Tag: پی ٹی اے

  • پاکستان میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک ہونا شروع

    پاکستان میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک ہونا شروع

    اسلام آباد : پاکستان میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک ہونا شروع ہوگئی، غیررجسٹرڈ وی پی اینز سیکورٹی رسک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے پاکستان میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیئے ، ذرائع نے بتایا کہ غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو فائر وال کے ذریعے بلاک کیا جارہا ہے۔

    ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وی پی اینزکی وائٹ لسٹنگ کیلئےانہیں عارضی بلاک کیا جارہا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ غیررجسٹرڈ وی پی اینز سیکورٹی رسک ہیں، غیر رجسٹرڈ،غیرقانونی وی پی اینز سے حساس ڈیٹا اور غیرقانونی موادتک تک رسائی ہوسکتی ہے۔

    پی ٹی اے نے سال 2010 میں وی پی اینز کی رجسٹریشن کا آغاز کیا، اب تک 20 ہزار 500 کے لگ بھگ وی پی اینزرجسٹرڈ کئے جا چکے ہیں۔

    اس سے قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ پر دستیاب مفت ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورکس (وی پی این ) سروسز ختم کرتے ہوئے صارفین کے لیے ’وی پی این ‘ کے استعمال کے لیے رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا تھا۔

    پاکستان میں متعدد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے انٹرنیٹ سروسز میں دشواری کے ساتھ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک ( وی پی این) تک محدود رسائی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

    خیال رہے کہ وی پی این اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب ملک میں کوئی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن بند ہوا۔

    اگست میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی ( پی ٹی اے) نے وی پی این کے استعمال پر سختی شروع کردی تھی، جس کا مقصد پہلے سے پابندی کا شکار مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ تک رسائی کو محدود کرنا تھا۔

    اتوار کے روز پاکستان میں متعدد ایکس صارفین نے پلیٹ فارم پر لکھا کہ وی پی این کی رفتار کو کم کیا جارہا ہے اور اس کی رسائی کو محدود کیا جارہا ہ

  • وی پی این سروسز : پاکستانی صارفین کے لیے بڑی خبر آگئی

    وی پی این سروسز : پاکستانی صارفین کے لیے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں متعدد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے انٹرنیٹ سروسز میں دشواری کے ساتھ وی پی این تک محدود رسائی کی وجہ سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ پر دستیاب مفت ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورکس (وی پی این ) سروسزختم کرتے ہوئے صارفین کے لیے ’وی پی این ‘ کے استعمال کے لیے رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

    پاکستان میں متعدد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے انٹرنیٹ سروسز میں دشواری کے ساتھ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک ( وی پی این) تک محدود رسائی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

    خیال رہے کہ وی پی این اس وقت استعمال کیا جاتا ہے جب ملک میں کوئی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن بند ہوا۔

    اگست میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی ( پی ٹی اے) نے وی پی این کے استعمال پر سختی شروع کردی تھی، جس کا مقصد پہلے سے پابندی کا شکار مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ’ایکس‘ تک رسائی کو محدود کرنا تھا۔

    اتوار کے روز پاکستان میں متعدد ایکس صارفین نے پلیٹ فارم پر لکھا کہ وی پی این کی رفتار کو کم کیا جارہا ہے اور اس کی رسائی کو محدود کیا جارہا ہے۔

  • سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش سے متعلق اہم دستاویز سامنے آگئیں

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش سے متعلق اہم دستاویز سامنے آگئیں

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کیس کے حوالے سے پی ٹی اے کی جمع کرائی گئی دستاویز سامنے آگئیں۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویز کے مطابق یکم جنوری سے 9 اپریل کے دوران ایکس انتظامیہ نے 20 شکایات مسترد کیں، اس کے علاوہ ایکس انتظامیہ نے متنازعہ ٹوئٹس ہٹانے کی استدعا مسترد کی۔

    ایکس انتظامیہ نے جعلی اکاؤنٹس ختم کرنے سے انکار کیا، ایکس انتظامیہ نے جواب میں کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

    پی ٹی اے کی دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ ایکس انتظامیہ نے کہا اگر اکاؤنٹس سے متعلق مزید معلومات ہیں تو فراہم کریں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ میں سوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس کی بندش کےخلاف سماعت ہوئی تھی، چیف جسٹس نے وکیل پی ٹی اے سے استفسار کیا تھا کہ آپ کو ٹوئٹر سے پابندی ہٹانے کا بیان دینے کی کس نےہدایت کی؟

