Tag: پی ٹی آئی

  • جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے 60 کارکن اٹک جیل منتقل

    جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے 60 کارکن اٹک جیل منتقل

    اٹک: جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پی ٹی آئی کے 60 کارکن اٹک ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے 60 کارکنوں کو اٹک ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کارکنان جلاؤ گھراو، توڑ پھوڑ اور آگ لگانے میں ملوث تھے، گرفتار بیش تر کارکنان کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کارکنان کے ہاتھوں زخمی 10 اہل کار اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

  • پولیس پی ٹی آئی کی انتخابی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے: عمران خان

    پولیس پی ٹی آئی کی انتخابی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے: عمران خان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس پی ٹی آئی کی انتخابی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹوئٹ میں اسلام آباد پولیس کے حوالے سے کہا ہے کہ آئی جی پولیس کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی انتخابی سرگرمیوں پر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

    عمران خان نے F10 کے یو سی چیئرمین افضل خان کی ہمت کی داد دیتے ہوئے کہا کہ جس تحریک میں افضل خان جیسے باہمت نوجوان ہوں، تو پولیس کی بربریت ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

    افضل خان کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ قومی انتخابات میں صرف چند ماہ باقی ہیں، لیکن آئی جی کی سربراہی میں پارٹی کی انتخابی سرگرمیوں پر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

  • پی ٹی آئی چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے آج مختلف شہریوں میں ریلیاں نکالے گی

    پی ٹی آئی چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے آج مختلف شہریوں میں ریلیاں نکالے گی

    لاہور : تحریک انصاف چیف جسٹس سے اظہاریکجہتی کیلئے آج مختلف شہریوں میں ریلیاں نکالے گی، لاہور سے ریلی کی قیادت عمران خان خود کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سےاظہاریکجہتی کیلئے آج مختلف شہریوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی ، لاہور میں ریلی زمان پارک سے شروع ہو کر لکشمی چوک پراہتمام پذیر ہوگی۔

    لاہور سے ریلی کی قیادت عمران خان خودکریں گے،ریلی دوپہر3بجےشروع ہوگی اور زمان پارک ،گاڑھی شاہو ،ریلوےاسٹیشن ،نشتر روڈ،میکلوڈر روڈ سے گزرے گی۔

    عمران خان گاڑی میں بیٹھ کر لکشمی چوک میں ریلی کے اختتام پر خطاب کریں گے۔

    دوسری جانب عمران خان کی کال پر عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے کئے راولپنڈی میں تیاریاں جاری ہیں،شیخ رشید،راشدشفیق کےہمراہ لال حویلی سےکمیٹی چوک تک ریلی کی قیادت کریں گے۔

    غلام سرورخان ،واثق قیوم عباسی کے ہمراہ پی ٹی آئی آفس سے ریلی جبکہ پی پی10کےامیدوارجمیل صابر، راجہ وحید قاسم ریلی کی قیادت کریں گے۔

    راجہ راشدحفیظ اور راجہ ماجد حسین دھنیال ریلی کی قیادت کریں گے جبکہ فیاض الحسن پی پی11کےامیدوارعارف عباسی اپنےحلقوں سےریلی کی قیادت کریں گے۔

    اس کے علاوہ حاجی امجد، سردار سلیم خان اور راجہ طارق اپنے اپنے حلقوں سے ریلی کی قیادت کریں گے۔

    راولپنڈی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر ریلی کی مشروط اجازت دے دی ، کمیٹی چوک کے مقام سےریلی نکالی جائےگی۔

    اس سے قبل تحریک انصاف کو زمان پارک سے لکشمی چوک تک ریلی کی اجازت مل گئی تھی ، ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدرنےتحریک انصاف ریلی کی اجازت کانوٹیفکیشن جاری کیا۔

    اجازت نامے میں کہا گیا کہ ریلی کی اجازت دن 2 بجےسےشام ساڑھے 7بجےتک ہو گی، ریلی انتظامیہ پولیس سے تعاون کرے گی تو سیکیورٹی کی ذمہ دارہوگی۔

  • پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں ریلی کی اجازت نہیں مل سکی

    پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں ریلی کی اجازت نہیں مل سکی

