Tag: پی ٹی آئی

  • خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئی

    خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئی

    پشاور : خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت گورنر کو فوری الیکشن کیلئے تاریخ دینے کا حکم دے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں کے پی میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ، درخواست اسپیکرخیبرپختونخوااسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے دائر کی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا نے انتخابات کیلئے8اکتوبرکی تاریخ دی ہے، گورنرنےپہلے28مئی کی تاریخ کااعلان کیالیکن الیکشن کمیشن نےاسےنوٹیفائی نہیں کیا۔

    درخواست میں کہا ہے کہ آئین کیمطابق اسمبلی تحلیل ہونےکے90دن کےاندرانتخابات کرانالازمی ہے، استدعا ہے کہ 90 دن میں اگر انتخابات نہیں ہوسکتے تو کم سے کم وقت میں کرائے جائیں۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ گورنر کی جانب سے 8 اکتوبر کی تاریخ غیر آئینی وغیرقانونی ہے، سپریم کورٹ نےالیکشن کمیشن کی8اکتوبر کی تاریخ کو کالعدم قرار دیا ہے، سپریم کورٹ نےبھی فیصلہ دیا،الیکشن کمیشن اس پرعملدرآمدکاپابند ہے۔

    درخواست کے مطابق معاشی بحران یا سیکیورٹی کا بہانہ بناکر انتخابات ملتوی نہیں کرائے جاسکتے، عدالت گورنر کو فوری الیکشن کیلئے تاریخ دینے کا حکم دے۔

    دائر درخواست میں صدر، وفاقی وصوبائی حکومت،الیکشن کمیشن، گورنرکےپی اور فریق بنایا گیا ہے۔

  • سب کو پی ٹی آئی کی طرح آئین، قانون اور جمہوریت کا ساتھ دینا ہوگا، عمران خان

    سب کو پی ٹی آئی کی طرح آئین، قانون اور جمہوریت کا ساتھ دینا ہوگا، عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سب کو پی ٹی آئی کی طرح آئین، قانون، جمہوریت کا ساتھ دینا ہوگا۔

    پی ٹی آئی کے چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ آج ہم آئینی تاریخ کے دوراہے پر کھڑے ہیں، اس راستے سے ہم ترکیہ یا پھر میانمار بن سکتے ہیں۔

    سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرنا ہوگاکیا ہم جمہوریت اور قانون کی بالادستی کا ساتھ دیں گے، یا پھر ہم  کرپٹ مافیا، فاشزم، جنگل کے قانون کیساتھ ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ سب کو پی ٹی آئی کی طرح آئین، قانون ،جمہوریت کا ساتھ دینا ہوگا۔

  • 90 دن میں الیکشن نہیں ہوتے تو سب سے پہلے سینیٹ آف پاکستان ٹوٹے گا، بابر اعوان

    90 دن میں الیکشن نہیں ہوتے تو سب سے پہلے سینیٹ آف پاکستان ٹوٹے گا، بابر اعوان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ 90 دن میں الیکشن نہیں ہوتے تو سب سے پہلے سینیٹ آف پاکستان ٹوٹے گا۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ سینیٹ آف پاکستان صوبائی اسمبلیوں سے بنتا ہے، اگر صوبائی الیکشن 90 دن  میں نا ہوئے تو سب سے پہلے سینیٹ آف پاکستان ٹوٹےگا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی دفعہ لوگ آٹے اور راشن کی لائن میں جاں بحق ہوئے، لیکن شریف خاندان اپنا تکبر پوری قوت سے استعمال کر رہا ہے، اسحاق ڈار کی پالیسیوں نے ملک کو تباہ کردیا اور لوگوں کو آتے کی لائنوں میں کھڑا کروادیا۔

    غیر ملکی ایجنسی پیشی کے موقع پر عمران خان کو قتل کرانا چاہتی ہے، بابر اعوان

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے جو فراڈ کیا وہ سب کے سامنے ہے، آئی جی پنجاب خود انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے ان کی رپورٹ کیسے مان لیں، کل کوئی اور آئی جی رپورٹ دے گا تو کیا الیکشن نہیں ہونگے۔