    وکیل پی ٹی اے نے بتایا کہ حلف نامہ جمع کروایا ہے، غلط فہمی کی بنیاد پر ہدایات جاری ہوئیں، اس پر عدالت نے سوال کیا کہ کیا غلط فہمی تھی؟

    وکیل پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ غلطی کاجیسے ہی علم ہوا فوری درخواست جمع کرائی، عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا ایکس کی بندش کےنوٹیفکیشن پرآپ خاموش کیوں رہے؟

    وکیل نے بتایا کہ ہم صرف ایکس کی بحالی کے لیےآئے ہیں تو عدالت کا کہنا تھا کہ آپ سمجھتےہیں نوٹیفکیشن چیلنج کیے بغیر دلائل دے سکتے ہیں؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ ایکس کی بندش کا نوٹیفکیشن جان بوجھ کر چھپایا گیا۔

  • ایکس کی بندش :  پی ٹی اے کی جانب سے  مؤقف تبدیل کرنے پر عدالت برہم

    ایکس کی بندش : پی ٹی اے کی جانب سے مؤقف تبدیل کرنے پر عدالت برہم

    کراچی : سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ایکس کی بندش پر پی ٹی اے کی جانب سے مؤقف تبدیل کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ہدایات کس نے دیں اسکا نام بتائیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی اے کی وزارت داخلہ کے ایکس کی بندش کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے بیان پر نظرثانی اپیل کی سماعت ہوئی۔

    پی ٹی اے کی جانب سے ایکس کی بندش پر مؤقف تبدیل کرنے پر چیف جسٹس کااظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ پروفیشنل مس کنڈکٹ ہے یاغلط بیانی؟ہدایات کس نےدیں اسکانام بتائیں، ہدایات جاری ہوئی ہونگی لیکن اس وقت ڈپٹی اٹارنی جنرل بھی خاموش رہے۔

    چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے کو طلب کرسکتے ہیں، توہین عدالت کی کارروائی کریں گے ، آپ طےکریں کارروائی ادارے کیخلاف ہو یا آپ کے۔

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ غیرارادی طورپرغلطی ہوئی ہے، کیسزکےدباؤکےباعث غلط فہمی پیداہوئی ، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ انسانی غلطی نہیں،پی ٹی اے وکیل خاموش رہ سکتےتھے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ کسی نے پوچھا نہیں تھا یہ بیان آپ نےازخوددیا، پی ٹی اےکےدوسرےوکیل کہہ بھی رہےتھےایسی ہدایات نہیں ملیں پھربھی خیال نہ آیا، آپ عدالت سے حکم نامے پر نظر ثانی چاہتےہیں؟ اگریہ درخواست نظر ثانی کی ہےتووہی بینچ سنےگاجس نےآرڈرکیا۔

    ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ درخواست حکم نامہ واپس لینےیاترمیم کی ہے تو عدالت نے کہا کہ ہم ابھی نا حکم نامہ واپس لے رہےہیں نہ ترمیم کررہے ہیں۔

    عدالت نے پی ٹی اے کی درخواست کو دیگردرخواستوں کےساتھ یکجا کردی اور درخواست پرسماعت 24ستمبرتک ملتوی کردی۔

  • VPNs استعمال کرنے والوں کے لئے اہم خبر

    VPNs استعمال کرنے والوں کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس ( وی پی این) کو بلاک کرنے کا اشارہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پلوشہ خان کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمٰان نے بتایا سوشل میڈیاایپس کیخلاف درخواستیں آ رہی ہیں، ٹک ٹاک 95، میٹا 65 اور ایکس کی 22 فیصد درخواستیں تھیں۔

    ہمایوں مہند نے سوال کیا کہ بطور ممبراسمبلی وی پی این استعمال کروں تو کیا پالیسی کےلحاظ سےغلط ہوں ؟ انوشہ رحمان نے بھی سوال کیا دبئی اور چین میں انٹرنیٹ کی بندش کو کیسےمینج کیا جا رہا ہے ؟

    جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ دبئی میں لوگ وی پی این رجسٹرڈکراتے ہیں، ہمارے پاس 20ہزار 500 افراد وی پی این پر رجسٹرڈ ہیں۔

    حفیظ الرحمٰان کا کہنا تھا کہ رجسٹریشن کیلئے مہم چلا رہے ہیں ،غیر قانونی وی پی این بعد میں بلاک کریں گے۔

  • صارفین موبائل فون سمز کی بندش سے بچنے کیلئے کیا کریں؟ پی ٹی اے نے بتادیا

    صارفین موبائل فون سمز کی بندش سے بچنے کیلئے کیا کریں؟ پی ٹی اے نے بتادیا

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی سمز کی بندش کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے کا سمز کا غیر قانونی استعمال روکنے کیلئے آپریشن جاری ہے، پی ٹی اے نے غیر قانونی سمز کی بندش کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔

    ایک بیان میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ جس کے شناختی کارڈ کی مدت 2017 سے پہلے مکمل ہو چکی اور تجدید نہیں کروائی، ان کی سمز کی بندش شروع کر دی ہے۔

    پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ شہری سمز کی بندش سے بچنے کے لیے شناختی کارڈز کی تجدید کروائیں، پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور کینسل ہونے والے شناختی کارڈز پر سمز بند کی گئیں۔

    پی ٹی اے نے کہا کہ 16 اگست سے اب تک 69 ہزار سے زائد غیر قانونی سمز بند کی گئیں، نادرا سے حاصل ڈیٹا کی بنیاد پر غیرقانونی سمز کو بند کیا جارہا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ تیسرے مرحلے میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائیگا، موبائل سمز کی بندش سے قبل صارفین کو آگاہی پیغامات بھجوائے جارہے ہیں۔

     پی ٹی اے حکام نے مزید کہا کہ جعلی سمز مختلف غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال کی جا رہی ہیں، غیرقانونی سمز دہشت گردی، مالیاتی فراڈ اور دیگر سرگرمیوں میں استعمال کی جاتی ہیں۔

  • ویب مانیٹرنگ سسٹم:  پی ٹی اے آن لائن مواد بلاک کرنا شروع کردیا

    ویب مانیٹرنگ سسٹم: پی ٹی اے آن لائن مواد بلاک کرنا شروع کردیا

    اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے ویب مانیٹرنگ سسٹم کے تحت آن لائن مواد بلاک کرنا شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے اپنے ویب مانیٹرنگ سسٹم کے تحت آن لائن مواد اور موبائل ایپلی کیشنز کو بلاک کرنا شروع کر دیا ہے۔

    پی ٹی اے نے بتایا کہ پاکستان میں اب تک 2369 یو آر ایل اور 183 موبائل ایپلیکیشنز کو بلاک کیا جا چکا ہے۔

    مبینہ طور پر بلاک کی گئی ویب سائٹس شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کو منظر عام پر لانے میں ملوث تھیں، جب کہ بلاک کی گئی درخواستیں شہریوں کی شناختی معلومات کے عوامی انکشاف سے منسلک تھیں۔

    ذرائع نے انکشاف کیا کہ پی ٹی اے کا ڈبلیو ایم ایس سسٹم گیٹ وے کی سطح پر انٹرنیٹ ٹریفک کی نگرانی اور کنٹرول کے لیے ڈیپ پیکٹ انسپیکشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے۔

    یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی جب پاکستان کو انٹرنیٹ سروس میں خلل کا سامنا ہے اور یہ مسائل انٹرنیٹ فائر والز کے نفاذ سے جڑے ہوئے ہیں، جو ٹریفک کی نگرانی اور فلٹر کرنے کے لیے ملک کے اہم انٹرنیٹ گیٹ ویز پر نصب کیے گئے تھے۔

    اگرچہ یہ سسٹم ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مواد کو کنٹرول یا بلاک کر سکتے ہیں، حکام کا دعویٰ ہے کہ، ان کے پاس قابل اعتراض مواد کی اصلیت کا پتہ لگانے کی صلاحیت بھی ہے۔

    پی ٹی اے نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں حالیہ انٹرنیٹ کی خرابی کی وجہ سب میرین کیبل میں خرابی ہے جبکہ وزیر آئی ٹی شازہ فاطمہ خواجہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وی پی این کے استعمال کی وجہ سے انٹرنیٹ کی سست روی ہے۔

