Tag: پی ٹی اے

  • پی ٹی اے کا لاکھوں موبائل سمز بند کرنیکا فیصلہ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟

    پی ٹی اے کا لاکھوں موبائل سمز بند کرنیکا فیصلہ، کونسے لوگ زد میں آئیں گے؟

    اسلام آباد: زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری 49 لاکھ سے زائد موبائل سمز بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت داخلہ نے ہدایت جاری کردی۔

    نادرا کی سفارش پر وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے، منسوخ، زائدالمیعاد اور فوت شدگان کے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز مرحلہ وار بند ہوں گی، 2017 میں زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز 30جون کو بند ہوں گی۔

    عوام ہوشیار ! حکومت کا موبائل سمز کو بلاک کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ

    حکام نے بتایا کہ 2018 کے شناختی کارڈز پر جاری سمز 31جولائی کو بندہوں گی، 2019 اور 2020 کے شناختی کارڈز کی سمز 31اگست اور 30ستمبر کو بند ہوں گی۔

    2021 اور 2022 کے شناختی کارڈز پر سمز 31اکتوبر اور 30نومبر کو بند ہوں گی، 2023 تا 2025 زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر سمز 31دسمبر کو بند کردی جائیں گی۔

    حکام نے بتایا کہ غیرفعال شناختی کارڈز کی تعداد 49لاکھ 6ہزار 611 ہے، پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ شہری شناختی کارڈ کی بروقت تجدید کراکر سروس بندش سے بچ سکتے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/nadra-expands-biker-service-in-karachi/

  • وی پی این استعمال کرنے والوں کے لئے بڑی خبر

    وی پی این استعمال کرنے والوں کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : وی پی این سروس فراہم کنندگان کو لائسنس کا اجرا شروع کردیا گیا، اقدام کاروباری اداروں کو وی پی این کے قانونی استعمال کی سہولت فراہم کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے وی پی این سروس فراہم کنندگان کو لائسنس کا اجرا شروع کردیا۔

    پی ٹی اے کی جانب سے 2 کمپنیوں کو درخواستوں پر لائسنس جاری کر دیا گیا، اقدام کاروباری اداروں کو وی پی این کے قانونی استعمال کی سہولت فراہم کرے گا۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ڈیٹا کی سیکیورٹی،پرائیویسی اور قواعد و ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکتاہے، پی ٹی اے اداروں کو ذمہ داری کیساتھ کنیکٹیویٹی کی معاونت کیلئے پُرعزم ہے۔

    پاکستان اپنے انٹرنیٹ کو بڑھانے کے لیے 26.5 Tb فی سیکنڈ کیبل کنیکٹیویٹی کا منصوبہ رکھتا ہے۔

    مزید پڑھیں :وی پی این اور اے آئی استعمال کرنے والے صارفین ہوشیار!

    یاد رہے نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے وی پی این اور اے آئی استعمال کرنے والے صارفین کے سائبر حملوں سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ ملک میں سائبر حملوں کی نئی مہم کا کھوج لگایا گیا ہے، ذاتی معلومات، کوائف چوری کرنے کے لیے براؤزر ایکسٹیشنز کا استعمال کیا جاتا ہے۔

    فیس بک، بینکنگ ویب سائٹس کے ذریعے معلومات چوری کا خدشہ ہے، 16 عام ایکسٹینشنز بشمول وی پی این اور اے آئی چیٹ بوٹس مشتبہ ہیں، اے آئی اسسٹنٹ چیٹ جی پی ٹی اور جیمنی برائے کروم بھی مشتبہ ہے۔

  • پی ٹی اے کا فکسڈ سیٹلائٹ سروسز کی فراہمی کے لیے لائسنس کے اجرا کا فیصلہ

    پی ٹی اے کا فکسڈ سیٹلائٹ سروسز کی فراہمی کے لیے لائسنس کے اجرا کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) نے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز کی فراہمی کے لیے لائسنس کے اجرا کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹارلنک کی پاکستان میں آمد کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے) نے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز کی فراہمی کے لیے لائسنس کے اجرا کا فیصلہ کرلیا۔

