Tag: پی ٹی ایم

  • پی ٹی ایم کو سیاسی اجتماع، جلسے جلوس کی اجازت نہیں دی جاسکتی، بیرسٹر سیف

    پی ٹی ایم کو سیاسی اجتماع، جلسے جلوس کی اجازت نہیں دی جاسکتی، بیرسٹر سیف

    بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم کو سیاسی اجتماع، جلسے جلوس کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وفاق نے پی ٹی ایم کو کالعدم قرار دیا ہے۔

    خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وفاق نے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پی ٹی ایم کو کالعدم قرار دیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق پی ٹی ایم ریاست اور آئین مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

    بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خیبر میں پی ٹی ایم کے اجتماع کے اعلان کے بعد دفعہ 144 نافذ کی گئی، آج کالعدم تنظیم نے اجتماع کی کوشش کی، پولیس سے تصادم اور ناخوشگوار واقعات پیش آئے۔

    انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کےپی نے فوری طور پر ضلع خیبر کے منتخب اراکین اسمبلی کو طلب کیا، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر عمائدین اور فریقین سے مسئلے کے پرامن حل کیلئے رابطے کررہے ہیں۔

    خیبر پختونخوا کے ترجمان نے کہا کہ صوبائی حکومت امن و عامہ کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہے۔

    خیبر پختونخوا میں رہنے والے لوگوں کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ کی کوشش ہے اپنی نگرانی میں معاملات کو جرگے کے پلیٹ فارم سے حل کیا جائے۔

    بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کی درخواست پر فریقین کو جرگے میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے۔

  • بلیک لسٹ میں شامل پی ٹی ایم رہنماؤں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

    بلیک لسٹ میں شامل پی ٹی ایم رہنماؤں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

    اسلام آباد: دارالحکومت اسلام آباد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے نے پی ٹی ایم رہنماؤں محسن داوڑ اور علی وزیر کو افغانستان جانے سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق محسن داوڑ اور علی وزیر غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز آر کیو 928 کے ذریعے اسلام آباد سے کابل جارہے تھے۔

    دونوں کا نام بیلک لسٹ اور ایگزیٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے انہیں آف لوڈ کردیا گیا۔

    محسن داوڑ اور علی وزیر کو ایئرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا۔

    ذرائع کے مطا بق محسن داوڑ اور علی وزیر نے ایف آئی اے عملے سے آف لوڈ کر نے پر بحث و تقرار بھی کی۔

    واضح‌ رہے کہ پی ٹی ایم سے کام کرنے والے اراکین قومی اسمبلی پر الزام ہے کہ انہوں نے معصوم لوگوں کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسایا اور ملک مخالف نعرے بھی لگوائے.

    آزاد اراکین اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ پر خڑ کمڑ چیک پوسٹ پر حملے سمیت ریاست کے خلاف ہرزہ سرائی کے مقدمات درج ہیں، دونوں رہنما الزامات کے تحت جیل بھی جا چکے ہیں۔

  • ماضی کو چھوڑیں مستقبل کو دیکھیں ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے: وزیر داخلہ

    ماضی کو چھوڑیں مستقبل کو دیکھیں ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے: وزیر داخلہ

    اسلام آباد: وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں ملک کی فکر ہونی چاہیے کہ کسی کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں، ماضی کو چھوڑیں مستقبل کو دیکھیں ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا آج ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے، عالمی سطح پر ایک ہونا ہوگا، ذاتی مفاد ایک طرف رکھ کر ملک کے مفاد کے لیے مل کر کام کریں۔

    اعجاز شاہ کا کہنا تھا آج جن کا شکریہ ادا کر رہے ہیں یہ موومنٹ ان کی وجہ سے آئی تھی، محسن داوڑ، علی وزیر کی ڈیمانڈز کیا ہیں ہمیں بتائیں انھیں سنیں گے، گورنر کے پی اور وزرا پر مشتمل جرگہ بنا، یہ لوگ وہاں جاتے ہی نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  ہمارا ایمان خدا کی ذات پر ہے، بھارت کو اندازہ ہوگیا، اعجاز شاہ

