Tag: پی ٹی آئی

  • پی ٹی آئی کو ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت مل گئی

    پی ٹی آئی کو ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت مل گئی

    اسلام آباد: چوہدری نثارنےآسمان پرکئےگئےوعدےکی لاج رکھ لی، تحریک انصاف کوایف نائن پارک میں جلسےکی اجازت دےدی۔

    چوہدری نثارنےاسلام آباد انتظامیہ کو چوبیس اپریل کوتحریک انصاف کویوم تاسیس کے موقع پرجلسے کی اجازت سے آگاہ کردیا ۔

    ضلعی انتظامیہ کوہدایت کی گئی کہ تحریک انصاف سےاس بات کی ضمانت لی جائے کہ جلسےکےشرکاء مقررہ وقت کےبعدپرامن طورپرمنتشر ہوجائیں گے۔

    گزشتہ روزاسلام آبادانتظامیہ نے آسمان پرکئے گئےعہد و پیمان پرظالم سماج کاکردارادا کرتے ہوئے جلسے کی اجازت چوہدری نثارکی وطن واپسی سےمشروط کرڈالی۔

  • کراچی ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں میں تصادم

    کراچی ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں میں تصادم

    کراچی : ضمنی انتخابات کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے دوران تصادم اور پتھراؤ ، دونوں جماعتوں کے کئی کارکنان زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق این اے 245 ضمنی انتخابات کے دوران پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی ، فائیو اسٹار چورنگی پر دونوں جماعتوں کے کارکنان جب آمنےسامنےہوئے تو شدید نعرے بازی کاسلسلہ جاری ہوا ، جو دیکھتےہی دیکھتے تصادم میں بدل گیا۔

    دونوں جماعتوں کےکارکنان کے پتھراؤ سےکئی افراد زخمی ہوگئے اور گاڑیوں اور بسوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اس دوران کچھ نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ۔

    واقعے کے بعد پولیس کی اضافی نفری کو علاقے میں تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ فائیو اسٹار چورنگی پر قائم پی ٹی آئی کے انتخابی کیمپ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

  • پی ٹی آئی، جماعت اسلامی کے خلاف ایکشن ہوگا، الیکشن کمیشن

    پی ٹی آئی، جماعت اسلامی کے خلاف ایکشن ہوگا، الیکشن کمیشن

    کراچی: الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ریلی نکالنے پرپی ٹی آئی اورجماعت اسلامی کے خلاف ایکشن لیا جائےگا۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کے تحت ریلی پر پابندی ہے ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائیگی،لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھی کارروائی ہوگی۔

    الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ انتخابی مہم میں امیدوار ضابطہ اخلاق پر عمل کریں۔

    واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابی مہم کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق آج مشترکہ ریلی نکالی جسے ضلعی انتظامیہ نے بھی جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی ریلی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

  • پی ٹی آئی کا بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیاں عدالت میں چیلنج کرنیکا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیاں عدالت میں چیلنج کرنیکا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیاں عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    پاکستان تحریک کے رہنماؤں کا اہم اجلاس اسد عمر کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں اسد عمر کے علاوہ تحریک انصاف کے مرکزی آر گنائزر جہانگیر ترین اور نیشنل آر گنائزر شاہ محمود قریشی نے بھی شرکت کی۔

    اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے متعلق امور پر اتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اسلام آباد کی حلقہ بندیاں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اسد عمر آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلقہ بندیاں چیلنج کریں گے۔

  • آزاد رکن قومی اسمبلی ریاض الحق سے وزیراعظم اور پی ٹی آئی کا رابطہ

    آزاد رکن قومی اسمبلی ریاض الحق سے وزیراعظم اور پی ٹی آئی کا رابطہ

    لاہور: وزیراعظم نواز شریف نے اوکاڑہ سے منتخب آزاد رکن قومی اسمبلی ریاض الحق جج سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں بھاری اکثریت سے الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔

    وزیراعظم نے اس موقع پر ریاض الحق کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی۔ ریاض الحق جج کا کہنا تھا کہ ن لیگ ان کے خون میں شامل ہے۔

