Tag: پی ٹی آئی

  • عمران خان کا سراج الحق کے بارے میں بیان غلط فہمی کا نتیجہ ہے، شاہ محمود قریشی

    عمران خان کا سراج الحق کے بارے میں بیان غلط فہمی کا نتیجہ ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائیس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے عمران خان کا سراج الحق کے بارے میں بیان غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔

    تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق سے رابطہ کرلیا، دونوں رہنماوں نے عمران خان کے جماعت اسلامی کے بارے میں بیان کی وضاحت کردی،شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو فون کے کرکے غلط فہمی کی وضاحت کی،شاہ محمود قریشی کا سراج الحق سے کہنا تھا عمران خان کا جماعت اسلامی کے خلاف بیان غلط فہمی کا نتیجہ ہے،عمران خان اور سراج الحق کے درمیان جلد ملاقات ہوگی۔

  • پی ٹی آئی آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرے گی

    پی ٹی آئی آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرے گی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی جانب سے آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کااعلان کردیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ افتخار چوہدری کے عدالت آنے کا انتظار کررہا ہوں عدالت میں بتاوں گا کہ وہ کیوں مجرم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمن عمران خان نے آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا ہے انھوں نے کہا ہے کہ الیکشن 2013میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے جمہوریت کی پیٹھ پر وار کیا۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ افتخار چوہدری کے عدالت آنے کا انتظار کر رہا ہوں عدالت میں بتاؤں گا کہ وہ کیوں مجرم ہیں اور وہ کیا کر چکے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ تیس نومبر فیصلہ کن دن ہوگا، کارکن اسلام آباد پہنچیں۔ انہوں نے بڑی ہی بیچارگی سے کہا کہ روز میاں صاحب پر الزامات عائد کرتا ہوں مگر وہ نوٹس ہی نہیں لیتے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ نظام کی تبدیلی کے لیے آئے ہیں اور گو نواز گو نوازشریف کے نہیں بلکہ نظام کے خلاف ہے۔

  • جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے درمیان جما عت اسلامی کے مرکز منصورہ میں ملاقات ہوئی، جس میں دھرنوں اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    منصورہ میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظورنہیں ہونے چاہیئیں، اس سے ملک میں سیاسی بحران کم نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان خوش آئند ہے، امید ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری اس فیصلے پر قائم رہیں گے۔

     اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو سیاسی تناؤ میں کمی آسکتی ہے، حکومت کی کارکردگی اچھی ہوتی تو عوام احتجاج پر مجبور نہ ہوتے، انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا آغاز ہوا تو نہ جانے حکومت کہاں غائب ہوگئی، جلد اپنے استعفوں کی منظوری کےلیے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرینگے۔

  • پی ٹی آئی کے دھرنوں میں گانے اور ترانے نہیں ہونگے، شاہ محمود قریشی

    پی ٹی آئی کے دھرنوں میں گانے اور ترانے نہیں ہونگے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ محرم میں بھی آزادی دھرنا جاری رہے گا تاہم احتراماً ترانے اور گانے نہیں ہوں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ عاشور کے بعد نو نومبر کوتحریک انصاف رحیم یارخان میں جلسہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ محرم میں بھی آزادی دھرنا جاری رہےگا تاہم ترانے اور گانے نہیں ہونگے۔

    شاہ مھمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دھرنوں میں پندرہ نومبرکو ساہیوال اورتیس نومبرکو اسلام آباد میں لاکھوں افراد کا اجتماع ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ بہت بڑی تعداد میں عوام تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور مقاصد کے حصول تک دھرنا جاری رہے گا۔

  • پی ٹی آئی کے ممبرصوبائی اسمبلی جاوید نسیم کی پارٹی رکنیت معطل

    پی ٹی آئی کے ممبرصوبائی اسمبلی جاوید نسیم کی پارٹی رکنیت معطل

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے ممبرصوبائی اسمبلی جاوید نسیم کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعظم سواتی نے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک کے خلاف گو خٹک گوکا نعرہ لگانے والے ممبر صوبائی اسمبلی کے پی کے جاوید نسیم کی پارٹی رکنیت معطل کردی ۔

    اعظم سواتی کا کہنا ہے جاوید نسیم کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس کا انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا تھا، اعظم سواتی کا کہنا ہے جاوید نسیم کی معطلی کے فیصلے کا لیٹر سیکریٹری کے پی کےاسمبلی اورالیکشن کمیشن کوبھی ارسال کردیا گیا ہے ۔

  • پی پی کا جلسہ سیاسی طورپرناکام رہا،شاہ محمودقریشی

    پی پی کا جلسہ سیاسی طورپرناکام رہا،شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد : پاکستان تحریکِ انصاف کے صدرشاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ اکیس نومبرکولاڑکانہ کے جلسے سے پی ٹی آئی سندھ بچاؤتحریک کا آغازکرے گی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم پرجلسوں کے لئے غیرملکی فنڈنگ کے الزامات لگانے والے عدالت سے رجوع کریں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کل ہونے والے جلسے کےلئے سندھ حکومت کے وسائل اوراربوں روپے خرچ کئے گئے ۔.

