ٹی آئی کا احتجاج : اسلام آباد  کنٹینرروں کے شہر میں تبدیل

    پی ٹی آئی کا احتجاج : اسلام آباد کنٹینرروں کے شہر میں تبدیل

    اسلام آباد : تحریک انصاف کی 24 نومبر کیلئے احتجاج کی کال پر اسلام آباد کو کنٹینرروں کے شہر میں تبدیل کردیا گیا، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چوبیس نمبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد کی شاہراہوں کو مختلف مقامات سے کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا۔

    مظاہرین کو روکنے کیلیے سرینگر ہائی وے کوزیروپوائنٹ کےمقام ، جی ٹی روڈ سے اسلام آباد آنے والاراستہ ٹی کراس پر، ایکسپریس ہائی وے کھنہ پل کے مقام سے اور گولڑہ موڑجی ٹی روڈپر جانے والا راستہ بندکر دیا گیا۔

    چھبیس نمبر چونگی پل اور اسلام آبادایئر پورٹ جانے والےراستے، نیو مارگلہ روڈکوون الیون کے مقام پر اور ایران ایونیو کو ڈی بارہ کےمقام سےبندکردیا گی جبکہ فیض آباد سے اسلام آباد آنے والاراستہ اور جی ٹی روڈ کو بھی مختلف مقامات سے بند کردیا ہے۔

    جڑواں شہروں کو 33 مقامات سےبند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، فیض آباد سمیت 6 مقامات اور فیض آباد،آئی جےپی روڈ،روات ٹی چوک،کیرج فیکٹری، مندرہ اور ٹیکسلا کو بند کر دیا گیا ہے۔

    کچہری چوک کو یکطرفہ ٹریفک کے طور پرچلایا جائے گا جبکہ جڑواں شہروں کی تمام رابطہ سڑکوں کو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو متبادل روٹ پلان فراہم کر دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : 24 نومبر احتجاج: ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز خالی کرنے اور میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ

    خیال رہے پی ٹی آئی کے احتجاج سے قبل اسلام آباد میں غیر اعلانیہ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے ، ہاسٹل، گیسٹ ہاؤس اور ہوٹل سب بند ہے جبکہ موٹر وے پر گاڑیوں کے لیے نو انٹری کے بورڈ لگا دیے گئے۔

    انتظامیہ نے راولپنڈی کے تمام ہوٹل،گیسٹ ہاؤس خالی کرانے کاحکم دے دیا ہے اور ہوٹل انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی ہے کسی مہمان کوکمرہ نہ دیں۔

    تحریک انصاف احتجاج سے قبل تیس ہزار اضافی نفری اسلام آباد پہنچ گئی ہے، پنجاب سے 19 ہزار پولیس اہلکار، آزاد کشمیر سے ایک ہزار اور سندھ سے پانچ ہزار پولیس پہنچے ہیں۔

  • موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی

    موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آج اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔

    موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے دفعہ 144 نافذ ہے ساتھ ہی راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بھی تاحکم ثانی معطل کردی گئی ہے جبکہ شہر بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال، وفاقی حکومت کی تیاری مکمل ، اسلام آباد سیل

    سی پی او نے بتایا کہ امن میں خلل ڈالنے والوں کیساتھ نمٹنے کے لیے پولیس کے دستے تعینات ہے ، سرکاری ونجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے شرپسندوں کی شناخت کی جائے گی اور امن میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے۔

    خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہدایت پر آج ڈی چوک پر احتجاج کیا جائے گا، مظاہرین کو روکنے کے لیے جڑواں شہروں کی انتظامیہ متحرک ہے جبکہ سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

    خیال رہے وزارت داخلہ کی جانب سے تحریک انصاف کو احتجاج کی اجازت نہیں دی گئی اور خبردار کیا گیا تھا کہ کوئی ہیڈ آف اسٹیٹ پاکستان میں ہو تو احتجاج نہیں ہونا چاہیے، سیکیورٹی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جو ہاتھ چڑھے گا نرمی کی توقع نہ رکھے۔

  • پی ٹی آئی کا احتجاج،  خیبرپختونخو اور پنجاب کو ملانے والے تمام راستے بند

    پی ٹی آئی کا احتجاج، خیبرپختونخو اور پنجاب کو ملانے والے تمام راستے بند

    اٹک : پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر خیبرپختونخو اور پنجاب کو ملانے والے تمام راستے بند کردیئے گئے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی راولپنڈی میں احتجاج کی کال پر لیاقت باغ آنے والے راستے بند کردیے گئے اور جگہ جگہ کنٹینرز لگادیے گئے ہیں جبکہ میٹرو بس سروس بھی معطل ہے۔

    احتجاج کے پیش نظر اٹک سے خیبرپختونخو اور پنجاب کو ملانے والے تمام راستے بھی بند کردیئے گئے ہیں جبکہ موٹر وے ایم ون اور جی ٹی روڈ پر مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔

    جی ٹی روڈاٹک پل،فقیرآباد،لارنس پوراور واہ گارڈن کے مقامات ، موٹر وے ایم ون چھچھ انٹرچینج، ہروپل اور کٹی پہاڑی کے مقامات سے بند ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے.

    اٹک خورد کے مقام سے جی ٹی روڈ جزوی طورپربند ہے ، کے پی سے پنجاب داخلے کے لئے سڑک ایک طرف سےکھلی ہے، سڑک کے اطرف کنٹینرز موجود ہے ، جس سے ادویات و دیگر سامان خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

    دوسری جانب حکومت پنجاب نے ضلع اٹک میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی ہے، ضلع بھر میں ہرقسم کے اجتماع، دھرنوں،ریلیوں،جلسےاورجلوس پر پابندی عائد کر دی گئی یے جبکہ ہر قسم کے اسلحےکی نمائش پر بھی پابندی ہو گی۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کا نافذ اٹھائیس اور انتیس ستمبر کے لیے ہوگا۔

    یاد رہے پنڈی احتجاجی جلسے میں پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور سینیٹرز کو شرکت سےروک دیا گیا ہے، ان کو روکنے کا مقصد گرفتاری سےبچانا ہے، حکومت قانون کی خلاف ورزی کے نام پر ایم این ایز اور سینیٹرز کو گرفتار کرسکتی ہے۔

  • پی ٹی آئی کا احتجاج، طلباء و طالبات نے کمر کس لی

    پی ٹی آئی کا احتجاج، طلباء و طالبات نے کمر کس لی

    اسلام آباد: نئے پاکستان کے لئے پی ٹی آئی کے احتجاج میں طلباء و طالبات نے کمر کس لی ہے، طلباء و طالبات کا کہنا ہے کہ پرانا نظام  بہت چل گیا، اب نیا پاکستان بنے گا۔

    نئی نسلوں نے ٹھان لی ہے کہ اب خاموش نہیں رہنا، انکا کہنا ہے کہ کرپٹ نظام کو بھگانا ہے، نیا پاکستان بنانا ہے۔

    پی ٹی آئی کے احتجاج میں طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،  نئی نسلیں وہ نظام  نہیں چاہتی جس میں نہ سچ  ہو نہ انصاف ہو  اور نہ ہی عام آدمی کے حق کی بات  ہو، طلباء و طالبات نئے پاکستان کیلئے آوازیں اٹھا رہے ہیں۔

    انکا کہنا ہے کہ جب جب کپتان بلائیں گے ہم  ضرور آئیں گے، ہم روشن پاکستان کے خواب کی تعبیر کے لیے نکل پڑے ہیں۔