Tag: پی ٹی آئی

  • پی ٹی آئی میں کوئی مافیا نہیں ہے دیگرجماعتوں میں ہے، فواد چوہدری

    پی ٹی آئی میں کوئی مافیا نہیں ہے دیگرجماعتوں میں ہے، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی مافیا نہیں ہے دیگرجماعتوں میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کوئی مافیانہیں ہے دیگرجماعتوں میں ہے،کوئی غیرقانونی قیمتیں کنٹرول کر رہا ہے تو وہ مافیا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو کہا مہنگائی سے متعلق کمیٹی بنا لیں، اسپیکرقومی اسمبلی کو یہ بھی کہا کہ مہنگائی پر بحث کرا لیں، اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے اور کمیٹی تشکیل دینی چاہیے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اسمبلی میں بغیر تیاری آتی ہے، اپنے کیس پر رو دھو کر چلے جاتے ہیں، تیاری نہیں ہوتی، ہمارا حال بھی اچھا نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تمام کیسز ن لیگ کے دور میں بنائے گئے ہم نے کوئی کیس نہیں بنایا، چیئرمین نیب سے لے کر چپڑاسی تک ن لیگ کے تعینات کردہ ہیں، احتساب کا قانون نوازشریف نے بنایا تھا۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمیں حکومت میں آ کر نیب کی صفائی کرنی چاہیے تھی، ہمیں حکومت میں آکر پراسیکیوشن کی اوورہالنگ کرنا تھی، ہمیں حکومت میں آکر کیسز کے چالان کا جائزہ لینا چاہیے تھا۔

  • کراچی کو نظرانداز کیا جاتا رہا ہے، اسد عمر، مسائل کا حل چاہتے ہیں، خالد مقبول

    کراچی کو نظرانداز کیا جاتا رہا ہے، اسد عمر، مسائل کا حل چاہتے ہیں، خالد مقبول

    اسلام آباد: حکومت اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان مذاکراتی دور ختم ہوگیا، وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی دونوں کا مینڈیٹ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے، ترقیاتی منصوبے کراچی کا حق ہے، شہر کا معیشت میں اہم کردار ہے، خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کا 89 فیصد ٹیکس دیتا ہے، مسائل کا حل چاہتے ہیں۔

    اسد عمر نے کہا کہ کشمکش کی بات نہیں دونوں پارٹیاں کراچی کے مسائل کا حل چاہتی ہیں، ایم کیو ایم سے جو بھی بات ہوئی اس میں وزارت کا کوئی مطالبہ نہیں تھا، شروع دن سے آج تک ایم کیو ایم نے وزارتوں کا مطالبہ نہیں کیا۔

    کے ایم کے پاس کراچی کا کنٹرول ہونا چاہئے، خالد مقبول صدیقی

    ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی پاکستان کے 5 بڑے شہروں میں شمار ہوتا ہے، کے ایم سی کے پاس کراچی کا کنٹرول ہونا چاہئے، وزیراعظم سے ایم کیو ایم پاکستان کے بہت سے مطالبات ہیں۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی وفاق کا 65 اور سندھ کا 95 فیصد ریونیو پیدا کرتا ہے، ہمیں اعتراض ہوگا تو کمیٹی نہیں کمٹمنٹ تبدیل ہونے پر ہوگا، کراچی کے شہری ادارے کے پاس فنڈ کا کنٹرول ہونا چاہئے۔

    ایم کیو ایم کے دوستوں سے اچھے ماحول میں بات ہوئی، گورنر سندھ

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کوئی ایسی گتھی نہیں جو سلجھائی نہ جاسکے، ایم کیو ایم کے دوستوں سے اچھے ماحول میں بات ہوئی۔

    عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میڈیا کو ایم کیو ایم پاکستان سے زیادہ وزارت کی فکر ہے۔

  • پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت 5 سال پورے کرے گی، فیاض چوہان

    پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت 5 سال پورے کرے گی، فیاض چوہان

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت 5 سال پورے کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہر سال جنوری میں گندم کی طلب بڑھ جاتی ہے، بزدارحکومت نے دسمبرمیں ہی گندم کا کوٹہ بڑھا دیا تھا۔

    صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو بدنام کرنے کے لیے باقاعدہ سازش کی گئی، بزدار حکومت نے 15 فلور ملز کے لائسنس معطل کیے،15 کروڑ جرمانہ کیا، ایساسافٹ وئیر تیار کیا ہے جس سے فلورملز، ڈیلرز کا چیک اینڈ بیلنس ہوگا۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے، پنجاب سے کے پی میں آٹے کی اسمگلنگ روکنے کے لیے چوکیاں قائم کی ہیں۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ عثمان بزدار نے بڑکیں مارے بغیر، شعروشاعری کے بغیر پنجاب کی خدمت کی، شہباز شریف کا بیٹا اور دیگر رشتےدار بھی عملاً وزیراعلیٰ بنے ہوئےتھے، شہبازشریف اورانکی آل اولاد 56 کمپنیوں کے ذریعے مال بناتے رہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت 5 سال پورے کرے گی، جہانگیر ترین اتحادی دوستوں کو اکٹھا کرنے میں ماہر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری برادران ایسی غلطی نہیں کریں گے جس سے حکومت کو نقصان پہنچے۔

  • پی ٹی آئی کا بنیادی نعرہ شفاف احتساب کاعمل یقینی بنانا ہے، فردوس عاشق اعوان

    پی ٹی آئی کا بنیادی نعرہ شفاف احتساب کاعمل یقینی بنانا ہے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا بنیادی نعرہ شفاف احتساب کاعمل یقینی بنانا ہے، لوٹی ہوئی دولت کو پاکستان واپس لانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کٹھ پتلی اورعوام کے منتخب نمائندے میں فرق ہوتا ہے، سب کو پتہ ہے ایل این جی معاہدہ کس کٹھ پتلی نے کیا تھا، کٹھ پتلی نے گھریلو صارفین پر ساڑھے 4 ارب کا اضافی بوجھ ڈالا تھا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تبدیلی احتساب اورلوٹی دولت واپس لانے کی شکل میں آئے گی، دوتہائی اکثریت نہیں چاہتے ہیں پارلیمنٹ فرض ادا کرے، اپوزیشن تنخواہ لے کرعوام کو کچھ نہیں دیتے تو یہ لمحہ فکریہ ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ اسپیکر کی زیرصدارت کمیٹی لیگل ریفارمز کا جائزہ لے گی، پی آئی سی واقعے کی رپورٹ آج وزیراعظم کو مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کالے کوٹ میں ملبوس کچھ لوگوں کا ایک جماعت سے تانا بانا مل رہا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ کے ورکرز نے اس عمل کو انتشار میں تبدیل کیا، سیاسی مقصد کے بغیر ڈاکٹر اور وکیل دست وگریباں نہیں ہوسکتے۔

    وکلاٗٗٗ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر دھاوا بول دیا

    واضح رہے کہ وکلاء کی جانب سے گزشتہ روز پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اندر گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی اور ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان رپورٹ لینے کے لیے موقع پر پہنچے تو مشتعل وکلاء نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

  • جے یو آئی کا حکومت کو جعلی کہنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے: شوکت یوسفزئی

    جے یو آئی کا حکومت کو جعلی کہنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے: شوکت یوسفزئی

    پشاور: وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ جے یو آئی کا حکومت کو جعلی کہنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ملکی بقا کو کوئی رسک یا خطرہ نہیں، مولانا صاحب کی سیاست کو رسک ہے.

    مولانا حکومت گرانےکاخواب نہ دیکھیں، ان کا یہ خواب ایک خواب ہی رہ جائے گا، مدارس کے طلبا کو اپنی ذاتی سیاست کی نذر نہ کیا جائے، مولانا صاحب لٹیروں کو بچانا چاہتے ہیں.

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اداروں کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے، مسئلہ کشمیر عمران خان کی بدولت پوری دنیا کا مسئلہ بنا.

    مزید پڑھیں: اسلام آباد جانا ہمارا آخری اور حتمی فیصلہ ہے، مولانا فضل الرحمان

    مولانا صاحب کشمیر کمیٹی کا چیئرمین ہونے کے باوجود کچھ نہ کرسکے، مولانا کی وزیراعظم کی تقریر پر تنقید غیر سنجیدہ ہے.

    شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ ملک کی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ملکی قرضوں کی ادائیگی کی جا رہی ہے.

    خیال رہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں‌ دھرنے کا اعلان کیا ہے.

