Tag: پی ٹی آئی

  • پی ٹی آئی کے 43 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا نوٹیفکیشن معطل

    پی ٹی آئی کے 43 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا نوٹیفکیشن معطل

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے تینتالیس اراکین قومی اسمبلی کےاستعفے منظور کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے 43 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کیخلاف درخواست پرسماعت
    ہوئی۔

    عدالت نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرنے کے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا۔

    عدالت نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظورکرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت،الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کردیا اور جواب طلب کرلیا۔

    یاد رہے پی ٹی آئی کے اراکین ریاض فتیانہ، نصر اللہ خان ،طاہر صادق سمیت دیگر نےدرخواست دائر کی تھی ، جس میں اسپیکرقومی اسمبلی،الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ممبران اسمبلی نےاستعفےمنظور ہونےسےقبل ہی واپس لےلیےتھے، استعفے واپس لینے کے بعد اسپیکر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ استعفے منظور کریں۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ممبران اسمبلی کے استعفے منظور کرنا خلاف قانون اور بددیانتی پر مبنی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئےاستعفے منظور کیے۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ استعفے منظور کرنے سے پہلے اسپیکر نے ممبران کو بلاکرموقف نہیں پوچھا، ممبران کی مرضی کےبغیراستعفے منظور کرناغیر آئینی اقدام ہے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کےاستعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے اور درخواست کےحتمی فیصلےپرالیکشن کمیشن کے آرڈرکو بھی کالعدم قرار دے۔

    درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست پرحتمی فیصلے تک استعفےمنظور کی گئی نشستوں پر الیکشن روکنے کاحکم دے۔

  • حکومت کی اے پی سی، فواد چوہدری کا عمران خان کو مشورہ

    حکومت کی اے پی سی، فواد چوہدری کا عمران خان کو مشورہ

    لاہور : تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ اے پی سی میں شیخ رشید اور اعظم سواتی کو نمائندگی کرنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی اے پی سی کیلئے شیخ رشیداوراعظم سواتی کو نامزد کرنے پر غور کررہی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ فواد چوہدری نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ اے پی سی میں شیخ رشید اور اعظم سواتی کو نمائندگی کرنی چاہیے، شیخ رشید سابق وزیرداخلہ رہ چکے ہیں، سیکیورٹی صورتحال سے واقف ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہت کہ اعظم سواتی سینئ رسیاستدان ہیں، اے پی سی میں پارٹی کی بہترین نمائندگی کرسکتےہیں۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی قیادت کو ملک کودرپیش اندرونی اوربیرونی چیلنجز کا اندازہ نہیں، کے پی میں بڑھتی دہشت گردی سے متعلق ہم توجہ دلاتے رہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے کہا حکومت ہماری بات سننے کے بجائے ہمارےارکان پرمقدمات درج کیے جا رہےہیں، موجودہ حکومت میں ہر معاملے پر سنجیدگی کافقدان ہے، یہ اس معاملے میں بھی فوٹوشوٹ کی حدتک سنجیدہ ہیں۔

  • پی ٹی آئی نے ن لیگ کی ایک اور  اہم وکٹ گرا دی

    پی ٹی آئی نے ن لیگ کی ایک اور اہم وکٹ گرا دی

    لاہور: پی ٹی آئی نے ن لیگ کی ایک اور اہم وکٹ گرا دی، مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے رائے حیدر علی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ سے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے رائے حیدر علی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے رائے حیدر علی خان نے ساتھی سمیت ملاقات کی، جس میں عمران خان کی قیادت اور پی ٹی آئی کے سیاسی ایجنڈے کی بھرپور تائید کا اعلان کیا۔

    رائے حیدر علی نے کہا کہ عمران خان فسطائیت کیخلاف جدوجہد، قومی قیادت کی اہلیت کا لوہا منوا چکے، عمران خان کی سیاست کاجواب فسطائیت سے دیا جارہا ہے۔

    مشکلات سے نکل کر ترقی کی راہ پر چلتی معیشت تباہ کردیاگیا، حقیقی آزادی کی جدوجہد عمران خان کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔

    عمران خان نے رائے حیدر علی کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

    خیال رہے رائے حیدر علی خان پی پی 101 جڑانوالہ سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

  • پی ٹی آئی کے 43 سابق ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کا اقدام  عدالت میں چیلنج

    پی ٹی آئی کے 43 سابق ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج

    لاہور : تحریک انصاف کے 43 سابق ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے 43 سابق ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

