Tag: پی ٹی اے

  • پاکستان میں وکی پیڈیا کی سروسز بحال

    پاکستان میں وکی پیڈیا کی سروسز بحال

    اسلام آباد : وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان میں وکی پیڈیا کی سروسز کو بحال کردیا گیا، وکی پیڈیا کو توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر بلاک کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے پاکستان میں وکی پیڈیا کی سروسزکوبحال کردیا۔

    وزیراعظم نے وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے ، کمیٹی ایک ہفتے میں وفاقی کابینہ کو سفارشات پیش کرے گی۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے وکی پیڈیا کو بحال کرنے کی ہدایت کی تھی ، وکی پیڈیا کو توہین آمیزمواد نہ ہٹانے پر بلاک کیا گیا تھا۔

    پاکستان میں 3فروری کو وکی پیڈیا پر پابندی کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھا گیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم نے وکی پیڈیا کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی۔

    مذکورہ کمیٹی میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ،وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب شامل تھیں، کمیٹی کے مطابق وکی پیڈیا ایک مفید سائٹ ہے جو معلومات کی ترسیل میں معاون ہے۔

    کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پروزیراعظم شہباز شریف نے وکی پیڈیا کی فوری بحالی کے احکامات دیئے۔

    کمیٹی وکی پیڈیا کو بلاک کرنے کے اقدام اور توہین آمیز مواد تک رسائی کا جائزہ لے گی، کمیٹی پوسٹ قابل اعتراض مواد کو ہٹانے یا رسائی روکنے کیلئے اقدامات تجویز کرے گی۔

  • توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر ملک میں وکی پیڈیا سروسز کو بلاک کر دیا: پی ٹی اے

    توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر ملک میں وکی پیڈیا سروسز کو بلاک کر دیا: پی ٹی اے

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ توہین آمیز مواد کو بلاک نہ کرنے اور انھیں نہ ہٹانے پر ملک میں وکی پیڈیا سروسز کو بلاک کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ توہین آمیز مواد کو بلاک کرنے اور ہٹانے کے لیے وکی پیڈیا سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن پلیٹ فارم نے مواد ہٹانے کی تعمیل کی اور نہ ہی اتھارٹی کے سامنے پیش ہوا۔

    پی ٹی اے کے مطابق تعمیل نہ کرنے کی صورت میں پلیٹ فارم پاکستان کے اندر بلاک کر دیا گیا ہے۔

    پی ٹی اے نے قابل اطلاق قانون اور عدالتی احکامات کے تحت نوٹس جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی مواد کو بلاک کرنے اور ہٹانے کے بعد ویب سائٹ پر سے پابندیاں اٹھائے جانے پر غور ہوگا۔

    پی ٹی اے نے وکی پیڈیا کی سروسز 48 گھنٹوں کیلیے ڈی گریڈ کردیں

    یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یکم فروری کو وکیپیڈیا کی سروسز 48 گھنٹوں کے لیے ڈی گریڈ کی تھیں، ریگولیٹر نے خبردار بھی کیا تھا کہ عدم تعمیل کی صورت میں وکی پیڈیا کو ملک میں بلاک کر دیا جائے گا۔

  • بلوچستان میں بارشوں سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس متاثر، بحالی کا کام جاری

    بلوچستان میں بارشوں سے موبائل اور انٹرنیٹ سروس متاثر، بحالی کا کام جاری

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث متاثر موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا کام جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے آپٹیکل فائبر کیبل کو نقصان پہنچا ہے۔

    پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، زیارت، خضدار، لورالائی، پشین، چمن، پنجگور، ژوب، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں وائس اور ڈیٹا سروسز متاثر ہوئی ہیں۔

    پی ٹی اے کے مطابق بلوچستان کے متاثرہ اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں، پی ٹی اے متاثرہ اضلاع میں ٹیلی کام سروسز کی صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔

  • اب ناپسندیدہ ایس ایم ایس سے چھٹکارا ممکن ، مگر کیسے؟  موبائل  صارفین کیلئے اہم خبر

