Tag: پی ٹی اے

  • پنجاب میں مفت وائس منٹس کی سہولت میں توسیع

    پنجاب میں مفت وائس منٹس کی سہولت میں توسیع

    اسلام آباد (30 اگست 2025) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بتایا کہ پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے مفت وائس منٹس کی سہولت میں توسیع کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ عوام کی سہولت کے لیے موبائل فون آپریٹروں (سی ایم اوز) نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے تعاون سے خصوصی ریلیف اقدامات کا آغاز کیا ہے۔

    اس اقدام کے تحت پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صارفین کو مفت وائس منٹس فراہم کیے جا رہے ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق صارفین اکاؤنٹ بیلنس صفر ہونے کے باوجود کال کر سکیں گے۔

    ہفتہ کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ سہولت اُن صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگی جن کے اکاؤنٹ میں بیلنس صفر ہے تاکہ وہ اس مشکل وقت میں اپنے اہل خانہ سے رابطے میں رہ سکیں اور ایمرجنسی خدمات تک باآسانی رسائی کر سکیں۔

    واضح رہے کہ پی ٹی اے نے سی ایم اوز کے تعاون کو سراہتے ہوئے عوام کو اس امر کی یقین دہانی کرائی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی خدمات کی نگرانی جاری رہے گی تاکہ روابط میں کسی قسم کا تعطل نہ آئے۔

  • پاکستان میں جوئے اور شرط لگانے والی 184 ویب سائٹس اور ایپس بلاک کردی گئیں

    پاکستان میں جوئے اور شرط لگانے والی 184 ویب سائٹس اور ایپس بلاک کردی گئیں

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جوئے اور شرط لگانے والی 184 ویب سائٹس اور ایپس بلاک کردیں۔

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے پیش کیے گئے تحریری جواب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں جوئے اور شرط لگانے سے متعلق متعدد ویب سائٹس اور موبائل ایپلیکیشنز کو بلاک کیا ہے۔

    کابینہ ڈویژن کے انچارج وزی کا کہنا تھا کہ اب تک جوئے سے متعلقہ 184 ویب سائٹس اور ایپس کو بلاک کیا جا چکا ہے۔

    نادرا شاختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ سے متعلق معلومات

    انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ان سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنا پی ٹی اے کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

    جواب میں بتایا گیا کہ ملک بھر کے تمام اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی کمپنی یا پلیٹ فارم سے معاہدے نہ کریں جو جوئے یا شرط لگانے میں ملوث ہو۔

    کابینہ ڈویژن نے اعتراف کیا کہ غیر قانونی آن لائن مواد کو مکمل طور پر ختم یا بلاک کرنے کے لیے پی ٹی اے کے اختیارات محدود ہیں، اور اس حوالے سے قانون سازی اور متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا اور آن لائن گیمنگ کے بڑھتے رجحان کے باعث ایسے غیر قانونی پلیٹ فارمز نوجوان نسل کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں، جن کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

  • آپ  کا اکاؤنٹ ہیک ہوسکتا ہے! پی ٹی اے نے عوام  کو خبردار کردیا

    آپ کا اکاؤنٹ ہیک ہوسکتا ہے! پی ٹی اے نے عوام کو خبردار کردیا

    اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو کوریئر کمپنیوں کے نام ویری فکیشن کوڈز سے متعلق پیغامات سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ کوریئر سروسز کے جعلی نمائندوں کی جانب سے بھیجے جانے والے مشتبہ پیغامات سے ہوشیار رہیں، جن میں صارفین سے ذاتی اور حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ان پیغامات میں صارفین کو رقم کی ادائیگی کا جھانسہ دے کر ان سے شناختی معلومات طلب کی جاتی ہیں، جنہیں ممکنہ طور پر فراڈ اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    جعلی ویری فکیشن کوڈ کسی کے ساتھ ہرگز شیئر نہ کریں ، کوریئر کمپنیوں کے نام پر ویری فکیشن کوڈز مانگے جاتے ہیں، ان پیغامات میں کال یا لنک کے ذریعے رابطہ کرنے کا کہا جاتا ہے تاکہ صارفین کو دھوکہ دیا جا سکے۔

    اتھارٹی نے واضح کیا کہ ایسی کالز اور پیغامات سے صارفین کے اکاؤنٹس ہیک ہوسکتے ہیں، یہ پیغامات جعلی ہیں اور ان کا کوریئر سروسز یا کسی مجاز ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔

    مزید پڑھیں : فیک جاب آفرز سے ہوشیار

    پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وہ ڈیجیٹل سکیورٹی کے تحفظ کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے اور شہریوں کو ایسے کسی بھی مشکوک پیغام پر ردِعمل دینے سے پہلے احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس قسم کے فراڈ پیغامات کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں تاکہ ان عناصر کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے۔

  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ ہو گیا

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ ہو گیا

    اسلام آباد: پاک افغان تجارتی تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، دونوں ممالک نے ترجیحی تجارتی معاہدہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ (پی ٹی اے) طے پا گیا ہے، دونوں ممالک نے معاہدے پر باقاعدہ دستخط کر دیے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ افغان وزارت صنعت و تجارت کے نائب وزیر ملا احمداللہ زاہد اور سیکریٹری تجارت جواد پال نے معاہدے پر دستخط کیے، اب وفاقی کابینہ سے اس معاہدے کی منظوری لی جائے گی۔

    وزارت تجارت کے مطابق اس معاہدے کے تحت پاکستان کو برآمد کی جانے والی افغان اشیا پر عائد شرح ٹیرف کم ہو کر 22 فی صد تک ہو جائے گا، افغانستان کو ٹماٹر، انگور، سیب اور انار کی برآمد پر ڈیوٹیز میں رعایت دی جائے گی، جب کہ پاکستان کو آلو، کینو، کیلے اور آم کی برآمد پر ڈیوٹیز میں رعایت دی جائے گی۔


    آٹو مینوفیکچررز کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی، عدالت نے حکومت کو اضافی کسٹم ڈیوٹی وصولی سے روک دیا


    اس معاہدے کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا، ابتدائی طور پر پاک افغان ترجیحی تجارت کے معاہدے کا دورانیہ ایک سال ہوگا، اس کے بعد معاہدے کو باہمی اتفاق رائے سے توسیع دی جائے گی۔

    فریقین نے افغان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق کیا، حکام کا کہنا ہے کہ اس معاہدے میں مزید تجدید بھی کی جا سکتی ہے۔

  • واٹس ایپ صارفین ہوشیار ہوجائیں!  وارننگ جاری کردی گئی

    واٹس ایپ صارفین ہوشیار ہوجائیں! وارننگ جاری کردی گئی

    اسلام آباد : واٹس ایپ صارفین ہوشیار ہوجائیں ، دھوکہ دہی اور جعلی واٹس ایپ پیغامات سے متعلق وارننگ جاری کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس سے عوام کو گمراہ کرنے دھوکہ دہی کے معاملات پر جعلی واٹس ایپ پیغامات سے متعلق وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام مشکوک نمبروں کو فی الفور بلاک کردیں۔

    پی ٹی اے نے کہا ہے کہ جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس سے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے، دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات مشتبہ لنکس پر مشتمل ہوتے ہیں۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ صارفین کو پالیسی خلاف واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے کا کہا جاتا ہے اور سیکورٹی تصدیق کیلئے جعلی لنکس پر کلک کرنے کا کہا جاتا ہے۔

    وارننگ میں کہا گیا کہ مشکوک پیغامات مقامی اور بین الاقوامی نمبروں سے بھیجے جا رہے ہیں، واٹس ایپ کی جانب سے اس نوعیت کے پیغامات نہیں بھیجے جاتے۔

    صارفین کو مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں، مشتبہ پیغامات سے ڈیٹا چوری اور اکاؤنٹ ہیکنگ کا خطرہ ہے۔

    پی ٹی اے نے نے کی ہدایت کی ہے واٹس ایپ پر مشکوک پیغام رپورٹ کرنے کے لیے صارفین واٹس ایپ ہیلپ سینٹر سے رہنمائی حاصل کریں۔

    پی ٹی اے کی جانب سے ڈیجیٹل سیکیورٹی کے لیے محتاط رہنے پر زوردیاہےکہا ہے کہ عوام واٹس ایپ میں ٹو اسٹیپ ویری فکیشن فعال کریں۔

  • پی ٹی اے کی بڑی کارروائی ، 15 ہزار 996  فعال سمز برآمد

    پی ٹی اے کی بڑی کارروائی ، 15 ہزار 996 فعال سمز برآمد

    اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 15 ہزار 996 فعال سمز برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی زونل آفس لاہور نے پنجاب بھر میں غیر قانونی سموں کے خلاف کامیابی سے چھاپے مارے۔

    ملتان میں غیرقانونی سیٹ اپ کا کا پردہ فاش ہوا اور بڑی تعداد میں فعال سمز برآمد کرلی گئیں تاہم بنیادی ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

    ضبط کی گئی سموں کے تجزیے سے کوٹ مومن میں ایک فرنچائز کی نشاندہی ہوئی، جہاں ٹیلی کام نیٹ ورک کے فرنچائز کے مالک اور دو ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا۔