    ریاض الحق حالیہ ضمنی انتخاب میں این اے 144اوکاڑہ سے آزاد امیدوار کے طور پر کامیاب ہوئے تھے۔

    اس سے قبل تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے بھی ریاض الحق سے رابطہ کرکے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی تھی

  • رینجرز کا احتساب پنجاب اورسندھ کے عوام کی ڈیمانڈ ہے، عمران خان

    رینجرز کا احتساب پنجاب اورسندھ کے عوام کی ڈیمانڈ ہے، عمران خان

    پشاور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈی پی او کے ن لیگ کےلئے ووٹ مانگنے کے ثبوت موجود ہیں۔

    عمران خان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کے پی کے کی شان میں زمین آسمان ایک کردیئے کہتے ہیں پنجاب اور اور سندھ میں لوگوں کی ڈیمانڈ ہے رینجرز احتساب کرے۔

    انہوں نے پھر ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ڈی پی او حافظ آباد کے ن لیگ کے لئے ووٹ مانگنے کے ثبوت موجود ہیں، عمران خان نے بتایا کہ پچپن منتخب نمائندوں کو پارٹی سے نکالا۔

    کپتان نے اعلان کیا کہ کسی کو رشتے دار کو ٹکٹ دینے کی اجازت نہیں ہوگی،عمران خان نے اسٹریٹ چلڈرن کے لئے اکیڈمی بنانے کا بھی اعلان کیا۔

  • عدالت کا کوئی ایسا فیصلہ نہیں کہ انتخابی مہم نہ چلاؤں، عمران خان

    عدالت کا کوئی ایسا فیصلہ نہیں کہ انتخابی مہم نہ چلاؤں، عمران خان

    لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 122 اور این اے 154 میں 2013 والی غلطیاں نہیں دہرائیں گے، ضمنی انتخاب کے موقع پر پولیس کسی صورت قبول نہیں، فوج کی نگرانی میں الیکشن کرائے جائیں۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون پولیس کے ذریعے تحریک انصاف کے امیدواروں پر دھونس جما رہی ہے، ایس پی عمر ورک کیخلاف الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ دھاندلی کو الیکشن ٹریبونل کے ذریعے شکست دی، اب الیکشن میں پورا زور لگائیں گے کہ عوام جس کو ووٹ دیں وہی اسمبلی میں پہنچے۔

     انہوں نے کہا کہ جو جو پولیس والا نون لیگ کی انتخابی مہم چلائے گا، اس کیخلاف اخبارات میں اشتہار چھاپ کر اسے اشتہاری قرار دلوائیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ سندھ اور دوسرے صوبوں میں تو کرپشن کیخلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں، انتخابی مہم کے دوران نندی پور، میٹرو، ایل این جی اور قائد اعظم سولر پارک میں کی جانے والی کرپشن کو بھی بے نقاب کیا جائے گا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی مسلم لیگ نون کے سابق ایم پی اے آجاسم شریف کے گھر گئے، جہاں مسلم لیگی رہنماء نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

     اس سے پہلے تحریک انصاف کے چیئرمین ایم پی اے میاں اسلم اقبال کے گھر گئے جہاں انہوں نے ان کے ماموں اور چچا کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ بھی پڑھی۔ عمران خان گڑھی شاہو میں قتل ہونے والے کارکن غفار گجر کے گھر بھی گئے اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

  • عمران خان نے پنجاب میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا ریکارڈ طلب کرلیا

    عمران خان نے پنجاب میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا ریکارڈ طلب کرلیا

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے امیدوار کی جانب سےکاغذات واپس لئے جانے پرن لیگ کے خواجہ احمد حسان یو سی ایک سو سات کےبلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

    کاغذات واپس لئے جانے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے صوبائی قیادت سے پارٹی ٹکٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

    پی ٹی آئی کے امیدوار نواز کی جانب سے کا غذات واپس لئے جانے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور کو انکوائری کا حکم دے دیا، جس کے بعد تحریک انصاف کی صوبائی قیادت نےچیئرمین سیکریٹریٹ میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

    پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے سفارش پر کمزور امیدوار کی حمایت کی۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ حسان کے مقابلے میں امیدوار نواز کوٹکٹ دینے پر پارٹی کے اندر بھی مخالفت ہوئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید نےامیدوار نواز کے ساتھ کسی متبادل امیدوار کو بھی کاغذات جمع نہ کروانے دیئے۔ عمراں خان نے پنجاب کی صوبائی قیادت سے بلدیاتی الیکشن کے لئے تقسیم کی گئی پارٹی ٹکٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا اورچوہدری سرور اور شفقت محمود کو ریکارڈ سمیت بنی گالہ پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

  • ریحام خان کی ڈگری اصلی یا جعلی؟ برطانوی اخبار نے سوال اٹھا دیا

    ریحام خان کی ڈگری اصلی یا جعلی؟ برطانوی اخبار نے سوال اٹھا دیا

    کراچی: برطانوی اخبار نے عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کی ڈگری کے بارے میں سوال اٹھا دیا،اخبار کا دعوی ہے کہ ریحام خان نے جس کالج سے براڈکاسٹ جرنلزم ڈگری لی وہ کالج براڈکاسٹ جرنلزم کا کورس کرواتا ہی نہیں ہے۔

    عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کی ڈگری پر بھی شک کے بادل منڈلانے لگے، برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعوی کیا ہے کہ ریحام خان نے جس کالج سے براڈ کاسٹ جرنلزم کی ڈگری لی وہ یہ کورس پڑھاتا ہی نہیں ہے۔

    نارتھ لنیڈسے کالج کے ترجمان نے اخبار کو بتایا کہ ریحام خان نامی کسی طالبہ کا ریکارڈ کالج میں موجود نہیں اورنا ہی اس نام کی کسی طالبہ نے کبھی کالج میں داخلہ لیا۔

     ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نارتھ لینڈسے کالج میں براڈ کاسٹ جرنلزم کا کورس موجود ہی نہیں،ریحام خان بی بی سی میں بطوربراڈکاسٹ جرنلسٹ فرائض انجام دیتی رہی ہیں۔

     ریحام خان کی ڈگری کی خبردینے والے برطانوی صحافی نے ہی عمران خان اور ریحام خان کی شادی کی خبر سب سے پہلے بریک کی تھی۔

  • پی ٹی آئی کا ڈی جے بٹ سے ڈیڑھ کروڑ روپے واپس دینے کا مطالبہ

    پی ٹی آئی کا ڈی جے بٹ سے ڈیڑھ کروڑ روپے واپس دینے کا مطالبہ

    اسلام آباد : تحریک انصاف نے بقایا جات دینے کی بجائے ڈیڑھ کروڑ روپےواپس مانگ لئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جے بٹ کولینے کے دینے پڑ گئے۔

    پی ٹی آئی کے دھرنوں میں نت نئی دھنوں سے ماحول گرما دینے والے ڈی جے بٹ کی اپنی ہی بینڈ بج گئی، ڈی جے بٹ نے واجبات کی عدم ادائیگی کا الزام عائد کیا تو تحریک انصاف بھی حساب کا رجسٹر لے کر بیٹھ گئی اور ڈی جے بٹ کو ڈیڑھ کروڑ روپے واپسی کا نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

    ڈی جے بٹ کا کہنا ہے ابھی تک نوٹس نہیں ملا بل دینےکےبعدڈھائی مہینوں تک کوئی رابطہ ہی نہیں کیاگیا، تحریک انصاف کے کے مطابق ڈی جے بٹ نے دھرنے اور جلسوں میں پانچ کروڑ نوے لاکھ روپے وصول کئے۔

    ڈی جے بٹ کی خدمات کی کل رقم چار کروڑ بارہ لاکھ روپے بنتی تھی، اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والے اخراجات کی تفصیل کے مطابق تمام چیزوں کے کرائے کی مد میں ٹوٹل بل دس کروڑ تریپن لاکھ سے زائد کا ہے۔

    ڈی جے بٹ عجیب مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ایک کروڑ تیس لاکھ روپے ٹیکس کی مد میں جمع کرانے کا نوٹس بھیجا تو پی ٹی آئی نے بھی ڈی جے بٹ سے پیسے واپس کرنے کا مطالبہ کردیا۔