Tag: پی ٹی آئی

  • پی ٹی آئی کے ساتھ مسلم لیگ ق کا کوئی اختلاف نہیں ہے، پرویزالٰہی

    پی ٹی آئی کے ساتھ مسلم لیگ ق کا کوئی اختلاف نہیں ہے، پرویزالٰہی

    لاہور: پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ طارق بشیرچیمہ نے بہاولپور صوبے کا ذکرکیا، ٹھیک کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ کسی وزیرکولانا یا کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم کا استحقاق ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری جوبھی ملاقاتیں ہوتی ہیں وہ وزیراعلیٰ پنجاب کی مضبوطی کے لیے ہے، چوہدری شجاعت کا بھی بیان آچکا ہے کہ ہم عثمان بزدارکے ساتھ کھڑے ہیں۔

    پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ جمہوریت کا حسن ہے، پارٹی کے اندربھی اختلافات ہوجاتے ہیں، مسلم لیگ ن سے کوئی رابطہ نہیں اورنہ ہی تعلق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی کوملاقات کی ضرورت نہیں ہے، کسی سے معافی یا ملاقات کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں ہے۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مسلم لیگ ق کا کوئی اختلاف نہیں ہے، طارق بشیرچیمہ نے بہاولپورصوبے کا ذکرکیا، ٹھیک کیا، صوبے بنے توبنتے چلے جائیں گے، پہلے طے کرلیں کتنےصوبے بنانے ہیں۔

    عمران خان اور وزیراعلیٰ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں: چوہدری پرویزالٰہی

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں.

  • زرداری، فضل الرحمان ملاقات، حکومت پر کڑی تنقید

    زرداری، فضل الرحمان ملاقات، حکومت پر کڑی تنقید

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان میں‌ اہم ملاقات ہوئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں اپوزیشن کے دونوں رہنماؤں نے پی ٹی آئی کی حکومت کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کیا.

    اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی.

    انھوں‌نے یہ بھی کہا کہ حکومت اپوزیشن کےخلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے.

    اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیب کی کارروائیاں احتساب نہیں سیاسی انتقام ہے.

    مزید پڑھیں: لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلےگی، بلاول بھٹو زرداری

    انھوں‌نے کہا کہ حکمرانوں میں گلی، محلہ چلانے کی اہلیت نہیں ملک کیسے چلا سکتے ہیں، حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سنجیدہ نہیں.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شیئریک چیئرمین آصف علی زرداری نیب کے سامنے پیش ہوئے. اس وقت پر پی پی کے جیالوں نے شدید احتجاج کیا. پولیس اور کارکنوں کے درمیان تصادم کی وجہ سے خاصی بدمزگی ہوئی.

  • شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بنانے پر پی ٹی آئی میں بھی آوازیں اٹھنے لگیں

    شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بنانے پر پی ٹی آئی میں بھی آوازیں اٹھنے لگیں

    اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں ممکنہ شمولیت کیخلاف پی ٹی آئی میں بھی آوازیں اٹھنے لگیں، تحریک انصاف کے رہنماراجہ ریاض کا کہنا ہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شیخ رشیدکی ضرورت نہیں، کمیٹی میں پی ٹی آئی کےارکان موجود ہیں، شہبازشریف نےکچھ غلط کرنےکی کوشش کی تو بھرپور مخالفت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بنانے پر حکومتی جماعت میں بھی مخالفت شروع کردی ہے، تحریک انصاف کے رہنما بھی شیخ رشید کے معاملے پر بول پڑے اور پی ٹی آئی ممبر راجہ ریاض نے شیخ رشید کو شامل نہ کرنے کی رائے دے دی ہے۔

    راجہ ریاض نے کہا شیخ رشید کو پی اے سی کا ممبر بنانے کی ضرورت نہیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں تحریک انصاف کےارکان موجودہیں، شہبازشریف جہاں غلط کام کرنا چاہیں ہم رکاوٹ بنیں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ تمام ممبران کمیٹی میں دیانتداری سےکام کریں گے ، جو بھی ملک کے مفاد میں ہوگا، پی اے سی میں وہ کام ہوگا۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعطم وزیر ریلوے ملاقات: شیخ رشید کا پی اے سی کے لیے نامزدگی پر اظہار تشکر

    وزیراعظم عمران خان سے وزیر ریلوے شیخ رشید کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر نامزد کیا تھا، بعد ازاں ملاقات میں شیخ رشید نے پی اے سی ممبر نامزدگی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس وقت اپویشن لیڈر شہباز شریف پی اے سی کے چیئرمین ہیں، شہباز شریف کے خلاف بدعنوانی کے تحت مقدمات جاری ہیں، جن کے باعث حکومت کی جانب سے شہباز شریف پر شدید تنقید جاری ہے۔