    ریاض فتیانہ، نصر اللہ خان ،طاہر صادق سمیت دیگر نےدرخواست دائر کی ، جس میں اسپیکرقومی اسمبلی،الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ممبران اسمبلی نےاستعفےمنظور ہونےسےقبل ہی واپس لےلیےتھے، استعفے واپس لینے کے بعد اسپیکر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ استعفے منظور کریں۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ممبران اسمبلی کے استعفے منظور کرنا خلاف قانون اور بددیانتی پر مبنی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئےاستعفےمنظور کیے۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ استعفے منظور کرنے سے پہلے اسپیکر نے ممبران کو بلاکرموقف نہیں پوچھا، ممبران کی مرضی کےبغیراستعفےمنظورکرناغیر آئینی اقدام ہے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کےاستعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے اور درخواست کےحتمی فیصلےپرالیکشن کمیشن کے آرڈرکو بھی کالعدم قرار دے۔

    درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست پرحتمی فیصلے تک استعفےمنظور کی گئی نشستوں پر الیکشن روکنے کاحکم دے۔

  • تحریک انصاف کے 44 ارکان قومی اسمبلی کا استعفے واپس لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چوالیس ارکان قومی اسمبلی نے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کرلیا اور اسپیکرقومی اسمبلی کو ای میل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اسپیکر ابھی تک تمام اسمبلی ارکان کے استعفے قبول نہیں کر رہے، اس لئے پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق 44 ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور سپیکر قومی اسمبلی کو ای میل کر دیا ہے، اگلا قدم اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی ہو گی۔

    اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ،پی ٹی آئی کے 45 ایم این ایزنے اسپیکرسے اپوزیشن لیڈر،پارلیمانی پارٹی کےعہدےپی ٹی آئی کو دینے کیلئے استعفیٰ واپس لیے گئے ، استعفےواپس لینےکامقصد جعلی اپوزیشن لیڈر سے جان چھڑاناہے، مقصد اعتماد کے ووٹ میں لوٹوں کو شہباز شریف کو ووٹ دینے سے روکنا ہے۔

  • پی ٹی آئی کی معاشی ٹیم نے اسحاق ڈار کے اعداد و شمار مسترد کر دیے

    لاہور : پی ٹی آئی معاشی ٹیم نے اسحاق ڈار کے اعداد و شمار مسترد کرتے ہوئے کہا اسحاق ڈارکی پریس کانفرنس ملک کو لاحق مصائب سےتوجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی معاشی ٹیم نے اعدادو شمار کے ساتھ اسحاق ڈار کا موقف مسترد کر دیا ہے۔

    سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اسحاق ڈارکی پریس کانفرنس ملک کو لاحق مصائب سےتوجہ ہٹانے کی کوشش ہے، پی ٹی آئی کے وائٹ پیپر میں آئی ایم ایف کی رپورٹس کے اصل اعداد و شمارہیں۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ وائٹ پیپرمیں ہماری توجہ تباہ حال معیشت اور اسکے اثرات پر مرکوز تھی کوروناکےباوجود 2 سال تک معیشت کی ترقی شاندار کارکردگی کا ثبوت ہے۔

    سابق وزیر نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں نےمہنگائی، بےروزگاری سےعوام کو تکلیف میں مبتلا کیا اور اسحاق ڈارنےمعیشت کو بچانے کے لیےلائحہ عمل فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم ان سےگزشتہ 9 ماہ میں ہونے والی تباہی کا جواب مانگتے ہیں، جولائی تادسمبر 2022 کے دوران افراط زر کی اوسط شرح 25 فیصد رہی، مارچ تاجولائی 2022 میں ہماری حکومت میں مہنگائی اوسطاً10.8فیصدرہی۔

    شوکت ترین نے کہا کہ پی ڈی ایم پالیسیوں کی وجہ سےلاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے جبکہ پی ٹی آئی حکومت میں ہر سال اوسطاً 18 لاکھ نئی ملازمتیں پیدا کر رہے تھے۔

    سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر5.8 ارب ڈالرز کی ترین سطح تک سکڑ چکے، 9 مہینے میں پی ڈی ایم وزرا کے بیرونی دوروں کے کیا نتائج برآمد ہوئے؟ حکومت کے پاس 76 رکنی کابینہ کے لیے پیسے ہیں مگر عوام کے لیے نہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی برآمدات 16.6 فیصد کم ہو کر صرف 2.3 ارب ڈالر رہ گئیں، آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں کمی ہوئی۔

    شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ 2018 میں ن لیگ کے دور پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا، 2013 سے 2018 کے دوران مالیاتی خسارہ اپنی حدوں کو چھو رہا تھا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مالیاتی خسارہ 116 فیصد تک بڑھ چکا ہے ، یہ خسارہ بجلی کی قیمتوں اور ریکارڈ ٹیکسوں کے باوجود بڑھا ہے، پی ٹی آئی دورمیں برآمدات 32 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچیں۔