    انھوں نے کہا دہشت گرد کس نے بنائے کس نے حمایت کی یہ ایک تاریخ ہے، سب کو معلوم ہے کس نے دہشت گرد بنائے اور کیسے بنے، ماضی کو چھوڑیں مستقبل کو دیکھیں ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ 21 ستمبر کو پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور اراکین قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو عدالتی حکم پر ضمانت منظور ہونے کے بعد ہری پور جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔

    محسن داوڑ اور علی وزیر نے شمالی وزیرستان کے علاقے خڑ کمر میں 25 مئی کو سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، جس پر ان کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کیا گیا تھا۔

  • چیک پوسٹ حملہ ، سیکرٹری دفاع کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

    چیک پوسٹ حملہ ، سیکرٹری دفاع کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں سیکرٹری دفاع اکرام الحق نے قبائلی علاقے میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے سے متعلق بریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطاب آج بروز منگل سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں دی گئی بریفنگ میں سیکرٹری دفاع اکرام الحق کا کہنا تھا کہ دوگا گاؤں سےہماری چیک پوسٹ پرگزشتہ ماہ دوبارحملہ ہوا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے 25 مئی کو 2مشتبہ افراد گرفتار کیے۔

    سیکرٹری دفاع کا کہناتھا کہ 26 مئی کو محسن داوڑ اوراس کے ساتھیوں نے دھرنا دے دیا، جس کے بعدمشران سے ملاقات میں سیکیورٹی فورسز نے ایک مشکوک شخص کوچھوڑنے پر رضامندی ظاہر کی جس کے بعد دھرنا ختم ہونے کا فیصلہ کیا گیا ۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ مذاکرات کے بعد علی وزیر اورمحسن داوڑ نےفون کر کے دھرنا ختم نہ ہونے دیا، دونوں ایم این ایز وہاں پہنچے اورسیکیورٹی فورسز سےجھگڑا کیا۔دونوں کی سربراہی میں پہلےچیک پوسٹ پرپتھراؤ کیا گیا ، پھرفائرنگ بھی کی گئی، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے5 جوان زخمی ہوئے لیکن افواج کی جانب سے تحمل کامظاہرہ کیا گیا۔

    اکرام الحق نے مزید بتایا کہ کچھ دیر بعد گروہ نے چیک پوسٹ پرحملہ کر دیا جس کا جواب دینا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    اس موقع پر سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئر مین ولید اقبال نے چیک پوسٹ پر حملے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں امن کے لیے صرف فوج نہیں قبائلیوں کی بھی قربانیاں ہیں،چندافراد کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فورسز کےساتھ ہیں کسی کوقبائلی علاقوں کا امن خراب نہیں کرنے دیں گے،فاٹا کا دورہ کریں گے اور وہاں کے لوگوں سے ملیں گے۔

    اجلاس کے دوران سینیٹ کمیٹی کے اراکین نے مسلح افواج سے مکمل اظہار یکجہتی کیا اور محسن داوڑاورعلی وزیر کی ساتھیوں سمیت مسلح افواج پرحملے کی بھرپور مذمت کی۔

    یا درہے کہ 26 مئی کو پاک فوج کی چوکی پر حملہ آور گروہ کی فائرنگ کے سبب 5فوجی اہلکارزخمی ہوئے تھے۔فائرنگ کےتبادلےمیں 3حملہ آورمارےگئے جبکہ 10 زخمی بھی ہوئے تھے ۔

    بعد ازاں پاک فوج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فوج پر حملے کے الزام میں پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کو ان کے 8 ساتھیوں سمیت حراست میں لیا گیا ہے جبکہ محسن داوڑ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    شمالی وزیرستان میں پیش آنے والے اس افسوس ناک واقعے سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ معصوم پی ٹی ایم کارکنوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے، چند افراد پی ٹی ایم کے معصوم کارکنوں کو استعمال کررہے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا تھا کہ بہادر قبائلیوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، دہائیوں پر مشتمل جدوجہد کے ثمرات ضائع کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل پی ٹی ایم رہنما علی وزیرنے جلسے میں کچھ عرصہ پہلے قومی اداروں کوکھلے عام دھمکیاں دی تھیں کہ میں تمہیں ماروں گا۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ: منظور پشتین، محسن داوڑ، علی وزیر کو نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائی کورٹ: منظور پشتین، محسن داوڑ، علی وزیر کو نوٹس جاری