    پی ٹی اے نے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز لائسنس کیلئے ڈرافٹ تیار کرلیا ، فکسڈ سٹیلائٹ سروس لائسنس کے تحت سروس فراہمی میں آسانی ہوگی۔

    پی ٹی اے نے فکسڈ سیٹلائٹ سروسز لائسنس کے ڈرافٹ پر عوامی مشاورت کا آغاز کردیا، ڈرافٹ پر اسٹیک ہولڈرز سے 14 فروری تک رائے طلب کرلی۔

    فکسڈ سٹیلائٹ سروسز کے تحت فکسڈ ارتھ اسٹیشنز، فکسڈ گیٹ وے ارتھ اسٹیشنزکے قیام کی اجازت ہوگی، سروسز لائسنس کے تحت فکسڈ ٹرمینل ارتھ اسٹیشنز کے قیام کی اجازت دی جائے گی۔

    یہ سروس صرف رجسٹرڈ سیٹلائٹ آپریٹر کے ذریعے فراہم کی جا سکتی ہے ، لائسنس کے تحت عوامی سوئچڈ زمینی نیٹ ورک اورموبائل سیٹلائٹ سروسزکی ممانت ہوگی۔

    لائسنس کے تحت ریڈیو اور ٹی وی براڈکاسٹنگ کی اجازت نہیں ہوگی ، بحری جہاز، ہوائی جہاز اور گاڑیوں کے لیے سیٹلائٹ پر مبنی سروسز کی اجازت نہیں ہوگی۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ، رولز، اور پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز رولز 2024 کی پابندی لازمی ہوگی ، فکسڈ سیٹلائیٹ سروسز لائسنس کی معیاد 15 سال ہوگی

    فکسڈ سیٹلائیٹ سروسز لائسنس ہولڈر کو 18 ماہ کے اندر سروسز کا آغاز کرنا ہوگا، فکسڈ سیٹلائیٹ سروسز لائسنس کی ابتدائی فیس 5 لاکھ ڈالرز ہوگی ، لائسنس ہولڈر کو صارفین کے ڈیٹا کا تحفظ اور شفاف بلنگ سسٹم یقینی بنانا ہوگا۔

  • حکومت اور اسٹارک لنک میں بات چیت جاری، پی ٹی اے کی تصدیق

    حکومت اور اسٹارک لنک میں بات چیت جاری، پی ٹی اے کی تصدیق

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) نے حکومت اور اسٹارک لنک میں بات چیت جاری ہونے کی تصدیق کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ اسٹارک لنک کی درخواست پر کام ابتدائی مراحل میں ہے، اسٹارک لنک کے لائسنس کے لیے تکنیکی ضروریات کا جائزہ لیا جارہا ہے، نیشنل اسپیس ایجنسی قومی اسپیس پالیسی کے تحت جائزہ لے رہی ہے۔

    پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اسٹارک لنک کو لائسنس سے قبل بہت سی تکنیکی چیزوں کا جائزہ لینا ضروری ہے، بیڈوتھ، اپ لنکنگ، گیٹ ویز سمیت دیگر کئی اہم چیزوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق تمام غیرملکی سیٹلائٹ سروس پرووائیڈرز کے لیے یہی طریقہ کار ہے، اسپیس ایجنسی کی منظوری کے بعد سروسز فراہمی کے لیے ریگولیٹر کی منظوری درکار ہوگی۔

    واضح رہے کہ ٹیسلا، اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک کو اسٹار لنک کیلیے حکومتِ پاکستان کی طرف سے منظوری کا انتظار ہے۔

    ایکس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارف اور ایلون مسک کے درمیان اس حوالے سے مختصر گفتگو ہوئی۔ صنم جمالی نامی صارف نے اسٹار لنک کو پاکستان میں لانچ کرنے کی درخواست کی۔

    صنم جمالی نے کہا کہ اسٹار لنک کے ساتھ پاکستان بہتر مستقبل کی جانب بڑھ سکتا ہے، ہر شہری کو انٹرنیٹ کنکٹی ویٹی اور آگے بڑھنے کا موقع ملے گا لہٰذا اس کو ہمارے مستقبل کی راہداری بنایا جائے۔