    اب ناپسندیدہ ایس ایم ایس سے چھٹکارا ممکن ، مگر کیسے؟ موبائل صارفین کیلئے اہم خبر

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کیلئے مارکیٹنگ ایس ایم ایس بلاک کرنے کیلئے نظام متعارف کروادیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی پالیسی پر کام شروع کردیا۔

    اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ شہریوں کی مرضی کیخلاف مارکیٹنگ ایس ایم ایس نہیں بھیجے جاسکیں گے۔

    اس سلسلے میں پی ٹی اے نے مارکیٹنگ ایس ایم ایس بلاک کرنے کیلئے نظام متعارف کروادیا ہے، یکم جولائی سے کمپنیاں آپٹ ان اور آپٹ آؤٹ نظام پر عمل شروع کرے گی۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے مزید کہا کہ ہر مارکیٹنگ میسج کے آخرمیں آپٹ آؤٹ کیلئے لنک موجود ہوگا، آپٹ آؤٹ لنک پر کلک کرنیوالوں کو مارکیٹنگ ایس ایم ایس موصول نہیں ہوں گے۔

    پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ آپٹ ان لسٹ میں رہنے والے صارفین کومارکیٹنگ ایس ایم ایس بھیجےجاسکیں گے ، شہریوں کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ صارفین کی تعداد کتنی ہے؟

    پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ صارفین کی تعداد کتنی ہے؟

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک میں مجموعی طور پر 115 ملین انٹرنیٹ صارفین ہیں، جن میں 113 ملین (گیارہ کروڑ 30 لاکھ) موبائل انٹرنیٹ صارفین ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج بدھ کو پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کا خصوصی اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں چیئرمین پی ٹی اے سے مختلف معاملات میں استفسار کیا گیا۔

    چیئرمین پی اے سی نے ان سے پوچھا کہ ایک بندہ 2 ہزار فیک اکاؤنٹس بنا کر ملک اور اداروں کے خلاف استعمال کرتا ہے، سوشل میڈیا پر فیک اکاؤنٹس کے معاملے پر پی ٹی اے کیا کر رہی ہے؟

    چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ہم جعلی اکاؤنٹس کو رپورٹ کرتے ہیں، روزانہ 300 سے 400 فیک اکاؤنٹ رپورٹ کیے جاتے ہیں۔

    مشاہد حسین سید نے چیئرمین پی ٹی اے سے سوال کیا کہ ملک میں اس وقت کتنے انٹرنٹ صارفین ہیں؟ انھوں نے جواب دیا کہ ملک میں مجموعی طور پر 11 کروڑ 50 لاکھ انٹرنیٹ صارفین ہیں، جن میں 11 کروڑ 30 لاکھ موبائل انٹرنیٹ صارفین ہیں۔

  • سال 2021: ٹیلی کام شعبے میں 20 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری

    سال 2021: ٹیلی کام شعبے میں 20 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ سنہ 2021 میں ٹیلی کام محصولات بڑھ کر 646 ارب روپے ہو گئے، ٹیلی کام شعبے میں 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹیلی کام محصولات کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری کردی، سنہ 2021 میں ٹیلی کام محصولات بڑھ کر 646 ارب روپے ہو گئے۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ٹیلی کام محصولات کا حجم 592 ارب تھا، ٹیلی کام شعبے میں 20 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی، قومی خزانے میں اس شعبے کا حصہ 226 ارب روپے رہا۔

    سپیکٹرم کی کامیاب نیلامیوں اور لائسنسوں کی تجدید کے ذریعے 48 کروڑ 60 لاکھ ڈالرکی رقم حاصل ہوئی۔

    پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ براڈ بینڈ سروسز کے حوالے سے مارچ 2021 میں 100 ملین صارفین کا سنگ میل عبور کیا گیا، براڈ بینڈ صارفین کی تعداد بڑھ کر 110 ملین ہوگئی ہے۔

    پی ٹی اے کے مطابق ملک کی 50 فیصد آبادی کو براڈ بینڈ خدمات حاصل ہو چکی ہیں، موبائل فون صارفین کی تعداد 18 کروڑ 80 لاکھ ہوگئی ہے۔