    اسلام آباد: وفاقی دار الحکومت کے ہائی کورٹ میں آج ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پی ٹی ایم کے رہنماؤں کو نوٹسز جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی کے لیے درخواست دی گئی تھی۔

    وکیل درخواست گزار نے عدالت سے کہا کہ پی ٹی ایم رہنماؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

    بیرسٹر شعیب نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی ایم رجسٹرڈ سیاسی جماعت نہیں ہے، اور استدعا کی کہ اس پر پابندی عائد کی جائے۔

    یہ بھی پڑھیں:  چند لوگ فاٹا میں امن اور ترقی کا عمل سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، شوکت یوسفزئی

    عدالت نے سیکرٹری داخلہ، دفاع، اور قانون و انصاف کو نوٹسز جاری کر دیے، عدالت کی جانب سے پیمرا اور پی ٹی اے کو بھی نوٹسز کے ذریعے جواب طلب کر لیا گیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی ایم کے رہنماؤں منظور پشتین، ایم این اے محسن داوڑ، اور ایم این اے علی وزیر کو بھی نوٹس جاری کر دیے اور ان سے تحریری جواب طلب کر لیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کر دی۔

  • پی ٹی ایم حملہ ، پانچ فوجی زخمی، جوابی کارروائی میں تین ہلاک 10 زخمی

    پی ٹی ایم حملہ ، پانچ فوجی زخمی، جوابی کارروائی میں تین ہلاک 10 زخمی

    راولپنڈی: پی ٹی ایم کےرہنما علی وزیر کو ساتھیوں سمیت پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے پر حراست میں لے لیا گیا ، چیک پوسٹ پر حملے میں پانچ فوجی زخمی ہوئے ہیں جبکہ تین حملہ آور ہلاک ہوئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ نشر و اشاعت کے مطابق میران شاہ کے علاقے میں بویا میں واقع خارکمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا ، حملے کا مقصد گزشتہ روز حراست میں لیے گئے مشتبہ دہشت گردوں کو رہائی دلانا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چوکی پر حملہ آور گروہ کی فائرنگ کے سبب 5فوجی اہلکارزخمی ہوئے ہیں جنہیں سی ایم ایچ ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔فائرنگ کےتبادلےمیں 3حملہ آورمارےگئے جبکہ 10 زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    پاک فوج نے اعلامیے میں کہا ہے کہ فوج پر حملے کے الزام میں پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کو ان کے 8 ساتھیوں سمیت حراست میں لیا گیا ہے جبکہ محسن داوڑ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    پی ٹی ایم رہنماؤں کا پاک فوج کی چیک پوسٹ پرحملہ

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ افراد کیونکہ افواج پر حملے کے الزام میں گرفتار کیے گئے ہیں لہذا ان کے ممبر پارلیمنٹ ہونے کی وجہ سے پراڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے جاسکیں گے ، ہاں اسپیکر کو ان کی گرفتاری سے آگاہ کردیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ یہ واقعہ آج میران شاہ کے علاقے بویا میں پیش آیا جہاں پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ، علی وزیر اوران کےساتھی عوام کو پاک فوج اور ریاست کے خلاف اکسا رہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ کی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کا سلسلہ جاری ہے اور محسن داوڑ اور ان کے ساتھیوں نے ہتھیار بھی اٹھا رکھے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ یہ سلسلہ گزشتہ روز ایک مشکوک شخص کی گرفتاری سے شروع ہوا۔ جس کی رہائی کے لیے پی ٹی ایم نے دھرنا شروع کیا اور اشتعال انگیزی پھیلاتے ہوئے آج چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوگئے۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل پی ٹی ایم رہنما علی وزیرنے جلسے میں کچھ عرصہ پہلے قومی اداروں کوکھلے عام دھمکیاں دی تھیں کہ میں تمہیں ماروں گا۔

