Tag: پی ٹی آئی

  • پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت کو جلسوں، ریلیوں سے نہیں روکا، وزیراعظم

    پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت کو جلسوں، ریلیوں سے نہیں روکا، وزیراعظم

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت کو جلسوں، ریلیوں سے نہیں روکا، 8 فروری کو انتخابات ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد سیاسی استحکام کیلئے بڑی جماعتوں کو سوچنا ہوگا۔ پی ٹی آئی سمیت کسی جماعت کو جلسوں اور ریلیوں سے نہیں روکا۔ پی ٹی آئی کو سیاسی سرگرمیوں کی مکمل اجازت ہے۔

    انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ 8 فروری کو انتخابات ہوں گے، اپنی ذمےداریاں بخوبی ادا کریں گے۔ نگران حکومت کسی ایک جماعت کو فیور نہیں دے رہی۔ نگران حکومت کے تمام جماعتوں کے ساتھ بہتر تعلقات ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم کو متنازع بنانےکی کوششیں کی گئیں۔ مختلف ایم او یوز سائن کرنے قطر، سعودی عرب اور کویت جارہے ہیں۔ آنے والے ہفتے میں اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔

    انھوں نے کہا کہ اگلے 2 ماہ میں بھاری اور متاثرکن غیرملکی سرمایہ کاری ہوگی۔ دوست ممالک کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر کوئی کنفیوژن نہیں۔

    انوارالحق نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیکیورٹی چیلنجز پہلے سے زیادہ ہیں۔ سیکیورٹی چیلنجز کو سیاسی عمل سے نہیں جوڑنا چاہتے۔ نگران حکومت شفاف الیکشن یقینی بنائے گی۔ عوام سے ووٹ لینے کیلئے محرومی کا کارڈ استعمال کیا جارہا ہے۔

    نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 29 نومبر کو بیرون ملک ہوں گا، عدالت میں پیشی ممکن نہیں۔ عسکریت پسند بلوچ مزدوروں اور اساتذہ کو قتل کرتے ہیں۔ عدالت اس قتل عام پر بھی جواب طلب کرے۔

    انوارالحق نے کہا کہ سرفراز بگٹی کے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدلیہ کے لاڈلے کہنے کے بیان کا علم نہیں۔ میں سرفراز بگٹی میری کابینہ کے ممبر ہیں۔ جو باتیں سرفرازبگٹی نے کیں شاید ان کی ذاتیات سے متعلق ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ سرفرازبگٹی نے ن لیگ کی حمایت میں بیان دیا ہے تو میں ان کا ترجمان نہیں۔ سیاسی جماعتوں کی الیکشن سے متعلق جائز شکایتوں پر کارروائی ہوگی۔

  • پی ٹی آئی بلے کے نشان کےلیے اہل ہے یا نہیں؟  فیصلہ آج سنایا جائے گا

    پی ٹی آئی بلے کے نشان کےلیے اہل ہے یا نہیں؟ فیصلہ آج سنایا جائے گا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا، الیکشن کمیشن نے فیصلہ تیرہ ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ آج فیصلہ سنایا جائے گا، ممبر نثار درانی کی سربراہی میں کمیشن 12بجے فیصلہ سنائے گا۔

    انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا تھا، جس میں کہا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر پی ٹی آئی کو بلے کے نشان کے لیے نااہل کیوں نہ کیا جائے۔

    جس ہر پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن پارٹی آئین میں ترمیم سے پہلے ہوئے ، بعد میں ہم نے ترامیم واپس لے لی ہیں ، بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 13 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    خیال رہے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ الیکشن کمیشن میں 2022 سے زیر التوا ہے، کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا گیا تھا، الیکشن ایکٹ کیمطابق تمام سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات کرانا لازم ہے۔

  • پی ٹی آئی  کا عام انتخابات کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ

