Tag: پی ٹی آئی

  • ملتان: جلسہ گاہ کےگیٹ پربھگدڑ،8افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    ملتان: جلسہ گاہ کےگیٹ پربھگدڑ،8افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    ملتان : پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ میں بھگدڑ مچ جانے سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    قاسم باغ ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے بعد داخلی اور خارجی راستوں پر بد انتظامی کے نتیجے میں بھگدڑ مچنے اورشدید گرمی کی وجہ سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیسے ہی خطاب ختم کیا تو جلسے میں موجود ہزاروں افراد نے اسٹیڈیم کے آزادی گیٹ سے باہر نکلنا چاہا تاہم وہاں بھگڈر مچ جانے سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد دم گھٹنے سے بے ہوش اور زخمی ہو گئے۔

    ایم ایس نشتر اسپتال کے ترجمان نے آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 21 سے زائد افراد زخمی ہیں، کئی افراد کو دم گھٹنے کے باعث اسپتال لایا گیا ہے، متعدد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے،اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    زخمیوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ کے باہر تاحال موجود ہے جنہیں امدادی ٹیموں کی جانب سے کی جانب سے طبی امداد دی جا رہی ہے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

  • پی ٹی آئی کی بجلی کی بڑھتی قیمتوں پر پٹیشن دائر

    پی ٹی آئی کی بجلی کی بڑھتی قیمتوں پر پٹیشن دائر

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں اسدعمر اور ایم این اے شیری مزاری نے بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹیشن دائرکردی ہے۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف حکم امتناعی جاری کرے، ٹیرف بڑھائے بغیر بھاری بھرکم بل بھی لوگوں کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ پانی وبجلی نے صارفین سے ایک ہی مہینےمیں اضافی چھ سوارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے، درخواست میں وزارتِ پانی وبجلی واپڈا آئیسکو اور وفاقی وزیرعابد شیرعلی سمیت بارہ بجلی سپلائی کمپنی کے سپلائرزکو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

  • وزیراعظم سمیت گیارہ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

    وزیراعظم سمیت گیارہ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

    اسلام آباد:وزیراعظم میاں نوازشریف شہباز شریف ،چوہدری نثٓار ،خواجہ سعد رفیق سمیت گیارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم ،تفصیلات کے مطابق شاہراہ دستورپرشیلنگ کیخلاف پی ٹی آئی کی وزیراعظم کیخلاف مقدمےکےاندراج کی درخواست پرفیصلہ سنا دیا گیا۔

    ٖفٰیصلے کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف شہباز شریف ،چوہدری نثٓار ،خواجہ سعد رفیق سمیت گیارہ افراد کے خلاف  مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا، اسلام آبادکی سیشن عدالت کے جج ارجمند خان نے پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کے بعد ٖفیصلہ سنایا ۔

    تحریک انصاف کی جانب سے  پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے  وزیراعظم سمیت گیارہ افرادکےخلاف مقدمےکےاندراج کیلئے درخواست دی تھی۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ شاہراہ دستور پر وزیر اعظم نے ذاتی مفادات کیلئے ریاستی مشینری کو استعمال کیا ۔

    آپریشن کی نگرانی چوہدری نثار خود کررہے تھے ۔سرکاری وکیل کا مؤقف تھا کہ آئینی اداروں کے تحفط کے لیے مشتعل ہجوم کو روکنے کی غرض سے کم سے کم قوت کا استعمال کیا گیا،جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جن ہلاکتوں کا دعویٰ کیا جار ہا ہے۔ وہ بھگڈر مچنے سے ہوئیں۔

    سرکاری وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ ایک واقعے کی دو ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتیں جس  پر پیٹی آئی کے وکلاء نے دلائل دیئے جس کے بعد سیشن عدالت نے مقدمے کے اندراج کی درخواست پراپنا فیصلہ سنا دیا، فیصلے کے مطابق مقدمہ تھانہ سیکریٹیریٹ میں 302 اقدام قتل کے تحت درج کیا جائے گا۔،

  • پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرتین ارکان کو شوکازنوٹس جاری کردیا

    پی ٹی آئی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرتین ارکان کو شوکازنوٹس جاری کردیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرگلزارخان، ناصرخان خٹک اور مصرت زیب کوشوکازنوٹسزجاری کردیئے ہیں۔

