Tag: پی ٹی آئی

  • جب تک گرفتار نہیں ہوتا روزانہ ٹوئٹ جاری رہے گی، شیخ رشید

    جب تک گرفتار نہیں ہوتا روزانہ ٹوئٹ جاری رہے گی، شیخ رشید

    راولپنڈی: شیخ رشید احمد نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک وہ گرفتار نہیں ہوتے، تب وہ روزانہ ٹوئٹ کرتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں اور پارٹی چھوڑنے کے اعلانات کا سلسلہ عروج پر ہے، ایسے میں شیخ رشید ایک بار پھر جیل جانے کے لیے تیار رہنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    انھوں نے آج بدھ کو ٹوئٹ کیا ’’میں پہلے بھی جیل گیا، اور اب پھر جانے کو تیار ہوں، جب تک گرفتار نہیں ہوتا روزانہ ٹوئٹ جاری رہے گی۔‘‘

    شیخ رشید نے لکھا ’’آج کل پریس کانفرنس نہیں پریشر کانفرنس ہو رہی ہیں، دو تین مہینے سسرال جیل کاٹنے سے قیامت نہیں آ جاتی، میں نے کلاشن کوف کے جھوٹے مقدمے میں 7 سال قید کاٹ کاٹی، کڑیاں والا قتل میں بھی سسرال گیا ہوں۔‘‘

    انھوں نے مزید لکھا ’’معاشی اقتصادی سیاسی تباہی کا ملبہ موجودہ نااہل حکومت پر گرنا چاہیے، مسئلہ اقتصادی ہے، سیاسی بنا دیا گیا تاکہ مصنوعی بجٹ پیش کیا جا سکے۔‘‘

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم 9 مئی واقعے کی مذمت کرتی ہے، ملزموں سے کوئی ہمدردی نہیں، لیکن چادر اور چار دیواری اور خواتین کا احترام ضروری ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ ہو چکا، نہیں ہوا تو 15 جون تک ہو جائے گا۔‘‘

  • پی ٹی آئی چھوڑنے کے سوال پر اسد قیصر کا جواب

    پی ٹی آئی چھوڑنے کے سوال پر اسد قیصر کا جواب

    اسلام آباد: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے سوال پر کہا کہ ان پر کسی نے کوئی دباؤ نہیں ڈالا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں وسیم بادامی نے جب ان سے سوال کیا کہ کیا ان پر پچھلے دنوں کسی نے دباؤ ڈالا ہے کہ پارٹی چھوڑیں اور ایک پریس کانفرنس کریں؟ اسد قیصر نے جواب دیا ’’مجھے نہ کسی نے فون کیا نہ کوئی ایسی جرات کر سکتا ہے۔‘‘

    اسد قیصر نے کہا ’’جس طرح پی ٹی آئی میں عمران خان نے بنیادی کردار ادا کیا، میں نے بھی زندگی کے 27 سال اس پارٹی کو دیے ہیں، میرا اور عمران خان کا ’چولی دامن والا‘ تعلق ہے۔‘‘

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ ان کے قریبی تعلق کی وجہ سے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ کوئی دباؤ ڈالے گا اور وہ پارٹی چھوڑ دیں گے۔

    اس سوال پر کہ عاصم منیر جب ڈی جی آئی ایس آئی تھے تو انھیں عہدے سے برطرف کرنے کی کیا وجہ تھی؟ اسد قیصر نے کہا کہ اسپیکر ہونے کے ناطے انھیں کچھ معاملات کے بارے میں پتا نہیں ہے، عاصم منیر سے اچھی ملاقاتیں بھی ہوئی تھیں، لیکن عہدے سے برطرفی والے معاملے کی تفصیل کا مجھے علم نہیں ہے، اور میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

    گرفتاری سے متعلق انھوں نے کہا ’’مجھ پر کوئی بیس بائیس ایف آئی آرز ہیں، لیکن میں نے ضمانت لی ہوئی ہے، مجھے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریلیف دیا ہے کہ جب تک میرے خلاف تمام کیسز یک جا نہ ہوں، مجھے گرفتار نہ کیا جائے۔‘‘