  • وزیر اعظم عمران خان سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے وزیر صحت سے ملاقات کے دوران پنجاب میں صحت سے متعلق اصلاحات پر بریفنگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ روز وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے ایم ٹی آئی سمیت صحت سے متعلق دیگر موضوعات پر بھی گفتگو کی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے عمران خان سے ملاقات کے دوران محکمہ صحت کی بہتری سے متعلق کیے جانے والے اقدامات پررپورٹ پیش کی۔

    وزیر اعظم اور وزیر صحت پنجاب کی ملاقات کے دوران صوبہ پنجاب اورخیبر پختونخوا کے وزراء اور سیکریٹریز بھی موجود تھے۔

    وزیرصحت پنجاب نے کہا تھا کہ ڈی ایچ کیو،ٹی ایچ کیواسپتالوں کی ری ویمپنگ کی جائے اور ایمرجنسی میں طبی سہولتیں یقینی بنائیں گے۔

    اس سے قبل ہی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صحت کے شعبے میں خدمات انجام دینے والوں کو وبائی امراض کے مکمل خاتمے کے لئے انسداد ڈینگی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے۔

    سعودی عرب سے اپنے پیغام میں انہوں نے متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کو مشورہ دیا تھاکہ وہ شعبوں میں رہیں اور انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی پر گہری نظر رکھیں۔

  • اے پی سی پہلے ہی ناکام ہو چکی: صمصام بخاری

    اے پی سی پہلے ہی ناکام ہو چکی: صمصام بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی پہلے ہی نا کام ہو چکی ہے، ن لیگ میں تخت کے وارث کی جنگ چل رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات نے اپوزیشن کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کو ناکام قرار دے دیا ہے، انھوں نے کہا کہ ایک اپوزیشن جماعت میں تخت کے وارث کی جنگ چل پڑی ہے۔

    صمصام بخاری نے کہا کہ شہباز شریف کی خاموشی اور مریم نواز کی شعلہ بیانی سمجھ میں نہیں آ رہی ہے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام کے فائدے کے لیے اپوزیشن کی تجاویز پر غور کریں گے، تنقید برائے تعمیر کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  اے پی سی: فضل الرحمان کی جانب سے اپوزیشن سربراہان کو باقاعدہ دعوت دے دی گئی

    صمصام بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کی ڈکشنری میں ڈیل کا کوئی لفظ نہیں۔ خیال رہے کہ ان دنوں قومی اسمبلی میں پابندی لگائے جانے کے بعد ملک بھر میں لفظ ’سلیکٹڈ‘ کا بھی چرچا ہے۔

    ادھر اپوزیشن کی جانب سے اے پی سی کے سلسلے میں اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں، مولانا فضل الرحمان کی جانب سے تمام اپوزیشن رہنماؤں کو باقاعدہ دعوت نامے بھی ارسال کر دیے گئے۔

    بتایا گیا ہے کہ اے پی سی میں اپوزیشن اراکین کے اسمبلی سے استعفوں کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

  • حکومت اقتصادی بحران سے مقابلہ کر رہی ہے، چند ماہ میں انقلابی تبدیلی آئے گی: نعیم الحق

    حکومت اقتصادی بحران سے مقابلہ کر رہی ہے، چند ماہ میں انقلابی تبدیلی آئے گی: نعیم الحق

    لاہور: وزیر  اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت شدید اقتصادی بحران کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا زبردست عوامی فلاحی بجٹ پیش نہیں ہوا.

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سال  میں 24 کھرب کے قرضے لیے گئے، پی پی، ن لیگ نے اربوں کے اخراجات کیے، جن کا کوئی ریکارڈ نہیں، نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف کرپشن کے مقدمات ان ہی کے اپنے ادوارمیں بنے، دونوں‌ کو حساب دینا پڑے گا، ایسےمجرموں کوعبرت ناک سزادی جائےتاکہ پھرکسی کوہمت نہ ہو.

    [bs-quote quote=”نواز شریف اور آصف زرداری کے خلاف کرپشن کے مقدمات ان ہی کے اپنے ادوارمیں بنے، دونوں‌ کو حساب دینا پڑے گا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”نعیم الحق”][/bs-quote]

    نعیم الحق نے کہا کہ 50 لاکھ گھروں پر کام شروع کردیا گیا ہے، جس کسی کو گھر چاہیے ہوگا، وہ نادرا میں جا کر درخواست دے گا، ہزاروں کی تعدادمیں مکانوں کی تیاری شروع ہوگئی ہے، ہیلتھ کارڈ کا اجراشروع کردیا ہے.

    انھوں نے کہا کہ ہر سرکاری ادارےمیں چوری اورفراڈ موجود ہے، گزشتہ چند برس میں ہماری معیشت بہت کمزورہوئی.

    اس سال حکومت کو 4ارب روپےکی کمائی ہوئی، وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 52 کروڑ سے کم کرکے35 کروڑ پر لے آئے، بنی گالہ کی سڑک وزیر اعظم نے خود بنوائی. بنی گالہ میں میٹنگزکےاخراجات خودبرداشت کرتے ہیں.