    کووڈ 19 کے دوران 3 جی اور 4 جی خدمات میں بھی توسیع ہوئی، سنہ 2021 میں براڈ بینڈ ڈیٹا کے استعمال میں 52 فیصد اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے اب تک 30 کمپنیوں کو موبائل ڈیوائس مینو فیکچرنگ کی اجازت دی ہے، موبائل مینو فیکچرنگ کی اجازت سے 12 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

    سنہ 2021 میں 10 کروڑ 10 لاکھ اسمارٹ فون تیار کیے گئے، موبائل مینو فیکچرنگ سے 20 ہزار کے لگ بھگ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے۔

    پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سام سنگ، شیاؤمی، اوپو، ویوو، نوکیا، ٹیکنو اور زیڈ ٹی ای کے موبائل اب ملک میں تیار کیے جا رہے ہیں، پاکستان کی پہلی اسمارٹ فون کنسائنمنٹ متحدہ عرب امارات کو مینو فیکچرڈ ان پاکستان ٹیگ کے تحت برآمد کی گئی۔

    پی ٹی اے کے مطابق موبائل فونز کی قانونی درآمدات میں بھی 3 سالوں میں تقریباً 125 فیصد اضافہ ہوا ہے، گمشدہ، چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کو بلاک کرنے کے لیے خود کار لوسٹ سٹولن ڈیوائس سسٹم بھی متعارف کروایا گیا ہے۔

  • غیر قانونی آن لائن مواد، سوشل میڈیا کمپنیوں‌ کے حوالے سے اہم خبر

    غیر قانونی آن لائن مواد، سوشل میڈیا کمپنیوں‌ کے حوالے سے اہم خبر

    اسلام آباد: پی ٹی اے نے سوشل میڈیا کمپنیوں کی رجسٹریشن شروع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے نئے قوانین کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ساتھ رجسٹر ہونا ضروری ہے۔

    اس تناظر میں پی ٹی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جویو ٹیکنالوجی پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (Snack Video) اور بیگو سروس پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (BIGO Live, Likee) رجسٹر ہونے والی پہلی سوشل میڈیا کمپنیاں بن گئی ہیں۔

    ترجمان پی ٹی اے کے مطابق دونوں کمپنیوں کے نمائندوں نے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا گیا، بعد ازاں کمپنیوں کو "رجسٹریشن سرٹیفکیٹ” سے جاری کیا گیا۔

    پی ٹی اے نے برفباری میں پھنسے افراد کو آن نیٹ مفت کال کی سہولت دیدی

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو غیر قانونی آن لائن مواد ہٹانے اور بلاک کرنے کے رولز 2021 (پروسیجر، نگرانی اور حفاظت) کے تحت پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹر ہونا ضروری ہے۔

    ان کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی سروس اور یوزر بَیس کی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی، اس سے قبل وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا کے ان نئے قوانین کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

  • ایک موبائل نیٹ ورک سے دوسرے موبائل نیٹ ورک پر کالز، صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    ایک موبائل نیٹ ورک سے دوسرے موبائل نیٹ ورک پر کالز، صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل ٹرمینیشن ریٹ 70 پیسے فی منٹ سے کم کرکے 50 پیسے کردیئے، جس کے بعد ایک موبائل نیٹ ورک سے دوسرے موبائل نیٹ ورک پر کالز سستی ہوجائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل ٹرمینیشن ریٹس میں کمی کر دی ، موبائل ٹرمینیشن ریٹ 70پیسے فی منٹ سےکم کرکے 50 پیسے کردیا گیا۔

    موبائل ٹرمینیشن ریٹس میں کمی کے بعد ایک موبائل نیٹ ورک سے دوسرے موبائل نیٹ ورک پر کالز سستی ہوجائیں گی۔

    پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ نئے موبائل ٹرمینیشن ریٹ کا اطلاق یکم جنوری2022سےہوگا جبکہ یکم جولائی2022سےموبائل ٹرمینیشن ریٹس کومزیدکم کیاجائے گا۔