  • کراچی میں جلاؤ گھیراؤ، پولیس نے 90 سے زائد مزید تصاویر اور ویڈیوز جاری کر دیں

    کراچی میں جلاؤ گھیراؤ، پولیس نے 90 سے زائد مزید تصاویر اور ویڈیوز جاری کر دیں

    کراچی: شہر قائد میں شارع فیصل اور دیگر مقامات پر جلاؤ گھیراؤ کے سلسلے میں شعبہ تفتیش پولیس نے 90 سے زائد مزید تصاویر اور ویڈیوز جاری کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع فیصل اور دیگر مقامات پر جلاؤ گھیراؤ کی مزید تصاویر اور ویڈیوز شعبہ تفتیش پولیس نے جاری کر دی ہیں، یہ تصاویر جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے مقامات سے حاصل کی گئی ہیں۔

    تصاویر اور ویڈیوز میں پی ٹی آئی ایم این اے، ایم پی ایز کو وقوعہ پر دیکھا جا سکتا ہے، جاری کردہ تصاویر میں پی ٹی آئی کراچی کے عہدیدار بھی شامل ہیں، اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔

    ایم پی اے راجا اظہر اور ایم این اے فہیم خان بھی نظر آ رہے ہیں، ڈاکٹر مسرور سیال اور حلیم عادل شیخ کے پی آر او فرحان بھی موجود ہیں، ایم پی اے ڈاکٹر سعید آفریدی اور ایم این اے سیف الرحمان محسود بھی نظر آ رہے ہیں، ایم پی اے رابستان خان، ان کے بھائی پیر رحمان، صدر ڈسٹرکٹ ویسٹ اسد امان اور سابقہ ایم این اے عطااللہ، راجا اظہر کے بڑے بھائی راجا آصف اور دیگر بھی موجود ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر قیدی وین کو جلانے والے کارکنان کی بھی نشان دہی کی گئی ہے، قیدی وین جلانے میں ملوث ملزم کا نام فرحان خان بنگشن بتایا گیا ہے، جب کہ تصاویر اور ویڈیوز میں نظر آنے والے ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے، تمام ملزمان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

  • پی ٹی آئی کے ایک  اور رہنما کا  پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : سابق وزیر ملک امین اسلم نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا، پریس کانفرنس میں علیحدگی کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق 9مئی کے پرتشدد واقعات پر پی ٹی آئی کے ایک اور ہنما کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    سابق وزیر ملک امین اسلم نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا، ملک امین اسلم آج پریس کانفرنس میں علیحدگی کا اعلان کریں گے۔

    خیال رہے ایک کے بعد ایک رہنما پارٹی کو خیرباد کہہ رہا ہے، گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنما عامر محمود کیانی نے پارٹی چھوڑنے اورسیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

    عامر کیانی کا کہنا تھا کہ نو مئی کا واقعہ انتہائی تکلیف دہ ہے، اس قسم کی سیاست کا حصہ نہیں بن سکتا جس میں پاکستان پرآنچ آئے۔

    پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی کریم گبول اور سنجے گنگوانی نے بھی پارٹی چھوڑنے کااعلان کیا جبکہ پی پی ایک سو انچاس سے پی ٹی آئی کےامیدوار عباد فاروق نے پارٹی ٹکٹ واپس کرتے ہوئے یاسمین راشد اور محمود الرشید کو کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کا ذمہ دار ٹھہرا دیا تھا۔

  • پولیس کا پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار

    پولیس کا پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار

    کراچی پولیس نے نو مئی واقعات میں ملوث افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی ماڑی پور ٹاؤن کے جوائنٹ سیکریٹری امین خان، لیاقت آباد یوسی ون سے شاہجہان، یوسی سات سے زاہد خانزادہ کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف ناظم آباد ٹاؤن میں بھی کارروائی کرتے ہوئے سابق امیدوار وائس چیئرمین یوسی چھ سعید ملوک کو گرفتار کرلیا ہے، نیوکراچی کی یوسی چھ کے کونسلر نوید کو بھی پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: عامر کیانی نے پی ٹی آئی کیوں چھوڑی؟ عمران اسماعیل کا انکشاف