    لیکن بلاول بھٹوکی تقریرکے دوران کارکنوں میں بدنظمی نظرآئی، انہوں نے کہا کہ پی پی کا جلسہ سیاسی طورپرناکام رہا، موجودہ پیپلز پارٹی بھٹو کی پارٹی نہیں رہی بلکہ زرداری کی پارٹی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھٹو کا نظریہ اورفکرمحترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ لاڑکانہ میں دفن کردیا گیاہے۔

  • کپتان عمران خان سرگودھا جلسہ گاہ پہنچ گئے

    کپتان عمران خان سرگودھا جلسہ گاہ پہنچ گئے

    سرگودھا: پاکستان تحریک انصاف کاسونامی سرگودھاپہنچ گیا،پنڈال میں کارکنوں کا ٹھاٹیں مارتا سمندر موجود ہے، شرکاء کا جوش وخروش قابل دید ہے، کپتان عمران خان جلسہ گاہ میں پہنچ گئے،ان کے ساتھ پارٹی کے دیگر رہنماء بھی موجود ہیں۔

    پی ٹی آئی کارکنوں نےچہروں پرجھنڈےبنالئے،ترانوں پروالہانہ رقص اورنعرےبازی، پارٹی پرچموں کی بہار،ٹوپیاں،شرٹس اوربیجزکی فروخت میں اضافہ ہوگیا۔سرگودھاکےجلسے میں بچوں نےبھی بڑوں کےساتھ گونوازگوکانعرہ لگادیا۔

    ڈی جے بٹبھی جلسےمیں موسیقی کارنگ بھرنے کیلئے تیارہیں،ضلعی انتظامیہ نےاسٹیج کی سیڑھی کو غیر محفوظ قراردیدیا۔

  • ملتانیوں نے سیاست پرلگا داغ دھو دیا،شاہ محمود قریشی

    ملتانیوں نے سیاست پرلگا داغ دھو دیا،شاہ محمود قریشی

    ملتان: پی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملتان نے پاکستان کی سیا ست بدل دی ہے ۔ملتان پر جو داغ لگا تھا ملتانیوں نے اُسے دھو دیا ہے ۔

    پی ٹی آئی کے حمایت یا فتہ آزاد اُمیدوار عامرڈوگر کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملتا ن نے پاکستان کی سیاست کو تبدیل کردیا ہے ۔

    ملتان کے حلقہ ایک سو اُنچاس میں ضمنی الیکشن کے ابتدائی غیر سرکاری نتائج کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  یہاں کے لوگوں نے ایک گیند سے سے دو وکٹیں گرائیں ہیں ۔

    اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے شفاف الیکشن کیلئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی تھی، جس کے نتیجہ سامنے آیا۔

    جاوید ہاشمی کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں خرگوش شیر کو کھا گیا اور پیپلز پارٹی کی ضمانت ضبط ہوگئی ہے ۔ شاہ محمود قریشی نےکا کہنا تھا کہ اہمیت کُرسی کی نہیں عمران خان کی سیاست کی ہے۔

  • ملتان سانحہ پر صدر ، وزیراعظم سمیت مختلف رہنماوں کا اظہار تعزیت

    ملتان سانحہ پر صدر ، وزیراعظم سمیت مختلف رہنماوں کا اظہار تعزیت

    کراچی: وزیراعظم نوازشریف نے سانحہ ملتان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وزیراعظم نوازشریف نے پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب سے واقع کی تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملتان واقعے پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپتال انتظامیہ کو بھگدڑ کے باعث زخمی اور متاثر ہونے والے افراد کو ہر ممکن بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ملتان واقع پرشدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلسے میں توقع سے زیادہ لوگ آئے انتظامات ناکافی تھے۔

    ملتان واقع پر انسانی جانوں کے ضیاع پر صدر ممنون حسین اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
    متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے اختتام کے بعد حسین آگاہی چوک کے قریب اچانک بھگڈر مچنے کے واقعے کے نتیجے میں کچل کردم گھوٹنے سے8افراد کے ہلاک اورخواتین اورمعصوم بچوں سمیت متعدد کے افرادکے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، الطاف حسین نے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

  • عمران خان اورشاہ محمود نے پنجاب حکومت کوملتان واقعہ کاذمہ دار قراردے دیا

    عمران خان اورشاہ محمود نے پنجاب حکومت کوملتان واقعہ کاذمہ دار قراردے دیا

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سانحہ ملتان کی پرزور مذمت کرتے ہوئے واقعے کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو قرار دے دیا ہے۔

    اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ملتان میں ایک بلاول کیلئے سکیورٹی کے اتنہائی سخت انتظامات کیئے گئے،لاکھوں کے مجمع کو تنہاچھوڑدیا گیا، انہوں نے کہا کہ اگرانتظامیہ چھ گیٹ کھول دیتی تو یہ اندوہناک سانحہ رونما نہ ہوتا، عمران کا کہنا تھاکہ انتظامیہ قابل اعتبار نہیں،آئندہ کے جلسے جلوس کی تمام ذمہ داری پی ٹی آئی کےکارکنان نبھائیں گے۔

    سانحہ ملتان پرپاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خوشی کی محفل کو نااہل انتظامیہ نے ماتم کدہ میں تبدیل کیا، پولیس نےتحریک انصاف کےساتھ تعاون نہیں کیا،اتنابڑامجمع دیکھنے کے باوجود گیٹس بند کردیےگئے، ہماری خوشی غم میں بدل گئی ہے۔

    دوسری جانب ڈی سی اوملتان زاہدسلیم گوندل نے شاہ محمود قریشی کی جانب سے انتظامیہ پرعائد کردہ الزامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نےتحریری طورپربتایاتھاکہ جلسہ گاہ کےانتظامات خودکرینگے،لہذا یہ ان کی ذمےداری تھی کہ وہ جلسہ ختم ہونے کےبعد صیح طریقے سے انتظامات سمبھالتے۔