    خیال رہے کہ وفاقی کابینہ کا اجلاس میں شہباز شریف سے پی اے سی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

  • ایم کیو ایم پاکستان اور پی ٹی آئی کے مابین اختلافات میں اضافہ ہوگیا

    ایم کیو ایم پاکستان اور پی ٹی آئی کے مابین اختلافات میں اضافہ ہوگیا

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی میں مناسب نمائندگی نہ ملنے پر اختلافات میں اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اپنے اراکین قومی اسمبلی کو اسلام آباد جانے سے روک دیا۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی اراکین اسمبلی قائمہ کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا، پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ چلنا ہے یا نہیں یہ رابطہ کمیٹی اجلاس میں طے کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موؤمنٹ شماریات کی قائمہ کمیٹی لینے سے انکار کرتے ہوئے توانائی ،داخلہ یا انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی لینے پر اصرار کررہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے تحفظات سے حکومت اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو آگاہ کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان گزشتہ دو ماہ سے مختلف موضوعات پر اختلافات سامنے آنے آرہے ہیں۔

    گزشتہ برس دسمبر میں میئر کراچی وسیم اختر نے پی ٹی آئی رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے انھیں مونٹیسوری میں پڑھنے والے بچے قرار دے دیا تھا، جس کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان لفظوں کی جنگ چھڑ گئی۔

    پی ٹی آئی رہنما خرم زمان کی وسیم اختر پر تنقید کے بعد پی ٹی آئی قیادت کا پیغام ہے کہ ایم کیو ایم پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت ہے، ایسے بیانات سے گریز کیا جائے جس سے اختلافات پیدا ہوں۔

  • آصف زرداری کی نااہلی کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست پر بینچ تشکیل، سماعت کل ہوگی

    آصف زرداری کی نااہلی کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست پر بینچ تشکیل، سماعت کل ہوگی

    اسلام آباد: پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی نااہلی کے لئے  پی ٹی آئی کی درخواست پر بینچ تشکیل دے دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر  سابق صدر  آصف زرداری کی نااہلی کی درخواست پر کل سماعت ہوگی.

    درخواست پر ابتدائی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کریں گے، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کی جائے گی.

    رجسٹرار آفس کی جانب سے عثمان ڈار کے وکلا کو آگاہ کر دیا گیا، عثمان ڈار کی درخواست پر کل ہائیکورٹ میں سماعت صبح 9 بجے ہوگی، رجسٹرار آفس نے عثمان ڈار کی درخواست پر 1551 نمبر الاٹ کیا.

    خیال رہے کہ پیپلز  پارٹی کے شریک چیئرمین کے خلاف اثاثے چھپانےاور غیرقانونی بلٹ پروف گاڑی رکھنے کے الزام پر نااہلی کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ میں آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

    پی ٹی آئی رہنماؤں نے موقف اختیار کیا تھا کہ آصف زرداری پارٹی چیئرمین شپ اور پارٹی عہدے کے لیے اہل نہیں، قومی اسمبلی کی نشست کے لیے بھی تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔

    درخواست میں آصف زرداری، الیکشن کمیشن اورسیکریٹری قومی اسمبلی کوفریق بنایا گیا.

  • آئندہ  20 سال کے لئے پنجاب کی کنجی پی ٹی آئی کے پاس ہوگی، میاں محمود الرشید

    آئندہ 20 سال کے لئے پنجاب کی کنجی پی ٹی آئی کے پاس ہوگی، میاں محمود الرشید

    لاہور : وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پی پی 168 کے ضمنی الیکشن میں 25 سال سے حکمرانی کرنے والوں کو بدترین شکست ہوئی، اب آئندہ بیس سال کے لئے پنجاب کی کنجی پی ٹی آئی کے پاس ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ نون لیگ کو خواجہ سعد رفیق کی سیٹ اور تخت لاہور پر بڑا ناز تھا، عوام نے پچیس سال سے حکمرانی کرنے والوں کو بدترین شکست سے دوچار کیا ہے، پی پی 168 کا ضمنی انتخاب ریفرنڈم تھا۔

    [bs-quote quote=”لاہور کے عوام نے ماضی کے کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کر لی” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیر ہاؤسنگ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور کے عوام نے ماضی کے کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کر لی، یہ نقطہ آغاز ہے، پنجاب سے شریف برادران اور خواجہ برادران فارغ ہو گئے،  اب آئندہ بیس سال کے لئے پنجاب کی کنجی پی ٹی آئی کے پاس ہو گی۔

    میاں محمودالرشید نے کہا کہ ن لیگ ہر چیز کو دھاندلی اور کرپشن کو انتقامی کارروائی کہتی ہے، اسے شکست پر کرپشن سے توبہ تائب کرنا چاہیئے ،  پی اے سی چئیرمین شپ پر فیصلہ آئندہ چند روز میں کریں گے۔