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں ریلی کی اجازت نہیں مل سکی، ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت دینے سے معذرت کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو ریلی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیرو پوائنٹ سے ایف نائن تک ریلی نکالنے کی اجازت نہیں مل سکتی۔

    ضلعی انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ اسلام آباد اورگرد و نواح میں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو بھی اس معاملے سے آگاہ کر دیا ہے۔

  • پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق زمان پارک لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور بیرسٹر علی ظفر نے خصوصی شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے حکومت کے ساتھ ہونے والے دو ملاقاتوں کا احوال شرکا کے سامنے رکھا۔

    ذرائع کے مطابق پرویز الہیٰ کے گھرچھاپےکےبعد حکومت سےمذکرات پرپی ٹی آئی میں اختلاف رائے سامنے آیا، ارکان کی اکثریت رائے تھی کہ مرکزی صدر کے گھر پر پولیس چھاپے کے باوجود مذاکرات جاری رکھنے چاہیے یہ گرفتاریاں اور چھاپے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔

    ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی میں شامل تینوں رہنما اب بھی مذاکرات کو جاری رکھنےکےحق میں ہیں،رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہمیں مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے ایسا کیا تو حکومت کو جواز مل جائے گا۔

    عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں چند سینئر رہنماؤں نے ماحول بہتربنانے تک مذاکرات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پرویزالٰہی کےگھرچھاپے سے واضح ہوگیا کہ مذاکرات کرنیوالے سیاستدان کمزورہیں۔

    اجلاس میں اس نقطے پر بھی گفتگو ہوئی کہ مذاکرات میں معاملہ ستمبر یا جولائی کا نہیں بلکہ بجٹ دینےکا ہے اسحاق ڈار ایسا بجٹ دینا چاہتےہیں جو عالمی مالیاتی اداروں سےبات چیت کےخلاف ہوگا، ایسے بجٹ سے نئی آنے والی حکومت کے لیے مشکلات پیدا کرناچاہتے ہیں۔۔ یہ چاہتےہیں نگراں حکومت تین ماہ کا بجٹ دے اورپھر نئی حکومت سالانہ بجٹ لائے۔

  • ثاقب نثار نے پی ٹی آئی کو الیکشن جتوانے کیلئے دھاندلی کا بازار گرم کیا، وزیراعظم

    ثاقب نثار نے پی ٹی آئی کو الیکشن جتوانے کیلئے دھاندلی کا بازار گرم کیا، وزیراعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ثاقب نثار نے پی ٹی آئی کو الیکشن جتوانے کیلئے دھاندلی کا بازار گرم کیا۔

    وزیر اعظم شہباز  شریف نے قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے ان پر ایوان کے 180 اراکین نے اعتماد کا اظہار کیا جس پر وزیر اعظم نے اسمبلی میں کہا کہ آج معزز ممبران نے بلاول بھٹو کی قرارداد پر مجھ ناچیز کو ایک بار پھر عزت سے نوازا، مجھے اعتماد کا ووٹ دینے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتاہوں، ایوان کی جانب سے اعتماد کا اظہار کرنے پر اللہ تعالی کا مشکور ہوں، اعتماد کا ووٹ دینے پر اتحادیوں کا دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ ایوان نے مجھ نا چیز پر اعتماد کیا میں آپ کا مان رکھوں گا کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج پاکستان شدید مشکلات میں ہے، پاکستان پر مشکلات میری یا اس ایوان کے ممبران کی وجہ سے نہیں،  2018 میں ملکی معیشت دنیا میں جانی مانی تھی جو تیزی سے ترقی کررہی تھی،2018 کے بعد ایک جھرلو الیکشن کے نتیجے میں جو ہوا سب سامنے آگیا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے بعض لوگوں کو مجبور کیاگیا کہ فلاں کا ٹکٹ چھوڑیں اور ڈوپٹہ پہنیں، 2018 میں جھرلوزدہ فراڈ الیکشن ہوئے، دنیاجانتی ہےکس طرح آرٹی ایس کو بٹھایاگیا، 2018 میں یہ تاریخ کا پہلا الیکشن تھا دیہاتوں سے گھنٹوں میں نتائج آنا شروع ہوئے اور شہروں سے کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے لیا