    ماہر قانون نے کہا کہ ضیا الحق کے حادثے کے وقت آئین معطل تھا، مشرف کے دور میں بھی بینظیر کی شہادت کے وقت ایمرجنسی تھی، ان حالات کو آج کے حالات سے مماثلت نہیں دی جاسکتی ہم آئین معطل کرنےوالوں کو دیکھ لیں گے ۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان کے وکلا نے فیصلہ کیا ہے ہم آئین کی بالادستی کے لئے جدوجہدکریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف قوم کوبتائے جن محلات میں وہ رہتے ہیں اس کی رسیدکہاں ہے، نواز شریف این آراو کے بغیر عدالتوں میں پیش ہو کر دکھا دے لندن میں رہنے والا زمان پارک میں رہنے والے عمران خان کو بزدل اور خودکو بہادر کہتا ہے۔

  • آنے والا ہفتہ پاکستانی تاریخ میں اہم موڑ ثابت ہوگا، پی ٹی آئی رہنماؤں کی نیوز کانفرنس

    آنے والا ہفتہ پاکستانی تاریخ میں اہم موڑ ثابت ہوگا، پی ٹی آئی رہنماؤں کی نیوز کانفرنس

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ آنے والا ہفتہ پاکستانی تاریخ میں اہم موڑ ثابت ہوگا، امید ہے عدلیہ آئین کا دفاع کرتی نظر آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں اسد عمر اور فواد چوہدری نے کہا کہ اب پاکستان میں آئینی حکومت بہت زیاہ دور نہیں، آئین پر عمل درآمد کے علاوہ پاکستان میں کوئی راستہ نہیں، امید ہے عدلیہ آئین کا دفاع کرتی نظر آئے گی، عدلیہ کو پتا ہے پوری قوم ان کے پیچھے کھڑی ہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں پاکستان بنا تھا اور اسی مہینے میں بہتری کا سفر بھی شروع ہوگا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اظہر مشوانی کو اغوا ہوئے 3 دن گزر گئے ان کا کچھ پتا نہیں، شاہد حسین لندن چھوڑ کر پاکستان آئے وہ بھی تین دن سے غائب ہیں، عامر مغل کے گھر چھاپا مارا گیا لیکن وہ نہیں تھے تو 10 سال کے بچوں کو پولیس لے گئی، پاکستان کے لوگوں کی اس طرح سے بے عزتی برداشت نہیں کر سکتے۔

    انھوں نے کہا جس طرح حکومت چل رہی ہے یہ دوبارہ فیٹف لسٹ میں ڈلوائیں گے، 72 گھنٹوں میں اب تک آٹے کی قطاروں میں 6 لوگ مر چکے ہیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ ہم سوچتے ہیں اگر ہم اقتدار میں آئے تو آپ کو سیاست کا پورا موقع دیں گے، عمران خان نیشنل پارٹی اور نیشنل ایجنڈے پر چل رہے ہیں، آج ہم سری لنکا نہیں بنے تو صرف اور صرف عمران خان کی وجہ سے، لوگ تنگ ہیں چاہتے ہیں کہ اب انقلاب کی طرف بڑھا جائے۔

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، پی ٹی آئی نے اہم فیصلہ کرلیا

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، پی ٹی آئی نے اہم فیصلہ کرلیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے اعلان پر پارلیمنٹ میں بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ ہمارے سینیٹرپارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گےاور الیکشن کمیشن کے غیر آئینی اقدام پر اپنا بھرپور موقف پیش کرینگے۔

    نیوز کانفرنس میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ آئین کےمطابق نوے دن کے بعد نگراں حکومت ہوہی نہیں سکتی، تیس اپریل کےبعد نگراں حکومت کی حیثیت ہی ختم ہوجائےگی۔

    پی ٹی آئی کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےرہنماؤں اورکارکنان کےگھروں پرچھاپےمارےجارہےہیں متعدد رہنما اور کارکنان اس وقت پابند سلاسل ہیں۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی پر پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئےسیکیورٹی دیتی ہےتو اچھی بات ہے ہم جےآئی ٹی سےمکمل تعاون کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

    اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا بیرسٹر علی ظفر پٹیشن پر کام کررہے ہیں کل سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کردی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جاچکا ہے اسے الیکشن کمیشن تبدیل نہیں کرسکتا، پٹیشن میں مطالبہ کیا جائے گا کہ 30 اپریل کو ہی الیکشن کروایا جائے۔

  • پی ٹی آئی کا اسلام آباد انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر کرانے کا اعلان

    پی ٹی آئی کا اسلام آباد انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر کرانے کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے اسلام آباد انتظامیہ  کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا اعلان کیا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کے خلاف تحریک انصاف ایف آئی آر درج کرارہی ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں بے گناہ شہریوں پر تشدد کیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نوٹس لیں، پھوٹ ڈالنے والے وزیر داخلہ، آئی جی اور دیگرذمہ داروں کو جیل میں ڈالاجائے۔

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کی یورپین و مسلم ممالک کے سفیروں کے ساتھ بریک فاسٹ میٹنگ

    پی ٹی آئی رہنماؤں کی یورپین و مسلم ممالک کے سفیروں کے ساتھ بریک فاسٹ میٹنگ

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملک میں سیاسی صورت حال کے تناظر میں پارٹی مؤقف سے آگاہی دینے کے لیے یورپین و مسلم ممالک کے سفیروں کے ساتھ بریک فاسٹ میٹنگ کی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سینیئر پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اسلام آباد میں ڈپلومیٹک کور کے ساتھ بریک فاسٹ میٹنگ کی، اس میٹنگ کا اہتمام پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی جانب سے کیا گیا تھا۔

    بریک فاسٹ میٹنگ میں پی ٹی آئی کے سینئر قائدین اور پاکستان میں تعینات یورپین و مسلم ممالک کے سفرا کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ملاقات میں علاقائی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ انھوں نے تحریک انصاف کے نقطہ نظر سے شرکا کو آگاہ کیا، سفرا کو شفاف الیکشن اور سیاسی عدم استحکام کی فضا کے خاتمے کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی۔

    شاہ محمود نے بریک فاسٹ میٹنگ کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’’ملاقات کے اہتمام پر آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کے تہہ دل سے ممنون ہیں۔‘‘

  • شفقت محمود اورمسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر کارکنان کے گھروں پر چھاپے

    شفقت محمود اورمسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر کارکنان کے گھروں پر چھاپے

    لاہور : پولیس کا پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، رات گئے پی ٹی آئی رہنماؤں شفقت محمود اور مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور لاہور میں پی ٹی آئی کے خلاف رات گئے کریک ڈاؤن جاری رہا۔

    پولیس نے لاہور میں پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود اورمسرت جمشید چیمہ کے گھر پر چھاپے مارے، پولیس چھاپے کے دوران شفقت محمود اور مسرت چیمہ گھر پرموجود نہیں تھے۔

    پولیس نے مسرت چیمہ کے گھر پر لگے کیمرے بھی اپنی تحویل میں لے لئے اور ساتھ ہی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا

    اس کے علاوہ پی پی158سے پی ٹی آئی امیدوار کرن ندیم کےگھرپولیس کا چھاپہ مارا گیا تاہم وہ گھر پر موجود نہ تھیں ، کرن ندیم نے مریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑنےکیلئےکاغذات جمع کروائے ہیں۔

    لاہور میں پی پی 159سےپی ٹی آئی امیدوارمہر نعیم کےڈیرے اور پولیٹیکل سیکریٹری ٹو چیئرمین پی ٹی آئی حافظ فرحت کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا۔

    پولیس نے پی پی 145سےپی ٹی آئی امیدوارملک مبشر کے گھر اور پی ٹی آئی رہنما چوہدری سلیمان کے راوی ٹاؤن میں گھر پر چھاپہ مارا۔

