Tag: پی ٹی آئی

  • تاجروں نے احتجاج کی کال مسترد کردی، مریم نواز کا ٹوئٹ

    تاجروں نے احتجاج کی کال مسترد کردی، مریم نواز کا ٹوئٹ

    لاہور: ن لیگ کی رہنما اور وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ تاجروں نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال مسترد کردی،جس سے پی ٹی آئی کا پلان فیل ہوگیاہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپیغام دیتے ہوئے مریم نوازکا کہنا تھا کہ جب قیادت سوچے بغیر جلد بازی میں فیصلے کرتی ہے تواس کا انجام یہی ہوتا ہے۔

    تاجربرادری نے پی ٹی آئی کی کال پرلاہورمیں کاروبار بند کرنے سے انکارکردیا۔ دھرنا گروپ کواپنے مشیروں کو برطرف کردینا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے پندرہ دسمبر کو لاہوربند کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن تاجرتنطیموں نے ان کی کال کو مسترد کردیاہے۔

  • حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، شفقت محمود

    حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، شفقت محمود

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ حکومت آج کے جلسے سے خائف ہوکر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔ جلسے میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کے کارکنان قافلوں کی صورت میں اسلام آباد روانہ ہورہے ہیں۔

    پی ٹی آئی کا قافلہ اپوزیشن لیڈر پنجاب محمود الرشید اور شفقت محمود کی قیادت میں ٹھوکر نیاز بیگ انٹر چینج سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ حکومت آج کے جلسے سے خائف ہے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گاڑیاں بند کی جارہی ہیں ۔

    جبکہ ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تاکہ کوئی اسلام آباد نہ پہنچے انھوں نے کہا کہ الیکشن دھاندلی کی بنیاد پر کروائے گئے جب تک انھیں کالعدم قرار نہیں دیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔

    اپوزیشن لیڈر پنجاب محمود الرشید نے اس موقع پر کہا کہ دھرنے میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ طاہر القادری کا ہے وہ اپنی مرضی سے دھرنے میں بیٹھے اور مرضی سے اٹھے انھیں مجبور نہیں کیا جاسکتا۔

  • حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہے، شاہ محمود قریشی

    حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تیس نومبر کو ہمارا احتجاج پرامن ہوگا، حکومت خود ہمارے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے معاملات میں بگاڑ پیدا کرنا چاہ رہی ہے۔

    اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہے،اور تیس نومبر کے جلسے کو سبوتاژکرنے کیلئے مشکلات پیدا کررہی ہیں، ان کہنا تھا کہ حکومت کی ایما پر پولیس تحریک انصاف کے کارکنان کو حراساں کررہی ہے، معمر افراد کو بھی دھمکایا جارہا ہے، ٹرانسپورٹ بند کی جارہی ہے،کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

    شاہ محمو د قریشی کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت مذاکرات کی بات کررہی ہے اوردوسری طرف انتقامی کارروائیاں جاری رکھیں ہوئی ہیں، ان کہنا تھا کہ تیس نومبر دھرنا پرامن ہوگا اور عوام نظام کی تبدیلی کےلیے گھروں سے باہر نکلیں گے۔

  • لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں چیلنج

    لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں چیلنج

    لاہور: حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام بنانے کیلئے کارکنوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہیں۔ لاہور ہائيکورٹ ميں تحريک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاريوں کو چیلنج کردیا گیا ہے۔

    لاہور ہائيکورٹ ميں دائر پٹيشن ميں درخواست گزار تحريک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے تحريک انصاف کے کارکنوں کو تيس نومبر کے جلسے ميں شرکت سے روکنے کےليے گرفتاريوں کا سلسلہ شروع کر ديا ہے، جو آئين کے تحت بنيادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    درخواست گزار نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے اسلام آباد جانے والے راستوں پر کنٹينر بھی لگادیئے ہيں، انھوں نے عدالت سے استدعا کی کہ تمام کارکنوں کی رہائی کا حکام دیا جائے۔

  • پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام بنانے کی کوشش، حکومت نے کمر کس لی

    پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام بنانے کی کوشش، حکومت نے کمر کس لی