    وزیراعظم نے کہا ثاقب نثار نے حکم دیا کہ مزیدگنتی نہیں ہوگی،دھاندلی کے لئے کیا کیا انتظامات کیےگئے، یہ  ایوان 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کی بھرپور تحقیقات کرائے، یاد دلانا چاہتا ہوں جب اسی فلور پر اسوقت کی حکومت اور وزیراعظم نے بیان دیا تھاکہ دھاندلی کی تحقیقات ہونگی، آج تک دھاندلی کی تحقیق نہیں ہوئی،جناب اسپیکرآپ کی خدمت میں مطالبہ پیش کرتا ہوں آپ دھاندلی کی تحقیقات کرائیں۔

    انکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے گفتگو تیزی سے آگے بڑھ رہی تھی، عمران نیازی کےکہنے پر 2 وزرا سے کہا گیا کہ کہہ دیں ہم شرائط کو نہیں مانتے، سائفرکا سب کو اچھی طرح پتا ہے امریکاکو نشانہ بنایاگیا، کہاگیا امریکا نےسازش کے ذریعے حکومت بنوائی، چین اور روس کی جانب سے ہمدردی کا اظہارکیاگیا وہ ہمدردی کا اظہار نہیں مگرمچھ کے آنسو تھے۔

    وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی آڈیولیک آئی ہے، وہ سازش کھل کر سامنے آگئی، ثاقب نثار نے پی ٹی آئی کو الیکشن جتوانے کیلئے دھاندلی کا بازار گرم کیا۔

    انہوں نے کہا کہ  وہ ثاقب نثار جس نے پاکستان میں اسپتالوں کا نظام درہم برہم کردیا، وہ ثاقب نثارجس نے سوموٹو لےلےکر قوم کا حلیہ بگاڑ دیا، جس نے پی کے ایل آئی میں اپنے بھائی کو بھرتی کرانےکیلئےبیڑہ غرق کردیا، اس کا کردارپوری قوم کے سامنے آگیا ہے۔

  • پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کیلئے لاہور سے ٹکٹ ہولڈرز کے نام جاری

    پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کیلئے لاہور سے ٹکٹ ہولڈرز کے نام جاری

    لاہور : پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کیلئے لاہور سے ٹکٹ ہولڈرز کے نام جاری کردیئے گئے، جس میں سابق صوبائی وزرامیں یاسمین راشد،اسلم اقبال اور محمود الرشید شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کیلئے لاہور سے ٹکٹ ہولڈرز کے نام جاری کردیئے گئے، تحریک انصاف نے لاہور سے 3 سابق صوبائی وزراکو ٹکٹ جاری کیا، جس میں سابق صوبائی وزرامیں یاسمین راشد،اسلم اقبال اور محمود الرشید شامل ہیں۔

    کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن غلام محی الدین کوبھی لاہور سےٹکٹ جاری کیا تاہم سابق صوبائی وزیر ڈاکٹرمراد راس اور حماد اظہرٹکٹ حاصل نہ کر سکے۔

    سابق ارکان اسمبلی شبیر گجر اور ملک ظہیر عباس کھوکھر ٹکٹ سے محروم رہے جبکہ پی ٹی آئی لاہور کےصدرشیخ امتیاز،سیکرٹری جنرل زبیرخان نیازی ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

    تحریک انصاف نے پی پی 144 سے یاسر گیلانی ، پی پی 145 سے آصف بھنڈر ، پی پی 146 سے ملک وقار، پی پی 147 سے غلام محی الدین دیوان اور پی پی 148 سے عبدالکریم خان کو ٹکٹ جاری کیا۔

    اس کے علاوہ پی پی 149 سے میاں عباد فاروق، پی پی 150 سے قیصر بٹ، پی پی 151 سے حافظ منصب اعوان، پی پی 152 سے ناصر سلمان ، پی پی 153 سے سعید سندھو اور پی پی 154 سے علی عباس کو ٹکٹ جاری ہوا۔