    این اے 52 کے علاقے میں بھی پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چیئرمین یوسی کری راجہ زبیرخان کے گھر کے 3 ملازمین ، روات سےاین اے 52 کےسینئرپی ٹی آئی رہنما ولی خان اور علاقہ ہمک سےسینئرپی ٹی آئی رہنما راجہ مدثرکے بھائی کو گرفتارکر لیا۔

    اسلام آباد میں میاں سلمان شعیب کے گھر چھاپہ مارا گیا ، پولیس اہلکار نے دو ماہ کے بچے کا جھولا لاتیں مار کر توڑ دیا اور بچےکی موجود گی کاخیال نہ کیا۔

    بنی گالہ کے قریب خاور ستّی کے گھر ستّی ہاؤس پر چھاپے کے دوران پولیس تین بھائیوں کو گرفتار کر کے لے گئی، اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں ستتر سے زائد پی ٹی آئی کارکن گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

  • چیف جسٹس سے عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے سے روکنے کی کوششوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

    چیف جسٹس سے عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے سے روکنے کی کوششوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

    اسلام آباد: اسد عمر نے چیف جسٹس سے عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے سے روکنے کی کوششوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا، جس میں انھوں نے کہا کہ عدالت نے عمران خان کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے، چیف جسٹس انھیں جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے سے روکنے کی غیر قانونی کوششوں کا نوٹس لیں۔

    اسد عمر نے لکھا کہ پی ڈی ایم حکومت عمران خان کو انتقام کا نشانہ بنانا چاہتی ہے، عدالت نے حکام کو عمران خان کے خلاف ظالمانہ انتقامی کارروائیوں سے منع کیا لیکن پولیس نے عدالتی احکامات کو پیروں تلے روندتے ہوئے ان کی رہائش گاہ پر دھاوا بولا، حملے کے دوران گھر کے دروازے توڑے گئے اور دیواریں منہدم کر دی گئیں۔

    انھوں نے مزید لکاھ کہ اسلام آباد میں پولیس نے بدترین خوف و ہراس کا ماحول قائم کر رکھا ہے، میڈیا اور وکلا سمیت اہم لوگوں کو عدالت میں داخلے سے روک دیا گیا، عمران خان کو نامعلوم مقدمے میں گرفتار کرنے کے عزائم واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زندگی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے معزز عدالت فوری از خود نوٹس لے، عمران خان عدالت میں پیشی کے لیے اسلام آباد آ رہے ہیں، انھوں نے کل لاہور ہائیکورٹ سے 9 مقدمات میں ضمانت بھی حاصل کی۔

  • سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی اپیلیں خارج کر دیں

    سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی اپیلیں خارج کر دیں

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی اپیلیں خارج کر دیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کی اپیلیں غیر مؤثر ہونے کی بنا پر خارج کر دیں۔

    سپریم کورٹ میں منحرف اراکین کی اپیلوں کی سماعت کے دوران عدالت میں پنجاب کے انتخابات کا ذکر بھی ہوا، چیف جسٹس نے ڈی جی الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کو شاید ہائیکورٹ نے پنجاب انتخابات کے حوالے سے حکم دیا ہے، تو ہائیکورٹ کے حکم کے بعد اب الیکشن کمیشن کیا کر رہا ہے؟

    ڈی جی الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ای سی پی نے کل گورنر پنجاب سے مشاورت کی ہے، تاہم گورنر سے ملاقات کے منٹس ابھی وصول نہیں ہوئے، اس معاملے پر گورنر پنجاب شاید قانونی راستہ اپنائیں گے۔

    چیف جسٹس نے پھر استفسار کیا کہ کمیشن الیکشن کی تاریخ کے لیے گورنر سے کیوں مشاورت کر رہا ہے؟ جسٹس عائشہ ملک نے کہا آپ کو انتخابات کے لیے مشاورت کی ضرورت کیوں پڑ رہی ہے؟

    جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ شاید ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو گورنر سے مشاورت کا حکم دیا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ اگر ہائیکورٹ کا حکم ہے تو پھر الیکشن کمیشن مشاورت کرے۔