    پاکستان تحریکِ انصاف نے تینوں ارکان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کرنے کیلئے اسپیکرقومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ہے، خط کے مطابق چاراگست کو شاہ محمود قریشی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں استعفی دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    تمام ارکان نے استعفی جمع کرائے لیکن ناصر خان خٹک نے استعفی جمع نہیں کرایا، پارٹی آئین کے تحت ان کی رکنیت معطل کر تے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے مطابق خطوط کی کاپیاں چیف الیکشن کمشنرکوبھی ارسال کردی گئیں۔

  • پی ٹی آئی کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا، پولیس

    پی ٹی آئی کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا، پولیس

    کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کی صوبائی صدر اور معروف سماجی کارکن زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

    ایس پی انوسٹی گیشن فیض اللہ کوریجو کے مطابق گرفتارملزم نے دورانِ تفتیش زہرہ شاہد کے قتل کا اعتراف کیا،  ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اورعدالت سے ریمانڈ ملنے کے بعدملزم سے مزیدتفتیش کی جائے گی۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کا نہیں ٹارگٹ کلنگ کا تھا، پی ٹی آئی کی رہنما زہرہ شاہد عرف زہرہ آپا کوعام انتخابات دوہزارتیرہ سے قبل کراچی میں اُن کے گھر کے باہرٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

  • پی ٹی آئی کے اکرام اللہ گنڈاپورجعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار

    پی ٹی آئی کے اکرام اللہ گنڈاپورجعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار

    ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستان تحریکِ انصاف کے وزیر اکرام اللہ خان گنڈاپور کو الیکشن ٹریبونل نے جعلی ڈگری کیس میں نااہل قراردے دیا ہے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان سے تحریکِ انصاف کے پی کے سڑسٹھ سے منتخب ہونے والےرکن صوبائی اسمبلی اوروزیرِ زراعت اکرام اللہ خان گنڈاپورکو الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دے دیا ہے۔

    اکرام اللہ خان گنڈا پورسابق صوبائی وزیرِ قانون اسراراللہ خان گنڈا پور کے خودکش حملے میں شہید ہونے کے بعد اُن کی نشست پر منتخب ہوئے تھے۔

    اکرام اللہ خان گنڈا پور کو مسلم لیگ ن کے امیدوار فتح اللہ خان میاں خیل نے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا۔

  • پی ٹی آئی نے مینارِپاکستان پرجلسے کی اجازت طلب کرلی

    پی ٹی آئی نے مینارِپاکستان پرجلسے کی اجازت طلب کرلی

    لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف نے مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کیلئے ڈی سی او کودرخواست دیدی، پی ٹی آئی کے رہنماء میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے اجازت نہ دی تو پھرجاتی عمرہ میں جلسہ کریں گے۔

    پاکستان تحریکِ انصاف نے 28 ستمبر کومینارِ پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کیلئے ڈی سی او لاہور کے دفتر میں درخواست جمع کرادی ہے، جو کہ ڈی سی اوکے سٹاف افسر طارق زمان نے وصول کی، درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایم پی اے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اگر حکومت نے مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ دی تو جاتی عمرہ میں جلسہ کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے بڑا جلسہ کرکے ریکارڈ توڑیں گے،انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ڈی سی اولاہورکل تک جلسے کی اجازت دے دیں گے، میاں اسلم اقبال نے کہا کہ جلسےکی سکیورٹی کی ذمہ داری حکومت کی ہے، کسی بھی نقصان کی صورت میں نتائج بھی اسے ہی بھگتنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آباد میں بھی دہشتگردی سے ڈراتی رہی، اب لاہور میں بھی ڈراکردیکھ لے۔

  • پی ٹی آئی اراکینِ قومی اسمبلی کے استعفے منظورنہ کیے جائیں، سراج الحق

    پی ٹی آئی اراکینِ قومی اسمبلی کے استعفے منظورنہ کیے جائیں، سراج الحق

    اسلام آباد: امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکینِ قومی اسمبلی کے استعفوں کو منظور نہ کیا جائے، پاکستان تحریکِ انصاف کے تین اراکین قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر نے کل طلب کرلیا ہے۔

