Tag: پی ٹی آئی

  • پی ٹی آئی خواتین پر تشدد کیخلاف پنجاب اسمبلی میں بل پیش کرے گی، شاہ محمود قریشی

    پی ٹی آئی خواتین پر تشدد کیخلاف پنجاب اسمبلی میں بل پیش کرے گی، شاہ محمود قریشی

    تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے پنجاب حکومت کا من پسند حلقہ بندیوں کے ذریعے بلدیاتی الیکشن جیتنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کرانے کا یقینی موقع مل گیا، الیکشن کمشن پنجاب میں بائیو میٹرک سسٹم لائے تاکہ کسی کو انتخابات پر انگلی اٹھانے کا موقع نہ ملے۔

    اس سے پہلے شاہ محود قریشی نے تحریک انصاف شعبہ خواتین کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی خواتین پر تشدد کیخلاف پنجاب اسمبلی میں بل پیش کرے گی، خواتین پر تشدد کے واقعات حقیقت ہیں، جن سے نظریں نہیں چرائی جا سکتیں۔

     

  • الطاف حسین کے بیان  پر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی تنقید

    الطاف حسین کے بیان پر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کی تنقید

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کاکہناہے الطاف حسین سندھ دھرتی کو ماں کہتے ہیں تو ماں کو تقسیم نہیں کیا جاتا، ہزار جنم لیں تب بھی سندھ کو تقسیم نہیں کرسکتے۔

    امیرجماعت اسلامی سید منورحسن کاکہناہے الطاف حسین پاکستان آکرسیاست کریں اورلوگوں کےدکھ درد بانٹیں ان کاکہناتھا پیپلزپارٹی عدالتی فیصلے پرمن وعن عمل کرے۔

     اے این پی کے رہنما حاجی عدیل کاکہناہےسندھ بھی کالاباغ ڈیم کے حق میں نہیں، سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والے سندھ کے بیٹے نہیں ہوسکتے۔

     پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محموقریشی کاکہناہے رابطہ کمیٹی وضاحت کرچکی ہے کہ ایم کیوایم سندھ کی نہیں وسائل کی منصفانہ تقسیم چاہتی ہے، وضاحت کے بعد حالات بہترہوجانے چاہئیں۔

     

  • کراچی: جیالے بلاول ہاؤس کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں، عبدالقادر پٹیل

    کراچی: جیالے بلاول ہاؤس کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں، عبدالقادر پٹیل

    پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ جیالے بلاول ہائوس کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت وضاحت کرے کہ  بلاول ہائوس پر احتجاجی مظاہرہ  پارٹی فیصلہ تھا یا عارف علوی کے ذہن کی اختراع۔

    کراچی میں بلاول ہاوٗس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں  کے احتجاج کے بعد پریس کانفرنس میں  عبد  القادر پٹیل کا کہنا تھاکہ  پیپلز پارٹی  کے کارکن بھٹو خاندان کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں۔

     اگر پی ٹی آئی کو احتجاج کرنا تھا تو اسکی  کال کسی اور جگہ بھی دی جاسکتی تھی، عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ  عارف علوی دو جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تصادم کرانا چاہتے ہیں،تحریک انصاف کی  قیادت واضح کرے کہ احتجاج کا فیصلہ پارٹی نے کیا تھا یا پھر یہ  عارف علوی کے ذہن کی اختراع  ہے۔

  • تحریک انصاف اورجماعت اسلامی نے خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا فیصلہ

    تحریک انصاف اورجماعت اسلامی نے خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا فیصلہ

    تحریک انصاف اورجماعت اسلامی نے خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں اتحاد کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستان تحریک انصاف پشاور کے صدر یاسین خان نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں دونوں جماعتیں مشترکہ امیدوار نامزد کریں گی ۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دروازے قومی وطن پارٹی کے لئے بھی کھلے ہیں، اس موقع پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیرکاکہنا تھا پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے اتحاد میں دیگرجماعتیں بھی شامل ہوسکتی ہیں۔
     

  • مہنگائی کے خلاف 22 دسمبر کو تاریخی احتجاج کیا جائیگا، عمران خان

    مہنگائی کے خلاف 22 دسمبر کو تاریخی احتجاج کیا جائیگا، عمران خان

    تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بائیس دسمبر کو لاہور میں مہنگائی کے خلاف تاریخی احتجاج کیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا میں فنڈز گاوں کی سطح پر منتقل کیے جائیں گے۔
     

    راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں مہنگائی میں جتنا اضافہ ہوا ، اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔

    تحریک انصاف کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں اختیارات اور فنڈز گاوں کی سطح پر منتقل کریں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دس افراد سے پوچھا جائے تو نو کہیں گے کہ صوبے میں تبدیلی آئی ہے۔