    اس پر ایلون مسک نے جواب دیا کہ وہ اس حوالے سے حکومتِ پاکستان کی جانب سے منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ اسپیس ایکس کے زیر ملکیت اسٹار لنک سیٹلائٹس کے ایک وسیع نیٹ ورک کے ذریعے انٹرنیٹ سروس مہیا کرتا ہے۔

  • پاکستان میں انٹرنیٹ میں سست روی کا ذمہ دار کون؟   تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

    پاکستان میں انٹرنیٹ میں سست روی کا ذمہ دار کون؟ تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی

    اسلام آباد: انٹرنیٹ میں سست روی کے حوالے سے تحقیقات مکمل کرلی گئیں ، جس میں مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ میں سست روی کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تحقیقات مکمل کرلیں۔

    ٹیلی کام آپریٹرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف مسائل کی نشاندہی کی ہے ، تاہم پی ٹی اے نے تحقیقاتی رپورٹ وزارت آئی ٹی کو ارسال کردی ہے۔

    پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وی پی این کے بڑھتے استعمال نے بینڈوتھ پراضافی بوجھ ڈالا، انٹرنیٹ طلب کو پورا کرنے کیلئے بینڈوڈتھ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    مزید پڑھیں : قطر کے قریب میرین کیبل میں خرابی کی اطلاع

    گذشتہ روز پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نےسوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں قطر کے قریب میرین کیبل میں خرابی کی اطلاع دی تھی۔

    پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ قطر کے قریب اے اے ای ون کیبل پاکستان کو عالمی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑتی ہے جو 7 زیر سمندر کیبلز میں سے ایک ہے اس میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ، براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

  • پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی وجہ سامنے آگئی

    پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی وجہ سامنے آگئی

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ قطر کے قریب میرین کیبل میں خرابی کی اطلاع ہے۔

    سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ قطر کے قریب اے اے ای ون کیبل پاکستان کو عالمی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑتی ہے جو 7 زیر سمندر کیبلز میں سے ایک ہے اس میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ، براڈ بینڈ صارفین کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ متعلقہ ٹیمیں خرابی دور کرنے کے لیے کوشاں اور نگرانی کررہی ہیں، پی ٹی اے ٹیلی کام صارفین کو وقتاً فوقتاً آگاہ کرتا رہے گا۔

    پی ٹی اے نےصارفین سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ کرم سروس کی بحالی تک تحمل کا مظاہرہ کریں۔

  • پی ٹی اے کا غیر قانونی موبائل بوسٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن

    پی ٹی اے کا غیر قانونی موبائل بوسٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن

    کراچی : پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی موبائل بوسٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 25 موبائل بوسٹر سیٹس اور ایک لیپ ٹاپ قبضے میں لےلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے غیر قانونی موبائل بوسٹرزاورایمپلی فائرز کی فروخت میں ملوث ریٹیلرز کیخلاف کارروائیاں کیں۔

    پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ کارروائی میں 25 موبائل بوسٹر سیٹس اورایک لیپ ٹاپ تحویل میں لے لیا گیا۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے ، غیر قانونی ایمپلی فائرز لائسنس یافتہ اسپیکٹرم میں خلل کا باعث بنتے ہیں، اقدام سے موبائل فون آپریٹرز کی سروس کے معیار پر منفی اثرپڑتا ہے۔

    پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صارفین صرف پی ٹی اے کا ٹائپ اپرووڈ سامان استعمال کریں۔

  • پاکستانی فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    پاکستانی فری لانسرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : پاکستانی فری لانسرز کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، اسٹیٹک آئی پی نہ رکھنے والے فری لانسر سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فری لانسرز کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے بڑی سہولت فراہم کردی۔

    پی ٹی اے نے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرا دی، اسٹیٹک آئی پی نہ رکھنے والے فری لانسر سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ فری لانسروں وی پی این رجسٹریشن کیلئے اپنے موبائل اپنے موبائل نمبر رجسٹرڈ کروا سکیں گے اور اپنے موبائل ڈیٹا پر وی پی این استعمال کرسکیں گے۔

