Tag: پی ٹی آئی

  • تحریک انصاف کا تونسہ شریف میں پاور شو، عمران خان خطاب کریں گے

    تحریک انصاف کا تونسہ شریف میں پاور شو، عمران خان خطاب کریں گے

    اسلام آباد : تحریک انصاف آج تونسہ شریف میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرے گی، جلسے سے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف آج تونسہ شریف میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی ، جس کی تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں , پنڈال کو پارٹی پرچموں اور بینرز سے سجادیا گیا۔

    جلسے کیلئے سولہ فٹ اونچا اور اسی فٹ لمبا اسٹیج تیار کرلیا گیا ہے اور 10ہزار سے زائد کرسیاں لگا دی گئی ہیں اور ہرسو پارٹی پرچموں کی بہار ہیں۔

    جلسے کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، بیس ہزار اہلکار،خاردارتاریں، واک تھروگیٹس اوراسنیپ چیکنگ بھی کی جارہی ہے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ صوبائی اور مرکزی قیادت بھی جلسے میں شرکت کرے گی۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا پاور شو ہوگا۔

    دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جلسے کیلئے تونسہ شریف کیلئے روانہ ہوگئے ہیں، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیر ترین بھی ہمراہ ہیں۔


    مزید پڑھیں : پاکستان میں سیاست ایک نئے رخ کا تعین کررہی ہے، عمران خان


    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست ایک نئے رخ کا تعین کررہی ہے، شریف خاندان نے اپنے مفاد کے لیے ملک کے اداروں کو تباہ کی، ہ منی لانڈرنگ کرکے پیسہ باہر بھجوایا جارہا تھا اور ادارے خاموش تھے، شریف خاندان نے اپنے ذاتی نوکروں کو اداروں میں تعینات کیا گیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی ٹی آئی اور سندھ نیشنل فرنٹ کا ملاپ،  ممتاز بھٹو نے پارٹی تحریک انصاف میں ضم کردی

    پی ٹی آئی اور سندھ نیشنل فرنٹ کا ملاپ، ممتاز بھٹو نے پارٹی تحریک انصاف میں ضم کردی

    کراچی : ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے بعد پی ٹی آئی سندھ نیشنل فرنٹ کا ملاپ ہوگیا، ممتاز بھٹو نے پارٹی تحریک انصاف میں ضم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف ایک اور اتحاد سامنے آگیا، ذوالفقار بھٹو کے کزن ممتاز بھٹو کی جماعت سندھ نیشل فرنٹ تحریک انصاف میں ضم ہوگئی، سردار ممتاز بھٹو ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

    دونوں پارٹیوں کے انضمام کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، جس میں سندھ نیشنل فرنٹ کے امیر بخش بھٹو اورپی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے شرکت کی ، اس موقع پر دونوں پارٹیوں کے انضمام کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

    سردار ممتاز بھٹو کو مایوس نہیں کرینگے، شاہ محمود

    پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے نیشنل فرنٹ کے پی ٹی آئی سے ملاپ کو سندھ کی سیاست میں بڑا بریک تھرو قرار دیا اور کہا کہ سندھ نیشنل فرنٹ کاپی ٹی آئی میں ضم ہونا معمولی بات نہیں، سندھ نیشنل فرنٹ کوپی ٹی آئی میں ضم کرنےپرشکریہ اداکرتاہوں، عمران خان کی جانب سے سردار ممتاز بھٹو کے شکر گزار ہیں۔

    شاہ محمودقریشی نے کہا کہ سردار ممتاز بھٹو کو مایوس نہیں کرینگے، سندھ کی بہتری کیلئے کام کرینگے، پاکستان تحریک انصاف عام انتخابات میں تاخیرنہیں چاہتی، تحریک انصاف واحدجماعت ہےجوالیکشن کی خواہش مند ہے ، ایسا نگراں سیٹ اپ بھی نہیں چاہتے جو طوالت اختیار کرلے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم بروقت اورشفاف انتخابات چاہتےہیں، آئینی حدودمیں رہتےہوئےجمہوریت چاہتےہیں، الیکشن ریفارمزسےمتعلق ایک کمیٹی بنی جس میں شامل ہوئے، الیکشن ریفارمزسے متعلق کئی نشستیں ہوئیں جو نتیجہ خیز نہیں تھیں۔

