Tag: پی ٹی سی ایل

  • ملک بھر میں پی ٹی سی ایل سروسز مکمل بحال

    ملک بھر میں پی ٹی سی ایل سروسز مکمل بحال

    کراچی (20 اگست 2025): پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کمپنی لمیٹڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پی ٹی سی ایل سروسز مکمل بحال کر دی گئی ہیں۔

    ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ شام سے پی ٹی سی ایل سروسز میں تعطل آ گیا تھا تاہم اب اس تعطل کو دور کر لیا گیا ہے، اور سروسز بحال ہو گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروسز سست ہونے سے آن لائن کام کرنے والے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا تھا۔

    انٹرنیٹ سروسز میں تعطل، صارفین کو مشکلات کا سامنا

    وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سروسز میں خرابی کی وجوہ کا تعین کیا جا رہا ہے، عوام کو وجوہ سے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا۔ پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ سروسز بحال کر دی گئی ہیں تاہم وجوہ کے بارے میں کوئی اطلاع فراہم نہیں کی گئی۔

    شہریوں نے انٹرنیٹ میں تعطل اور سست روی کی شکایات کی تھیں، جس سے آن لائن ایپس کے ذریعے کاروبار کرنے والے متاثر ہو رہے تھے۔

  • پی ٹی سی ایل کس سیلولر کمپنی کے 100 فیصد شیئر خریدنے کی خواہشمند ہے؟

    پی ٹی سی ایل کس سیلولر کمپنی کے 100 فیصد شیئر خریدنے کی خواہشمند ہے؟

    اسلام آباد: پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار اور ذیلی کمپنی کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ خریدنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    مسابقتی کمیشن میں پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار انضمام کی درخواست پر سماعت ہوئی، اس موقع پر پی ٹی سی ایل نے سیلولر سروس فراہم کرنے والی کمپنی ٹیلی نار اور ذیلی کمپنی کے 100 فیصد شیئر ہولڈنگ خریدنے کی درخواست کی، وکیل نے مرجر کے ممکنہ فوائد بھی بتادیے

    سینئر وکیل راحت کونین نے پی ٹی سی ایل کی نمائندگی کی، راحت کونین نے پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار کے مرجر کے ممکنہ فوائد پر بات کی۔

    وکیل ٹیلی کام کی جانب سے انضمام پر اپنے اعتراضات پیش کیے گئے، تاہم مرجر پردرخواست کی آئندہ سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی۔

    آئندہ سماعت میں وکیل ٹیلی کام اپنے دلائل مکمل کریں گے، سماعت چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو اور دیگر ممبران پر مشتمل بینچ نے کی۔

  • کمپنی ٹیلی نار پاکستان کا حصول : پی ٹی سی ایل نے  40 کروڑ ڈالر کا  قرضہ حاصل کرلیا

    کمپنی ٹیلی نار پاکستان کا حصول : پی ٹی سی ایل نے 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ حاصل کرلیا

    کراچی : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے کمپنی ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے لیے 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ حاصل کرلیا، قرض سہ ماہی اقساط میں ادا کیاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کو 40 کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی ، کمپنی ٹیلی نار پاکستان کے حصول کے لیے فنڈنگ استعمال کرے گی۔

    پی ٹی سی ایل کیساتھ ایک سال کی رعایتی مدت کا مالیاتی معاہدہ 7 سال کیلئے کیا گیا ، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی قیادت کنسورشیم میں سلک روڈ فنڈ اور برطانوی شامل ہیں۔

    بین الاقوامی سرمایہ کاری پر 27 جون 2024 کو اس پر اتفاق کیا تھا، 40 کروڑ ڈالر کا قرض سہ ماہی اقساط میں ادا کیاجائے گا۔

    یاد رہے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے ٹیلی نار پاکستان کے تمام شیئرز خرید لئے تھے ، ٹیلی نار گروپ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کو اپنے پاکستان ٹیلکو آپریشنز فروخت کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔

    کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا تھا کہ ٹیلی نار کے پاکستان میں 45 ملین صارفین ہیں۔

  • پی ٹی سی ایل کیبل چوری کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہو گئی

    پی ٹی سی ایل کیبل چوری کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہو گئی

    کراچی: عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کمپنی لمیٹڈ کے کیبل کی چوری کے کیس میں ملوث 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کیبل کی مبینہ چوری اور گرفتاری کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے تمام دس ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

    عدالت نے ملزمان کو 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، اور پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

    عدالت نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق کیبل کی نیلامی ہوئی تھی، اور پی ٹی سی ایل نے چوری کی شکایت بھی نہیں کی، تفتیشی افسر منصفانہ تفتیش کر کے چالان پیش کرے۔

    پی ٹی سی ایل کی زیر زمین قیمتی کیبل ملازمین کی مدد سے چرانے والے 10 ملزمان گرفتار