  • اسمبلیوں کی تحلیل میں تاخیر : پی ٹی آئی کی نئی حکمت عملی

    لاہور : تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی سے استعفوں کی تجویز پر غور شروع کردیا، عمران خا ن کو تجویز دی گئی کہ اسمبلی کی تاخیر پر پی ٹی آئی ارکان استعفے دے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل میں تاخیر کے معاملے پر پی ٹی آئی کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی۔

    پی ٹی آئی میں پنجاب اسمبلی سے استعفوں کی تجویز زیرغور کیا جارہا ہر ، عمران خا ن کو تجویز دی گئی کہ اسمبلی تحلیل میں تاخیر پر پی ٹی آئی ارکان استعفے دےسکتے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ اتحادی جماعت کی جانب سے تحلیل میں تاخیر پر اراکین کے استعفوں کی تجویز دی گئی۔

    ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کے پی ٹی آئی مخالف بیانات پر پارٹی میں تحفظات ہیں، اسمبلیوں سے اراکین کے استعفوں کے معاملے پر پی ٹی آئی قیادت مشاورت کرے گی۔

    مرکزی رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے بتایا کہ اسمبلی تحلیل اور استعفوں سمیت دیگرآپشن زیرغور ہیں۔

  • پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے

    پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کے شوہر تابش حاضر انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کے اہلخانہ کی جانب سے ان کے شوہر کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔

    اہلخانہ نے بتایا کہ ڈاکٹر تابش حاضر کی نماز جنازہ شام 4 بجے ماڈل ٹاؤن ادا کی جائے گی، شیریں مزاری کے شوہر ڈاکٹر تابش حاضر ماہرامراض اطفال تھے۔

  • پی ٹی آئی کا راولپنڈی کے 12 مقامات پر دوسرے روز بھی احتجاج جاری

    پی ٹی آئی کا راولپنڈی کے 12 مقامات پر دوسرے روز بھی احتجاج جاری

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف پارٹی کی جانب سے دوسرے روز بھی جڑواں شہر راولپنڈی میں بھرپور احتجاج اور دھرنا جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاج کے لیے پی ٹی آئی کارکنوں نے جڑواں شہروں کے مرکزی ملحقہ شاہراہوں کو 12 مقامات پر احتجاج اور دھرنا جاری ہے۔

    پی ٹی آئی کی جانب جی ٹی روڈ، ٹیکسلا واہ مارگلہ چوک، ترنول روات ٹی چوک اور موٹر وے چوک کے علاوہ مری روڈ، آئی جے پی فیض انٹرچینج، کرال چوک کھنہ پل، پرانا ایئرپورٹ روڈ پر دھرنے دے کر احتجاج کیا جارہا ہے۔

    آج 12 مقامات پر ہونے والے احتجاج اور مظاہروں کی کی قیادت پی ٹی آئی رہنما غلام سرور خان، واثق قیوم عباسی، عامر کیانی، راجا بشارت، اور فیاض چوہان و دیگر کررہے ہیں۔

    اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ بلا اجازت احتجاج پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جن کارکنان کی شناخت کی جاچکی ہے انکی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔

    دوسری جانب مظاہرین نےٹینٹ بھی لگا دئیے اور سڑکوں کو بند کیا ہوا ہے ، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جڑواں شہر روالپنڈی میں 2 دن کے لیے تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے۔

    ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں 2 دن کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    نوٹیفکیشن میں تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ ملکی صورتحال کو قرار دیا گیا ہے۔ ڈی سی کا کہنا ہے کہ فیصلہ ملک میں موجودہ صورتحال کے پیش نظرکیا گیا۔

  • حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کا انکشاف

    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کا انکشاف

    اسلام آباد : حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کا انکشاف سامنے آیا ، حکومت موجودہ اسمبلیوں کی مدت مکمل کرنا چاہتی جبکہ پی ٹی آئی انتخابات کرانے پر زور دے رہی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کا انکشاف ہوا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں قبل از وقت انتخابات، میثاق معیشت اور اہم ایشوز پر مشاورت کی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ حکومت موجودہ اسمبلیوں کی مدت مکمل کرنے پر اصرار کررہی جبکہ تحریک انصاف نے مارچ یا اپریل میں انتخابات کرانے پر زور دیا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

    یاد رہے 17 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ بیک ڈور رابطے جاری ہیں، سیاسی جماعتیں کھبی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتی۔

    بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں، چار سال ہاتھ نہیں ملایا اور اب کہتے ہیں بات کریں۔