    انھوں نے کہا کہ ایک مرتبہ وزیرخزانہ اسھاق ڈارکےاستعفےکامطالبہ کرتےہیں، اسحاق ڈاراس وقت عجیب صورتحال اورمشکل کاشکارہیں، اسحاق ڈار کے ڈاکٹرز خود کہتے ہیں وہ4منٹ سےزیادہ کھڑےنہیں ہوسکتے، ایسی صورتحال میں اسحاق ڈارقومی خزانےکےمعاملات کیسےچلائیں گے۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپرزکیس کھلنےسےاسحاق ڈارپراورذہنی دباؤپڑےگا، ذہنی دباؤکی وجہ سےاسحاق ڈارملک کےاہم عہدےپرکیسےرہیں گے، پنجاب کی ملیں بندہورہی ہیں اورکسی کوکوئی فکر ہی نہیں۔

    سندھ کےعوام نے شہری اوردیہی علاقوں کےنمائندوں کو آزمالیا، سندھ کےعوام مطمئن نہیں ہیں توایک مرتبہ پی ٹی آئی کوبھی آزمالیں، مستقبل میں سندھ میں پی ٹی آئی کوایک مضبوط پارٹی کےطورپردیکھ رہاہوں، عوام کوایک اوربریک تھروسکھرکےقریب دیں گے۔

    پی ٹی آئی واحد جماعت ہے، جو تبدیلی کیلئے جدوجہد کررہی ہے، امیر بخش

    اس موقع پر ممتاز بھٹو کے بیٹے امیر بخش نے کہا پی ٹی آئی واحد جماعت ہے، جو تبدیلی کیلئے جدوجہد کررہی ہے، پی ٹی آئی میں ضم ہونےکافیصلہ باہمی مشاورت سے کیا گیا۔

    امیر بخش کا کہنا تھا کہ محترمہ جب واپس آئیں تولوگوں کاپیپلزپارٹی سےعشق تھا، محترمہ کی شہادت کےبعدپیپلزپارٹی سےوہ عشق ختم ہوگیا، پی ٹی آئی کےعلاوہ اس وقت پاکستان میں اسٹیٹس کوکی پارٹیاں ہیں، یہ پارٹیاں چاہتی ہیں کہ لوٹ کھسوٹ کانظام ایسےہی چلتارہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نواز شریف نے اسامہ سے رقم وصول کی، سپریم کورٹ جائیں گے، پی ٹی آئی

    نواز شریف نے اسامہ سے رقم وصول کی، سپریم کورٹ جائیں گے، پی ٹی آئی

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے رقم وصول کی، اسامہ بن لادن اور اصغر خان کیس کے حوالے سے جلد سپریم کورٹ جائیں گے، جے آئی ٹی کی کارروائی اور ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔

    عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس کے اختتام پر پی ٹی آئی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاناما لیکس میں جے آئی ٹی کی کارروائی کھلی رکھی جائے اگر اسے خفیہ رکھنے کی کوشش کی گئی تو یہ کسی صورت قبول نہیں ہوگی۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت ڈان لیکس کی رپورٹ کو فوری منظر عام پر لائے اور اس کے حقیقی ذمہ داروں کو بچانے کی کوشش کرے، اگر اس معاملے میں کسی بے گناہ کو سزا دی گئی تو یہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔

    تحریک انصاف کے مطابق اجلاس میں شرکا نے اسامہ بن لادن سے رقم لینے کے معاملے پر بحث کی جبکہ اصغر خان کیس پر عمل درآمد کے لیے تیارہونے والی درخواست پر چیئرمین کو بریفنگ دی۔

    شرکا نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن سے رقم وصول کی گئی گئی، اس الزام پر پی ٹی آئی جلد عدالت سے رجوع کرے گی۔