    واضح رہے کہ اتوار کو فریئر پولیس نے انتھونی چرچ کے قریب پی ٹی سی ایل کی زیر زمین قیمتی کیبل چرانے کے الزام میں 10 افراد کو گرفتار کیا تھا، جن میں 3 حاضر سروس ملازمین بھی شامل تھے، ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی کے مطابق ملزمان سے 25 لاکھ روپے مالیت کی چوری شدہ کیبل برآمد کی گئی تھی۔

  • پی ٹی سی ایل کی زیر زمین قیمتی کیبل ملازمین کی مدد سے چرانے والے 10 ملزمان گرفتار

    پی ٹی سی ایل کی زیر زمین قیمتی کیبل ملازمین کی مدد سے چرانے والے 10 ملزمان گرفتار

    کراچی: فریئر پولیس نے ایک اہم کارروائی میں پی ٹی سی ایل کی زیر زمین قیمتی کیبل چرانے کے الزام میں 10 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کی زیر زمین کیبل چوری کرنے میں ملوث افراد کے خلاف ڈی ایس پی فریئر چوہدری شاہد کی سربراہی میں ایک بڑی کارروائی کی گئی ہے۔

    ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی کے مطابق اس کارروائی میں دس کیبل چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں پی ٹی سی ایل کے 3 حاضر سروس ملازمین بھی شامل ہیں۔

    ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ ملزمان سے 25 لاکھ روپے مالیت کی چوری شدہ کیبل برآمد کی گئی ہے، ملزمان انتھونی چرچ کے قریب چوری کر رہے تھے اور چوری شدہ کیبل چھوٹے ٹرک میں رکھ چکے تھے، ایسے میں انھیں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

    پولیس نے واردات میں استعمال کے لیے لایا گیا ٹریکٹر اور ٹرک بھی پکڑ لیا ہے، ٹریکٹر کو زمین سے کیبل کھینچنے کے لیے استعمال کیا گیا، اس کارروائی کے دوران اقبال کباڑی نامی ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

  • پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار موبائل کمپنی خریدی لی

    پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار موبائل کمپنی خریدی لی

    اسلام اباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ پاکستان (پی ٹی سی ایل) نے ٹیلی نار موبائل کمپنی ایک سو آٹھ ارب روپے میں خریدی لی۔

    تفصیلات کے مطابق ناروے کی کمپنی ٹیلی نار کا پاکستان سے جانے کا فیصلہ کرلیا اور پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار پاکستان کے تمام شیئرز خرید لئے۔

    ٹیلی نار گروپ نے پی ٹی سی ایل کو اپنے پاکستان ٹیلکو آپریشنز فروخت کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا، کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا ہے کہ ٹیلی نار کے پاکستان میں 45 ملین صارفین ہیں۔

    اعلامیے میں کہا ہے کہ ٹیلی نارگروپ نے ٹیلی نار پاکستان پی ٹی سی ایل کو 5 ارب 30 کروڑ ناوریجین کرون میں بیچا ہے، ٹیلی نار پاکستان کی فروخت میں 3 ارب 50 کروڑ ناویجین کرونی انٹرا کمپنی قرض بھی شامل ہے جبکہ اس رقم ایک ارب 80 کروڑ نارویجین کرون سود اور واجبات شامل ہیں۔

    پی ٹی سی ایل نے جولائی 2022 سے ٹیلی نار پاکستان کی خریداری کےلئے اسٹریٹجک ریویو شروع کیا تھا، ٹیلی نار پاکستان نے گزشتہ 18 سال میں 4 کروڑ 50 لاکھ صارفین کو خدمات فراہم کی ہیں۔

    دوسری جانب پی ٹی سی ایل کمپنی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار موبائل کمپنی ایک سو آٹھ ارب روپے میں خریدی ہے، ٹیلی نور پاکستان کے تقریبا پنتالیس ملین کسٹمرز اور ایک سو بارہ ارب روپے کا سالانہ ریونیو ہے۔

    ٹیلی نار خریدنے کے بعد پی ٹی سی ایل پاکستان کی سب سے بڑا موبائل آپریٹربن جائے گا۔۔

    Remarks: ناروے کی کمپنی ٹیلی نار نے پاکستان سے جانے کا فیصلہ کر لیا پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نارپاکستان خرید لی، کمپنی اعلامیہ پی ٹی سی ایل ٹیلی نار موبائل کمپنی 108 ارب روپے میں خریدی ہے، کمپنی اعلامیہ ٹیلی نار پاکستان کے 45 ملین کسٹمرز ہیں اور ریونیو 112 روپے سالانہ ہے، کمپنی اعلامیہ پی ٹی سی ایل پاکستان کی سب سے بڑا موبائل اپریٹربن جائے گا، کمپنی اعلا

  • ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال

    ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال

    کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال ہو گئی ہیں۔

    ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق بین الاقوامی سب میرین کیبل میں خرابی دور کر دی گئی ہے، اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال ہو گئی ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ مصر میں بین الاقوامی سب میرین کیبل کٹنے سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی تھیں، تاہم پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر متاثر ہوئی تھیں۔

    ترجمان نے کہا کہ ملک بھر میں اس وقت انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال ہیں۔