    پی ٹی آئی کا عام انتخابات کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کردیا اور کہا جلسے ، انتخابی مہم اور بینرز لگانے کی اجازت دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ضابطہ اخلاق سے متعلق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مشاورتی اجلاس ہوا ، پی ٹی آئی نے عام انتخابات کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کردیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے جلسے،انتخابی مہم اوربینرزلگانےکی اجازت دینے اور آزادانہ انتخابی مہم چلانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی نے آئین کے مطابق 90 روز میں انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

    چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کوہدایت کی کہ آج کی میٹنگ ضابطہ اخلاق پرمشاورت کیلئےبلائی گئی، آج ضابطہ اخلاق پر تجاویز دیں۔

    چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں سے دیگر ایشوز پر بعد میں ملاقات کرسکتے ہیں، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات پریقین رکھتا ہے۔

  • پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس صفرکردی تھی، مزمل اسلم

    پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس صفرکردی تھی، مزمل اسلم

    ماہرِ معیشت مزمل اسلم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ساڑھے 3 سالوں میں پیٹرولیم لیوی صفر کر دی تھی، پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ عالمی مارکیٹ بھی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ماہرِ معیشت مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ تاثر دیا گیا کہ پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھائی گئیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سیلز ٹیکس پی ٹی آئی نے صفر کر دی تھی۔ پی ٹی آئی کے جانے کے بعد سب سے پہلے مفتاح اسماعیل نے 30 روپے پی ڈی ایل لگائی۔

    مزمل اسلم نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف سے منظوری لی تھی کہ تیل کی قیمتوں پر سیلز ٹیکس صفر رہے گا۔ روپے کی قدرکی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    ماہرمعیشت نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 93 ڈالر فی بیرل کے آس پاس ہیں۔ پی ٹی آئی دورمیں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے اوپر رہیں۔ اس وقت تیل کی قیمتوں میں فی لیٹر 100 روپے حکومتی جیب میں جا رہے ہیں،

    انھوں نے کہا کہ ٹیکس ٹارگٹ کو مکمل کرنے کیلئے پی ڈی ایل گزشتہ سال 50 روپے کی گئی، اس کے باوجود ٹیکس ٹارگٹ حاصل نہیں کیا گیا۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ٹیکس کلیکشن نہ ہونے کی وجہ سے پی ڈی ایل کو 60 روپے تک لے گئے۔ اس وقت بھی تیل کی قیمتوں کے ذریعے ٹیکس ٹارگٹ حاصل کیا جا رہا ہے۔

  • نگراں وزیراعظم کے انٹرویو پر پی ٹی آئی کا ردعمل

    نگراں وزیراعظم کے انٹرویو پر پی ٹی آئی کا ردعمل

    لاہور: نگراں وزیراعظم انوالحق کاکڑ کے ٹی وی انٹرویو پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا کہ نگراں وزیراعظم کا 9 مئی واقعات کے تناظر میں بیان حیران کن اور باعث تشویش ہے۔

    ترجمان کے مطابق نگراں وزیراعظم بادی النظر میں ابتک آئین اور اپنے مینڈیٹ کو سمجھنے سے قاصر ہیں، انوارالحق کاکڑ کی 90 روز میں شفاف انتخابات کے انعقاد کی واحد ذمہ داری ہے لیکن وہ انتخابات کے سوا ہر موضوع پر لب کشائی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    میرے گمان میں بھی نہیں تھا نگران وزیراعظم بن جاؤں گا، انوار الحق کاکڑ

    پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ ملک حکومتی سطح پر ناقص، گمراہ کن بیانیوں کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا، یہ تمام بیانیے 9 مئی واقعات کے حقائق چھپانے کی ایک کوشش لگتی ہے جنہیں قوم تسلیم نہیں کررہی۔

     ترجمان نے مزید کہا کہ قوم 9 مئی واقعات کی غیر جانبدارانہ اور اعلیٰ سطح عدالتی تحقیقات کی منتظر ہے، نگراں وزیراعظم کے پاس قابلِ اعتبار شواہد ہیں تو وہ قوم کے سامنے رکھیں۔