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام بنانے کیلئے حکومت نے کارکنوں کی پنجاب میں پکڑدھکڑ کی منصوبہ بندی کرلی ہے اور اسلام آباد کو کنٹینر سٹی بنانے کے بعد واٹرکینن بھی تیارکرلی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تیس نومبر کا بخار حکومت کے سر پر سوار ہوگیا ہے۔ ٹائیگرز کاراستہ روکنے کیلئے حکومت کی جانب سے طرح طرح کی تدابیر کی جارہیں ہیں۔ شہر اقتدار کو کنٹینر سٹی بنا کر بھی اطمینان نہ ہوا تو حکومت نے پکڑدھکڑ کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

    آئی جی پنجاب کے حکم پر پی ٹی آئی کے تمام اضلاع میں سرگرم کارکنوں اور مقامی قیادت کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں۔ ٹرانسپورٹرز پرگاڑیاں فراہم نہ کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

    نارووال پولیس نےکارکنوں کو چار کیٹیگریز میں تقسیم کرکے قیادت کی کیٹگری سے چار اور موبلائزر کی کیٹگری میں تین کارکن گرفتار کرلیے ہیں۔ تمام تر اقدامات کے باوجود پی ٹی آئی کے کارکن اسلام آباد پہنچے کو ہیں تیار اور جلسے کی بھی تیاریاں عروج پر ہیں۔

    وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈزون میں تعینات اہلکاروں سے اسلحہ تو واپس لیے لیا گیا ہے لیکن ہنگامہ آئی پر واٹرکینن، لاٹھی چارج اور شیلنگ کے ساتھ ربرکی گولیاں استعمال ہوسکتی ہیں۔ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ بھی ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاہے۔ کون ہوگا کامیاب، تیس نومبرکو ہے حکومت اورپی ٹی آئی دونوں کا امتحان ہے۔

  • سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکریٹری کے گھر پر چھاپہ، لاہور میں 11گرفتار

    سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکریٹری کے گھر پر چھاپہ، لاہور میں 11گرفتار

    سیالکوٹ: سیالکوٹ میں پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری عمر ڈار کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے جبکہ لاہور میں عمران خان کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب میں پولیس نے چھاپہ مار کر گیارہ کارکنوں کو گرفتا کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں رات گئے پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری عمر ڈار کے گھر کا محاصرہ کر لیا تھا۔ زرائع کے مطابق عمر ڈار کے گھر پر چھاپہ پی ٹی وی حملے میں ملوث ہونے کے شبہے میں مارا گیا تھا۔

    پولیس کے چھاپے کے حوالے سے عمر ڈار کا کہنا ہے کہ پولیس چھاپے کا مقصد تیس نومبر کے جلسے کو روکنا ہے تاہم حکومت کارکنوں کے گھروں میں چھاپے مارکر تیس نومبر کے سونامی کو نہیں روک سکتی۔

    دوسری جانب پارٹی کارکنوں کے مطابق لاہور کے علاقے ڈھولنوال میں پی ٹی آئی کے کارکن اپنے قائد کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے تھے کہ تقریب میں پولیس نے چھاپہ مار کر گیارہ کارکنوں کو گرفتار کر کے لڑائی جھگڑے کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

    پارٹی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے قائد کی سالگرہ کا جشن منا رہے تھے کہ ن لیگ کے کارکنون نے ان پر دھاوا بول دیا تھا اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر ن لیگ کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کے بجائے پی ٹی آئی کے ہی گیارہ کارکنوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • تیس نومبر کوآئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، شاہ محمود قریشی

    تیس نومبر کوآئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، شاہ محمود قریشی

    ملتان: شاہ محمود قریشی کہتے ہیں تیس نومبر کو امن وامان کا انحصار حکومت کے رویے پر ہوگا۔

    شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیس نومبر کو پرامن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے حکومت کی غیر ضروری پکڑ دھکڑ کا کوئی فائدہ نہ ہوگا.