    اسامہ سے رقم لینے کا الزام، تحریک انصاف کی قانونی کاروائی مکمل

    دریں اثنا اطلاعات ہیں کہ اسامہ سے رقم لینے کے معاملے پر تحریک انصاف نے قانونی مشاورت مکمل کرلی ہے اور پی ٹی آئی جلد سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔

    پارٹی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اسامہ بن لادن سے رقم لے کر جمہوریت پر شب خون مارنے والوں کی معاونت کرتے رہے، وقت آگیا ہے کہ نواز شریف کے بیرونی قوتوں سے مراسم کا سراغ لگایا جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اسامہ بن لادن سے رقم کی وصولی اور اصغر خان کیس کے حوالے سے جلد سپریم کورٹ جائیں گے۔

  • پاناما کیس :پی ٹی آئی کا قانون دان زاہد بخاری سے رابطہ

    پاناما کیس :پی ٹی آئی کا قانون دان زاہد بخاری سے رابطہ

    لاہور: تحریک انصاف نے پاناما لیکس کے کیس کی پیروی کے لیے سینئر قانون دان زاہد بخاری سے رابطہ کر لیا۔

    اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے بالاواسطہ طور پر زاہد بخاری سے رابطہ کیا گیا ہے جس میں تحریک انصاف نے زاہد بخاری کو سپریم کورٹ میں جاری پاناما لیکس کیس کی پیروی کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

    اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف کے ایک اعلی عہدے دار کے قریبی دوست نے زاہد بخاری سے رابطہ کیا ہے۔

    تحریک انصاف کی اس پیشکش پر معروف قانون دان زاہد بخاری کی جانب سے مہلت مانگی گئی۔

    یہ پڑھیں: پاناما کیس : پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان کی پیروی سے معذرت

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پاناما لیکس کے مقدمے میں وکیل حامد خان کی جانب سے معذرت کے بعد پی ٹی آئی نے اعتزاز احسن،بابر اعوان  اور دیگر نامور وکلا سے رابطہ کیا ہےجن میں اب زاہد بخاری کا نام بھی سرفہرست ہے۔

    قبل ازیں حامد خان نے پاناما کیس سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد عمران خان کو فون کرکے اپنے فیصلے سے کردیا تھا، انہوں نے عمران خان کو بتادیا کہ میڈیا پر جاری مہم کے باعث ان کیلئے سپریم کورٹ کی معاونت ممکن نہیں رہی،خدمات کے اعتراف پر چیئرمین صاحب کا مشکور ہوں مگر مقدمے سے الگ ہونے کی اجازت دی جائے۔

    ذرائع کے مطابق عمران خان نے حامد خان کی خدمات کو سراہا اور اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ حامد خان قانونی ٹیم کی معاونت جاری رکھیں اور کہنا تھا کہ حامد خان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تحریک انصاف سے ان کی کمٹمنٹ کسی قسم کے شک و شبے سے بالا تر ہیں۔

  • پی ٹی آئی کے ٹیکسلا میں ہونے والے جلسے کے دوران بد نظمی

    پی ٹی آئی کے ٹیکسلا میں ہونے والے جلسے کے دوران بد نظمی

    ٹیکسلا : پاکستان تحریک انصاف کے آج ٹیکسلا میں ہونے والے جلسے کے دوران بد نظمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

    اے آر اوائی نیوز کے نمائندے بابر ملک کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹیکسلا میں منعقد ہونے والے جلسے کی تقریب سے قبل تلخ کلامی کے باعث دو گرپوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا ، دونوں گروپوں کی جانب سے ڈنڈوں اور اشیاء کا آزادانہ استعمال کیا گیا ۔

    پیش آنے والے واقع کے باعث پاکستان تحریک انصاف کے چار کارکن زخمی بھی ہوگئے تاہم انتظامیہ نے حالات کو قابو کرلیا ۔