    یاد رہے چند روز قبل صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ محمود الرشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری دن میں خواب دیکھتے ہیں جبکہ نواز شریف اپنی اننگ کھیل چکے، نواز شریف پر مقدمات بہت ہیں لگتا ہے ان سے نہیں نکل سکیں گے۔

    محمود الرشید نے کہا تھا کہ کم آمدنی والے افراد کو سب سے پہلے چھت فراہم کی جائے گی۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت لودھراں میں 3 اور 5 مرلہ کے 800 پلاٹ دیے جائیں گے۔

  • پی ٹی آئی نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے، فاروق ستار

    پی ٹی آئی نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھیوں نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوسستوں نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا مشورہ دیا ہے اور مجھے پی ٹی آئی سے این اے 247 کا الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا ہے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ کبھی پارٹی نہیں چھوڑی آج بھی نہیں چھوڑوں گا، میری 35 سال کی جدوجہد عوام کے سامنے ہے جبکہ رابطہ کمیٹی علی رضا عابدی کو جاکر منائے۔

    انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کے معاملے پر قانونی تقاضے پورے ہونے چاہئیں، زیتون کا تیل ہی تھا تو شراب کی بوتل میں کیوں تھا، چیف جسٹس صاحب خود کہتے ہیں شراب کی بوتلیں دیکھیں۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات کی روایت رہی ہے، عدل و انصاف ہونا چاہئے ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں، ہمارے خلاف 2 مقدمات کی سماعت تھی، جب کاغذات نامزدگی دائر کیے یہ اس وقت کے مقدمات ہیں۔

    فاروق ستار نے عارف علوی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے عارف علوی وفاق اور صوبوں کے درمیان تعلقات بہتر بنائیں گے، عارف علوی پارٹی کے نہیں پورے ملک کے صدر بن کر کام کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم جہاں حکومت میں شامل ہوکر ملک کی تعمیر میں کردار ادا کریں وہیں ہمارے خلاف ہونے والی دھاندلی پر بھی کردار ادا کریں، عمران خان حلقے کھولنے کو تیار ہیں لہٰذا ہمیں انتخابی عمل کی ویڈیو دکھائی جائے۔

  • پی ٹی آئی حکومت میں آنے بعد آزمائش سے دوچار ہے، سراج الحق

    پی ٹی آئی حکومت میں آنے بعد آزمائش سے دوچار ہے، سراج الحق

    لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کو  رکوانے کے لئے اقوام متحدہ میں بھرپور آواز اٹھائے۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف وفاقی حکومت میں آنے کے بعد خود آزمائش سے دو چار ہوئی ہے۔

    امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ عوام چاہتے ہیں پی ٹی آئی نے جو منشور پیش کیا اس پر عملدر آمد ہو، اسلامی ریاست کے قیام کے لئے حکومت سے تعاون کریں گے۔

    جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے متنازعہ مقابلوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کو رکوانے کے لئے اقوام متحدہ میں بھرپور آواز اٹھائے۔

    جماعت اسلامی کے مرکزی امیر کا کہنا ہے کہ حکومت اسلامی تعاون کی تنظیم کا اجلاس بلا کر پاکستانیوں کی ترجمانی کرے۔


    مزید پڑھیں : تحفظ ناموس رسالت مارچ چودہ ستمبر کو راولپنڈی میں کیا جائے گا، سراج الحق


    یاد رہے کہ سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس ملک کی نئی نسل نے پاکستان کو اسلامی و خوشحال پاکستان بنانا ہے، نوجوان ہی ملک و ملت کا مستقبل اور حقیقی سرمایہ ہیں، وطن عزیز پاکستان میں حقیقی تبدیلی نوجوانوں کے ذریعے ممکن ہے۔

    سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملہ پر پوری قوم متحد ہے، چودہ ستمبر کو راولپنڈی میں تحفظ ناموس رسالت مارچ کیا جائے گا۔

  • پی ٹی آئی کو چاہیے اعتزاز احسن کو سپورٹ کرے، خورشید شاہ

    پی ٹی آئی کو چاہیے اعتزاز احسن کو سپورٹ کرے، خورشید شاہ

    پشاور : پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو ملک کے مسائل عالمی سطح پر اٹھا سکے اور صدارتی امیدوار کے لئے اعتزازاحسن پر کسی کو اعتراض نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا دھاندلی ہوئی ہے تو تمام حلقے کھولیں گے۔

    سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی رہنما اعتزاز احسن پر کوئی الزام نہیں ہے اور اعتزازاحسن پسند نہیں مسلم لیگ نواز نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ صدارتی امیدوار کے لئے اعتزازاحسن پر کسی کو اعتراض نہیں، اعتزاز احسن ایک اثاثے کی حیثیت رکھتے ہیں۔

    سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کا کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو چاہیئے کہ اعتزاز احسن کی حمایت کرے،

    پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو مملکت کے مسائل و معاملات کو عالمی سطح پراٹھا سکے، ہمیں پاکستان کے لیے سوچنا ہے اعتزاز احسن کی سپورٹ کرنی ہے۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بہتر کام کریں گے تو ہم ان کی مدد کریں گے۔

    خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد صدارتی انتخاب میں اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    پی پی پی کے چیئرمین اور آصف زرداری نے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ خورشید شاہ، شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ کو مسلم لیگ ن سمیت دیگر اتحادی جماعتوں سے رابطے کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔

    یاد رہے کہ پاکستان کی حکمران جماعت تحریک انصاف نے صدراتی انتخاب کے لیے ڈاکٹر عارف علوی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

    واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کے عہدے کی مدت 8 ستمبر 2018 کو پوری ہورہی ہے، اُس سے قبل نئے صدر کے انتخاب کے لیے 4 ستمبر کو پولنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے لیے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق امیدوار 27 اگست کو دوپہر 12 بجے تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔

    صدارتی انتخاب کے لیے جمع کروائے جانے والے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 29 اگست کی صبح 10 بجے ہوگی جبکہ 30 اگست دن 12 بجے تک امیدوار اپنی نامزدگی واپس لے سکیں گے جس کے بعد حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی۔

    پی پی پی کے چیئرمین اور آصف زرداری نے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ خورشید شاہ، شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ کو مسلم لیگ ن سمیت دیگر اتحادی جماعتوں سے رابطے کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔

    یاد رہے کہ پاکستان کی حکمران جماعت تحریک انصاف نے صدراتی انتخاب کے لیے ڈاکٹر عارف علوی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

    واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کے عہدے کی مدت 8 ستمبر 2018 کو پوری ہورہی ہے، اُس سے قبل نئے صدر کے انتخاب کے لیے 4 ستمبر کو پولنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کے لیے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق امیدوار 27 اگست کو دوپہر 12 بجے تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔

    صدارتی انتخاب کے لیے جمع کروائے جانے والے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال 29 اگست کی صبح 10 بجے ہوگی جبکہ 30 اگست دن 12 بجے تک امیدوار اپنی نامزدگی واپس لے سکیں گے جس کے بعد حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی۔

  • پی ٹی آئی کےنامزدوزیراعلیٰ پنجاب  اڑھائی کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک

    پی ٹی آئی کےنامزدوزیراعلیٰ پنجاب اڑھائی کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک

    لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اڑھائی کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک نکلے، عثمان بزدار  کا کہنا ہے کہ ذمہ داری سونپنے  پر عمران خان کا مشکور ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےاثاثوں کی تفصیلات جمع کرادی ، جس کے مطابق عثمان بزدار اڑھائی کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

    اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کی ملکیت میں 284کنال زمین،3ٹریکٹر،2 گاڑیاں اور 20 تولہ سونا جبکہ 50 ہزار کا فرنیچر عثمان بزدار کی ملکیت میں ہیں۔

    الیکشن کمیشن میں جمع تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کے پاس ڈی جی خان موضع چوٹی میں 163کنال کی زرعی اراضی، موضع روانی میں 95 کنال، تونسہ شریف میں 14 کنال اور دیگر مقامات پر بھی زمینیں ہیں۔

    عثمان بزدار کے 4بینکوں میں اکاؤنٹ ہیں جبکہ انھوں نے تین کمپنیوں سےانشورنس پالیسی لے رکھی ہے، ایک انشورنس پالیسی 5 اور دوسری 10لاکھ روپے کی ہے اور ان کے پاس11لاکھ کے ماہانہ ٹرم سرٹیفکیٹ ہیں۔

    مالی سال 2017 میں نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 63 ہزار 890روپے ٹیکس ادا کیا۔

    اس سے قبل پنجاب کی وزارت اعلٰی کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار سردار عثمان بزدار  نے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے، سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وہ ذمہ داری سونپنے پر عمران خان کے مشکور ہیں، جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کیلئے ابھی مزید انتظار کرنا ہو گا

    مزید پڑھیں : عمران خان نے سردارعثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا اعلان کردیا

    یاد رہے کہ عمران خان نے سردارعثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا تھا ، سردارعثمان بزدارکا تعلق پسماندہ علاقے تونسہ شریف سے ہے۔

    عثمان بزدارپی ٹی آئی کے ٹکٹ پر پی پی 286 تونسہ شریف سے منتخب ہوئے تھے۔

    نامزد وزیراعلیٰ پنجاب اپنے قبیلے کے سردارہیں جبکہ انھوں نے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کررکھا ہے، سردارعثمان بزدارجنوبی پنجاب محاذکےسرگرم رکن ہیں۔