    عمران خان آئندہ چند ماہ میں امریکا جائیں گے، وہ سفیر کے گھرقیام کریں گے، اگلے ہفتے امیر قطر پاکستان آرہے ہیں وہ 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں، آپ دیکھیں گے چند ماہ میں انقلابی تبدیلی آئے گی، آئندہ چند برس میں پاکستان بہترین اسٹیٹ بن جائے گا.

    انھوں نے کہا کہ یہ بجٹ 29 جون تک پاس ہو جائے گا،  ہم آپ کےاورآپ ہمارے کسی رہنما کو تقریرسے نہیں روکیں گے، آپ سنجیدہ ہیں کہ جمہوریت، قومی اسمبلی آگے چلے، تو ضابطہ اخلاق سائن کریں.

    نعم الحق نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں اور قانونی طریقےسےکام کریں،40 ہزارارب کی معیشت ٹھیک اور 50 یا 60 ارب کی معیشت سیاہ ہے، یمنسٹی اسکیم30جون کوختم ہوجائے گی، وزیراعظم آئندہ چنددنوں میں دوبارہ قوم سے خطاب کریں گے.

  • پی ٹی آئی نے مریم نواز کو ن لیگ کا نائب صدر بنانے کا فیصلہ چیلنج کردیا

    پی ٹی آئی نے مریم نواز کو ن لیگ کا نائب صدر بنانے کا فیصلہ چیلنج کردیا

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں مریم نواز کو پارٹی عہدہ دینے کے فیصلے کے خلاف باضابطہ درخواست دائر کردی، درخواست میں کہا گیا مریم نواز سزا یافتہ ہیں، احتساب عدالت نے مریم نواز کو عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو پارٹی عہدہ دینے کے فیصلے کے خلاف باضابطہ درخواست اراکین قومی اسمبلی نے تیار کی، بیرسٹر ملیکہ بخاری، میاں فرخ حبیب، جویریہ ظفر آہیر اور کنول شوذب درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔

    مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں، احتساب عدالت نے ان کو عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا، پارٹی عہدہ نجی حیثیت کا حامل نہیں ہوتا۔

    پانامہ رانی نائب صدر کا عہدہ نہیں رکھ سکتی، فرخ حبیب


    پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی فرخ حبیب نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ن لیگ کے اندر قیادت کا فقدان ہے، ن لیگ والےچاہتےہیں پاکستان میں رائے ونڈ کا قانون نافذ کیا جائے۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا پانامہ رانی نائب صدر کا عہدہ نہیں رکھ سکتیں، زبردستی کی ٹیسٹ ٹیوب لیڈرشپ نافذ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    درخواست میں عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کا بھی مفصل ذکر موجود ہے۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی کا مریم نواز کو ن لیگ کا نائب صدر بنانے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے پاکستان مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کے تحت پارٹی عہدے داروں کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز پارٹی کا نائب صدر مقرر کیا گیا تھا جبکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر ہوں گے۔

    بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو ن لیگ کا نائب صدر بنانے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    شاہ محمودقریشی نے مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کے معاملے کو ہر سطح اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا عدالت سےسزایافتہ کوپارٹی عہدہ نہیں دیا جا سکتا ہے، مریم نواز کو سزا معطلی کا عارضی ریلیف ملا ہے، سزا برقرار ہے۔

  • پی ٹی آئی کا یوم تاسیس، کراچی میں پنڈال سج گیا

    پی ٹی آئی کا یوم تاسیس، کراچی میں پنڈال سج گیا

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیں پرگلشن اقبال منگل بازار گراؤنڈ میں جلسے کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 23ویں یوم تاسیں پر کھلاڑیوں نے کراچی میں پنڈال سجا لیا، گلشن اقبال کے منگل بازار میں اسٹیج تیار کرلیا گیا، جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کے لیے شام 7 بجے کا وقت دیا گیا ہے، جلسے کی تشہیر کے لیے شہر بھر میں پینا فلیکس آویزاں کیے گئے ہیں۔

    پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقع پر منعدہ جلسے سے پاکستان تحریک انصاف کے قائدین خطاب کریں گے۔

    پولیس حکام کے مطابق جلسہ گاہ کی سیکیورٹی کے لیے 260 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ یکم مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان پارٹی آئین کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

    پارٹی آئین کی منظوری کے بعد مرکزی وصوبائی سطح پر تنظیمی ڈھانچے تشکیل دیے جائیں گے۔

    تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب یکم مئی کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