    جلسے خطاب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو غلام نہیں بناسکتا، پوری قوم جب آزادی کا فیصلہ کرلے تو انہیں کوئی غلام نہیں بنا سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فوجیوں کے سامنے کشمیری باشندے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں،اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کرایاجارہا،پوری قوم جب آزادی کا فیصلہ کرلے تو انہیں کوئی نہیں روک سکتا، طاقت کے بل بوتے پر کوئی بھی کسی قوم کو غلام نہیں بناسکتا، مقبوضہ کشمیر کے لوگ آج بھی آزادی کے طلب گار ہیں۔

  • ن لیگ کی ٹماٹر فورس کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی آلو فورس تیار

    ن لیگ کی ٹماٹر فورس کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی آلو فورس تیار

    گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں کارکنوں کی سیاست سبزیوں پر اتر آئی، متوالوں کی ٹماٹر فورس کے مقابلے میں کھلاڑیوں کی آلو فورس تیارہوگئی، کھلاڑیوں کا دعویٰ ہے کہ آدھا کلو کا آلو عزت اتارنے کے علاوہ بھی بہت کچھ کرے۔

    تفصیلات کے مطابق چھیھچر والی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین میاں ابو بکر نے لیگی کارکنوں کی انڈے اور ٹماٹر فورس کے جواب میں آلو فورس تیار کرلی۔

    چھیھچر والی میں ان کے ڈیرے پر کھلاڑیوں کو آلو پھینکنے کی عملی تربیت بھی دی جا رہی ہے، کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ’’گو نواز گو‘‘ لکھا آدھا کلو کا آلو لیگی متوالوں کی عزت اتارنے کے ساتھ ساتھ ان کے ہوش بھی ٹھکانے لگادے گا۔

    ان کا کہنا ہے کہ بر سر اقتدار جماعت کے کارکنوں کی جانب سے کیے جانے والے اوچھے ہتھکنڈوں پر حکومت سمیت ضلعی انتظامیہ اور پولیس بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے بچاؤ کے لیے آلو فورس تیار کی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ مارچ کے دوران اگر ان پر حملے ہوئے تو وہ بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

  • نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی پیپلز پارٹی کی درخواست بھی التوا کا شکار

    نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی پیپلز پارٹی کی درخواست بھی التوا کا شکار

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی پیپلز پارٹی کی درخواست بھی التوا کا شکار ہوگئی، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ہمارے ارکان کی تقرری تک درخواستوں پر کوئی کارروائی نہیں ہوسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب نے وزیراعظم کے خلاف ریفرنسز موصول ہونے کی تصدیق کردی،ساتھ ہی پاکستان تحریک انصاف کے بعد الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کو بھی انتظار کرنے کی ہدایت کردی۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اکیلے کسی درخواست کی شنوائی نہیں کرسکتے،کمیشن مکمل ہونے پرزیرالتوا کیسزکھولیں جائیں گے، الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری تک کسی کو بھی نااہل قرار دینے کی درخواستیں التوا کا شکار رہیں گی۔

    سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا صوبائی مبمران کےنہ ہونے سےخلا پیدا ہوا،حکومت کوممبران کی تعیناتی کےلئےخط لکھ دیا ہے، نااہلی کی تمام درخواستوں کو علیحدہ کرکے رکھ دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم اور ان کے چار رشتے داروں کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کی ۔

    یپلز پارٹی کے رہنمالطیف کھوسہ کاکہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور اراکین قومی اسمبلی اور وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدراور شہباز شریف کے بیٹے شریف کی حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس دائر کیا ۔

    لطیف کھو سہ نے کہا تھا کہ یہ پانچوں افرادآئین کےآرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پرپورانہیں اترتے، الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی کی جانب سے دائر ریفرنس ایک ہزارصفحات پرمشتمل ہے جس میں ثبوت کےطورپر ان کے متضاد بیانات کو شامل کیا گیا ہے۔

  • پیپلزپارٹی کا وزیر اعظم کی نااہلی کیلئےریفرنس تیار

    پیپلزپارٹی کا وزیر اعظم کی نااہلی کیلئےریفرنس تیار

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی وزیر اعظم اور انکے چار رشتے داروں کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی تیاری کرلی، ریفرنس پیر کو دائر کیا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے نااہلی کا معاملہ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست دائر کرنے کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی وزیراعظم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

    پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعظم اور ان کے قریبی رشتے داروں کی نااہلی کیلئے ریفرنس تیار کرلیا، نااہلی کے ریفرنس سے وزیراعظم پر دباؤ تو بڑھ گیا، لیکن الیکشن کمیشن کے صوبا ئی سربراہان کی غیرمو جودگی سوالیہ نشان ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنمالطیف کھوسہ کاکہناہے وزیر اعظم نواز شریف وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور اراکین قومی اسمبلی اور وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدراور شہباز شریف کے بیٹے شریف کی حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا ئے گا۔

    لطیف کھو سہ نے کہاکہ یہ پانچوں افرادآئین کےآرٹیکل با نسٹھ اور تریسٹھ پرپورانہیں اترتے، الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی کی جانب سے دائر ریفرنس ایک ہزارصفحات پرمشتمل ہے جس میں ثبوت کےطورپر ان کے متضاد بیانات کو شامل کیا گیا ہے۔

    ریفرنس میں وزیراعظم اورانکےخاندان کےگوشواروں میں وزیراعظم،شہبازشریف،اسحاق ڈار کی غلط بیانی کوشامل شامل کیاگیا ہے۔

    وزیراعظم کی نااہلی ریفرنس کیلئے پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف سے مدد مانگ لی ہے پی ٹی آئی رہنما فیصل ووڈا نے پی پی پی کے رہنما لطیف کھوسہ کو وزیر اعظم کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات دے دیئے ہیں۔

  • طاہرالقادری کا15جون کوواپسی،17جون کو لاہورمیں دھرنے کااعلان

    طاہرالقادری کا15جون کوواپسی،17جون کو لاہورمیں دھرنے کااعلان

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پندرہ جون کو وطن واپسی اور سترہ جون کو سانحہ ماڈل ٹاون کو دو سال مکمل ہونے پر مال روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔

    کینیڈا سے وڈیولنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے 17 جون 2014ءکو کارکنوں کی شہادت کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کیا۔

    انہوں نے حکومتی رویے اور تحقیقاتی عمل پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آرمی چیف سے انصاف دلانے کی اپیل بھی کی۔

    عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ حکومت حالت نزاع میں ہے،حکمران اپنی مدت اقتدار پوری نہیں کرسکے گی۔

    لند ن میں قیام کے دوران وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے بتایا کہ دھرنے میں دیگر جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوں گی۔

    واضح رہے کہ گذشتہ برس 17 جون کو پولیس اور عوامی تحریک کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا تھا جس میں عوامی تحریک کے 11 کارکن ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے، اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات بھی کرائی گئیں اور یہ معاملہ لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ کے روبرو زیر سماعت ہے۔

  • پی ٹی آئی  نے سورن سنگھ کی خالی نشست پر روی کمار کو نامزد کر دیا

    پی ٹی آئی نے سورن سنگھ کی خالی نشست پر روی کمار کو نامزد کر دیا

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے جاں بحق ہونے سورن سنگھ کی خالی نشست پر روی کمار کو نامزد کر دیا ۔

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سورن سنگھ کی ہلاکت کے بعد صوبائی الیکشن کمیشن کو ارسال کی جانے والی فہرست میں پہلے پی ٹی آئی کونسلر بلدیو کمارکو امیدورا نامزد کیاگیا تھا تاہم پولیس نے چند روز بعد بلدیو کمار کو سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیاتھا جس کے بعد اب پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلدیو کمار کا نام مخصوص ترجیحی فہرست سے نکالا جائے ۔

    اس سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دی جانے والی ترجیحی فہرست میں بلدیو کمار کا نام دوسرے جبکہ روی کمار کا تیسرے نمبر پر رکھا گیا تھا ۔

    واضح رہے کہ بلدیو کمار اس وقت سورن سنگھ قتل کیس کے مرکزی ملزم کی حیثیت سے زیر حراست ہیں، جن کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ302 اور انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت مقدمہ نمبر 216 درج ہے ۔