    موقع پر ہونے والی تفتیش میں حاصل پور میں غیر قانونی سموں کے اجراء اور ایکٹیویٹڈ سمز جمع کرنے کے لیے فنگر پرنٹس فراہم کرنے والے ایک فرد کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔

    مرکزی ملزم و گرفتار کرلیا ہے ، ملزم وہاڑی، حاصل پور اور ملتان میں تین فرنچائز چلاتا تھا اور اس سے قبل لاہور میں ایک فرنچائز تھا۔

    ریکوریز میں 15,996 سمز، 18 بائیو میٹرک ڈیوائسز اور متعدد پورٹ گیٹ ویز بھی ضبط کیے گئے تاہم این سی سی آئی اے نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

    ایک بیان میں، پی ٹی اے نے کہا کہ انفورسمنٹ مہم غیر قانونی سم کی سرگرمیوں کو روکنے اور پاکستان کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے اس کے غیر متزلزل عزم کو واضح کرتی ہے۔

  • صارفین ہوشیار !  لاکھوں  موبائل سمیں بلاک کر دی گئیں

    صارفین ہوشیار ! لاکھوں موبائل سمیں بلاک کر دی گئیں

    اسلام آباد: پی ٹی اے نے 1 لاکھ 63 ہزار 200 غیر قانونی موبائل سمز بلاک کر دیں، جس میں کون کونسے صارفین شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق غیرقانونی اور جعلی سمز کیخلاف پی ٹی اے کا کریک ڈاؤن جاری ہے، دستاویز میں بتایا گیا کہ پی ٹی اے نے اب تک 1 لاکھ 63 ہزار 200 غیر قانونی موبائل سمز بلاک کر دیں جبکہ 64 لاکھ 30 ہزار غیر فعال سمز مستقل طور پر بند کر دی گئیں۔

    دستاویز میں کہنا تھا کہ فوت شدگان کے شناختی کارڈ پر چلنے والی 29 لاکھ 89 ہزار 925 سمز، نئے اضلاع میں غیر متعلقہ خواتین کے نام پر رجسٹرڈ 1 لاکھ 71 سمز اور منسوخ ہونیوالے شناختی کارڈز پر 69 ہزار 246 سمز بلاک کی گئیں ہیں۔

    پی ٹی اے دستاویز میں کہا گیا کہ 3 لاکھ 60 ہزار زائد المیعاد شناختی کارڈز پر 7 لاکھ 83 ہزار سمز بلاک ہوئیں۔

    پی ٹی اے نے جعلی سمز کے خلاف سخت نگرانی اور کارروائی تیز کر دی اور ملک بھر میں 62 چھاپوں میں غیرقانونی سم کی فروخت میں ملوث 72 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی اے کا لاکھوں موبائل سمز بند کرنیکا فیصلہ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟

    چھاپوں میں193غیرقانونی بائیومیٹرک ڈیوائسز اور 11 ہزار 470 سمز برآمد ہوئیں جبکہ جعلی بائیومیٹرک ڈیٹا کے 2 لاکھ 96 ہزار سے زائد ڈیجیٹل فنگرپرنٹس ضبط کرلیں۔

    پی ٹی اے نے نیا ملٹی فنگر بائیومیٹرک ویریفکیشن سسٹم متعارف کرا دیا، ملک بھر میں 1 لاکھ 85 ہزار سے زائد لائیو فنگر ڈیوائسز نصب کردی گئیں۔

    غیر مجاز ریٹیلرز پر پابندی، صرف مستند سروس سینٹرز کو سم فروخت کی اجازت ہے تاہم دھوکہ دہی سے بچنے کیلئے نئی سم فروخت میں وقفے کا دورانیہ بڑھا دیا گیاہے۔

  • موبائل صارفین مفت 2 جی بی انٹرنیٹ اور 200 منٹس کیسے حاصل کرسکتے؟  طریقہ سامنے آگیا

    موبائل صارفین مفت 2 جی بی انٹرنیٹ اور 200 منٹس کیسے حاصل کرسکتے؟ طریقہ سامنے آگیا

    اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل صارفین کو 2 جی بی مفت انٹرنیٹ اور 200 آن نیٹ منٹس حاصل کرنے طریقہ بتادیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ڈیجیٹل ترقی میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا اور ملک میں موبائل اور براڈ بینڈ صارفین کی تعداد بیس کروڑ تک جا پہنچی ہے۔

    اس تاریخ موقع پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے صارفین کے لیے بڑی پیشکش اور خصوصی ڈیجیٹل سہولیات کا اعلان کیا ہے۔

    پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ تمام صارفین کو دو جی بی مفت انٹرنیٹ اور دو سوآن نیٹ منٹس ملیں گے اور سروس چوبیس گھنٹوں کے لیے مؤثر ہوگی۔

    مفت انٹرنیٹ اور آن نیٹ منٹس حاصل کرنے کا طریقہ کار

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اس سروس کو حاصل کرنے کے لیے صارفین کو کسی بھی نیٹ ورک سے#2200* ڈائل کرنا ہوگا۔

    تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 197.7 ملین تک جا پہنچی ہے، جو ملک کی 80 فیصد آبادی پر محیط ہے۔ براڈبینڈ صارفین کی تعداد 150 ملین اور فکسڈ لائن فون استعمال کرنے والے صارفین 3.75 ملین ہیں۔

    مزید پڑھیں : موبائل صارفین کے لئے بڑے پیکیج کا اعلان

  • مفت انٹرنیٹ ڈیٹا ، موبائل صارفین کے لئے بڑے پیکیج کا اعلان

    مفت انٹرنیٹ ڈیٹا ، موبائل صارفین کے لئے بڑے پیکیج کا اعلان

    اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے موبائل صارفین کے لئے پیکیج کا اعلان کردیا ، جس کے تحت 2 جی بی ڈیٹا مفت ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ملک میں ٹیلی کام سبسکرائبرز کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچ گئی۔

    پی ٹی اے نے موبائل صارفین کے لئے پیکج کا اعلان کردیا، جس کے تحت بیس جون کو 24 گھنٹے کے لئے 2 جی بی ڈیٹا مفت فراہم کیا جائے گا۔

    پی ٹی اے صارفین کو 20 جون کو 200 آن نیٹ بلکل مفت مہیا کئے جائیں گے۔

    پی ٹی اے کے مطابق بیس کروڑ کی سطح عبور کرنے پر تمام صارفین کو پیکج دیا جارہا ہے، ملک میں موبائل فون سبسکرائبرز کی تعداد19 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہے۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی اے نے صارفین کو ’سم‘ سے متعلق خبردار کردیا

    ملک میں 80.30 فیصد علاقوں موبائل سروس کی سہولت موجود ہے جبکہ براڈ بینڈ سبسکرائبرز کی تعداد 14 کروڑ 30 لاکھ سے زائد اور فکسڈ ٹیلی فون سبسکرائبرز کی تعداد 30 لاکھ تک ہے۔

    اس سے قبل پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے صارفین کو ’سم‘ سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سم اپنے نام پر لازمی رجسٹرڈ کروائیں آپ کی سم کسی اجنبی کے زیر استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر آپ کی چوری شدہ معلومات کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے نام پر غیرقانونی موبائل سم حاصل کرسکتے ہیں جو فراڈ دیگر غیر قانونی سرگرمیوں اور دہشت گردی کے لیے استعمال ہوسکتی ہے

  • خواتین کے شناختی کارڈز پر غیر قانونی سمز ایکٹیو کرانے کا انکشاف

    خواتین کے شناختی کارڈز پر غیر قانونی سمز ایکٹیو کرانے کا انکشاف

    کراچی : پی ٹی اے کی خواتین کے شناختی کارڈز پر غیر قانونی سمز ایکٹیویشن کی نشاندہی پر نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم راشد ایوب کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کی ، حکام نے بتایا کہ پی ٹی اے نے خواتین کے شناختی کارڈز پر غیر قانونی سمز ایکٹیویشن کی نشاندہی کی۔

    این سی سی آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ سمز غیر قانونی طور پر فرنچائز میں فعال کی گئیں، کارروائی میں ایک ملزم راشد ایوب کو گرفتار کرکے ڈیجیٹل آلات اور مجرمانہ مواد برآمد کرلیا۔

    حکام نے کہا کہ مارچ میں 1069 سمز غیر قانونی طور پر ایکٹیویٹ کی گئیں، جس میں سے 895 سمز خواتین کے شناختی کارڈزپر جاری کی گئیں۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی اے کا لاکھوں موبائل سمز بند کرنیکا فیصلہ

    این سی سی آئی اے کے مطابق فرنچائز مالک اور منیجربھی جرم میں ملوث پائےگئے تاہم گرفتار ملزم راشد ایوب کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری، پی ٹی اےکی شکایت پرکارروائی کی گئی۔

    یاد رہے زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری 49 لاکھ سے زائد موبائل سمز بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    نادرا کی سفارش پر وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو کارروائی کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ، منسوخ، زائدالمیعاد اور فوت شدگان کے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز مرحلہ وار بند ہوں گی۔