    آرام باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے آج 19 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں سے متعدد افراد نو مئی کے واقعات میں ملوث تھے۔

  • پی ٹی آئی رہنما کو گرفتاری سے بچانے کے لیے تعاون پر پشاور پولیس کا ایس ایچ او گرفتار

    پی ٹی آئی رہنما کو گرفتاری سے بچانے کے لیے تعاون پر پشاور پولیس کا ایس ایچ او گرفتار

    پشاور: پی ٹی آئی رہنما کو گرفتاری سے بچانے کے لیے تعاون پر پشاور پولیس کے ایس ایچ او فواد خان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں ایس ایچ او گلبرک فواد خان کی سابق ایم پی اے ملک واجد کی گرفتاری کی بجائے معاونت کا انکشاف ہوا ہے، ایس ایچ او نے پی ٹی آئی رہنما کو ٹریس ہونے سے بچانے کے لیے مشورہ دیا تھا۔

    پشاور پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو گرفتار کر لیا، اور اس کے خلاف پولیس ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    ایس ایچ او کے خلاف درج ایف آئی آر کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک واجد پر کارکنان کو اکسانے اور توڑ پھوڑ میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

    کے پی پولیس کا سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد گرفتار

    تاہم، ایس ایچ او فواد خان نے سابق ایم پی اے ملک واجد سے رابطہ کر کے ان کو لوکیشن ٹریس ہونے سے بچانے کے لیے موبائل فون آف کرنے کا مشورہ دیا۔

  • اب تک پی ٹی آئی کے کن رہنماؤں کو گرفتار کیا جا چکا ہے؟

    اب تک پی ٹی آئی کے کن رہنماؤں کو گرفتار کیا جا چکا ہے؟

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کی پکڑ  دھکڑ جاری ہے اب تک  ڈاکٹر یاسمین راشد اور شیریں مزاری بھی گرفتار  ہیں جبکہ عامر ڈو  کو گرملتان اور خسروبختیار کو لاہور سے حراست میں لیاگیا۔

    اس کے علاوہ گزشتہ روز سوات میں مراد سعید کےگھر پر چھاپہ مار تلاشی لی گئی لیکن مراد سعید گھر میں موجود نہیں تھے۔

    بدھ کو  پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمو دقریشی، اسد عمر، فواد چوہدری، قاسم سوری، اعجاز چوہدری سمیت کئی رہنما کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

    تاہم پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ایم پی او کے تحت اپنی گرفتاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمر کیس میں پولیس کو نوٹس جاری کردیے۔

    11 مئی کو علی محمد خان کو اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ آتے ہوئے گرفتار کیا، تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو بھی اسی دن گرفتار کیا گیا جبکہ مسرت اقبال چیمہ کو اسلام آباد پولیس نے حواست میں لے رکھا ہے۔

    دوسری جانب سابق گورنر  پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم لاہور  ہائی کورٹ نے 16 مئی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    اور  اب صحافی اوریا مقبول جان کو رات گئے لاہور میں گھر سے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    واضح رہے کہ منگل کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا۔

    جمعرات 11 مئی کو سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیا اور کہا کہ عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کرے۔

    گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے حکم جاری کیا جس میں عمران خان کو کسی بھی مقدمے میں 9 مئی تک کا ریلیف دیا گیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی القادریونیورسٹی کیس میں بھی 31 مئی تک ضمانت منظور کرلی۔ تحریری حکم میں کہاگیا کہ نیب تحریری جواب ہائیکورٹ میں جمع کرائے اور آئندہ سماعت تک عمران خان کو ہراساں نہ کرے۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی ایم پی او کے تحت گرفتاری بھی پیر تک روک دی اور کہا کہ کسی کرمنل کیس ، 9 مئی کے بعد درج مقدمات ، ایم پی او  وغیرہ میں پیر تک گرفتار نہ کیا جائے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک اور بینچ نے ظلِ شاہ قتل کیس میں عمران خان کی 22 مئی تک ضمانت منظور کی۔

