Tag: پی ٹی اے

  • ایم کیوایم نئی نسلوں کے مستقبل کیلئے جدوجہد کررہی ہے، الطاف حسین

    ایم کیوایم نئی نسلوں کے مستقبل کیلئے جدوجہد کررہی ہے، الطاف حسین

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ حق پرست ارکان سینیٹ ، قومی اور صوبائی اسمبلی نے ہمت وجرات کے ساتھ اپنے استعفے جمع کرواکر پوری قوم کاسرفخر سے بلند کردیا ہے ۔

     یہ بات انہوں نے نائن زیروعزیزآباداور اسلام آباد میں حق پرست سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے اجلاس سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی اور مختلف شعبہ جات کے ارکان بھی موجود تھے ۔

     اپنے خطاب میں الطاف حسین نے کہاکہ حق پرست عوامی نمائندوں نے ایم کیوایم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے خلاف جس طرح اپنے اپنے استعفوں کی جامع وجوہات بیان کی ہیں اور ماتھے پر شکن لائے بغیرمتعلقہ ایوانوں میں استعفے پیش کیے اس پر میں تمام حق پرست عوامی نمائندوں کو فرداً فرداً زبردست شاباش اور خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

    انہوں نے کہاکہ جب انسان تمام ترخطرات اور خدشات کے باوجود ہمت وجرات کا مظاہرہ کرتا ہے تو ہرمشکل آسان ہوجایاکرتی ہے۔ الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک تحریک ہے جو آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے جدوجہد کررہی ہے ، حق پرستی کی یہ جدوجہد انتہائی مشکل اور دشوار گزار ہے اور اس راہ میں آنے والی رکاوٹوں کا صرف ہمت وجرات اورثابت قدمی سے ہی مقابلہ کیاجاسکتا ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ حقوق کی جنگیں بزدلی سے نہیں بلکہ مضبوط قوت ارادی، مہارت اور جرات کے ساتھ لڑ کرہی جیتی جاسکتی ہیں لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے سوا کسی سے نہ ڈریں اور ایمانداری سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔

    الطاف حسین نے کہاکہ آج میں یہ بات فخریہ انداز میں کہنا چاہتا ہوں کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے قومی اسمبلی کے ایوان میں جو معرکة الآرا تقریر کی ہے وہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے تاریخ کا حصہ بن چکی ہے، اسے تاریخ میں کبھی بھلایا نہیں جاسکتا اور اس تاریخی تقریر پر میں اپنی ، رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے ساتھیوں اورپوری قوم کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کو دل کی گہرائی سے زبردست خراج تحسین اور سلام تحسین پیش کرتا ہوں۔

  • الطاف حسین کے خطاب پر پابندی کے لئے رینجرز کا پی ٹی اے سے رابطہ

    الطاف حسین کے خطاب پر پابندی کے لئے رینجرز کا پی ٹی اے سے رابطہ

    کراچی : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خطاب پر پابندی کے لئے رینجرز نے پی ٹی اے سے رابطہ کرلیا، رینجرز حکام کا کہنا ہے عسکری گروہ چلانےوالےکراچی آپریشن کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں جاری ہیں، رینجرز اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عسکری گروہ چلانےوالےکراچی آپریشن کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

    سازش کے تحت کراچی کا امن اور عوام کے خلاف منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز نےعوام کےساتھ مل کر امن کے خلاف سازشوں کوناکام بنایاہے۔

    دشمن عناصر عوام میں بے چینی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ عوام بے چینی پھیلانے والوں کی اطلاع رینجرز کی ہیلپ لائن پر دیں۔

    رینجرز نے الطاف حسین کے خطاب پر پابندی کیلئے پی ٹی اے سے تحریری درخواست کردی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے موبائل فونز کمپنیز، لینڈلائن،انٹرنیٹ کمپنیزکو الطاف حسین کی تقریر نشر نہ کرنے کا پابند کیا جائے۔

    یہ قدم بھارتی ایجنسی را سے مدد مانگنے اور افواج پاکستان کے خلاف نازیباں زبان استعمال کرنے پر اٹھایا گیا ہے۔

  • پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں نمایاں کمی

    پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں نمایاں کمی

     اسلام آباد : پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد کافی حد تک کم ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشبن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کی جانب سے موبائل سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

    پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق اب صارفین کی تعداد 114.7 ملین رہ گئی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ موبی لنک کے صارفین کی تعداد 33.4 ملین، زونگ صارفین 22.10 اورٹیلی نار صارفین 31.43،جبکہ یو فون 17.80اور وارید صارفین کی تعداد 9.91 رہ گئی ہے ۔

  • اسلام آباد: پی ٹی اے کا بلیک بیری سروس بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پی ٹی اے کا بلیک بیری سروس بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد:  سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں بلیک بیری میسنجر سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے پی ٹی اے کو بلیک بیری بزنس انٹرپرائز سروس کے تحت بی بی ایم اور ای میل سروس بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے بعد پی ٹی اے نے بلیک بیری کمپنی کو نوٹس بھی ارسال کر دیا ہے ۔

    پی ٹی اے کے مطابق 30 نومبر سے بلیک بیری انٹرپرائز سروس کے تحت بی بی ایم اور ای میل سروس کو بند کر دیا جائے گا لیکن ان کی انٹرنیٹ سروس جاری رہے گی۔