    واضح رہے کہ مصر کے قریب سب میرین کیبل اے اے ای ون میں خرابی پیدا ہوئی تھی، سب میرین کیبل پر ایک سے زائد کٹ لگنے کی اطلاعات تھیں، جس کی وجہ سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی سروس متاثر ہوئی، پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ ٹریفک متبادل روٹس پر ڈال دی تھی۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بحال

    ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بحال

    کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی۔

    ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق فائبر آپٹک کیبل کٹنے کے باعث کراچی سمیت متعدد شہروں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی تھی۔

    پی ٹی سی ایل ترجمان کا کہنا تھا کہ فائبر آپٹک کیبل متعدد جگہوں سے کٹنے کے باعث متاثر ہوئی تھی، جس کو پی ٹی سی ایل کے عملے نے 5 گھنٹے بعد بحال کر دیا ہے۔

    فائبر آپٹک کیبل کٹنے سے ملک کے شمالی اور وسطی حصوں میں انٹرنیٹ کی سروس بند ہو گئی تھی، ترجمان کے مطابق پی ٹی سی ایل ٹیموں نے ترجیحی بنیادوں پر انٹرنیٹ کی بحالی کے لیے کام کیا۔

  • پاکستان بھرمیں انٹرنیٹ اور پی ٹی سی ایل سروس متاثر، صارفین پریشان

    پاکستان بھرمیں انٹرنیٹ اور پی ٹی سی ایل سروس متاثر، صارفین پریشان

    اسلام آباد: پاکستان بھر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ اور لینڈ لائن سروس متاثر ہیں ، جس سے صارفین پریشان ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کے فائبر نیٹ ورک میں فنی خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ اور لینڈ لائن سروس متاثر ہوئی۔

    جس کے بعد پی ٹی سی ایل ، اسٹارم فائبر سمیت دیگر کمپنیوں کے نیٹ ورک بیٹھ گئے، انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے سے بینکنگ سسٹم شدید متاثرا ہوا۔

    پنجاب بھر میں پی ٹی سی ایل سروس بری طرح متاثر ہے ،جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    پی ٹی سی ایل نے اپنے آفیشل ٹویٹر پر بیان میں کہا ہے کہ بارشوں وسیلاب سے شمالی اور وسطی حصوں میں پی ٹی سی ایل آپٹیکل فائبرنیٹ ورک میں فنی خرابی ہوئی، جس کی وجہ سےصارفین کوانٹرنیٹ کی فراہمی میں تعطل کا سامنا ہے۔

    پی ٹی سی ایل کا کہنا تھا کہ ب معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے اور ٹیمیں انٹرنیٹ سروس کوترجیحی بنیادوں پر بحال کرنے کیلئے مصروف ہیں۔

    پی ٹی اے نے کہا تھا کہ صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں، ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

  • پی ٹی سی ایل کی نج کاری: حکومت اور اتصالات کے مابین ڈیڈ لاک ختم

    پی ٹی سی ایل کی نج کاری: حکومت اور اتصالات کے مابین ڈیڈ لاک ختم

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لیمیٹڈ کی نج کاری کے سلسلے میں حکومتِ پاکستان اور اتصالات کمپنی کے درمیان ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی سی ایل کی نج کاری کے ادھورے معاملات جلد پا جانے کی امید پیدا ہو گئی ہے جو پی ٹی آئی حکومت میں پاکستان کے لیے ایک اور خوش خبری ہے۔

    [bs-quote quote=”اتصالات نے 2005 میں پی ٹی سی ایل کے 26 فی صد حصص 2 ارب 60 کروڑ ڈالر میں خریدے تھے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    حکام کا کہنا ہے کہ حکومت اور اتصالات کے درمیان مذاکرات رواں ماہ دوبارہ شروع ہوں گے۔

    نج کاری کمیشن حکام کے مطابق اتصالات نے 79 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے، کمپنی اور حکومتِ پاکستان کے مابین ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے، مذاکرات کے لیے اتصالات کے وفد کی آمد رواں ماہ متوقع ہے۔

    یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی کمپنی اتصالات نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے 26 فی صد حصص 2 ارب 60 کروڑ ڈالر میں خریدے تھے۔


    یہ بھی پڑھیں:  ملک بھر میں آج سے پی ٹی اے کا موبائل سیٹ تصدیقی نظام لاگو ہوجائے گا


    پی ٹی سی ایل کی خریداری کا معاہدہ سال 2005 میں ہوا تھا، جس کے تحت اتصالات نے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کر دی ہے۔

    یاد رہے کہ یکم دسمبر 2018 سے ایف بی آر نے ملک بھر میں پی ٹی اے کا موبائل سیٹ تصدیقی نظام لاگو کر دیا ہے، ملک میں کسی بھی طریقے سے لائے جانے والے موبائلز کی پی ٹی اے سے تصدیق لازم ہوگی، صرف پاکستانی نیٹ ورک میں آنے والے سیٹس ہی کام کرسکیں گے جب کہ دیگر کو بلاک کر دیا جائے گا۔