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے امریکا اور چین سمیت اٹھائیس ممالک کے سفیروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ سفیر حکومتی موقف سے مطمئن نہیں تھے، انہوں نے کہا کہ تیس نومبر کوآئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

  • ننکانہ صاحب: سیشن جج نے شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا

    ننکانہ صاحب: سیشن جج نے شیخ رشید کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا

    ننکانہ صاحب: ننکانہ صاحب کی سیشن کورٹ کے جج نے ایک درخواست کی سماعت کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرنے پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دے دیا ہے۔

    شیخ رشید نے بارہ نومبر کو پی ٹی آئی کے جلسے میں تقریر کی تھی۔ جس کے خلاف سترہ نومبر کو مسلم لیگ ن کے رہنما امتیاز کاہلو نے ڈسٹرکٹ سیشن جج ننکانہ کی عدالت میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیاکہ شیخ رشید نے اشتعال انگیز تقریر کی ہے اور اُن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

    وکلا کے دلائل کا جائزہ لینے کے بعد سیشن جج نے پٹیشن منظور کرلی اور شیخ رشید کے خلاف پرچہ کاٹنے کا حکم سُنا دیا ہے۔

  • حکمران جماعت پی ٹی آئی کے جلسوں سے پریشان

    حکمران جماعت پی ٹی آئی کے جلسوں سے پریشان

    اسلام آباد: حکمران جماعت پی ٹی آئی کے جلسوں سے ہو گئی ہے پریشان اور اسی لئے حکومت نے پی ٹی آئی کے آئندہ کے جلسوں کو ناکام بنانےکی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ چوہدری نثار کہتے ہیں تشدد کاجواب قانون کی طاقت سے دیاجائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا تیس نومبر کا جلسہ روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پکڑدھکڑ کیلئے پولیس نے چھاپے مارکارروائیاں بھی شروع کردیں ہے۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بھارہ کہو کے مختلف علاقوں میں پولیس نے پی ٹی آئی کےکارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور انہیں جلسے میں شرکت سے روکنے کیلئےگرفتاری کی دھمکی بھی دی ہے۔

    وزیرداخلہ چوہدری نثارپہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ شاہراہ دستور پرکسی کو جلسے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق تیس نومبر کی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں اور اسلام آباد پولیس کودو واٹر کینن اور بارہ ہزار آنسو گیس شیل فراہم کردیئے گئےہیں۔ قزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ ریاست کو کمزور نہ سمجھا جائے، حکومت تشدد کا جواب قانون کی طاقت سے دے گی۔ چوہدری نثار کایہ بھی کہنا تھا تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت ہے، دھاوا بولنے کی نہیں۔

    ادھراسلام آبادپولیس نے ڈی چوک کی طرف جانے والے راستے سیل کرنا شروع کر دیئے ہیں اور نادرا چوک کر روکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے جبکہ ریڈ زون میں پولیس کی نفری بھی بڑھا دی گئی ہے۔

  • کرپٹ حکمرانوں کی رخصتی کا وقت آگیا ہے، شاہ محمود قریشی

    کرپٹ حکمرانوں کی رخصتی کا وقت آگیا ہے، شاہ محمود قریشی

    گوجرانولہ: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نیا نظام لانے کے لئے نئی قیادت کی ضرورت ہے اور نئے پاکستان کے لئے کرپٹ حکمرانوں کی رخصتی کا وقت آگیا ہے۔

    گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا حکمرانوں کی رخصتی کا وقت قریب آچکا ہے، قوم نے نون لیگ اور پیپلز پارٹی کو مسترد کردیا ہے، لاڑکانہ اور گوجرانوالہ میں کامیاب جلسوں سے عمران خان نے ایک گیند پر دو وکٹیں گرا دیں۔

     شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاڑکانہ میں کامیاب جلسے کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو آگ لگ گئی۔ اگر لاڑکانہ کا جلسہ کارنر میٹنگ تھی تو دعا ہے ایسی کارنر میٹنگ روز ہو۔

    ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ والے پتھر پھینک رہے ہیں، آگ لگا رہے ہیں، جلسہ ہمارا ہے تو تم کیوں ریلی نکال رہے ہو، بارات ہماری جارہی ہے، ناچ ن لیگ والے رہے ہیں، بجلی نہ ہونے سے صنعتیں بند ہورہی ہیں،نیا نظام لانے کیلئے نئی قیادت اور نیا پاکستان بنانے کیلئے کرپٹ حکمرانوں کی رخصتی ضروری ہے۔