  • ملک میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری: پی ٹی اے کا ایک اور ایک بیان آگیا

    ملک میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری: پی ٹی اے کا ایک اور ایک بیان آگیا

    کراچی : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ 2 سب میرین کیبل میں خرابی کو قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی سمندر کے قریب ایس ایم ڈبلیو فور کیبل میں خرابی پیدا ہوئی، کیبل میں خرابی دور ہونے سے متعلق کوئی ٹائم لائن نہیں بتائی جاسکتی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ایس ایم ڈبلیو فور کیبل میں 18 جون 2024 کو فالٹ سامنے آیا، اے اے ای ون کیبل میں خرابی ایران اور قطر کی ری روٹنگ کے باعث آئی۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا کہ اے اے ای ون کیبل میں خرابی 27 اگست تک دور ہونے کا امکان ہے، اس کیبل کی ٹریفک کو متبادل ذرائع آئی ایم وی ای کیبل پر منتقل کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی حفیظ الرحمان نے انٹرنیٹ سست ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ 7 عشاریہ 5 ٹیرابائٹ ڈیٹا ایک کیبل سے پاکستان آتا ہے، سب میرین کیبل میں فالٹ کی وجہ سے انٹرنیٹ متاثر ہے، 7 فائبر اپٹک کیبل پاکستان آتی ہیں جس میں سے ایک خراب ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 27 اگست تک کا وقت ہے وہ کیبل ٹھیک ہوجائے گی، اس صورتحال پر وی پی این کے استعمال سے مقامی انٹرنیٹ ڈاؤن ہوا۔

  • پی ٹی اے نے پاکستان میں سست انٹرنیٹ کی وجہ بتادی

    پی ٹی اے نے پاکستان میں سست انٹرنیٹ کی وجہ بتادی

    اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں ‘سست’ انٹرنیٹ سروسز کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ صورتحال آئندہ چند روز میں بہتر ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اس وقت سست انٹرنیٹ نہ صرف تقریباً تمام پاکستانیوں کے لیے درد سربناہوا ہے،، بلکہ سنگین شکل اختیارکرچکا ہے۔

    سست روی اور تعطل کے شکار انٹرنیٹ نے رابطوں،آن لائن کاروبار، فری لانسرز اور آئی ٹی انڈسٹری کو بری طرح متاثر کررکھا ہے۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ فائر وال کی تنصیب کےباعث انٹرنیٹ اورسوشل میڈیاایپلیکیشنز تعطل کا شکار ہورہی ہیں ، تاہم صورتحال آئندہ چند روز میں بہتر ہوجائے گی۔

    یاد رہے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےانفارمیشن ٹیکنالوجی کےاجلاس میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا گیا تھا، سینیٹر افنان اللہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی بندش سے اب تک قومی خزانے کو پانچ سو ملین کا نقصان پہنچ ہوچکا ہے۔

    وفاقی وزیر مملکت شیزا فاطمہ نے کہا تھا کہ ہم فائیو جی کی طرف جانا چاہتے ہیں لیکن انٹرنیٹ سلو ہونے سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، اس حوالے سے پی ٹی اے سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    قائمہ کمیٹی نےدوہفتوں میں انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

  • نیا پلان تیار! 16اگست سے کن افراد کی موبائل سمز بند کی جائیں گی؟

    نیا پلان تیار! 16اگست سے کن افراد کی موبائل سمز بند کی جائیں گی؟

    اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کا موبائل سمز بند کرنے کا نیا پلان سامنے آگیا، کن افراد کی سمز بند کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے سمز کی بندش کیلئے نیا پلان تیار کرلیا، ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں پی ٹی اے نے نادرا سے ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تین مراحل میں سمز کو بند کیا جائےگا، پہلے فیز میں جعلی اورمنسوخ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز بند کی جائیں گی۔

    دوسرے فیز میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا جبکہ تیسرے فیز میں انتقال کرنے والے افراد کےنام پر رجسٹرڈسمزکو بند کیا جائےگا۔

    پی ٹی اے کی جانب سے صارفین کو میسجز موصول ہوناشروع ہوگئے ہیں ، سمز کو مرحلہ وار بند کرنےکاعمل 16اگست سےشروع ہوگا۔