  • پی ٹی ایم رہنماؤں کا پاک فوج کی چیک پوسٹ پرحملہ

    پی ٹی ایم رہنماؤں کا پاک فوج کی چیک پوسٹ پرحملہ

    پشاور: سابقہ قبائلی علاقے میران شاہ میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے،علی وزیرنے کچھ دن قبل علی الاعلان فوج کو دھمکیاں دی بھی دیں تھی۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ آج میران شاہ کے علاقے بویا میں پیش آیا جہاں پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ ، علی وزیر اور ان کےساتھی عوام کو پاک فوج اور ریاست کے خلاف اکسا رہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ کی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کا سلسلہ جاری ہے اور محسن داوڑ اور ان کے ساتھیوں نے ہتھیار بھی اٹھا رکھے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ یہ سلسلہ گزشتہ روز ایک مشکوک شخص کی گرفتاری سے شروع ہوا۔ جس کی رہائی کے لیے پی ٹی ایم نے دھرنا شروع کیا اور اشتعال انگیزی پھیلاتے ہوئے آج چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوگئے۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل پی ٹی ایم رہنما علی وزیرنے جلسے میں کچھ عرصہ پہلے قومی اداروں کوکھلے عام دھمکیاں دی تھیں کہ میں تمہیں ماروں گا۔

    اس ساری صورتحال پر تجزیہ ن گار حارث نواز کا کہنا ہے کہ محسن داوڑکوگرفتارکرلیناچاہیے،چیک پوسٹ پرحملہ کرنےوالوں کوگرفتارکرکےمقدمہ چلایاجائے۔

    حارث نواز کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پاکستان میں رہ رہےہیں لیکن پاکستان کےخلاف بات کررہےہیں،محسن داوڑ،منظورپشتین اوردیگرکوگرفتارکرناچاہیے۔ان کوپتہ لگناچاہیےکہ ریاست کےخلاف بات کرنےپرریاست سزادےگی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ان کوپکڑکران کےخلاف فوجی عدالت میں جلدازجلدکیس چلایاجائے،کیسزچلاکران کوسزادی جائے۔ یہ بھی کہا کہ تمام ارکان اسمبلی کوان کےخلاف آوازاٹھانی چاہیے،تمام جماعتوں کواسمبلی میں ان کےخلاف قراردادلانی چاہیے۔

    ایک اور تجزیہ کار نعیم خالد لودھی کا کہناہے کہ پی ٹی ایم کے لوگوں کےراوراین ڈی ایس سےرابطےتھے،ان لوگوں سےمتعلق بات کھل کرسامنےآگئی۔اب حکومت عوام کی مددسےان پرقابوپالےگی۔

  • خورشید شاہ نے پی ٹی ایم سے پوچھے گئے سوالات کی تائید کر دی

    خورشید شاہ نے پی ٹی ایم سے پوچھے گئے سوالات کی تائید کر دی

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے پی ٹی ایم سے پوچھے گئے سوالات کی تائید کر دی، انھوں نے کہا کہ کچھ لوگ 71 جیسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں تو ان سے سوالات ہونے چاہئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ نے پی ٹی ایم سے ڈی جی آئی ایس پی آر کے سوالات کو درست قرار دے دیا۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ کچھ لوگ 71 جیسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں تو ان سے سوالات ہونے چاہئیں، اور ان سوالات کے جواب آنے چاہئیں، بات ہو تاکہ 71 جیسے حالات نہ بنیں۔

    پی پی رہنما نے آرمی چیف کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اچھی بات ہے آرمی چیف نے اس پر خود بات کی، انھوں نے پی ٹی ایم سے متعلق جو کہا اسے اسی صورت میں دیکھنا چاہیے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی ایم کے چند لوگ غیروں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں: آرمی چیف

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چند لوگ ہیں جن پر بات ہو سکتی ہے کہ وہ کیا ہیں، میں کہتا ہوں اگر معاشرے، سسٹم اور کسی ادارے میں سوال ہوتا ہے تو ہونے دیں، سوال ہونے دیں پھر اس کا جواب آنا چاہیے، پھر ڈائیلاگ ہوں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ آج وہ حالات ہیں کہ ڈائیلاگ ہو سکتے ہیں، کل یہ نہیں ہوگا، مشرقی پاکستان میں ایک وقت تھا کہ ڈائیلاگ ہو سکتے تھے۔