    ایک اور بینچ نے لاہور میں درج تین مقدمات میں عمران خان کی 10 روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم  دیا کہ ریاست چیئرمین پی ٹی آئی کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے۔

  • پی ٹی آئی کی سینئر نائب صدر شیریں مزاری گرفتار

    پی ٹی آئی کی سینئر نائب صدر شیریں مزاری گرفتار

    اسلام آباد: پولیس نے پی ٹی آئی کی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا۔

    اسلام آباد پولیس نے رات گئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری کے گھر پر چھاپہ مار کر  انہیں بیٹی کے سامنے گرفتار کر کے لے گئے۔

    ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ شیریں مزاری کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا۔

    شیریں مزاری کی گرفتاری سے قبل ان کی بیٹی ایمان مزاری نے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ شیریں مزاری گھر میں موجود ہیں، پولیس نے گھر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

    شیریں مزاری کی بیٹی نے لکھا کہ 50 پولیس افسران اور اہلکار گھر کا دروازی توڑ رہے ہیں۔

    تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر یاسمین راشد گرفتار

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد لیڈر اور کارکنان گرفتار ہوچکے ہیں۔

    گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ ، فواد چوہدری کو سپریم کورٹ کے احاطے سے جب کہ شاہ محمود قریشی کو جی بی ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ   پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو بھی  گرفتار کیا گیا۔

    حکام کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو نقص امن کے خطرات کی وجہ سے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

  • پی ٹی آئی رہنما اور کارکن سپریم کورٹ نہ آئیں، وکلا عمران خان

    پی ٹی آئی رہنما اور کارکن سپریم کورٹ نہ آئیں، وکلا عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل نے پی ٹی آئی کے ورکرز اور لیڈر سے اپیل کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ نہ آئیں۔

    سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کو گزشتہ روز چیلنج کیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی ہے، ہائی کورٹ کا عمران خان کی گرفتاری قانونی قرار دینے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے اور عمران خان کو عدالت کے سامنے پیش کرنےکا حکم دیا جائے۔

    چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بینچ نی سماعت کی۔

    سپریم کورٹ کا عمران خان کو ایک گھنٹے میں پیش کرنے کا حکم

    سماعت کے آغاز پر عمران خان کے وکیل حامد خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ آئے تھے، وہ بائیو میٹرک کرارہے تھے جب رینجرز کمرے کا دروزاہ توڑ کر داخل ہوئی، انہوں نے عمران خان کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کو گرفتار کر لیا۔

    سماعت کے بعد عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو حکم دیا کہ عمران خان کو ساڑھے چار بجے تک عدالت میں پیش کریں۔

    عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ جواس وقت عدالت میں موجود ہیں ان کو ہی عدالت میں آنےکی اجازت ہوگی، کوئی سیاسی رہنما اور کارکن عدالت نہیں آئےگا۔

    چیف جسٹس کے اس حکم کے بعد پی ٹی آئی کے وکیل نے پی ٹی آئی کے ورکرز اور لیڈر کو کہا ہے کہ کوئی بھی سپریم کورٹ کی جانب اپنے قدم نہ بڑھائیں۔

    پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ چیف جسٹس نے ہدایت کی ہےکہ کوئی بھی نہ آئے، اگر عدالتی احترام کی خلاف ورزی ہوگی تو قابل قبول نہیں ہوگا

  • پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے شوکت یوسفزئی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

    پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے شوکت یوسفزئی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

    پشاور: پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے شوکت یوسفزئی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے مشتعل مظاہرین نے اپنے ہی پارٹی رہنما شوکت یوسفزئی کو گھیر لیا، اور ریڈ زون میں داخلے سے منع کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    شوکت یوسفزئی مظاہرین کو سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچانے کی تلقین کرتے رہے، تاہم وہ اس تلقین پر بہم ہو گئے اور اپنے ہی رہنما کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر کارکنوں میں شدید اشتعال ہے۔