    پی ٹی اے نے مزید بتایا کہ جولائی 2022 سے موبائل ٹرمینیشن ریٹ40 پیسےفی منٹ ہوگا، موبائل ٹرمینیشن ریٹ میں کمی ٹیلی کام سیکٹر کی مشاورت سے کی گئی۔

  • ٹک ٹاک پابندی کیس کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں

    ٹک ٹاک پابندی کیس کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں

    کراچی : پی ٹی اے نےٹک ٹاک  پابندی کیس میں ایل جی بی ٹی سے متعلق 224 اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادیں، جس میں کہا گیا ہے کہ ہمیں نوٹس جاری کیے بغیر عدالت حکم امتناع نہیں دے سکتی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک پابندی کیس کی اہم تفصیلات سامنے آگئیں، پی ٹی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ درخواست گزارنےگمراہ کن حقائق بتاکرحکم امتناع لیا، درخواست گزار نے 14جون کو شکایت جمع کرائی، جس پر پی ٹی اے نے 22جون ہی کوہیش ٹیگ اورملتی جلتی ویڈیوز بلاک کیں۔

    پی ٹی اے نے ایل جی بی ٹی سے متعلق224اکاؤنٹس کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادیں ، جس میں کہا گیا ہے کہ 22 جون کوایکشن لیامگرہائی کورٹ سے 28 جون کو حکم امتناع لےلیا گیا، ہمیں نوٹس جاری کیےبغیر عدالت حکم امتناع نہیں دے سکتی تھی۔

    پی ٹی اے حکام کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک صارفین کی تعداد ایک کروڑ 65 لاکھ ہیں،چند صارفین کی ویڈیوز کی سزا 99 فیصدصارفین کو نہیں دی جاسکتی، قابل اعتراض مواد سے متعلق 5 جولائی تک شکایتیں نمٹا دیں گے۔

    ٹک ٹاک پابندی سے متعلق فیصلہ واپس لیا جائے، پی ٹی اے کےمؤقف کے بعد ٹک ٹاک کےخلاف حکم امتناع واپس لےلیاگیا ، بعد ازاں ٹک ٹاک کیس کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

  • موبائل فون صارفین کے لیے اچھی خبر

    موبائل فون صارفین کے لیے اچھی خبر

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کے لیے زبردست آن لائن سہولت متعارف کرا دی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے موبائل فون چھن جانے یا چوری ہو جانے کی صورت میں اسے آن لائن بند کروانے اور دوبارہ ملنے کی صورت میں آن لائن کھلوانے کا نظام متعارف کرا دیا۔

    پی ٹی اے کی جانب سے ایک ٹول فری نمبر 55055-0800 بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس پر صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک فون کر کے شکایت درج کرائی جا سکتی ہے، شکایت پر فون بلاک کر دیا جاتا ہے اور ادارے کی جانب سے صارف کو ایک شکایتی نمبر دے دیا جاتا ہے۔

    یہ شکایتی نمبر اس وقت کام آتا ہے جب موبائل فون دوبارہ ملنے کی صورت میں اسے اَن بلاک کرنا ہو، صارف اس کے لیے پی ٹی اے کے آن لائن کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم کے ذریعے درخواست کرے گا اور اس کے لیے اسے ٹریکنگ آئی ڈی یا شکایتی نمبر کا حوالہ دینا ہوگا۔

    صارفین اپنی شکایت کے سلسلے میں ایس ایم ایس یا آن لائن اسٹیٹس بھی معلوم کر سکتے ہیں، یعنی شہری چوبیس گھنٹے بعد ایس ایم ایس اور آن لائن پی ٹی اے کی ویب سائٹ یا اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے اسٹیٹس معلوم کر سکے گا۔

    واضح رہے کہ سی پی ایل سی کے ریکارڈ کے مطابق کراچی میں یومیہ اوسطاً 70 سے 75 موبائل فونز چھینے جاتے ہیں، رواں سال اب تک شہریوں سے لگ بھگ 10 ہزار موبائل فونز چھینے جا چکے ہیں، جب کہ سال 2020 میں کراچی کے شہریوں سے 21 ہزار 558 موبائل فونز چھینے گئے تھے۔