Tag: پی ٹی آئی کی خبریں

  • بھارتی’را‘ کے سابق سربراہ بھی وزیراعظم عمران خان کے معترف

    بھارتی’را‘ کے سابق سربراہ بھی وزیراعظم عمران خان کے معترف

    نئی دہلی: بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ بھی وزیراعظم عمران خان کی صلاحیتوں کے معترف نکلے ، امرجیت سنگھ دولت کا کہنا ہے بھارت کو وزیراعظم عمران خان کو وقت اور موقع دینا چاہئیے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے فوجی لٹریچرفیسٹیول کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ عمران خان کو وقت اور موقع دے تاکہ پاکستانی وزیراعظم اپنے ارادوں کا اظہار کرسکیں۔

    انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے بعد عمران خان سے ہم زیادہ توقع رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کا مذاکرات ہی بہترین حل ہے۔

    دوسری جانب فوجی لٹریچر میلے میں موجود ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر جنرل کمل داوڑ نے بھی سابق را چیف کی عمران خان سے متعلق بیان کی تائید کی اور کہا کہ بھارت عمران خان خوددار سربراہ ہیں۔وہ جنوبی ایشیاء میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ اجیت دوول ایک طویل عرصے تک بھارتی خفیہ ایجنسی را سے وابستہ رہنے کے بعد اب ملک میں قومی سلامتی کے مشیر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ان کی بات بھارت کے سیکیورٹی حلقوں میں اہم سمجھی جاتی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے حلف اٹھاتے ہی بھارت کو تعلقات میں پیش رفت کی آفر کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ ایک قدم بڑھائیں ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے ، ساتھ ہی ساتھ ان کی حکومت نے وقتاً فوقتاً واضح کیا ہے کہ پاک بھارت تعلقات برابری کی بنیاد پر ہی استوار ہوسکتے ہیں اور ان تعلقات میں مسئلہ کشمیر کو اہم حیثیت حاصل رہے گی۔

  • ملک فوری بحران سے نکل چکا ہے: وزیرِ خزانہ

    ملک فوری بحران سے نکل چکا ہے: وزیرِ خزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر نے قوم کو خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ادائیگیوں میں توازن کے بحران سے نکل آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ادائیگیوں کا کوئی بحران نہیں رہا، ملک فوری بحران سے نکل چکا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا بحران بھی ٹل گیا ہے۔

    [bs-quote quote=”جون جولائی میں خسارہ 2 ارب ڈالر، اگست اور ستمبر میں 1.5 ارب ڈالر ہوا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”اسد عمر” author_job=”وفاقی وزیرِ خزانہ”][/bs-quote]

    وزیرِ خزانہ اسد عمر نے کہا کہ معیشت کی سمت میں تبدیلی آئی ہے، سعودی عرب نے 6 ارب ڈالر دیے، مزید ذرائع سے بھی رقم آئی، اب حکومت کی توجہ طویل المیعاد استحکام پر مرکوز ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں آئے، باقی 3 ارب ڈالر سالانہ پیٹرول کی شکل میں ملیں گے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ جون جولائی میں خسارہ 2 ارب ڈالر ہوا ہے، جب کہ اگست اور ستمبر میں 1.5 خسارہ ہوا ہے، بیلنس آف پیمنٹ کا فوری بحران ختم ہو گیا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  دورہ چین مفید رہا، دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے میں مدد ملی، شاہ محمود قریشی


    وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ہم ملک میں روزگار، صنعت اور زراعت کو ترقی دے رہے ہیں، پچھلی حکومت قرضے لے کر ریزرو بڑھاتی تھی، ہم ایکسپورٹ میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ 9 نومبر کو بیجنگ میں اہم میٹنگ ہوگی، گورنر اسٹیٹ بینک اور فنانس سیکریٹری میٹنگ میں شرکت کے لیے بیجنگ جا رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیرِ خزانہ نے آج دورۂ چین کے بعد دفترِ خارجہ میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