Tag: پی ٹی آئی کے کارکنوں

  • پی ٹی آئی جلسہ: کریک ڈاؤن کی تیاریاں جاری، نادراہیڈ کوارٹرچوک سیل

    پی ٹی آئی جلسہ: کریک ڈاؤن کی تیاریاں جاری، نادراہیڈ کوارٹرچوک سیل

    اسلام آباد: حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے 30نومبر جلسے کو روکنے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔آئندہ چند روز میں بڑے پیمانے پر کریک ڈائون بھی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کو روکنے کے لئے پولیس کو حکومت کی جانب سے ہدایت جاری کر دی گئی ہیں ۔پولیس نے حکومتی احکامات کی روشنی میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بھارہ کہو کے مختلف علاقوں میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے بھی مارے گئے ہیں اور ان کو دھمکیاں دی گئی ہیں کہ اگر 30 نومبر کے جلسے میں شرکت کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کو پہلے سے درج ایف آئی آر میں گرفتار کر لیا جائے گا ۔

    پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی یہی ہدایات ملی ہیں کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ڈرایا جائے اور دوسرے مرحلے میں کارکنوںکی عمل میںجائیں گیاور اس مقصد کے لئے آئندہ چند روز میں احکامات جاری کر دئے جائیں گے بھارہ کہو میں پی ٹی آئی کے عہداران راجہ وقاص اورچوہدری ساجد کے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے مگر وہ گھر پر موجود نہیں تھے جس پر ان کے گھر والوں کو پیغام دیا گیا کہ وہ جلسہ میں شرکت نہ کر یں۔

    پولیس نے ڈی چوک کی طرف جانے والے راستے بھی سیل کرنا شروع کر دیا گیا ہے ۔نادرا چوک کر بلاک رکھ کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ ریڈ زون میں پولیس کی نفری بھی بڑھا دی گئی ہے ۔

  • تحریک انصاف کوکراچی میں جلسےکی اجازت مل گئی

    تحریک انصاف کوکراچی میں جلسےکی اجازت مل گئی

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے تحریک انصاف کو کراچی میں مزار قائد سےمتصل میدان میں جلسے کی اجازت دے دی ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف اتوار اکیس ستمبر کو کراچی میں میدان سجائے گی،محکمہ داخلہ سندھ نے تحریک انصاف کو کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی تحریک انصاف کی جانب سے محکمہ داخلہ کو اتوار کوکراچی میں مزار قائد کے سامنے جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دی گئی تھی۔

    تحریک انصاف کے جلسے کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کے لیے ضلعی ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ایک اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس میں جلسے کے انتظامات اور سکیورٹی سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا، پی ٹی آئی کے چیئرمین اس جلسے سے خطاب کیلئے کراچی آئیں گے، تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل جلسے کے انتظامات کی نگرانی کریں گے۔

  • پنجاب پولیس کا پی ٹی آئی کے کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن

    پنجاب پولیس کا پی ٹی آئی کے کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن

    اسلام آباد: تحریکِ انصاف کا آزادی مارچ جاری ہے، پنجاب پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران فیروز والا سے پی ٹی آئی کے مزید آٹھ کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    اسلام آباد میں آزادی مارچ شروع ہوئے ایک ماہ سے بھی زیادہ ہوگیا ہے، آزادی مارچ میں تحریکِ انصاف کے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اور کارکنوں نے وزیرِاعظم کے استعفے کے بغیر واپس نہ جانے کا عزم کر رکھا ہے۔

    پنجاب پولیس مختلف شہروں میں تحریکِ انصاف کے کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے ۔ فیروز والا میں پولیس نے پی ٹی آئی کے آٹھ کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    موٹر وے فیض پور ، انٹر چینج راوی پل پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو اسلام آباد جانے سے روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے، کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن پر تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے شدید مذمت کی جارہی ہے۔