    خورشید نے کہا پاکستان ہم سب کا ہے، فوج ہمارے ملک کی حفاظت کے لیے ہے، فوج کا بھی یہ ہی مقصد ہے کہ ملک میں امن و امان رہے، سوال ہونے دیں، ڈائیلاگ کریں ہر چیز کلیئر ہو جائے گی۔

  • پی ٹی ایم بتائے، سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے کون ہے؟ فردوس عاشق اعوان

    پی ٹی ایم بتائے، سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے کون ہے؟ فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد:  معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سرحد پار سے ہماری بہادر فورسز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے افغان بارڈ سے پاکستان فورسز پر ہونے والے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج دھرتی کی حفاظت کے لئے قربانیاں دے رہی ہے.

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، ارض وطن پراپنا آج نثار کرنے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی ایم قائدین پاکستانی ریاستی اداروں پرتنقید بند کریں، فینسنگ کے پی عوام کی حفاظت کے لئے ہے.

    مزید پڑھیں: سرحد پر باڑ لگانے والی پاک فوج کی ٹیم پر افغان علاقے سے حملہ ، 3 جوان شہید،7 زخمی

    انھوں نے سوال کیا کہ کیا پی ٹی ایم ان کے خلاف آواز بلند کریں گی، جو فینسنگ کے خلاف ہیں؟ پی ٹی ایم بتائے، اس دہشت گردی کے پیچھے کون ہے.

    یاد رہے کہ آج شمالی وزیرستان پر سرحد پر باڑ لگانے والی پاک فوج کی ٹیم پر سرحدپار سے حملہ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید اور 7 زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں کئی دہشت گرد مارے گئے۔

  • وائس آف امریکا کا پاک فوج کےخلاف نیا ہتھکنڈہ، عوام نے آئینہ دکھادیا

    وائس آف امریکا کا پاک فوج کےخلاف نیا ہتھکنڈہ، عوام نے آئینہ دکھادیا

    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر کی پی ٹی ایم کی ملک دشمن سرگرمیوں پر بریفنگ کے بعد وائس آف امریکا کے منفی پروپیگنڈے پر عوام نے آئینہ دونوں دکھادیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی پی ٹی ایم کی ملک دشمن سرگرمیوں پر بریفنگ پر وائس آف امریکا کی منفی رنگ دینے کی کوشش کو عوام نے ناکام بناددیا، عوام کی بڑی تعداد نے نام نہاد پی ٹی ایم کی پرزور مخالفت کرکے سروے مسترد کردیا۔

    پہلے سروے میں 91، دوسرے میں 72 فیصد لوگ پاک فوج کی حمایت کی، دونوں سروے میں اکثریتی رائے پی ٹی ایم پر پاک فوج کی رائے سے متفق نظر آئی۔

    واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پی ٹی ایم کے لیے مہلت اب ختم ہوگئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم والے کدھر تھے جب ان کے گلے کٹ رہے تھے اور فٹ بال کھیلی جارہی تھی، جب حالات ٹھیک ہوگئے تو تحفظ کی بات آگئی، سیکیورتی اداروں کے ان سے کچھ سوال ہیں، آپ کے پاس اتنا پیسہ ہے اور کہاں سے آرہا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مارچ 2018 میں افغان ایجنسی این ڈی ایس نے انہیں کتنے پیسے دئیے اور وہ کہاں ہیں، اسلام آباد دھرنے کے لیے کتنے پیسے ملے اور کہاں استعمال کیے۔

    قندھار میں بھارتی قونصل خانے میں منظور پشتین کا کون سا رشتے دار گیا اور کتنے پیسے لیے، حوالہ ہنڈی سے دبئی سے کتنا پیسہ آرہا ہے، افغانستان نے کیوں منع کیا کہ طاہر داوڑ کی میت پاکستان کو نہیں دینی پی ٹی ایم کے خلاف کوئی اعلان جنگ نہیں، کچھ سوالات ہیں۔