    پی ٹی اے نے بتایا کہ فری لانسر کیلئے وی پی این رجسٹریشن کا عمل آئی ٹی کی ترویج کیلئے کیا گیا ہے، یہ عمل پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کیلئے کیا ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ اب تک پی ٹی اے کے ساتھ 31 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں، اسٹیٹک آئی پی کے ذریعے رجسٹریشن کیلئے فری لانسروں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

    مصنوعی ذہانت اور انسانوں کا روزگار

    وی پی این کی بندش پر حکومتی نمائندے برہم

  • وی پی این کی رجسٹریشن سے متعلق پی ٹی اے کا اہم اعلان

    وی پی این کی رجسٹریشن سے متعلق پی ٹی اے کا اہم اعلان

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ اداروں اور فری لانسرز کیلئے وی پی این کی رجسٹریشن مزید آسان کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں وی پی این (ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک) کی رجسٹریشن کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئر ہاؤسز، کال سینٹرز اور بینک پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر اس سلسلے میں رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

    پی ٹی اے نے کہا کہ سفارتخانے، فری لانسرز ویب سائٹ پر وی پی اینز باآسانی رجسٹرڈ کرسکتے ہیں، سافٹ ویئرایکسپورٹ بورڈ کے ممبران بھی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

    رجسٹریشن کیلئے آن لائن فارم مکمل کرنا، بنیادی تفصیلات فراہم کرنا ضروری ہے، فری لانسرز کو اپنے پروجیکٹ یا کمپنی سے وابستگی کی تصدیق فراہم کرنا ہوگی، درخواست دہندگان کو وی پی این کنیکٹیوٹی کیلئے آئی پی ایڈریس بھی فراہم کرنا ہوگا۔

    پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ وی پی این رجسٹریشن کے عمل کے کوئی چارجز نہیں ہیں، اب تک 20 ہزار سے زائد کمپنیاں، فری لانسرز وی پی اینز رجسٹر کراچکے ہیں۔

  • پی ٹی اے نے گستاخانہ اور فحش مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا

    پی ٹی اے نے گستاخانہ اور فحش مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا

    اسلام آباد : پاکستان میں گستاخانہ اور فحش مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کو بلاک کردیا گیا، پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ان ویب سائٹس کو بھی بلاک کیاجارہاہے جن کی اطلاع دی جاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے گستاخانہ اور فحش مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کوبلاک کر دیا۔

    پی ٹی اے نے بتایا کہ گستاخانہ اور غیر اخلاقی مواد کی بلاکنگ کے لیے مختلف اقدامات کررہے ہیں، ابتک 100183 گستاخانہ یوآرایل اور 844008 فحش سائٹس بلاک کی گئیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ گستاخانہ ،غیر اخلاقی مواد پھیلانے والی ویب سائٹس کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے، ان ویب سائٹس کو بھی بلاک کیاجارہاہے جن کی اطلاع دی جاتی ہے۔

    مزید پڑھیں : وزارت مذہبی امور کا PTA کو گستاخانہ اور پورنوگرافی مواد ہٹانے کیلیے خط

    گذشتہ روز وزارت مذہبی امور نے آن لائن پلیٹ فارم سے گستاخانہ اور پورنوگرافی مواد ہٹانے کیلیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو خط لکھا تھا۔

    وزارت مذہبی امور کی جانب سے لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ گستاخانہ اور پورنوگرافی مواد کی بدستور آن لائن پلیٹ فارم پر موجودگی تشویش ناک ہے، سپریم کورٹ نے پی ٹی اے کو ایسے مواد ہٹانے کیلیے پہلے سے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

    خط میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی اے تمام ذرائع استعمال کر کے غیر اخلاقی مواد فوری ہٹانے کیلیے اقدامات کرے، پورنوگرافی مواد کی آن لائن دستیابی معاشرے میں اخلاقی اقدار کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

    وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ پورنوگرافی، گستاخانہ و دیگر غیر اخلاقی مواد بلاک کرنے کیلیے فوری کارروائی کی جائے۔