    حکام کے مطابق بلیک بیری سروس کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کیا جارہا ہے، ملک میں بلیک بیری انٹرپرائزز کے بند ہونے سے بلیک بیری انٹرنیٹ سروس متاثر نہیں ہوگی۔ بلیک بیری فون وائس اور ایس ایم ایس کی سروس بھی چلتی رہے گی۔ جن صارفین کے پاس بلیک بیری کے موبائل سیٹ موجود ہیں وہ ان پر عام فون کی طرح سروس پرووائڈر کی جانب سے فراہم کی گئی تمام سہولیات استعمال کر سکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یہ اقدام سیکورٹی خدشات کی بناء پر کیا گیا ہے کیونکہ پاکستان کا سسٹم بلیک بیری میسنجرسروس کے تحت ہونے والی گفتگو کو ڈی کوڈ نہیں کر سکتا اور دہشت گرد اس سروس کو اپنی کاروائیوں میں استعمال کرتے ہیں

  • بند کی گئی سموں کی حتمی فہرست کل تک جاری کی جائے گی، پی ٹی اے

    بند کی گئی سموں کی حتمی فہرست کل تک جاری کی جائے گی، پی ٹی اے

    اسلام آباد: موبائل سمز کی بایئو میٹرک تصدیق کرانے کا وقت ختم ہوگیا، غیر تصدیق شدہ ڈھائی کروڑ سم بند کردی گئیں ہیں۔

    گزشتہ رات بارہ بجے موبائل سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کیلئے مہلت ختم ہوگئی، رات بارہ بجے سے غیر تصدیق شدہ سمز کی کال اور ایس ایم ایس سروس معطل کر دی گئی۔

    پی ٹی اے کے مطابق بند کی گئی سمز کی حتمی فہرست کل تک جاری کی جائے گی۔

    غیر تصدیق شدہ سمز رکھنے والے صارفین کو ٹیلی فون کال کرنے اورسننے کی سہولت میسر نہیں رہی جبکہ ایس ایم ایس سروس بھی بند کر دی گئی ہے، غیر تصدیق شدہ سم سے صرف موبائل کمپنی کی ہیلپ لائن پر کال کی جاسکتی ہے۔

    ٹیلی کام ذرائع کے مطابق ایسے موبائل صارفین جنھوں نے گزشتہ رات بارہ بجے سے قبل اپنے زیر استعمال سموں کی بائیو میٹرک تصدیق نہیں کروائی وہ اب اپنی سم سے نہ تو کوئی فون کال کر سکتے ہیں اور نہ کوئی ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں۔

    ٹیلی کام ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ہی صارفین کی فون کال اور ایس ایم ایس کرنے کی سہولت بحال کی جائے گی، ذرائع کا مطابق بند ہونے والی سمز ایک سال تک کسی دوسرے شخص کو جاری نہیں کی جائیں گی۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بند ہونے والی سمز کے اعدادو شمار کل تک پی ٹی اے کو دے دیئے جائیں گے، پی ٹی اے کے اعدادو شمار کے مطابق سات کروڑ اسی لاکھ سمز کی بائیو میٹرک تصدیق ہو سکی تھی جبکہ بائیو میٹرک تصدیق کی ڈیڈلائن ختم ہونے سے قبل تک ایک کروڑ ستر لاکھ سمز بند کی گئی تھیں۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے مطابق دس کروڑ تیس لاکھ سمز کی تصدیق کی جانا تھی، ذرائع کے مطابق تقریبا سات کروڑ اسی لاکھ سمز کی تصدیق کی گئی اور تقریبا ڈھائی کروڑ سمز کی تصدیق نہیں کرائی گئی۔

  • بائیو میٹرک سم تصدیق کرانے کا وقت ختم

    بائیو میٹرک سم تصدیق کرانے کا وقت ختم

    اسلام آباد:  موبائل سمز کی بائیو میٹرک تصدیق کا وقت گزر گیا، جنہوں نے انگوٹھا لگا کر سم کی تصدیق نہیں کروائی ان کی سم اب بند ہو جائے گی۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واضح ہدایت جاری کی تھیں کہ اب سم تصدیق کرانے کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی اور تمام غیر تصدیق شدہ سمز بارہ اپریل کی رات بارہ بجے بند کر دی جائیں گی۔

    تاہم بلاک کی گئی سمیں متعلقہ کمپنی سے بائیو میٹرک تصدیق کے بعد دوبارہ کھلوائی جا سکتی ہیں۔

    پی ٹی اے کے مطابق اب تک سات کروڑ سے زائد سموں کی بائیو میٹرک تصدیق ہوچکی ہے، ایک کروڑ سڑسٹھ لاکھ سمز عدم تصدیق کے باعث پہلے ہی بند کی جاچکی ہیں۔

    ملک بھر میں تقریبا ساڑھے تیرہ کروڑ کے قریب سمز کام کررہی تھیں، جن میں سے ساڑھے تین کروڑ سمیں گزشتہ ایک سال میں بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے جاری کی گئیں۔

  • پی ٹی اے کا جلسہ: عوام میں جوش وخروش، گونوازگو کے نعرے

    پی ٹی اے کا جلسہ: عوام میں جوش وخروش، گونوازگو کے نعرے

    لاہور: مینار پاکستان میں پی ٹی اے کے جلسے  کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں ،جلسے میں ہر طرف گو نواز گو کے نعرے کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے پنڈال میں ہر طرف شرکاء کا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

    قافلے کے قافلے جلسے میں شرکت کرنے پہنچ رہے ہیں۔ نوجوان بوڑھوں سمیت پنڈال میں خواتین اور بچوں کی بھی بہت بڑٰ تعداد موجود ہے۔ بچے بھی گو نواز گو کے نعرے لگا رہے ہیں۔

    پنڈال میں ہر طرف پاکستان عوامی تحریک کے پرچموں کی بہار میں انقلاب اورگو نواز گو کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں شریک خواتین بھی کسی سے پیچھے رہنے والی نہیں تھیں۔ ہاتھوں میں پارٹی کے جھنڈے اور ٹوپیاں پہن کر بہت پُرجوش دکھائی دے رہی ہیں۔