  • جو راز اور معلومات میرے پاس ہیں وہ کسی کے پاس نہیں: پرویز خٹک

    جو راز اور معلومات میرے پاس ہیں وہ کسی کے پاس نہیں: پرویز خٹک

    مانسہرہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  پارلیمنٹیرین کے سربراہ  پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جو راز اور معلومات میرے پاس ہیں وہ کسی کے پاس نہیں ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  پارلیمنٹیرین کے سربراہ  پرویز خٹک نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سیاسی لوگ باریاں لیکر ہمیں قرضوں کے دلدل میں پھنساتے گئے۔

    پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مرکز اور صوبے میں حکومت رہی مگر افسوس ہم نیا پاکستان نہ بناسکے، تحریک انصاف نے ساڑھے 3 سال ملک کیلئے کچھ نہیں کیا۔

    پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی  ملک کے تاحیات حکمران اور بادشاہ بننا چاہتے تھے، چیلنج کرتا ہوں کے پی آپ کو چھوڑ کر جارہا ہے روک سکتے ہو تو روک لو۔

    پرویز خٹک نے مزید کہا کہ حکومت صرف میری ذاتی کاوش سے بنی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کریڈٹ نہیں تھا، جو راز اور معلومات میرے پاس ہیں وہ کسی کے پاس نہیں ہیں۔

  • ‘برگرلیڈرشپ نے ٹک ٹاکرکیساتھ مل کر ریاست پرحملہ کیا’

    ‘برگرلیڈرشپ نے ٹک ٹاکرکیساتھ مل کر ریاست پرحملہ کیا’

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا، بانی رکن اور سینئرنائب صدر پی ٹی آئی سندھ اشرف جبارقریشی نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اشرف جبارقریشی نے پارٹی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پارٹی سیاست کے بجائےریاست کیساتھ ٹکراؤ میں چلی گئی،ہماری لائف لائن پرحملہ ہوا،شہیدوں کی یادگاروں کو نقصان پہنچایاگیا، اس کی ذمہ داری کون قبول کرےگا؟۔

    انہوں نے کہا کہ برگرلیڈرشپ نےٹک ٹاکرکیساتھ مل کر ریاست پرحملہ کیا، سوشل میڈیاایکٹرز کو صرف لائک چاہیے تھے،کیااس کےذمہ دار وہ تمام لیڈرشپ نہیں ہیں؟جنہوں نے ہدایات دیں،ایک غلط اقدام کے باعث آج تمام کارکنان اوران کے گھروالے پریشان ہیں۔

    اشرف جبارقریشی نے کہا کہ ہمیشہ چیئرمین پی ٹی آئی سےاختلاف کیااوردرست بات بتائی،چیئرمین پی ٹی آئی سیاست کو نہیں سمجھتےاوراب ان کو سمجھ آرہی ہے کہ کچھ نارمل نہیں، آج بہت ہی افسوس ہےکہ پی ٹی آئی کے فیصلےعجیب وغریب ہیں۔

    ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے سوال کیا کہ ان لوگوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں جو خود ساختہ تھانیدارتھے اب روپوش ہیں، کیارو پوش ہونامسئلےکاحل ہے؟ ایسےیہ لڑائی اوربڑھےگی،کارکنان اورآپ کی بات سننے والوں کومشکلات سےنکالیں،لیڈر بنیں،گیدڑنہ بنیں،سب کےسب چپ کرکےبیٹھ گئے،واٹس ایپ پرمتحرک ہیں باقی کوئی بھی ذمہ داری لینےکو تیارنہیں۔

    اپنے طویل پیغام میں اشرف جبارقریشی نے کہا کہ میں سینئرنائب صدرپی ٹی آئی سندھ کےعہدےسےاستعفیٰ دیتاہوں،جب تک اصلی پی ٹی آئی نہیں ہوگی یہ سب ایک ڈرامہ ہے۔

  • پی ٹی آئی منحرف اراکین کا میئر الیکشن ووٹ کاسٹ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ

    پی ٹی آئی منحرف اراکین کا میئر الیکشن ووٹ کاسٹ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین کے ہونے والے اجلاس میں میئر الیکشن ووٹ کاسٹ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئر  الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کے اراکین کا   اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی آئی کے 30 منحرف ارکان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے یونین کونسل (یو سی) چیئرمین اسد امان کو اپنا پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا ہے۔

    اراکین کا کہنا ہے کہ پارلیمانی لیڈر اسد امان جسے کہےگا اسے ووٹ کرینگے وہ کہے گا ووٹ نہیں کرنا تو نہیں کرینگے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے یونین کونسل (یو سی) چیئرمین اسد امان نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ وہ 12 جون کے اعلان پر قائم ہیں، میئر کراچی کے لیے جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم کو ووٹ نہیں ڈالیں گے۔

    کراچی کی میئرشپ کے لیے الیکشن آج کراچی آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا، میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں، جب کہ حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں۔

    ڈپٹی میئر کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار سلمان عبداللّٰہ مراد اور جماعت اسلامی کے سیف الدین کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

  • جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ، ایک اور شرپسند کا اعترافی بیان سامنے آ گیا

    جناح ہاؤس لاہور میں توڑ پھوڑ، ایک اور شرپسند کا اعترافی بیان سامنے آ گیا

    اسلام آباد: جناح ہاؤس لاہور پر حملہ کرنے والے ایک اور شر پسند کی شناخت ہو گئی، اعترافی بیان بھی سامنے آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں شامل ایک اور شرپسند کی شناخت عاشق خان کے نام سے ہو گئی ہے جو سیاسی جماعت کا فعال کارکن اور لاہور کا رہائشی ہے۔

    عاشق خان نے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کے دوران فوج کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا تھا ’’چیئرمین پی ٹی آئی ہماری ریڈ لائن ہے ان کو جلد سے جلد رہا کرو ورنہ ہم اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔‘‘

    شر پسند نے سیاسی جماعت کی قیادت میں لوگوں کو اکسایا اور ان کو کہا ’’جناح ہاؤس کی طرف گامزن ہوں اور اس پر حملہ کریں۔‘‘

    شرپسند عاشق خان نے اب ایک ویڈیو میں اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جب 9 مئی کو چیئرمین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تو زمان پارک میں یہ پہلے سے طے شدہ تھا کہ اگر ان کو گرفتار کر لیا گیا تو ہم نے جناح ہاؤس پر حملہ کرنا ہے۔‘‘

    عاشق خان نے کہا ’’حملہ کرنے کی ہدایات ہمیں زمان پارک میں پہلے سے ملتی رہی ہیں، کیوں کہ جب سے چیئرمین کی حکومت گئی ہے تب سے پاک فوج کے خلاف ہماری ذہن سازی کی جاتی رہی اور ہمارے ذہن میں فوج سے نفرت کو ابھارا جاتا رہا۔‘‘

    شرپسند عاشق نے کہا ’’ہمارے ذہنوں کو فوج سے نفرت کی طرف موڑا گیا، یہی سوچ ہمیں جناح ہاؤس کی حدود میں لے گئی اور ہم اس پر حملہ آور ہو گئے۔‘‘

  • جماعت اسلامی نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے تحفظ کے لیے درخواست دائر کر دی

    جماعت اسلامی نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے تحفظ کے لیے درخواست دائر کر دی

    کراچی: جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کے تحفظ کے لیے درخواست دائر کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کراچی نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو منتخب بلدیاتی نمائندوں کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مختلف ٹاؤنز کے منتخب نمائندوں کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، اور الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ تمام منتخب نمائندوں کے حلف کو یقینی بنائیں۔

    درخواست میں الیکشن کمیشن، چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سندھ ہائی کورٹ میں فوری سماعت کی درخواست دائر کی ہے، بلدیاتی انتخابات کو یرغمال بنایا جا رہا ہے، سندھ حکومت ان انتخابات پر قبضہ کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، ڈھائی سال کی جدوجہد کے بعد بلدیاتی الیکشن ہوئے ہیں۔