    پی پی 155 سے شیخ امتیاز، پی پی 156 سے علی امتیاز، پی پی 157 سے حافظ فرحت ، پی پی 158 سے مہر شرافت ، پی پی 159 سے اعظم نیازی، پی پی 160 سے حیدر مجید اور پی پی 161 سے عمار بشیر گجر ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے پی پی 163 سے منشا سندھو ، پی پی 164 سے احمر بھٹی، پی پی 165 سے خالد گجر،پی پی 166 سے سرفراز کھوکھر، پی پی 167 سے ملک ندیم بارا، پی پی 168 سے میاں محمودالرشید، پی پی 169 سے اکرم عثمان ، پی پی 170 سے میاں اسلم اقبال، پی پی 171 سے مہر واجد، پی پی 172 سے زبیر نیازی اور پی پی 173 سے یاسمین راشد کو ٹکٹ جاری کیا گیا

  • شیخ رشید کے افطار ڈنر سے واپسی پر پی ٹی آئی امیدوار ماجد ستی پر فائرنگ

    شیخ رشید کے افطار ڈنر سے واپسی پر پی ٹی آئی امیدوار ماجد ستی پر فائرنگ

    راولپنڈی: پی پی 17 راولپنڈی سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ماجد ستی پر ملزمان نے فائرنگ کر کے ان سے گاڑی چھین لی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے حلقے سترہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار ماجد حسین ستی پر ناکہ لگا کر فائرنگ کی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کی اور ان کی گاڑی بھی چھین کر فرار ہو گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں نے آئی جے پی روڈ پر ناکہ لگا کر ماجد حسین ستی سے گاڑی چھینی اور مزاحمت پر فائرنگ کی، وہ شیخ رشید کے افطار ڈنر سے واپس گھر جا رہے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ آئی نائن اور تھانہ سبزی منڈی کی پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی، جائے واقع سے شواہد لے کر سبزی منڈی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی تھی۔

  • عمران خان کے بعد تحریک انصاف میں مقبول ترین رہنما کون؟

    عمران خان کے بعد تحریک انصاف میں مقبول ترین رہنما کون؟

    اسلام آباد: چیئرمین عمران خان کے بعد تحریک انصاف میں مقبول ترین رہنما کون ہیں؟ ایک مقامی تھنک ٹینک نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دوسرے مقبول لیڈر مراد سعید ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ری پبلک پالیسی تھنک ٹینک نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کے بعد پارٹی میں سب سے مقبول رہنما مراد سعید ہیں، مقبولیت میں مراد سعید دوسرے اور اسد عمر تیسرے نمبر پر ہیں۔

    مقامی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ مراد سعید سب سے زیادہ خیبر پختون خوا میں مقبول ہیں، اس کے بعد پنجاب اور کراچی پی ٹی آئی کے حامیوں میں ان کی مقبولیت موجود ہے۔

  • پی ٹی آئی نے کراچی میں کی جانے والی مردم شماری کے نتائج کو مسترد کردیا

    پی ٹی آئی نے کراچی میں کی جانے والی مردم شماری کے نتائج کو مسترد کردیا

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی میں کی جانے والی مردم شماری کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے عیدالفطر کے بعد احتجاج کی کال دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے انفارمیشن سیکریٹری محمد طحہ نے بیان میں کہا کہ کراچی میں کی جانے والی مردم شماری کےنتائج کومسترد کرتے ہیں۔

    رہنماپی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کراچی میں متنازع مردم شماری معاملے پر احتجاج کی کال دیں گے اور عیدالفطر کے بعد کراچی کی گنتی کےحوالے سےگرینڈ احتجاج کیا جائے گا۔

    محمد طحہ نے کہا کہ کراچی کی الٹی گنتی نامنظور ہے تحریک انصاف نے واضح پیغام دیدیا ہے، دوماہ سے ڈیجیٹل مردم شماری کے نام پر عوام کو صرف بیوقوف بنایا گیا، کراچی کی آبادی اندرون سندھ سے کم ظاہرکرناشہری حقوق پرڈاکا ہے۔

    خیال رہے مردم شماری میں کراچی کی ڈیڑھ کروڑ آبادی کو غائب کر دیا گیا ہے اور 2017 میں دکھائی گئی ڈیڑھ کروڑ آبادی میں سے اس بار ہونے والی مردم شماری میں 10 لاکھ آبادی کو کم دکھایا جا رہا ہے۔

    کراچی کی کچی آبادیوں، سپر ہائی وے کے اطراف آبادیوں کو گنا ہی نہیں گیا ہے اور کثیر المنزلہ عمارات میں ہر گھر کو الگ م ش دینے کے بجائے ایک ہی شمار کیا گیا ہے۔