     سراج الحق نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکینِ قومی اسمبلی کے استعفوں کو منظور نہ کیا جائے، استعفوں کی منظوری سے مزید سیاسی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی، علی محمد خان اور اسد عمر کو استعفوں کی تصدیق کےلیے کل طلب کیا ہے جبکہ عارف علوی، شیریں مزاری اور منزہ حسن کو جمعہ کے دن طلب کیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی کے پانچ اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کو غیر آئینی قرار دے دیا گیا ہے، پانچوں اراکین نے اسپیکر کے بجائے عمران خان کو استعفے ایڈریس کیے تھے۔

  • پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ایک بار پھر ایک دوسرے کے مقابل

    پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم ایک بار پھر ایک دوسرے کے مقابل

    کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ ماضی کی طرح ایک بار پھر ایک دوسرے کے مقابل کھڑی ہے،  دونوں جماعتوں کے درمیان اس بار اختلافات کی وجہ سندھ کی انتظامی تقسیم بنی ہے۔

    دو ہزار سات میں جب تحریکِ انصاف کے قائد عمران خان نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں یہ بات کہی تھی کہ کراچی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا نہیں، پاکستان کا شہر ہے اور ہر پاکستانی کسی بھی شہر جانے کا حق رکھتا ہے تو اس وقت ایم کیو ایم اور تحریکِ انصاف میں اختلافات پہلی مرتبہ واضح انداز سے سامنے آئے۔

    بارہ مئی دو ہزار سات کے واقعے اور اختلافات کی بناء پر اُس وقت کی صوبائی حکومت نے کراچی میں ان کے داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی، عمران خان نے متحدہ کے الطاف حسین کیخلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ کو کئی دستاویزی ثبوت فراہم کیے، دونوں جماعتوں کے درمیان کبھی ایک دوسرے کیخلاف سڑکوں پر مظاہروں اور جلسے جلوسوں کی صورت میں، کبھی شہر کی دیواروں پر مخالفانہ نعروں کی چاکنگ کےذریعے اورکبھی ایوان کےفلور میں تقاریر اور کبھی ٹی وی اسکرین اور اخباری صفحات پر سرد اور گرم جنگ کا سلسلہ چلتا رہا ہے۔

    اختلافات کی چنگاریوں نے دو ہزار تیرہ کے انتخابات کے دوران شعلے کا روپ دھارا جب کراچی میں تحریکِ انصاف کیجانب سے مرکزی رہنماء زہرہ شاہد کے قتل کا الزام ایم کیو ایم اور الطاف حسین پر لگایا گیا، جس کا ایم کیو ایم کیجانب سے سخت ردعمل سامنے آیا۔

    ایم کیو ایم کی جانب سے عمران خان پر پانچ ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا گیا، انتخابات کے دوران بھی کچہ اختلافات سامنے آئے تاہم اس کے بعد ایک عرصے تک دونوں جماعتوں میں معاملات معمول پر رہے۔

    اب ایک بار پھر متحدہ کیجانب سندھ کی انتظامی لحاظ سے تقسیم کے مطالبے کے بعد اختلافات کی دبی چنگاریاں شعلے کا روپ دھارتی دکھائی دے رہی ہیں۔

  • پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی ضمانت پررہا،کارکنان ریمانڈ پرجیل روانہ

    پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی ضمانت پررہا،کارکنان ریمانڈ پرجیل روانہ

    اسلام آباد : عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو ضمانت پررہا اور باون کارکنوں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی سمیت دیکر گرفتار کارکنوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا ۔

    اعظم سواتی اور کارکنوں کو گذشتہ روز تھانہ گلبرگ پولیس اور فیکٹری ایریا پولیس نے سولہ ایم پی او اوردیگر دفعات کے تحت گرفتار کیاتھا،آج صبح سترہ کارکنوں کو فیکٹری ایریا اور پینتیس کو گلبرگ پولیس اسٹیشن سے عدالت لایا گیا۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست جمع کرائی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔

    عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، پاکستان تحریک انصاف نے گرفتاریوں کے خلاف راولپنڈی میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی کے کارکنان جی ٹی روڈ ایوب پارک کے قریب ،عامر چوک اور زیرہ پوائنٹ پردھرنا دیں گے۔