Tag: پی ٹی اے

  • پی ٹی اے نے ملک بھرمیں موبائل فون سروس بند کرنے کا اعلان کردیا

    پی ٹی اے نے ملک بھرمیں موبائل فون سروس بند کرنے کا اعلان کردیا

    پاکستان ٹیلی کمونیکیشن اتھارٹی نے حضرت امام حسیین اور اُن کے رفقا کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں موبائل فون سروس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمونیکیشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق کل حضرت امام حسین اور اُن کے رفقا کے چہلم کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھرمیں موبائل فون سروس بند رہے گی۔

    موبائل فونز جلوس کے  اوقات کے دوران بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومتوں نے چہلم کے دن خصوصی طور پر موبائل فون سروس بند کرنے کی وزارت داخلہ سے درخواست کی تھی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی اے نے مذکورہ فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے عاشورہ کے موقع پر بھی ممکنہ دہشت گردی سے بچنے کے لئے موبائل فون سروس بند کی گئی تھی۔
        

     

  • آئی ایم ای آئی نمبرکی منظوری کے بغیرموبائل فونز کی فروخت پرپابندی

    آئی ایم ای آئی نمبرکی منظوری کے بغیرموبائل فونز کی فروخت پرپابندی

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے انٹرنیشنل موبائل ایکوپمنٹ آئی ڈینٹٹی نمبرکی منظوری کے بغیرموبائل فونز سیٹس کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا ہے۔ اب تمام مینوفیکچررز اور امپورٹرزپرسیلولرموبائل فونز کی ٹائپ اورآئی ایم ای آئی نمبر کی پی ٹی اے سے منظوری لازمی قرار دیدی گئی ہے۔

    مینوفیکچررز اور درآمد کنند گان اب پی ٹی اے کو سیلولرموبائل فونز کی تمام ٹیکنیکل تفصیلات فراہم کرنے کے پابند ہونگے۔ ماضی میں ملک میں موبائل فونز کی فروخت میں اضافے کیلئے یہ شرط ختم کردی گئی تھی مگر گذشتہ چند سالوں میں غیر معیاری اورکم قیمت والے موبائل فونز بغیر آئی ایم ای آئی نمبر یا پھر جعلی آئی ایم ای آئی نمبرکے حامل موبائل فونز استعمال ہورہے ہیں۔